کہانیوں کی دنیا ویب سائٹ کی طرف سے پڑھنے کیلئے آپ لوگوں کی خدمت میں پیش خدمت ہے۔ ایکشن ، رومانس اورسسپنس سے بھرپور ناول انوکھا گینگسٹر ۔
انوکھا گینگسٹر — ایک ایسے نوجوان کی داستان جس کے ساتھ ناانصافی اور ظلم کا بازار گرم کیا جاتا ہے۔ معاشرے میں کوئی بھی اُس کی مدد کرنے کی کوشش ہی نہیں کرتا۔ زمین کے ایک ٹکڑے کے لیے اس کے پورے خاندان کو ختم کر دیا جاتا ہے۔۔۔اس کو صرف اس لیے چھوڑ دیا جاتا ہے کہ وہ انتہائی کمزور اور بے بس ہوتا۔
لیکن وہ اپنے دل میں ٹھان لیتاہے کہ اُس نے اپنے خاندان کا بدلہ لینا ہے ۔تو کیا وہ اپنے خاندان کا بدلہ لے پائے گا ۔۔کیا اپنے خاندان کا بدلہ لینے کے لیئے اُس نے غلط راستوں کا انتخاب کیا۔۔۔۔یہ سب جاننے کے لیے انوکھا گینگسٹر ناول کو پڑھتے ہیں
نوٹ : ـــــــــ اس طرح کی کہانیاں آپ بیتیاں اور داستانین صرف تفریح کیلئے ہی رائیٹر لکھتے ہیں۔۔۔ اور آپ کو تھوڑا بہت انٹرٹینمنٹ مہیا کرتے ہیں۔۔۔ یہ ساری رومانوی سکسی داستانیں ہندو لکھاریوں کی ہیں۔۔۔ تو کہانی کو کہانی تک ہی رکھو۔ حقیقت نہ سمجھو۔ اس داستان میں بھی لکھاری نے فرضی نام، سین، جگہ وغیرہ کو قلم کی مدد سےحقیقت کے قریب تر لکھنے کی کوشش کی ہیں۔ اور کہانیوں کی دنیا ویب سائٹ آپ کو ایکشن ، سسپنس اور رومانس کی کہانیاں مہیا کر کے کچھ وقت کی تفریح فراہم کر رہی ہے جس سے آپ اپنے دیگر کاموں کی ٹینشن سے کچھ دیر کے لیئے ریلیز ہوجائیں اور زندگی کو انجوائے کرے۔تو ایک بار پھر سے دھرایا جارہا ہے کہ یہ کہانی بھی صرف کہانی سمجھ کر پڑھیں تفریح کے لیئے حقیقت سے اس کا کوئی تعلق نہیں ۔ شکریہ دوستوں اور اپنی رائے کا کمنٹس میں اظہار کر کے اپنی پسند اور تجاویز سے آگاہ کریں ۔
تو چلو آگے بڑھتے ہیں کہانی کی طرف
٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭
-
-
-
Gaji Khan–98– گاجی خان قسط نمبر
May 28, 2025 -
Gaji Khan–97– گاجی خان قسط نمبر
May 28, 2025 -
Smuggler –224–سمگلر قسط نمبر
May 28, 2025 -
Smuggler –223–سمگلر قسط نمبر
May 28, 2025
انوکھا گینگسٹر قسط نمبر -65
صبح میری ہلکی سی ٹھک ٹھک سسے کھلی تو میں نے اٹھ کر دیکھا تو زویا کچن میں سب کے لئے ناشتہ بنا رہی تھی ۔۔۔جبکہ تین سے چار لڑکیاں اس کو مدد دے رہی تھی ۔۔میں اپنی جگہ سے اٹھ کر واش روم میں گھس گیا فریش ہونے اور اچھے سے نہا کر جسم کو خشک کر کے باہر نکلا تو باہر حال میں دری بچھا کر وہ لوگ ناشتہ لگا رہے تھے ۔۔اس کے بعد کچھ خاص نہیں ہوا اور میں بھی سب کے ساتھ بیٹھ کر ناشتہ کرنے لگ گیا ناشتہ کے بعد لڑکیوں نے اپس میں ہی ڈسائڈ کر کام کو تقسیم کیا اور برتن اٹھا کر کچن میں چلی گئیں جبکہ میں اٹھ کر زویا کے پاس جاتے ہوۓ بولا ”
