Unique gangster–90– انوکھا گینگسٹر قسط نمبر

انوکھا گینگسٹر

کہانیوں کی دنیا ویب سائٹ  کی طرف سے پڑھنے  کیلئے آپ لوگوں کی خدمت میں پیش خدمت ہے۔ ایکشن ، رومانس اورسسپنس سے بھرپور ناول  انوکھا گینگسٹر ۔

انوکھا گینگسٹر — ایک ایسے نوجوان کی داستان جس کے ساتھ ناانصافی اور ظلم کا بازار گرم کیا جاتا  ہے۔ معاشرے  میں  کوئی  بھی اُس کی مدد کرنے کی کوشش ہی نہیں کرتا۔ زمین کے ایک ٹکڑے کے لیے اس کے پورے خاندان کو ختم کر دیا جاتا ہے۔۔۔اس کو صرف اس لیے  چھوڑ دیا جاتا ہے کہ وہ انتہائی کمزور اور بے بس  ہوتا۔

لیکن وہ اپنے دل میں ٹھان لیتاہے کہ اُس نے اپنے خاندان کا بدلہ لینا ہے ۔تو کیا وہ اپنے خاندان کا بدلہ لے پائے گا ۔۔کیا اپنے خاندان کا بدلہ لینے کے لیئے اُس نے  غلط راستوں کا انتخاب کیا۔۔۔۔یہ سب جاننے  کے لیے انوکھا گینگسٹر  ناول کو پڑھتے ہیں

نوٹ : ـــــــــ  اس طرح کی کہانیاں  آپ بیتیاں  اور  داستانین  صرف تفریح کیلئے ہی رائیٹر لکھتے ہیں۔۔۔ اور آپ کو تھوڑا بہت انٹرٹینمنٹ مہیا کرتے ہیں۔۔۔ یہ  ساری  رومانوی سکسی داستانیں ہندو لکھاریوں کی   ہیں۔۔۔ تو کہانی کو کہانی تک ہی رکھو۔ حقیقت نہ سمجھو۔ اس داستان میں بھی لکھاری نے فرضی نام، سین، جگہ وغیرہ کو قلم کی مدد سےحقیقت کے قریب تر لکھنے کی کوشش کی ہیں۔ اور کہانیوں کی دنیا ویب سائٹ آپ  کو ایکشن ، سسپنس اور رومانس  کی کہانیاں مہیا کر کے کچھ وقت کی   تفریح  فراہم کر رہی ہے جس سے آپ اپنے دیگر کاموں  کی ٹینشن سے کچھ دیر کے لیئے ریلیز ہوجائیں اور زندگی کو انجوائے کرے۔تو ایک بار پھر سے  دھرایا جارہا ہے کہ  یہ  کہانی بھی  صرف کہانی سمجھ کر پڑھیں تفریح کے لیئے حقیقت سے اس کا کوئی تعلق نہیں ۔ شکریہ دوستوں اور اپنی رائے کا کمنٹس میں اظہار کر کے اپنی پسند اور تجاویز سے آگاہ کریں ۔

تو چلو آگے بڑھتے ہیں کہانی کی طرف

٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭

انوکھا گینگسٹر قسط نمبر -90

میں بولا : گڈ مجھے تم سب سے یہ ہی امید ہے

 دوسری طرف آج بازار میں کافی  رش لگا ہوا تھا۔۔چھ سے ساتھ گارڈ دو لڑکیوں کی حفاظت کر رہے تھے اور   وہ لڑکیاں بازار میں طرح طرح کی شاپنگ کر رہی تھی کل ان دونوں کو کالج جوائن  کرنا تھا وه دو لڑکیاں کوئی اور نہیں بلکہ مصباح اور سمیرہ تھیں ۔۔

وه دونوں ایک دوسرے کے ساتھ خوشگپوں میں مصروف کبھی ایک  تو کبھی دوسرے دکان پر جاتی اور جو چیز بھی ان کو پسند آتی وہ اس کو اچھی طرح دیکھنے کے بعد خرید  لیتی۔۔ کل سے وہ دونوں کالج آنے والی تھیں کالج آنے کے لیے وہ اپنی اپنی شاپنگ مکمل کر رہی تھیں کیونکہ مصباح  کو سمیرہ کے گھر پر ہی قیام کرنا تھا جب تک اس کی پڑھائی چلنی تھی۔۔مشکلوں سے ان دونوں کی شاپنگ مکمل ہوئی تو انہیں بھوک ستانا شروع کر دیا تھا ۔۔جس کو دور کرنے kay لئے وہ مارکیٹ میں ہی بنے مشہور سٹوڈنٹ بریانی میں گھس کر  اپنی اپنی پلیٹوں سے انصاف کرنے لگ پڑیں تھی ۔۔

