کہانیوں کی دنیا ویب سائٹ کی طرف سے پڑھنے کیلئے آپ لوگوں کی خدمت میں پیش خدمت ہے۔ ایکشن ، رومانس اورسسپنس سے بھرپور ناول انوکھا گینگسٹر ۔
انوکھا گینگسٹر — ایک ایسے نوجوان کی داستان جس کے ساتھ ناانصافی اور ظلم کا بازار گرم کیا جاتا ہے۔ معاشرے میں کوئی بھی اُس کی مدد کرنے کی کوشش ہی نہیں کرتا۔ زمین کے ایک ٹکڑے کے لیے اس کے پورے خاندان کو ختم کر دیا جاتا ہے۔۔۔اس کو صرف اس لیے چھوڑ دیا جاتا ہے کہ وہ انتہائی کمزور اور بے بس ہوتا۔
لیکن وہ اپنے دل میں ٹھان لیتاہے کہ اُس نے اپنے خاندان کا بدلہ لینا ہے ۔تو کیا وہ اپنے خاندان کا بدلہ لے پائے گا ۔۔کیا اپنے خاندان کا بدلہ لینے کے لیئے اُس نے غلط راستوں کا انتخاب کیا۔۔۔۔یہ سب جاننے کے لیے انوکھا گینگسٹر ناول کو پڑھتے ہیں
نوٹ : ـــــــــ اس طرح کی کہانیاں آپ بیتیاں اور داستانین صرف تفریح کیلئے ہی رائیٹر لکھتے ہیں۔۔۔ اور آپ کو تھوڑا بہت انٹرٹینمنٹ مہیا کرتے ہیں۔۔۔ یہ ساری رومانوی سکسی داستانیں ہندو لکھاریوں کی ہیں۔۔۔ تو کہانی کو کہانی تک ہی رکھو۔ حقیقت نہ سمجھو۔ اس داستان میں بھی لکھاری نے فرضی نام، سین، جگہ وغیرہ کو قلم کی مدد سےحقیقت کے قریب تر لکھنے کی کوشش کی ہیں۔ اور کہانیوں کی دنیا ویب سائٹ آپ کو ایکشن ، سسپنس اور رومانس کی کہانیاں مہیا کر کے کچھ وقت کی تفریح فراہم کر رہی ہے جس سے آپ اپنے دیگر کاموں کی ٹینشن سے کچھ دیر کے لیئے ریلیز ہوجائیں اور زندگی کو انجوائے کرے۔تو ایک بار پھر سے دھرایا جارہا ہے کہ یہ کہانی بھی صرف کہانی سمجھ کر پڑھیں تفریح کے لیئے حقیقت سے اس کا کوئی تعلق نہیں ۔ شکریہ دوستوں اور اپنی رائے کا کمنٹس میں اظہار کر کے اپنی پسند اور تجاویز سے آگاہ کریں ۔
تو چلو آگے بڑھتے ہیں کہانی کی طرف
٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭
-
Raas Leela–10– راس لیلا
October 11, 2025 -
Raas Leela–09– راس لیلا
October 11, 2025 -
Raas Leela–08– راس لیلا
October 11, 2025 -
Raas Leela–07– راس لیلا
October 11, 2025 -
Raas Leela–06– راس لیلا
October 11, 2025 -
Strenghtman -35- شکتی مان پراسرار قوتوں کا ماہر
October 11, 2025
انوکھا گینگسٹر قسط نمبر -56
