کہانیوں کی دنیا ویب سائٹ بلکل فری ہے اس پر موجود ایڈز کو ڈسپلے کرکے ہمارا ساتھ دیں تاکہ آپ کی انٹرٹینمنٹ جاری رہے
کہانیوں کی دنیا ویب سائٹ کی جانب سے رومانس ،ایکشن ، سسپنس ، تھرل ، فنٹسی اور جنسی جذبات کی بھرپور عکاسی کرتی ہوئی ایک ایکشن سے بھرپور کہانی، ۔۔ طاقت کا کھیل/دی گیم آف پاؤر ۔۔یہ کہانی ہے ایک ایسی دُنیا کی جو کہ ایک افسانوی دنیا ہے جس میں شیاطین(ڈیمن ) بھی ہیں اور اُنہوں نے ہماری دُنیا کا سکون غارت کرنے کے لیئے ہماری دنیا پر کئی بار حملے بھی کئے تھے ۔۔لیکن دُنیا کو بچانے کے لیئے ہر دور میں کچھ لوگ جو مختلف قوتوں کے ماہر تھے انہوں نے ان کے حملوں کی روک تام کی ۔۔
انہی میں سے کچھ قوتوں نے دنیا کو بچانے کے لیئے ایک ٹیم تیار کرنے کی زمہ داری اپنے سر لے لی ۔ جن میں سے ایک یہ نوجوان بھی اس ٹیم کا حصہ بن گیا اور اُس کی تربیت شروع کر دی گئی۔ یہ سب اور بہت کچھ پڑھنے کے لئے ہمارے ساتھ رہیں ۔۔۔
٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭
-
A Dance of Sparks–130–رقصِ آتش قسط نمبر
July 29, 2025 -
A Dance of Sparks–129–رقصِ آتش قسط نمبر
July 29, 2025 -
A Dance of Sparks–128–رقصِ آتش قسط نمبر
July 29, 2025 -
A Dance of Sparks–127–رقصِ آتش قسط نمبر
July 29, 2025 -
A Dance of Sparks–126–رقصِ آتش قسط نمبر
July 29, 2025 -
A Dance of Sparks–125–رقصِ آتش قسط نمبر
July 29, 2025
نوٹ : ـــــــــ اس طرح کی کہانیاں آپ بیتیاں اور داستانین صرف تفریح کیلئے ہی رائیٹر لکھتے ہیں۔۔۔ اور آپ کو تھوڑا بہت انٹرٹینمنٹ مہیا کرتے ہیں۔۔۔ یہ ساری رومانوی سکسی داستانیں ہندو لکھاریوں کی ہیں۔۔۔ تو کہانی کو کہانی تک ہی رکھو۔ حقیقت نہ سمجھو۔ اس داستان میں بھی لکھاری نے فرضی نام، سین، جگہ وغیرہ کو قلم کی مدد سےحقیقت کے قریب تر لکھنے کی کوشش کی ہیں۔ اور کہانیوں کی دنیا ویب سائٹ آپ کو ایکشن ، سسپنس اور رومانس کی کہانیاں مہیا کر کے کچھ وقت کی تفریح فراہم کر رہی ہے جس سے آپ اپنے دیگر کاموں کی ٹینشن سے کچھ دیر کے لیئے ریلیز ہوجائیں اور زندگی کو انجوائے کرے۔تو ایک بار پھر سے دھرایا جارہا ہے کہ یہ کہانی بھی صرف کہانی سمجھ کر پڑھیں تفریح کے لیئے حقیقت سے اس کا کوئی تعلق نہیں ۔ شکریہ دوستوں اور اپنی رائے کا کمنٹس میں اظہار کر کے اپنی پسند اور تجاویز سے آگاہ کریں ۔
تو چلو آگے بڑھتے ہیں کہانی کی طرف
٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭
طاقت کا کھیل قسط نمبر -- 76
الیکسا نے مورگن کو بچتے ہوۓ اور اس کا منہ آگے کی جانب آتا ہوا دیکھ کر بنا دیری کرتے ہوئے اپنے دائیں ہاتھ کا مکہ گھمایا جو بالکل مورگن کی ناک کے آگے سے نکل گیا اس کی ہوا ہی مورگن کے ناک کو لگی۔۔
اب مورگن کی بس ہو چکی تھی ۔۔اس نے اپنے من میں سوچا کے اسی طرح وار روکنے کا کوئی فائدہ نہیں اب جوابی وار کرنا ضروری ہو گیا ہے ۔۔یہ سوچتے ہی مورگن نے الیکسا پر وار کرنا شروع کر دیئے ۔۔۔ پہلے دو وار کسی طرح الیکسا بچانے میں تو کامیاب ہو گئی لیکن تیسرا وار اس کے کندھے پر ہوا جس کی وجہ سے وہ پیچھے دیوار سے ٹکرا کر نیچے گر گئی تھی ۔۔ وار کی شدت سے اس کے کندھے پر چوٹ لگ گی تھی ۔۔