ان سب سے دور لیاقت رانا اپنی حویلی میں بیٹھا ہوا تھا جب سے اکمل بٹ کے مرنے کی خبر اسے ملی تھی کے وہ کسی ٹرین حادثہ میں مارا گیا ہے تب سے وہ بے چین تھا ۔۔وہ کوئی چھوٹا بچہ نہیں تھا جو سمجھ نہ سکتا کے یہ حادثہ تھا یا کوئی قتل کی سازش ۔۔ اكمل بٹ لیاقت رانا کا  رائٹ ہینڈ تھا ۔جس کے ذریعے وہ پورے  لاہور  کو کنٹرول کرتا تھا ۔۔ لیاقت رانا کے لیے یہ خبر کسی صدمے  سے کم نہیں تھی کیونکہ کچھ دن پہلے ہی اس کا بھائی بھی اسی طرح مارا جا چکا تھا اور یہ ساری خبریں بیگ فیملی اور رانا فیملی کے لیے ایک خطرہ کی نشاندہی کر رہی تھی ۔۔آخر کیا وجہ ہے جو یہ سب ہو رہا ہے ؟ وہ کون ہے جو ان کے پیچھے ہاتھ دھو کر پڑ گیا ہے ؟ ایسا کون نیا آیا ہے جس نے آتے ساتھ ہی ان لوگوں کی آدھی طاقت ختم کر دی ۔۔ جہاں لیاقت رانا اتنا پریشان تھا وہیں دوسری طرف بیگ فیملی  میں بھی موت سی خاموشی کا راج تھا ۔۔بیگ فیملی اس وقت غصہ سے تاؤ کھاتے ہوۓ اپنے دشمنوں کو تلاش کر رہی تھی ۔۔۔ لیکن ان کے ہاتھ کوئی سرا پکڑ میں نہیں آرہا تھا ۔۔مرنے والوں میں سے ایک بیگ فیملی کا داماد تھا تو دوسرا جو نقصان ہوا وہ بھی کچھ کم نہیں تھا ۔۔ شہر کے بیچوں بیچ ان کے گودام کو ختم کر کے ان کے قبضے سے اتنی ساری لڑکیاں نکال جو ایک شپ میں دبئی جانی تھی جسم فروشی کے لئے  سبھی کو غائب کر دیا گیا تھا ۔۔۔ایک وقت میں اتنی لڑکیوں کا غائب ہونا ان کے خوف میں اضافہ کا باعث بن رہا تھا ۔۔ وہ سبھی لڑکیاں ایسی غائب ہوئی تھیں جیسے گدھے کے سر سے سینگ یہ سوچ سوچ کر ہی ان کا بلڈ پریشر ہائی ہو رہا تھا جبکہ وہیں دوسری طرف میں ایسے مطمئن ہو کر گھوم رہا تھا جیسے کچھ ہوا ہی نہ  ہو ۔۔

میں ابھی ان لڑکیوں سے بات ہی کر رہا تھا کہ میرے ذہن میں ایک خیال آیا  کے اتنی جلدی آخر  عبیرا نے ان کے  لیپ ٹاپ میں  سوفٹ ویئر کیسے انسٹال کر دیا یہ خیالات آتے ہی میں نے فورن  عبیرا کو کال ملائی۔۔

دو تین بیل ببجنے کے بعد جب عبیرہ نے کال اٹینڈ کی تو میں اس سے بولاتم نے اتنا جلدی سافٹ وئیر لیپ ٹاپ میں  کیسے انسٹال کر لیا ؟ کیا  تمہارا باس آفس میں موجود نہیں ہے اس وقت ؟میری بات سن کر وہ بولینہیں ہے وہ کہیں گیا ہے

میں بولا : وہ کہاں گیا ہے کیا تم مجھے بتا سکتی ہو

وہ بولی ۔۔ کچھ دن پہلے آفس میں ایک نیو لڑکی نے جوائن کیا تھا تو اس کی بھی عاطف کے ساتھ ہی سیٹنگ بنی ہوئی تھی اور آج بھی سب سے پہلے عاطف  اور وہ نیو لڑکی نکلے تھے اور پھر ان کے پیچھے پیچھے باس نکلا ہےعبیرہ کی بات سن کر مجھے بے چینی  ہونا شروع ہو گئی تھی ۔۔بظاہر وہ جس طرح بتا رہی تھی معملہ اس سے بہت مختلف تھا ذہن میں اٹھتے اندیشوں کو ایک طرف رکھتے ہوۓ میں بولا :”  کیا تم بتا سکتی ہو  انہیں کتنی دیر ہو گئی ہے