اس کی بات سن کر میں نے چونک کر اس کی جانب دیکھا کے پتا نہیں اب کیا پوچھنے والی ہے مگر پھر ہاں میں سر ہلا کر اسے اجازت دی تو وہ بولی “جب گاؤں میں ہم نے تمہیں دیکھا تھا تو تم بہت ڈرے ڈرے سے رہتے تھے ۔۔ہر وقت چھپتے پھرتے تھے ۔۔مگر یہاں شہر میں تو تمہاری الگ ہی پہچان ہے ۔۔ایسے کونسے گھاٹ کا پانی پی لیا ہے تم نے جو تم میں اتنی تبدیلی آگئی ہے کے اب نہ تم وہ ڈرے ہوۓ لڑکے لگتے ہو اور نہ ہی پہلے کی طرح ہو بلکہ اب تو تم شعلے فلم کے گبر کی طرح ہو گئے ہو ۔۔”میں توجہ سے رانی کی بات سن رہا تھا اور جیسے ہی اس کا آخری جملہ میں نے سنا میرے منہ سے زور سے قہقہ نکل گیا ۔۔۔میرا قہقہ سن کر رانی نے جھینپتے ہوۓ گردن جھکا لی ۔میں پیٹ پکڑ کر ہسنے لگا ۔۔مجھے ہنسی اتنی شدت سے آئی تھی کے میری آنکھوں سے پانی نکل ایا تھا ۔۔کچھ دیر ہسنے کے بعد میں نے خود کو سنبھالتے ہوۓ رانی کی طرف دیکھا تو وہ اسی طرح گردن جھکائے اپنا ہاتھ دوسرے ہاتھ میں لے کر اس کی انگلیوں کو مروڑتے ہوۓ اپنی شرمندگی چھپانے کی کوشش کر رہی تھی ۔۔اسے شرمندہ دیکھ کر میں سیریس انداز میں اس کی جانب دیکھتے ہوۓ بولا ” تمہیں یہ سوال پوچھنے پر شرمندہ ہونے کی ضرورت نہیں ہے ” میری بات سن کر اس نے چونک کر گردن اٹھا کر میری آنکھوں میں دیکھا تو میں نے اپنی بات جاری رکھتے ہوۓ کہا ” دیکھو یہ ایک لمبا قصہ ہے پھر کسی وقت سناؤ گا تمہیں ۔۔ابھی ہمارے پاس اتنا ٹائم نہیں ہے اور نہ ہی یہ جگہ مناسب ہے ان باتوں کے لئے اس لئے تم بے فکر رہو جب بھی موقع ملا میں خود تمہیں اپنی اس بدلتی حالت کے بارے میں بتاؤں گا کے میں نے کیا کیا کیا ہے اور کس طرح خود کو بدلہ ہے ” میری بت سن کر اس نے اثبات میں سر ہلا کر نورین کی طرف دیکھا اور پھر آنکھوں ہی آنکھوں میں ایک دوسرے کو اشارہ کرتے ہوۓ میرے پاس اٹھتے ہوۓ بولیں ” کے ہم ذرا لڑکیوں کا حال احوال پوچھ لیں ۔آگے پتا نہیں کیا حالات ہوں ” میں نے اثبات میں سر ہلا کر انہیں جانے کی اجازت دی تو وہ میرے پاس سے جا کر لڑکیوں کے پاس بیٹھ کر ان سے محو گفتگو ہو گئیں ۔۔جبکہ میں اپنے ماضی کو یاد کرتے ہوۓ ماضی کے جھروکوں میں بہ نکلا ۔۔میں ماضی کی یادوں میں کھویا اپنی امی کو یاد کر رہا تھا کے کیسے وہ مجھے زبردستی کھانا کھلاتی تھیں ۔۔کیسے میرا خیال رکھتی تھیں کے اسی دوران مجھے اپنے کندھے پر کسی کا ہاتھ محسوس ہوا ۔۔میں نے نظر گھوما کر دیکھا تو زویا مجھے کندھے سے پکڑ کر ہلاتے ہوۓ مجھے ہوش کی دنیا میں واپس لاتے ہوۓ بول رہی تھی ” کہاں کھو گئے ہو تم ۔۔۔یہ لو اس کاغذ میں ان سب کی ڈیٹیل لکھی ہوئی ہے جو میں نے ابھی لی ہے ۔۔” میں نے زویا کے ہاتھ سے کاغذ لیتے ہوۓ اس پر نظر دوڑاتے ہوۓ جلدی سے پڑھا تو مجھ پر حقیقت آشکار ہوئی کے وہ سب لاہور کی نہیں بلکہ دوسرے شہروں سے اغوا کر کے لائی گئیں ہیں ۔۔۔جس کے پیچھے اغوا کاروں کا مقصد جو میرے سمجھ میں ایا وہ یہ تھا کے اگر یہ لڑکیاں یہاں سے بھاگ کر جانا بھی چاہئیں تو اپنے شہر نہ جا سکیں ۔۔