کہانیوں کی دنیا ویب سائٹ بلکل فری ہے اس پر موجود ایڈز کو ڈسپلے کرکے ہمارا ساتھ دیں تاکہ آپ کی انٹرٹینمنٹ جاری رہے
کہانیوں کی دنیا ویب سائٹ کی طرف سے پڑھنے کیلئے آپ لوگوں کی خدمت میں پیش خدمت ہے۔ ایکشن ، رومانس اورسسپنس سے بھرپور ناول انوکھا گینگسٹر ۔
انوکھا گینگسٹر — ایک ایسے نوجوان کی داستان جس کے ساتھ ناانصافی اور ظلم کا بازار گرم کیا جاتا ہے۔ معاشرے میں کوئی بھی اُس کی مدد کرنے کی کوشش ہی نہیں کرتا۔ زمین کے ایک ٹکڑے کے لیے اس کے پورے خاندان کو ختم کر دیا جاتا ہے۔۔۔اس کو صرف اس لیے چھوڑ دیا جاتا ہے کہ وہ انتہائی کمزور اور بے بس ہوتا۔
لیکن وہ اپنے دل میں ٹھان لیتاہے کہ اُس نے اپنے خاندان کا بدلہ لینا ہے ۔تو کیا وہ اپنے خاندان کا بدلہ لے پائے گا ۔۔کیا اپنے خاندان کا بدلہ لینے کے لیئے اُس نے غلط راستوں کا انتخاب کیا۔۔۔۔یہ سب جاننے کے لیے انوکھا گینگسٹر ناول کو پڑھتے ہیں
نوٹ : ـــــــــ اس طرح کی کہانیاں آپ بیتیاں اور داستانین صرف تفریح کیلئے ہی رائیٹر لکھتے ہیں۔۔۔ اور آپ کو تھوڑا بہت انٹرٹینمنٹ مہیا کرتے ہیں۔۔۔ یہ ساری رومانوی سکسی داستانیں ہندو لکھاریوں کی ہیں۔۔۔ تو کہانی کو کہانی تک ہی رکھو۔ حقیقت نہ سمجھو۔ اس داستان میں بھی لکھاری نے فرضی نام، سین، جگہ وغیرہ کو قلم کی مدد سےحقیقت کے قریب تر لکھنے کی کوشش کی ہیں۔ اور کہانیوں کی دنیا ویب سائٹ آپ کو ایکشن ، سسپنس اور رومانس کی کہانیاں مہیا کر کے کچھ وقت کی تفریح فراہم کر رہی ہے جس سے آپ اپنے دیگر کاموں کی ٹینشن سے کچھ دیر کے لیئے ریلیز ہوجائیں اور زندگی کو انجوائے کرے۔تو ایک بار پھر سے دھرایا جارہا ہے کہ یہ کہانی بھی صرف کہانی سمجھ کر پڑھیں تفریح کے لیئے حقیقت سے اس کا کوئی تعلق نہیں ۔ شکریہ دوستوں اور اپنی رائے کا کمنٹس میں اظہار کر کے اپنی پسند اور تجاویز سے آگاہ کریں ۔
تو چلو آگے بڑھتے ہیں کہانی کی طرف
٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭
-
Smuggler –230–سمگلر قسط نمبر
July 31, 2025 -
Smuggler –229–سمگلر قسط نمبر
July 31, 2025 -
Smuggler –228–سمگلر قسط نمبر
July 31, 2025 -
Smuggler –227–سمگلر قسط نمبر
July 31, 2025 -
Smuggler –226–سمگلر قسط نمبر
July 31, 2025 -
Smuggler –225–سمگلر قسط نمبر
July 31, 2025
انوکھا گینگسٹر قسط نمبر -216
گاڑی کا مجھے یہ فائدہ ہو گیا تھا کہ میں نے کافی پیسے اٹھا کر گاڑی کے ڈیش بورڈ میں رکھ لیے تھے تا کے ضرورت کے وقت استعمال کر سکوں۔۔۔۔
میں اپنی گاڑی میں سحرش کے گھر پہنچا اور اسے باہر ہی پارک کے اندر کی جانب بڑھ گیا اس دوران گرل گینگ نے سی سی ٹی وی کیمرے میں مجھے گاڑی کو پارک کرتے ہوئے دیکھ لیا تھا۔۔میرے اندر پہنچتے ہی سحرش میری طرف حیرانگی اور خوشی سے دیکھتے ہوئے بولی : واؤ مسٹر سلطان گاڑی تو بہت اچھی لے لی تم نے اور ہمیں بتایا تک نہیں تا کے ہمیں کچھ کھلانا نہ پڑ جائے ۔۔ پر بچو ہم بھی چھوڑنے والے نہیں ہیں گاڑی کی پارٹی تو ہم لے کر ہی رہیں گے۔۔
اس کی بات سن کر میں مسکراتے ہوۓ بولا۔۔ سب پارٹیاں تمہارے لیے ہی ہیں کیوں پریشان ہوتی ہو بھکڑ کہیں کی۔۔