میں بولا : ہاں کیوں نہیں ضرور بس تھوڑا انتظار کر لو میں ایک بار اپنی حویلی کا چکر لگا اوں پھر تمہیں لے کر جاتا ہوں اپنے ساتھ اس لڑکی کے پاس ” میری بات سن کر وہ آگے سے بولی ” ٹھیک ہے جیسی تمہاری مرضی ” اس کے بعد میں وہاں سے باہر نکل کر سڑک پر اکر جیب سے موبائل نکال کر اسد کا نمبر ملا کر اس سے بائیک کا پوچھا تو اس نے آگے سے کہا “مجھے کومل نے منع کر دیا تھا بائیک ڈھونڈنے سے ” اس کی بات سن کر میں نے حیرانگی کا اظہار کرتے ہوۓ ” اس نے کیوں منع کیا ہے ؟ ” تو آگے سے وہ بولا ” وہ کہ رہی تھی کے میں خود لے کر دے دو گی تم نہ ڈھونڈو “اسد کی بات سن کر میں ادھر ادھر کی رسمی باتیں اس کے ساتھ کر کے کال کاٹی اور چند لمحے سوچنے کے بعد کومل کا نمبر ملا دیا ۔۔جیسے ہی اس نے کال اٹینڈ کی تو میں نے سلام کرتے ہوۓ پوچھا “اسد کو بائیک ڈھونڈنے سے تم نے کیوں منع کیا ہے ؟” تو میری بات سن کر آگے سے کومل بولی ‘” میں تمہیں ایک لوکیشن سینڈ کر رہی ہوں یہاں آجاؤ میں بیٹھی تمہارا انتظار کر رہی ہوں ۔۔تمھارے سوال کا جواب بھی یہیں دے دو گی “کومل کی بات سن کر میں نے اچھا اتا ہوں بول کر جیسے ہی کال کاٹی تو ساتھ ہی میرے موبائل پر ایک مسج آگیا ۔میں نی مسج بوکس میں جا کر مسج کھولا تو اس میں ایک جگہ کی لوکیشن سینڈ کی تھی اس نے جس کا مجھے نہیں پتا تھا ۔۔میں نے قریب سے گزرتے ہوۓ ایک ٹیکسی والے کو روک کر وہ لوکیشن بتائی اور اس میں بیٹھ کر مطلوبہ جگہ کی طرف ٹیکسی میں روانہ ہو گیا ۔۔کوئی بیس سے پچیس منٹ بعد ڈرائیور نے ایک جگہ گاڑی روک کر مجھے اگاہ کیا کے سر اپ کی مطلوبہ جگہ آگئی ہے ۔۔تو میں پیسے دے کر ٹیکسی سے نیچے اتر ایا اور ادھر ادھر نظر دوڑانے لگا مگر مجھے کومل کہیں نظر نہیں آئی ۔۔میں نے جیب سے موبائل نکال کر کومل کا نمبر ملایا اور اس کے کال اٹینڈ کرتے ہی کہا میں پہنچ گیا ہوں تو اس نے آگے سے کہا ” سامنے ایک بڑی سی کوٹھی ہو گی اس کے اندر آجاؤ “اس کی بات سن کر میں نے ہمممم کہ کر کال کٹ کی اور آگے بڑھتے ہوۓ کوٹھی کے پاس پہنچا تو وہاں کوئی بھی پہرے دار موجود نہیں تھا ۔۔چند لمحے سوچنے کا بعد میں نے دروازہ کو دھکیلا تو دروازہ کھلتا چلا گیا ۔۔میں آگے بڑھ کر کوٹھی میں داخل ہوا اور جیسے ہی اندر والا دروازہ کھولا تو کومل سامنے سوفہ پر بیٹھی ہوئی میرا انتظار کر رہی تھی ۔۔اس کی نظر جیسے ہی مجھ پر پڑی وہ اونی جگہ سے کھڑی ہو گئی ۔۔میں نے آگے بڑھتے ہوۓ اسے گلے لگایا تو اسنے بغیر کسی ہچکچاہٹ کے مجھے گلے لگا لیا ۔۔