کہانیوں کی دنیا ویب سائٹ کی طرف سے پڑھنے کیلئے آپ لوگوں کی خدمت میں پیش خدمت ہے۔ ایکشن ، رومانس اورسسپنس سے بھرپور ناول انوکھا گینگسٹر ۔
انوکھا گینگسٹر — ایک ایسے نوجوان کی داستان جس کے ساتھ ناانصافی اور ظلم کا بازار گرم کیا جاتا ہے۔ معاشرے میں کوئی بھی اُس کی مدد کرنے کی کوشش ہی نہیں کرتا۔ زمین کے ایک ٹکڑے کے لیے اس کے پورے خاندان کو ختم کر دیا جاتا ہے۔۔۔اس کو صرف اس لیے چھوڑ دیا جاتا ہے کہ وہ انتہائی کمزور اور بے بس ہوتا۔
لیکن وہ اپنے دل میں ٹھان لیتاہے کہ اُس نے اپنے خاندان کا بدلہ لینا ہے ۔تو کیا وہ اپنے خاندان کا بدلہ لے پائے گا ۔۔کیا اپنے خاندان کا بدلہ لینے کے لیئے اُس نے غلط راستوں کا انتخاب کیا۔۔۔۔یہ سب جاننے کے لیے انوکھا گینگسٹر ناول کو پڑھتے ہیں
نوٹ : ـــــــــ اس طرح کی کہانیاں آپ بیتیاں اور داستانین صرف تفریح کیلئے ہی رائیٹر لکھتے ہیں۔۔۔ اور آپ کو تھوڑا بہت انٹرٹینمنٹ مہیا کرتے ہیں۔۔۔ یہ ساری رومانوی سکسی داستانیں ہندو لکھاریوں کی ہیں۔۔۔ تو کہانی کو کہانی تک ہی رکھو۔ حقیقت نہ سمجھو۔ اس داستان میں بھی لکھاری نے فرضی نام، سین، جگہ وغیرہ کو قلم کی مدد سےحقیقت کے قریب تر لکھنے کی کوشش کی ہیں۔ اور کہانیوں کی دنیا ویب سائٹ آپ کو ایکشن ، سسپنس اور رومانس کی کہانیاں مہیا کر کے کچھ وقت کی تفریح فراہم کر رہی ہے جس سے آپ اپنے دیگر کاموں کی ٹینشن سے کچھ دیر کے لیئے ریلیز ہوجائیں اور زندگی کو انجوائے کرے۔تو ایک بار پھر سے دھرایا جارہا ہے کہ یہ کہانی بھی صرف کہانی سمجھ کر پڑھیں تفریح کے لیئے حقیقت سے اس کا کوئی تعلق نہیں ۔ شکریہ دوستوں اور اپنی رائے کا کمنٹس میں اظہار کر کے اپنی پسند اور تجاویز سے آگاہ کریں ۔
تو چلو آگے بڑھتے ہیں کہانی کی طرف
٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭
-
-
-
Gaji Khan–98– گاجی خان قسط نمبر
May 28, 2025 -
Gaji Khan–97– گاجی خان قسط نمبر
May 28, 2025 -
Smuggler –224–سمگلر قسط نمبر
May 28, 2025 -
Smuggler –223–سمگلر قسط نمبر
May 28, 2025
انوکھا گینگسٹر قسط نمبر -82
میرے پہنچنے کے چند لمحوں بعد ہی عبیرہ بھی وہاں آگئی اور مجھے بائیک پر بیٹھا دیکھ کر سیدھا میری جانب آتے ہوۓ میرے پیچھے بائیک پر بیٹھ گئی ۔۔اس کے بیٹھتے ہی میں نے بائیک کو سٹارٹ کر کے وہاں سے آگے بڑھا دیا ۔۔تھوڑا فاصلہ طے کرنے کے بعد اس کے گھر کی نزدیک پہنچ کر اندھیرے میں بائیک کھڑی کر کے میں اس سے نیچے اترا اور اپنی جیب سے یو ایس بی نکال کر اس کی جانب بڑھاتے ہوۓ بولا ” تمہیں کسی طرح یہ یو ایس بی اس کے لیپ ٹاپ سے کنیکٹ کر کے اس میں موجود فائل کو اس کے سسٹم میں سیو کرنا ہے اور اگر موقع ملے تو اؤ ٹی جی کی مدد سے ان دنوں کے موبائل میں بھی یہ فائل کاپی کرنی ہے۔۔۔ ” میری بات سن کر اس نے اثبات میں سر ہلایا تو میں نے اسے کہا کے ” یہ کام نہایت احتیاط سے کرنا ہے انہیں بھنک بھی نہ پڑے کے ان کے موبائل اور لیپ ٹاپ سے کسی نے چھیڑ چھاڑ کی ہے ” میری بات سن کر وہ بولی : تم بے فکر رہو انہیں کانوں کان خبر بھی نہیں ہو گی اور میں یہ کام کر دو گی۔۔۔ ” اس کو پر عتماد دیکھ کر میں نے اس سے جانے کی اجازت لی ۔۔تو مجھے الوداع کر کے وہ اپنی گلی کی جانب بڑھ گئی ۔۔اس کو گلی کے اندھیرے میں غائب ہوتا دیکھ کر میں نے بائیک پر بیٹھ کر اپنا رخ ماسٹر کے اکھاڑے کی جانب کر کے بائیک کو آگے بڑھا دیا ۔۔آج کا پورا دن میرا بائیک پر ہی گزرا جس کی وجہ سے کافی تھکاوٹ محسوس ہو رہی تھی۔ مگر ماسٹر سے ملنا ضرودی تھا۔اس لئے ان کی جانب روانہ ہوا ۔۔جب میں اکھاڑے کے پاس پہنچا تو مجھے ماسٹر کے اکھاڑے کا دروازہ کھلا نظر آیا ۔۔دل میں اٹھتے اندیشوں کو دبا کر موٹر سائیکل کو سیدھا اندر لے جا کر اسے سٹینڈ پر کھڑی کر کے میں جیسے ہی ماسٹر کے کمرے کی جانب بڑھا تو وہ اندر اپنے روم میں بیٹھے میرا ہی انتظار کر رہے تھے ۔۔۔میرے کمرے میں داخل ہوتے ہی ماسٹر نے رسمی حال احوال پوچھنے کے بعد انہوں نے مجھے پرانی سکھائی ہوئی چیزوں کے بارے میں بتا کر انہیں دہرانا شروع کر دیا ۔۔ہر چیز تفصیل سے سمجھانے کے بعد انہوں نے مجھے اکھاڑے میں جا کر پریکٹس کرنے کی اجازت دی اور خود اپنے کمرے میں بیٹھ کر یوگا کرنے لگے ۔۔۔قریب دو گھنٹے پسینہ بہانے کے بعد جب ماسٹر نے مجھے ریسٹ کر کے جانے کی اجازت دی۔۔۔ تو اس وقت میں نے ڈرتے ڈرتے ہمت کر ماسٹر کو مخاطب کرتے ہوۓ کہا “ماسٹر جی ایک بات کہنی تھی اگر اپ ناراض نہ ہوں تو۔۔ ؟ مجھے اپکی چھوٹی سی مدد چاہئے ایک معاملے میں۔۔” میری بات سن کر وہ حیرانگی سے میری جانب دیکھتے ہوۓ بولے ” کون سے معاملے میں اور کیسی مدد۔
میں بولا :ماسٹر جی مجھے روزانہ اپ کے تین گھنٹے چاہئے ”
وہ بولے : میں تمہاری بات سمجھ نہیں پا رہا ۔۔آخر تم کہنا کیا چاہتے ہو ؟”
ان کی بات سن کر میں گہری سانس لیتے ہوۓ بولا “ماسٹر جی میں آپکو تفصیل سے سمجھاتا ہوں ۔۔مجھے اپ کے روزانہ تین گھنٹے چاہئے ۔۔۔جس میں اپ میری ٹیم کو ٹرینگ دے کر انہیں اتنا مظبوط بنا دیں کہ وہ سخت سے سخت حالات کا مقابلہ کر سکیں “میری بات سن کر ماسٹر کی آنکھیں پھیل گئی۔۔۔ وہ مجھے یوں دیکھنے لگے جیسے میں نے ان سے دنیا کا کوئی انوکھا کام کرنے کو کہ دیا ہو ۔۔اپنے تاثرات پر قابو پاتے ہوۓ وہ گہری سانس خارج کر کے میرے کندھے پر ہاتھ رکھ کر بولے ” سلطان بیٹا کیسی ٹیم اور کیا سکھانا ہے انہیں ”