میری بات سن کر سحرش بچوں کی طرح منہ پھولاتے ہوئی بولی:اگر میں بھکڑ ہوں تو تم بھی پیٹو ہو سمجھے
اسی دوران پیچھے سے سونیا سحرش کو ڈانٹتے ہوۓ بولی۔: یہ بچوں کی طرح لڑنا بند کرو اور چپ چاپ بیٹھ کر پڑھائی کرو امتحان قریب ہیں اور تم لوگوں کو ابھی بھی مستیاں سوجی ہوئی ہیں۔۔ اب کوئی کسی قسم کی کوئی حرکت نہیں کرے گا سکون سے بیٹھ کر پڑھائی کرو۔۔
گرل گینگ میں سونیا عمر میں تھوڑی بڑی اور سمجھدار تھی اس لئے جو بات وہ کرتی ہم سبھی مان لیتے ۔۔۔ اس لیے سحرش نے بھی آگے سے بحث کرنا ضروری نہیں سمجھا اور چپ چاپ بیٹھ کر پڑھائی کرنے لگی ۔۔میں بھی وہیں پر بیٹھ کر پڑھائی کرنے لگا ۔۔پر کہیں نہ کہیں مجھے یہ بھی پتہ تھا کہ یہ چاروں ایسے ماننے والی نہیں ہے انہیں ضرور پارٹی دینی پڑے گی یا کوئی ٹریٹ ۔۔
قریب چار بجے تک ہم پانچوں ایسے ہی بیٹھ کر پڑھائی کرتے رہے ۔۔ چار بجے میں اٹھا اور ان چاروں سے بولا :مجھے پتہ ہے تم نہیں مانو گے پارٹی لیے بغیر تو اس لیے آؤ چلتے ہیں جہاں پر تم کہو گی وہاں پر تمہیں پارٹی دونگا۔
میری بات سن کر سونیا تھوڑے ناز سے بولی: اتنے اتاولے ہو کر جان کیوں چھوڑا رہے ہو ۔۔ یہ بات تمہیں بھی پتا ہے کہ ہم پارٹی لیے بغیر نہیں مانیں گئی اور تم ٹرخانے والا کام کر رہے ہو پارٹی ہم لیں گے تو ہو گی بھی ہماری مرضی سے اس لئے کل پڑھائی کرنے کے بعد تم کوئی اور پلان مت بنانا ہم گھر پر ہی ایک بڑی پارٹی کریں گے۔۔
اس کی بات سن کر میں کندھے اچکاتے ہوۓ بولا۔: ٹھیک ہے جیسے تم لوگوں کو بہتر لگے مجھے بھلا کیا اعترض ہو سکتا ہے ۔
کل کا دن طے ہونے کے بعد میں وہاں سے باہر نکلا اور گاڑی کو سٹارٹ کر کے سیدھا بازار کی جانب روانہ ہو گیا ۔۔۔ بازار سے میں نے کافی چیزوں کی خریداری کر کے اپنی گاڑی میں رکھی اور واپس گھر آگیا ۔۔گھر میں لڑکیوں نے پہلے سے ہی پارٹی کی تیاری کر رکھی تھی ۔۔اس لئے بقیہ ضروری سامان نکال کر میں بھی ان کے ساتھ شامل ہو گیا ۔۔ رات دیر تک ہم سب نے خوب انجوائے کیا۔۔
رات گئے پارٹی اور ہلا گلا ختم کر کے سبھی اپنے کمرے میں جا کر لیٹ گئے تھے ۔۔میں بھی اپنے کمرے میں آکر بستر پر گرتے ہی سو گیا ۔۔رات کو جب میں سویا ہوا تھا تو میرے نمبر پر ایک انجان نمبر سے کال آئی میں نے جیسے ہی کال اٹھائی تو آگے سے ایک لڑکی کی آواز آئی سنائی دی جیسے سن کر میری نیند چھو منتر ہو گئی وہ بولی :سلطان کال مت کاٹنا بہت مشکل سے تمہارا نمبر لیا ہے۔ میں ایک بار تم سے ملنا چاہتی ہوں میں گاؤں آئی ہوئی ہوں اس وقت ۔۔
اس کی آواز سنتے ساتھ میں اسے پہچان گیا تھا یہ کوئی اور نہیں بلکہ مصباح ہی تھی۔
اس کی بات سن کر میں بولا: پر میں تم سے ملنا نہیں چاہتا۔۔ اگر ہم نہ ہی ملیں تو اچھا ہے یہ تمھارے لئے بھی بہتر رہے گا اور میرے لئے بھی ۔۔۔
میری بات سن کر وہ بولی : ان کے گناہوں کی سزا تم مجھے کیسے دے سکتے ہو ۔۔ہمارا بچپن ساتھ گزرا ہے تم یہ کیسے بھول سکتے ہو۔۔ تم تو میرے بغیر ایک پل بھی نہیں رہ سکتے تھے اور اب میری شکل بھی دیکھنا گوارا نہیں کرتے ہو۔۔ آخر ان سب میں میری کیا غلطی ہے؟ کیا میرا صرف اتنا ہی قصور ہے کہ میں ان کی بہن ہوں۔؟ اس میں میں کیا کر سکتی ہوں یہ تو قدرت کا کھیل ہی ۔۔