ہم دنوں چند لمحے ایک دوسرے سے گلے لگ کے کھڑے رہے اس کے بعد جیسے ہی میں اس سے الگ ہوا تو اس نے میرا ہاتھ پکڑ کر مجھے اپنے ساتھ صوفہ پر بیٹھایا تو میں نے کہا ” ہاں اب بتاؤ ؟” میری بات سن کر وہ بولی ” کیا بتاؤں ؟” میں بولا : تم نے اسد کو بائیک ڈھونڈنے سے کیوں منع کیا ہے ” میری بات سن کر وہ چہرے پر شرارتی مسکراہٹ سجائی میری جانب دیکھتے ہوۓ بولی
وہ بولی : اسد سے ہی پوچھ لو ۔۔۔
میں بولا :اسد سے تو میں پوچھ چکا ہوں وہ کہ رہا تھا کومل نے منع کیا ہے ”
وہ بولی : تم دوبارہ پوچھو اس سے ” ابھی میں کچھ کہنے ہی والا تھا کے اتنے میں پیچھے سے ایک ساتھ کئی آوازیں بلند ہوئیں سرپرائز کہتے ہوۓ ۔۔میں نے پیچھے مڑ کر دیکھا تو اسد ، مشی ، اور باقی گرلز گینگ کی لڑکیاں سب موجود تھیں ۔۔انہیں دیکھ کر مجھے کافی خوشی محسوس ہوئی اور میں اونی جگہ سے کھڑے ہو کر تیز قدموں سے چلتے ہوۓ ان کے پاس جا کر سب سے باری باری گلے ملا ۔۔ویسے تو ہم روز ہی گلے مل لیتے تھے پر اس طرح سے ان کا سرپرائز دینا مجھے بہت اچھا لگا اس لئے میں خود پر قابو نہ رکھ سکا ۔۔گلے ملنے کے بعد سب اکر صوفوں پر بیٹھ گئے اور باتیں کرنے لگ گئے ۔۔باتوں کے دوران میں نے اسد کو مخاطب کرتے ہوۓ کہا “” اسد یار میری بائیک کا کیا بنا یار ؟ مجھے بہت ضرورت ہے اس کی ” میری بات سن کر اسد مسکراتے ہوۓ بولا ” اسی لئے تو ہم سب یہاں آئیں ہیں ۔”اس کی بات سن کر میں حیرانگی سے سب کی طرف دیکھتے ہوۓ بولا ” اب اس بات کا کیا مطلب تم لوگوں کے انے کا بائیک سے کیا تعلق ہے ” تو آگے سے مشی بولی کہ “ہم سب صرف اپنے انے کا سرپرائز دینے نہیں آئے بلکہ اصل سرپرائز کچھ اور ہے “اس کی بات سن کر مجھے تجسس ہونے لگا کے اب کونہ سرپرائز ہے جس کا میں نے اظہار کرتے ہوۓ کہا ” اب کونہ سا سرپرائز رہ گیا ہے ” تو میری بات سن کر سحرش بولی “بتا دیتے ہیں اتنی بھی کیا جلدی ہے ” ابھی اس کی بات مکمل بھی نہیں ہوئی تھی کے کب سے خاموش بیٹھی اجالا نے بھی لقمہ دیتے ہوۓ کہا ” بتا دو جلدی سے ہو سکتا ہے جناب نے اپنی کسی جانو سے ملنے جانا ہو “اس کی بات سن کر سب کا زور دار قہقہ گونج اٹھا جبکہ میں بھی شرمندہ سا ہو کر گردن جھکا کر خاموش ہو گیا ۔۔مجھے اس طرح شرماتے ہوۓ دیکھ کر سونیا میری طرف دیکھتے ہوۓ بولی ” تم کیوں شرما رہے ہو یہ سب تو مذاق کر رہے ہیں ” تو میں بولا ” بس ایسے ہی کچھ نہیں ۔۔۔ساتھ ہی میں بات بدلتے ہوۓ کہا ۔۔اچھا اب بتا دو میں آج تھوڑا بزی ہوں کہیں جانا ہے میں نے “میں ڈاکٹر کے پاس زویا کو لےجانے کے لئے بے چین تھا کے پتا نہیں زویا میرے بارے میں کیا الٹا سیدھا سوچے گی ۔۔۔