میں بولا : ماسٹر جی میری چھوٹی سی ٹیم ہے اپ بیشک اسے گینگ سمجھ لیں اس میں بارہ لڑکیاں شامل ہیں جنھیں اپ نے تیار کرنا ہے ہر طرح کے حالت کے لئے ۔۔انہیں اسلحہ سے لے کر ہاتھوں کی مدد سے لڑنے تک سب کو سکھانا ہو گا ۔۔اپ کا مجھ پر احسان ہو گا اگر اپ میری بات مان لیں اس کے بدلے میں اپ جو بھی کہو گے میں وہ کرنے کو تیار ہوں گا۔۔۔۔ ”
وہ بولے : پر بیٹا یہ سب کیسے ہو سکتا ہے اور میں نے کبھی لڑکیوں کو نہیں سکھایا یہ سب ”
میں بولا: ماسٹر جی میں کسی اور پر یقین نہیں کر سکتا اس کام کے لئے میرے ذہن میں صرف اپکا نام ہی قابل اعتماد نظر آیا تو اپنی عرضی لے کر اپ کے پاس حاضر ہو گیا۔۔۔۔ “میری بات سن کر ماسٹر نیم رضامند نظر آرہے تھے مگر ابھی ان کے دل میں تھوڑی ہچکچاہٹ تھی جس کا اظہار کرتے ہوۓ انہوں نے کہا “تمہاری بات ٹھیک ہے سلطان مگر ان کے گھر والے بھی ہوں گے ان کے ماں باب ہوں گے ان کو کیا کہو گے ”
میں بولا : ان سب کا کوئی نہیں ہے میرے سوا اس دنیا میں ۔۔وہ اکیلی اور بے سہارا ہیں “میری بات سن کر ماسٹر حیرانگی کا اظہار کرتے ہوۓ بولے ” کیا مطلب تمہاری بات ؟”
میں بولا : ماسٹر جی وہ سب یتیم ہیں ۔۔۔اپ کو پتا ہو گا تین دن پہلے لیاقت رانا کا بھائی مارا گیا تھا ”
وہ بولے : ہاں میں نے خبر سنی تھی وہ ۔۔۔پر اس خبر کا ان لڑکیوں سے کیا تعلق ؟”
میں بولا : ماسٹر اس کو میں نے قتل کیا ” میری بات سن کر ماسٹر دہل کر رہ گئے ان کی حالت ایسی ہو گئی جیسے کسی نے ان کے پاؤں کے نیچے سے زمیں کھنچ لی ہو ۔۔چند لمحے وہ آنکھیں بڑی کئے مجھے دیکھتے رہے اور پھر گہری سانس لے کر بولے۔۔ ” اور تم نے اسے کیوں مارا یہ بھی بتا دو “ماسٹر کی نظروں کی تپش اپنے چہرے پر محسوس کر کے میں اپنی گردن جھکاتے ہوۓ بولا ” اس نے ان سب لڑکیوں کو اغوا کروایا تھا ۔۔اور ان کے ساتھ چند پولیس والوں کو بھی اغوا کیا ہوا تھا وہ ان سب سے دھندہ کروانے والا تھا ۔۔میں اس پولیس والی کا پیچھا کرتے ہوۓ وہاں پہنچا جس کو انہوں نے پارک سے اغوا کیا تھا ۔۔وہاں کے حالات دیکھ کر مجھ سے کنٹرول نہ ہوا اور میں اس سب میں کود پڑا۔۔۔ اگر میں اسے نہ مارتا تو وہ مجھے مار دیتا اس لئے اس کا مرنا ضروری ہو گیا تھا ۔۔وہیں سے میں نے لڑکیوں کو بازیاب کیا تھا۔۔۔۔ ” میری بات سن کر ماسٹر گہری سانس لیتے ہوۓ بولا ” تووووو تم نے اپنے بدلے کی شروعات کر دی ہے ”
میں بولا : جی ماسٹر پر بڑے پیمانے پر نہیں کی ”
وہ بولے : ہمممممم ۔۔۔۔۔اب آگے کے بارے میں کیا سوچا ہے آگے کا کوئی پلان ہے کیا ؟”