الیکسا چاہے جتنی بھی طاقتور کیوں نہ ہو جائے ایک سسٹم ہولڈر کا مقابلہ کرنا اس کے بس کی بات نہیں تھی۔۔۔یہ بات وہ نہیں جانتی تھی کے اس کے سامنا کوئی نارمل مارشل آرٹ کا ماسٹر نہیں بلکہ ایک سسٹم ہولڈر ہے جس کی طاقت اس سے کئی گناہ زیادہ ہے ۔۔
پیچھے دیوار کے ساتھ الیکسا کو گرتا دیکھ کر مورگن اس کی مدد کرنے کے لیے آگے بڑھا تو اس وقت مورگن کا دھیان نہیں تھا جس کا فائدہ اٹھاتے ہوۓ الیکسا نے اپنا داؤ چلا اور اپنی ٹانگ کو زور سے مورگن کے گھٹنے پر مار دی جس کی وجہ سے مورگن لڑکھڑا کر سیدھا زمین پر جا گرا مورگن کے گرتے ہی الیکسا نے ایک فلپ لگاتے ہوئے اس کے پیچھے آکر اس کی گردن کو پکڑ لیا اور بولی۔”نظر ہٹی درگھٹنا گھٹی ۔
اس کی بات سن کر مورگن نے مسکراتے ہوۓ اپنی طاقت لگا کر الیکسا کے ہاتھ کو پکڑا اور اس کو ایسے اپنے پیچھے سے آگے پھینک دیا جیسے اس نے کسی انسان کو نہیں بلکہ کسی گڑیا کو پھینکا ہو ۔۔
الیکسا نیچے گرتے ہی واپس سے اٹھ کر اپنے کپڑے جھاڑ کر فائٹنگ سٹانس بنا کر مورگن کو اپنی طرف لڑنے کے لیے بلایا ابھی وہ مزید لڑ پاتے کے اتنے میں ہی دروازہ کھلا اور ایک آدمی اندر داخل ہوا جسے دیکھ کر الیکسا وہیں رک گی۔۔
آدمی اندر آتے ہی بولا۔۔
تم اس ٹیسٹ میں پاس ہو چکے ہو پر جب تک تم ہمیں پوری سچائی نہیں بتاتے تم یہاں سے کہیں نہیں جا سکتے ۔۔اس بات کا دھیان رکھنا ۔۔
اس آدمی کی بات سن کر مورگن جھنجلاتے ہوۓ بولا :
پتہ نہیں آپ کون سا سچ جاننا چاہتے ہیں۔۔ میرے پاس کہنے کو جو کچھ بھی تھا وہ میں کہہ چکا ہوں۔ اب آپ میری برداشت کو چیلنج کر رہے ہیں۔ یہ بات میں پہلے بھی بتا چکا ہوں کہ میں یہاں سے کسی بھی وقت جا سکتا ہوں بہتر یہی ہوگا کہ آپ خود مجھے یہاں سے جانے دیں۔۔
مورگن کی بات سن کر آدمی قہقہ لگا کر ہنسنے لگا چند لمحے ہنسنے کے بعد وہ بولا :
یہاں سے بھاگنا مشکل ہی نہیں ناممکن ہے تو اپنی یہ گیدڑ بھکپیاں اپنے پاس رکھو۔
٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭
حال
میں آرام کرنے کے بعد جب اٹھا تو رات ہو چکی تھی ماہی مجھے کھانے کےلیے آواز لگا رہی تھی۔۔۔
میں اپنے بیڈ سے اٹھ کر واش روم میں گھس کر فریش ہوا اور بنا دیری کرتے ہوۓ باہر کھانے کے لئے ٹیبل پر آ گیا۔
ہم تینوں نے مل کر کھانا کھایا ۔۔کھانے کے دوران ہمارے بیچ نارمل گفتگو ہوتی رہی ۔۔کھانا کھانے کے بعد وہ دونوں برتن اٹھانے لگے جبکہ میں تھوڑا واک کرنے کے لیے باہر نکل گیا۔
سڑک اس وقت بلکل سنسان تھی ۔۔یہ دیکھ کر میں اپنے آپ ہی کچھ تجربہ کرنے کےلیے اگلے چوک تک دور لگا دی ۔۔میری سپیڈ انتہا کی تیز تھی ۔۔ میں دیکھنا چاہتا تھا کہ مجھ میں کتنی بہتری آئی ہے اور میں بڑے سے بڑا فاصلہ کتنی جلدی طے کر سکتا ہوں۔