میری بے چینی دیکھ کر کومل بولی “وہ ایسا ہے کے ہم سب نے مل کر تمھارے لئے کچھ دن پہلے ایک بائیک لی تھی اور تمہیں دینا چاہتے تھے ۔۔پر تمھارے ریایکشن سے ڈر کر کسی کی بھی ہمت نہ ہوئی دینے کی ۔۔کے پتا نہیں تم کیا سوچو گے ہمارے بارے میں “پررررر ۔۔۔ان کی بات سن کر ابھی میں نے اتنا ہی کہا تھا کے مشی میری بات درمیان میں کاٹتے ہوۓ بولی ” پلز انکار مت کرنا سلطان یہ سب نے بہت محبت سے مل کر تمھارے لئے لیا ہے ” اس کی بات ختم ہوتے ہی اسد نے بھی کہا ” ہاں یار لے لو اب ” ان دنوں کی مکمل بات سن کر میں نے تحمل سے جواب دیتے ہوۓ کہا ۔۔۔
میں بولا :پر یار میں ایسے کیسے لے سکتا ہوں ۔” میری بات سن۔ کر سحرش ناراضگی بھرے لہجے میں بولی ” تو کیا تم ہمیں دوست نہیں سمجھتے ہو ؟”
میں بولا : نہیں یار ایسی بات نہیں ہے ۔۔۔۔ تو میری بات سن کر سونیا بی ” تو کیسی بات ہے تم بتا دو ؟”اور ساتھ ہی کومل بولی ” اب نخرہ کرنا چھوڑو اتنا بھی کوئی مہنگا تحفہ نہیں ہے جو تمہیں اعترض ہو “سب کی بات سن کر میں نے ہار مانتے ہوۓ کہا
میں بولا : اچھا ٹھیک ہے یار تم لوگ کہتے ہو تو لے لیتا ہوں ۔۔پر اس کے بعد ایسا کوئی تحفہ تم لوگوں نے میرے لئے نہیں لینا ۔۔یار مجھے اچھا نہیں لگتا ” میری بات سن کر سب کے چہروں پر خوشی آگئی ۔۔۔ان سب کو خوش دیکھ کر میں بھی بہت خوش ہو رہا تھا ۔۔اور اپنے اپ کو خوش نصیب سمجھ رہا تھا کے اوپر والے نے مجھے اتنے اچھے دوست دئیے ہیں ۔۔۔میں ان سب کو دیکھنے میں محو تھا کے مشی بولی ” اؤ تمہیں تمہارا گفٹ دیکھا دیں “اس کی بات سنتے ہی سب اپنی جگہ سے کھڑے ہو گئے اور باہر گیراج کی طرف چل پڑے ۔۔وہاں پہنچ کر جب میں نے نظر ماری تو بائیک کور سے ڈھکی ہوئی تھی ۔۔سب نے میری طرف دیکھ کر ایک ساتھ کہا کے جاؤ تم کور ہٹا کر دیکھو ۔۔
اگلی قسط بہت جلد
مزید اقساط کے لیئے نیچے لینک پر کلک کریں

-
Unique Gangster–205– انوکھا گینگسٹر قسط نمبر
May 25, 2025 -
Unique Gangster–204– انوکھا گینگسٹر قسط نمبر
May 25, 2025 -
Unique Gangster–203– انوکھا گینگسٹر قسط نمبر
May 25, 2025 -
Unique Gangster–202– انوکھا گینگسٹر قسط نمبر
May 25, 2025 -
Unique Gangster–201– انوکھا گینگسٹر قسط نمبر
May 25, 2025 -
Unique Gangster–200– انوکھا گینگسٹر قسط نمبر
May 25, 2025

The essence of relationships –09– رشتوں کی چاشنی قسط نمبر

The essence of relationships –08– رشتوں کی چاشنی قسط نمبر

Gaji Khan–98– گاجی خان قسط نمبر

Gaji Khan–97– گاجی خان قسط نمبر

Smuggler –224–سمگلر قسط نمبر