ابھی میں اور زویا اسی بارے میں سوچ رہے تھے کے اتنے میں وہ باقی لڑکیاں بھی ہاتھوں میں شاپنگ بیگ پکڑے آگئیں جو شاپنگ کرنے گئیں تھیں ۔۔ان کو ٹرک میں سوار کرتے ہی ٹرک کو سٹارٹ کر کے ہم لوگ اس جگہ سے آگے نکل پڑے ۔۔تھوڑا سے آگے جا کر ہوٹل کی سائیڈ میں ٹرک رک کر ہم کھڑے ہوۓ تو جمیل بھی کھانا لئے ہمارے ساتھ شامل ہو گیا اور ہم وہاں سے نکل کر زویا کی بتائی ہوئی لوکیشن کی جانب روانہ ہو گئے ۔۔وہاں پہنچتے پہنچتے ہمیں صبح کے چار بج گئے تھے ۔۔تھکاوٹ سے سب کا برا حال ہو رہا تھا ۔۔مگر مستقبل کے اندیشوں نے کسی کو بھی سونے نا دیا ۔۔البتہ میں چند لمحوں کے لئے آنکھوں بند کر کے راستہ میں ہلکی سی نیند لے چکا تھا۔۔مگر یہ نیند طویل ثابت نہ ہو سكی کیونکہ میرے موبائل پر رنگ اتے ہی میری آنکھ کھل گئے تھی ۔۔میں نے نمبر دیکھا تو ناصرہ مجھے کال کر رہی تھی ۔۔میں نے کال بیک کی جو اس نے پہلی ہی بیل پر اٹھا کر مجھے سے اب تک گھر نا پہنچنے کی وجہ دریافت کر رہی تھی ۔۔ناصرہ کی طرف سے مجھے ایسے ہی کسی سوال کا اندیشہ تھا اس لئے میں نے پہلے سے بنائے بہانے کو گھڑتے ہوۓ کہا ” میں دوستوں کے ساتھ ہوں آج ہو سکتا ہے میں گھر نہ آپاؤں ۔” میری بات سن کر وہ آگے سے بولی ” سب ٹھیک تو ہے نا اور تمھارے پیچھے یہ شور کیسا ” ناصرہ کی بات سن کر میں اسے جواب دیتے ہوۓ بولا ” ہاں ہاں سب ٹھیک ہے ۔۔اور یہ شور بتایا تو ہے کے دوستوں کے ساتھ ہوں تو وہیں سڑک پر چلتی گاڑیوں کا شور ہے ” اس کے بعد کچھ خاص بات نہیں ہوئی اور ناصرہ کو اپنا خیال رکھنے کا کہ کر میں نے کال کاٹ کر ایل گہری سانس لی تو میرے پاس بیٹھی زویا گلا کنگھارتے ہوۓ بولی “ویسے جھوٹ بولنا تو کوئی تم سے سیکھے ۔۔کس سے بول رہے تھے اتنا جھوٹ کوئی گرل فرینڈ ہے کیا ” اس کی بات سن کر میں نے چونک کر زویا کی جانب دیکھا اور جلدی سے اپنی کیفیت کو سنبھالتے ہوۓ اس کی جانب دیکھتے ہوۓ کہا ” نہیں گرل فرینڈ تو نہیں ہے ہاں دوست کہ سکتی ہو یا اس سے بھی بڑھ کر ۔۔اصل میں جہاں میں رہتا ہوں یہ انہی کا گھر ہے ” میری بات سن کر وہ طنزیہ انداز میں بولی ” بڑے اچھے مالک مکان ملے ہیں تمہیں ” میں اس کے طنز کو نظر انداز کرتے ہوۓ بولا ” بس اوپر والی کی مہربانی ہے ۔۔اگر تم نے اونی تفتیش کر لی ہو تو میں تھوڑی آنکھیں بند کر لوں بہت تھک گیا ہوں میں کل سے آرام نہیں کیا اور آج اس معملہ میں پهس گیا ہوں ” میری دو ٹوک بات سن کر وہ ہنکارہ بھرتے ہوۓ ہنممم کہ کر رخ موڑ کر بیٹھ گئ۔۔