اتنا کہنے کے بعد مصباح زارو قطار رونا شروع ہو گئی ۔۔
چند لمحے خاموش رہنے کے بعد میں بولا۔:
میں تمہیں دکھی نہیں کرنا چاہتا اور نہ ہی تمہاری آنکھوں میں آنسو دیکھ سکتا ہوں یہ بات تم بھی جانتی ہو۔۔ اور نہ ہی اب ہم دونوں ایک ہو سکتے ہیں پہلے کی طرح ۔۔
وہ بولی : آخر کیوں ؟ ہم دونوں کیوں ایک کیوں نہیں ہو سکتے ؟
میں بولا۔: جو کام میں کرنے جا رہا ہوں اس کے بعد ملنا تو دور کی بات ہے تم مجھ پر تھوکو گی بھی نہیں۔۔ کیونکہ میں اپنے خاندان کا بدلہ ضرور لوں گا ۔۔اسی لئے ہمارا نہ ملنا ہی بہتر ہے تعلقات میں کچھ عزت رہنی چاہئے اور ہم دونوں کی ایک دوسرے کی نظروں میں جو عزت ہے میں نہیں چاہتا کے ہم ایک دوسرے سے شرمندہ ہو کر ملیں ۔۔
وہ بولی۔: تو تم لو بدلہ تمہیں کون روک رہا ہے بدلہ لینے سے ۔۔
میں بولا۔: تمہیں پتہ بھی ہے تم کیا کہہ رہی ہو میرا بدلہ تم بھی اچھے سے جانتی ہو کہ کیا ہے
وہ بولی۔۔:ہاں جانتی ہوں بہت اچھے سے جانتی ہوں۔
اس کی باتیں سن کر میرا سر درد کرنے لگ پڑا تھا ۔۔میں جتنا اسے سمجھا رہا تھا وہ اتنی ہی ضد کئے جا رہی تھی ملنے کی ۔۔آخر تنگ آکر میں بولا : میں کال کاٹ رہا ہوں۔۔ تم ابھی نیند میں ہو اور یہ سب باتیں کر رہی ہو۔۔جب تمھارے نیند کا خمار اتر جائے تو ایک بار ٹھنڈے دماغ سے سوچنا کہ میں نے کیا کہا تھا اور پلیز اب سے دوبارہ مجھے کال مت کرنا۔۔
اتنا بولتے ہی میں نے بنا اس کی آواز سنے کال کاٹ دی۔ اور موبائل کو ایک طرف رکھ کر سو گیا۔
وہیں دوسری طرف۔
٭٭٭٭٭٭٭
ایک فارم ہاؤس پر کچھ فائلیں اور دو ہارڈ ڈسک موجود تھی۔۔ جن کو لگاتار دیکھا جا رہا تھا اور بار بار دیکھ کر کچھ اندازہ لگانے کی کوشش کی جا رہی تھی۔ یہ شیخ برادر کا فارم ہاؤس تھا اور ہارڈ ڈسک اور فائل اس ہاسپٹل کی تھی جسے بند کر دیا گیا تھا۔۔
ہارڈ ڈسک سے کچھ منٹ کے کلپ غائب تھے وہ اس جگہ کی تھی جب ڈاکٹر ہمنا ہاسپٹل واپس آئی تھی۔
انہوں نے سی سی ٹی وی فوٹیج کو ویریفائی کرنے کے لیے بہت ہی عمدہ قسم کے ماہرین کو بلایا تھا۔۔ جنہوں نے اس چیز کا بخوبی پتہ لگا لیا تھا کہ اس کے بیچ میں کچھ منٹوں کی فوٹیج مس ہے۔۔
شیخ برادر کا رائٹ ہینڈ “””کرما“”” جو اپنی مثال آپ تھا اسے شیخ برادر نے یہ ٹاسک سونپ دیا تھا کہ وہ پتہ لگائے کہ کس نے اس فوٹیج کو بیچ میں سے کاٹا ہے اور فوٹیج میں ایسا کیا خاص ہے جس کو ڈیلیٹ کرنا پڑ گیا تھا ۔۔
٭٭٭٭٭٭٭٭٭
اگلی قسط بہت جلد
مزید اقساط کے لیئے نیچے لینک پر کلک کریں

-
Unique Gangster–219– انوکھا گینگسٹر قسط نمبر
July 26, 2025 -
Unique Gangster–218– انوکھا گینگسٹر قسط نمبر
July 26, 2025 -
Unique Gangster–217– انوکھا گینگسٹر قسط نمبر
July 26, 2025 -
Unique Gangster–216– انوکھا گینگسٹر قسط نمبر
July 23, 2025 -
Unique Gangster–215– انوکھا گینگسٹر قسط نمبر
July 23, 2025 -
Unique Gangster–214– انوکھا گینگسٹر قسط نمبر
July 23, 2025
کہانیوں کی دنیا ویب سائٹ بلکل فری ہے اس پر موجود ایڈز کو ڈسپلے کرکے ہمارا ساتھ دیں تاکہ آپ کی انٹرٹینمنٹ جاری رہے