وہ بولیقریب گھنٹے سسے ڈیڑھ گھنٹہ ہونے کو آیا ہے

اس کی بات سن کر میں تیزی سے بولاان تینوں میں سے تمہارے پاس کسی کا  نمبر ہے تو مجھے سینڈ کرو جلدی  اگر تینوں کا ہے تو تینوں کا ہی سینڈ کر دو

وہ بولی : سلطان خیر ہو تم پریشان لگ رہے ہو بات کیا ہے آخر

میں غصہ سے دھاڑتے ہوۓ بولا : اس وقت فضول بکواس نہیں جلدی سے نمبر بھیجو صرف تمہاری ذرا سی تاخیر کسی لڑکی کی زندگی برباد کر سکتی ہےمیری بات سن کر اس کے ذہن میں جھمکا سا ہوا اور وہ تیزی سے بولیمیرے پاس تینوں کے نمبر ہیں میں بھیجتی ہوں بس ایک منٹ دو صرف

میں بولا : ٹھیک ہے جلدی کرو

اتنا کہ کر  میں نے کال کاٹ دی اور بے چینی سے عبیرہ کے نمبر بھیجنے کا انتظار کرنے لگ پڑا ابھی مجھے بمشکل چند لمحے ہی ہوۓ تھے انتظار کرتے کے اتنے میں میرے موبائل پر  تینوں نمبر ایس ایم ایس کے ذریعے سینڈ کر دئیے تھے عبیرہ نے ۔۔نمبرز کے ملتے ہی میں نے بنا  کوئی لمحے ضائع کئے صبیحہ کا نمبر ڈائل کیا اور اس کے کال اٹھاتے ہی اسے وہ ننمبر سینڈ کرتے ہوۓ میں بولاان کی لوکیشن ٹریس کرنی ہے جلدی سے تم کر سکتی ہو تو  بتاؤ  مجھے کسی کی زندگی کا سوال ہےمجھے عجلت کا مظاہرہ کرتے دیکھ کر وہ بولی : ہاں ہو سکتی ہے میں ابھی چیک کر کے تمہیں بتاتی ہہوںصبیحہ کی بات سن کر میں نے اوکے کہ کر کال کٹ کی اور دوبارہ لڑکیوں سے مخاطب ہوتے ہوۓ بولاتم لوگوں کو اگر کچھ چاہئے تو قریبی مارکیٹ سے جا کر لے لو پیسوں کا تم لوگوں کو  ویسے بھی پتہ ہے کہ وہ کہاں پر پڑے ہیں  وہاں سے جتنے بھی ضرورت ہوں اٹھاتی رہنا

وہ بولی :ٹھیک ہے ہمیں جو چیز ضرورت ہوگی ہم لے لیں گےان کی بات سن کر میں نے  ٹیبل سے اپنے بائیک کی چابی اٹھائی اور ڈرائنگ روم سے باہر نکل کر موٹر سائیکل کو سٹارٹ کر کے اسے حویلی سے باہر نکال کر چوک میں آکر کھڑے ہو کر صبیحہ کو کال ملا کر اس سے لوکیشن  کے بارے میں پوچھا تو وہ آگے سے جواب دیتے ہوۓ بولیہاں پتہ چل گیا ہے میں تمہارے موبائل پر ایک لنک بھیج رہی ہوں تم اس پركلك  کرو اور لوکیشن تمہارے سامنے آ جائے گی اور تم سیدھا اس جگہ پر بڑی آسانی سے پہنچ جاؤ گے