اس کی اس ادا پر دل تو کیا کے اسے مخاطب کر کے اس کے ساتھ مزید گپ شپ لگاؤں مگر پھر اس کے فضول سوالوں کے بارے میں سوچ کر ذہن کو جٹھک کر میں آنکھیں بند کر کے بیٹھ گیا ۔۔اس کے بعد ایسا کچھ خاص نہیں ہوا راستہ میں جو قابل ذکر ہو ۔۔زویا کی بتائی ہوئی کوٹھی کے باہر پہنچ کر شاہد نے ٹرک کو روکا اور پیچھے ڈالا کھول کر ہم سب کو نیچے اترنے کا اشارہ کر دیا ۔۔سب لوگوں کے نیچے اترتے ہی میں شاہد کو ایک طرف لے جاتے ہوۓ اس سے راز دارانہ انداز میں بولا ” اس ٹرک کو یہاں سے دوسری سمت کہیں دور لے جا کر چھوڑ دینا اور اس کی ڈیزل والی ٹینکی کا ڈھکن کھول کر اگ لگا دینا تا کے کوئی ثبوت نہ رہے ہمارے بارے میں ۔۔اور ہاں جاتے ہوۓ اپنے ساتھ کھانا لیتے جانا وہیں کھا کر ادھر سے گھر کی طرف نکل جانا “میری بات سن کر اس نے ستائش بھری نظروں سے مجھے سراہا اور جیسے ہی پیچھے مڑ کر جانے لگا میں نے دوبارہ اسے روکتے ہوۓ گودام سے لوٹے ہوۓ بیگ میں سے ایک پانچ پانچ سو کی نوٹوں والی گڈی اس کی جانب بڑھاتے ہوۓ کہا اسے رکھ لو ۔۔نوٹوں کو دیکھ کر پہلے تو اس نے لینے سے صاف انکار کیا مگر میرے بار بار ضد کرنے پر تھک ہار کر آخر اس نے رکھ لئے ۔۔شاہد کو گلے لگا کر رخصت کر کے میں واپس اندر کی جانب بڑھ گیا ۔۔مین گیٹ سے اندر داخل ہو کر بجری اور خاکے کی بنی راہداری تھی ۔۔جو لوگ گاؤں میں رہتے ہیں انہیں خاکے کے بارے میں پتا ہو گا یہ بھی بجری کی ہی ایک قسم ہے مگر بہت چھوٹی ہوتی ہے ۔۔راہداری کے ارد گرد رنگ برنگے پھول لگے ہوۓ تھے ۔۔راہداری کے ختم ہوتے ہی سامنے ایک بڑا سا دروازہ تھا جس سے میں اندر داخل ہو گیا ۔۔اندر پہنچ کر میں نے نظر دوڑائی تو گھر کی سجاوٹ دیکھ کر میں داد دئیے بغیر نہ رہ سکا ۔۔وہ گھر کسی کے اہل ذوق ہونے کا منہ بولتا ثبوت تھا ۔۔ڈائننگ حال میں لگا بڑا میز جس کے ارد گرد خوبصورت کاریگری ہوئی کرسیاں پڑیں ہوئی تھیں ۔جن کو دیکھ کر ایک بار انسان کاریگر کو داد لازمی دے ۔۔
اگلی قسط بہت جلد
مزید اقساط کے لیئے نیچے لینک پر کلک کریں

-
Unique Gangster–225– انوکھا گینگسٹر قسط نمبر
October 9, 2025 -
Unique Gangster–224– انوکھا گینگسٹر قسط نمبر
October 9, 2025 -
Unique Gangster–223– انوکھا گینگسٹر قسط نمبر
October 9, 2025 -
Unique Gangster–222– انوکھا گینگسٹر قسط نمبر
October 9, 2025 -
Unique Gangster–221– انوکھا گینگسٹر قسط نمبر
October 9, 2025 -
Unique Gangster–220– انوکھا گینگسٹر قسط نمبر
October 9, 2025

Raas Leela–10– راس لیلا

Raas Leela–09– راس لیلا

Raas Leela–08– راس لیلا

Raas Leela–07– راس لیلا

Raas Leela–06– راس لیلا