اگلے چوک کا فاصلہ لگ بھگ دو کلومیٹر تھا۔ بھاگتے وقت میں نے ٹائم نوٹ کر لیا تھا اس لئے اگلے چوک پر پہنچتے ہی جب میں نے دوبارہ گھڑی دیکھی تو حیران رہ گیا ۔۔یہ دو کلو میٹر کا فاصلہ میں نے پانچ سیکنڈ میں طے کر لیا تھا۔ بیچ میں نہ تو میری سانس پھولی تھی اور نہ ہی مجھے کچھ مسئلہ ہوا تھا ۔۔۔یہ تو ایسے ہوا تھا کہ ایک جگہ سے غائب ہو کر میں دوسری جگہ پہنچ گیا ہوں لیکن مجھے بخوبی یاد تھا کہ میں کس جگہ سے گزر کر آیا ہوں ۔۔
مجھے یہ نئی سکل بھی ملی تھی کے میں بڑے سے بڑا فاصلہ اب کچھ ہی پلوں میں طے کر سکتا تھا۔۔
لیکن ایک وجہ تھی کہ میں اپنی آرمی کو ابھی انلاک نہیں کر سکتا تھا۔ جو کچھ بھی مجھے کرنا تھا اکیلے اپنے دم پر ہی کرنا تھا۔۔۔۔خیر اپنے دم پر تو پہلے بھی اکیلے سب کرتا تھا ۔۔پر اب میرے پاس نئی طاقت ، نئی سکل آگئی تھی۔ ۔۔
میں قریب دو سے تین گھنٹے گھر سے باہر رہا ۔۔اس دوران میں اپنی طرح طرح کی سکلز کو چیک کرتا رہا اور ساتھ میں اپنی پریکٹس کو مکمل کرتا رہا۔۔۔میرے اندر اب دو سسٹم تھے میں دیکھنا چاہتا تھا کہ کوئی ایرر تو نہیں آرہا یا پھر میرے جسم کو کوئی نقصان تو نہیں پہنچا ۔۔لیکن کوئی بھی کسی قسم کا مسئلہ نہیں بنا تھا اور رات کے وقت لوگ بھی اپنے گھروں میں ہوتے ہیں تو اس لیے مجھے زیادہ پریشانی بھی نہیں ہو رہی تھی پریکٹس کرنے میں ۔۔
میں جب گھر آیا تو نازش اور ماہی اپنے کمرے میں جا کر آرام کر رہی تھی۔۔ آرام سے دروازہ بند کرنے کے بعد میں اپنے کمرے میں جا کر بیڈ پر لیٹ گیا۔۔۔ نیند تو آنکھوں سے کوسوں دور تھی لیکن پھر بھی میں سونے کی کوشش کرتا رہا تا کے صبح ٹائم سے کام پر جا سکوں ۔۔
آج مجھے ایک الگ قسم کی کچھ فیلنگ محسوس ہو رہی تھی ۔۔۔ایسے لگ رہا تھا کہہ جیسے کوئی مجھے بلا رہا ہو اور میں اس کی مدد کے لیے جاؤں۔۔
کافی دیر سوچنے کے بعد بھی جب کچھ سمجھ نہ آیا تو میں نے بگلی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا۔'” یہ سب کیا ہے مجھے ایسے کیوں لگ رہا ہے جیسے کوئی مدد کے لیے مجھے پکار رہا ہو۔“
بگلی بولی۔
یہ سب آپ کے پاس جو دوسرا سسٹم ہے اس کی وجہ سے ہو رہا ہے کوئی کام آگے ہونے والا ہے جس کی بھنک آپ کو پہلے ہی لگ رہی ہے۔۔۔
بگلی کی بات سن کر میں لیلیٰ کو آواز دیتے ہوۓ بولا : کیا بگلی واقعی میں سچ کہہ رہی ہے ؟
لیلیٰ بولی (دوسرا سسٹم)
ہاں ماسٹر واقعی میں کسی کو آپ کی مدد کی سخت ضرورت ہے جو اس وقت کافی پریشانی کی حالت میں ہے وہ دل ہی دل میں آپ کو پکار رہا ہے کہ آپ اس کی مدد کو جائیں۔۔۔
میں بولا : پر کون ؟ مجھے بھی تو پتہ چلے کے آخر کسے میری مدد چاہئے ۔۔
لیلیٰ بولی (دوسرا سسٹم)
نہیں ماسٹر یہ ایک آلرام ہے جو آپ کو وقت سے پہلے آگاہی کر رہا ہے کہ آگے کوئی خطرہ ہے جس کی طرف آپ کو بڑھنا ہے۔
میں بولا۔:
خطرہ کیسا خطرہ ہر بات کو سسپنس میں نہ چھوڑا کرو مجھے الجھن ہوتی ہے۔۔ اگر تم اس بارے میں جانتی ہو تو مجھے سیدھی طرح بتاؤ کہ آگے کیسا خطرہ آئے گا کچھ مجھے بھی پتہ چلے تاکہ میں اس کے لیے تیار ہو سکوں۔
طاقت کا کھیل /The Game of Power
کی اگلی قسط بہت جلد پیش کی جائے گی۔
پچھلی اقساط کے لیئے نیچے دیئے گئے لینک کو کلک کریں