میں بولا :جی فل حال کچھ دنوں تک خاموش ہی رہنا ہے جب تک یہ لڑکیاں تیار نہ ہو جائیں ۔۔۔ان کے تیار ہوتے ہی آگے دیکھیں گے کہ قسمت کی دھارہ ہمیں کس راستے پر لے کر جاتی ہے۔۔۔۔ ” میری بات سن کر ماسٹر نے بات کو ختم کرتے ہوۓ اثبات میں سر ہلا کر بولے ” ٹھیک ہے کل چار بجے میں تمہاری پرانی حویلی پہنچ جاؤں گا لڑکیوں کو تیار رہنے کا بول دینا۔۔۔ اور تمہیں پتا ہے کے میں ٹریننگ میں کوئی لحاظ نہیں کروں گا پھر مجھ سے نہ کہنا۔۔۔ “ان کی بات سن کر میں خوشی کا اظہار کرتے ہوۓ بولا ” شکریہ ماسٹر ۔۔۔۔اور مجھے خوشی ہو گی اپ ان کو سخت ٹریننگ دیں کیونکہ جب تک وہ آگ کی بھٹی سے نہیں گزریں گی تب تک وہ کندن نہیں بن سکیں گی۔۔۔۔۔ ”
وہ بولے : بلکل ٹھیک کہا اور شکریہ کی ضرورت نہیں یہ میرا فرض ہے۔۔۔ “اس کے بعد کچھ خاص بات نہیں ہوئی اور ماسٹر سے اجازت لے کر میں اپنی حویلی کی جانب روانہ ہو گیا ۔۔راستے سے میں نے رات کے کھانے کے لئے ضروری سامان بھی لے لیا تھا ۔۔۔حویلی میں پہنچ کر بائیک کھڑی کر کے اپنے کمرہ میں جا کر اپنے اوپر پانی گرا کر اچھے سے فریش ہو کر باہر نکلا ۔۔حویلی میں ایک کمرہ میرے لئے مختص تھا جس میں کسی کو بھی آنے کی اجازت نہیں تھی ۔۔۔۔تولیہ سے اپنے بال خشک کر کے میں باہر حال میں اکر جوں ہی بیٹھا اسی وقت لبنیٰ کچن سے پانی کا گلاس میرے لئے لے کر آگئی۔۔۔ پانی پینے کے بعد میں لبنیٰ سے مخاطب ہوتے ہوۓ بولا ‘” تم میں سے سلائی کا کام کوئی جانتا ہے کیا ” میری بات سن کر وہ بولی ” یہاں نشا ، نورین ، نرگس اور میں سلائی وغیرہ کام اچھے سے جانتی ہیں “؟
میں بولا :ہممممم یہ تو اچھی بات ہے ۔۔۔اب یہ بتاؤ تم میں سے شاپنگ کون اچھی کر لیتا ہے ” میری بات سن کر چند لمحے سوچنے کے بعد وہ بولی ” ہم سب میں سے اچھی شاپنگ رمشا اور شانزہ کر لیتی ہے ”
میں بولا : تم ذرا ان دنوں کو میرا بتاؤ کہ میں بلا رہا ہوں۔۔۔ ” میری بات سن کر وہ جی اچھا کہ کر رمشا اور شانزہ کو بلانے کے لئے اندر کی جانب بڑھ گئی۔۔۔
اگلی قسط بہت جلد
مزید اقساط کے لیئے نیچے لینک پر کلک کریں

-
Unique Gangster–205– انوکھا گینگسٹر قسط نمبر
May 25, 2025 -
Unique Gangster–204– انوکھا گینگسٹر قسط نمبر
May 25, 2025 -
Unique Gangster–203– انوکھا گینگسٹر قسط نمبر
May 25, 2025 -
Unique Gangster–202– انوکھا گینگسٹر قسط نمبر
May 25, 2025 -
Unique Gangster–201– انوکھا گینگسٹر قسط نمبر
May 25, 2025 -
Unique Gangster–200– انوکھا گینگسٹر قسط نمبر
May 25, 2025

The essence of relationships –09– رشتوں کی چاشنی قسط نمبر

The essence of relationships –08– رشتوں کی چاشنی قسط نمبر

Gaji Khan–98– گاجی خان قسط نمبر

Gaji Khan–97– گاجی خان قسط نمبر

Smuggler –224–سمگلر قسط نمبر