ٹھیک ہے جلدی بھیجو میں انتظار کر رہا ہوں ”  اتنا کہہ کر میں نے کال کٹ کی اور بے چینی سے انتظار کرنے لگ پڑا ۔۔۔انتظار کرتے ہوۓ ابھی بمشکل  مجھے چند سیکنڈ ہی گزرے ہوں گے  کہ میرے موبائل پر بیپ کی آواز کے ساتھ ایک ایس ایم ایس ریسیو ہوا ۔۔۔میں نے موبائل کا لاک کھول کر ایس ایم ایس فولڈر میں جا کر اس ایس ایم ایس کو کھولا تو اس میں کوئی لنک مینشن کیا گیا تھا ۔۔میں نے جلدی سے لنک پر کلک کیا تو میرے سامنے ویب اوپن ہو گئی جس میں ایک لوکیشن پر ایک تیر کا نشان بنا ہوا تھا۔۔جہاں مجھے پہنچنا تھا ۔۔ لوکیشن کے ملتے ہی میں نے مطلوبہ سڑک پر بائیک کو موڑ کر بھگانا شروع کر دیا ۔۔چند لمحوں میں ہی موٹر سائیکل کی رفتار خطرناک حد تک تیز ہو گئی تھی ۔۔ایسے لگ رہا تھا جیسے میں ہواؤں میں اڑ رہا ہوں پر اس وقت مجھے کسی چیز کی کوئی پروا نہیں تھی اور اگر کسی کی تھی تو وہ صرف اپنی مطلوبہ جگہ پر پہنچنے کی تھی ۔۔  کچھ ہی دیر میں ، میں نے  بائیک کو  شہر سے ذرا ہٹ کر ایک سوسائٹی میں داخل کیا اور تھوڑا آگے جا کر ایک طرف روک کر میں نے موبائل پر لوکیشن کا جائزہ لیا تو مطلوبہ ہدف دو گلیاں چھوڑ کر تیسری گلی میں موجود ایک مکان شو ہو رہا تھا ۔۔لوکیشن کے نزدیک ہونے پر میں نے بائیک کو تھوڑا آگے بڑھا کر قدرے سنسان جگہ پر موجود درخت کے  سامنے پارک کیا اور اس مکان کے تعاقب میں آگے بڑھتے ہوۓ جیب سے رومال نکال کر منہ ڈھانپنے لگا تاکہ میرا چہرہ کسی کی نظر میں نہ آ سکے ۔۔چند لمحوں بعد مطلوبہ مکان کے نزدیک جا  کر اس پر نظر دوڑا کر اس کا جائزہ لیا تو وہ  دو منزلہ عمارت پر ملبوس ایک کوٹھی تھی ۔۔

اگلی قسط بہت جلد 

مزید اقساط  کے لیئے نیچے لینک پر کلک کریں

The essence of relationships –09– رشتوں کی چاشنی قسط نمبر

رشتوں کی چاشنی کہانی رومانس ، سسپنس ، فنٹاسی سے بھرپور کہانی ہے۔ ایک ایسے لڑکے کی کہانی جس کو گھر اور باہر پیار ہی پیار ملا جو ہر ایک کے درد اور غم میں اُس کا سانجھا رہا۔ جس کے گھر پر جب مصیبت آئی تو وہ اپنا آپ کھو بھول گیا۔
Read more

The essence of relationships –08– رشتوں کی چاشنی قسط نمبر

رشتوں کی چاشنی کہانی رومانس ، سسپنس ، فنٹاسی سے بھرپور کہانی ہے۔ ایک ایسے لڑکے کی کہانی جس کو گھر اور باہر پیار ہی پیار ملا جو ہر ایک کے درد اور غم میں اُس کا سانجھا رہا۔ جس کے گھر پر جب مصیبت آئی تو وہ اپنا آپ کھو بھول گیا۔
Read more
گاجی خان

Gaji Khan–98– گاجی خان قسط نمبر

کہانیوں کی دنیا ویب سائٹ کی ایک اور داستان ۔۔ گاجی خان ۔۔ داستان ہے پنجاب کے شہر سیالکوٹ کے ایک طاقتور اور بہادر اور عوام کی خیرخواہ ریاست کے حکمرانوں کی ۔ جس کے عدل و انصاف اور طاقت وبہادری کے چرچے ملک عام مشہور تھے ۔ جہاں ایک گھاٹ شیر اور بکری پانی پیتے۔ پھر اس خاندان کو کسی کی نظر لگ گئی اور یہ خاندان اپنوں کی غداری اور چالبازیوں سے اپنے مردوں سے محروم ہوتا گیا ۔ اور آخر کار گاجی خان خاندان میں ایک ہی وارث بچا ۔جو نہیں جانتا تھا کہ گاجی خان خاندان کو اور نہ جس سے اس کا کوئی تعلق تھا لیکن وارثت اُس کی طرف آئی ۔جس کے دعوےدار اُس سے زیادہ قوی اور ظالم تھے جو اپنی چالبازیوں اور خونخواری میں اپنا سانی نہیں رکھتے تھے۔ گاجی خان خاندان ایک خوبصورت قصبے میں دریائے چناب کے کنارے آباد ہے ۔ دریائے چناب ، دریا جو نجانے کتنی محبتوں کی داستان اپنی لہروں میں سمیٹے بہتا آرہا ہے۔اس کے کنارے سرسبز اور ہری بھری زمین ہے کشمیر کی ٹھنڈی فضاؤں سے اُترتا چناب سیالکوٹ سے گزرتا ہے۔ ایسے ہی سر سبز اور ہرے بھرے قصبے کی داستان ہے یہ۔۔۔ جو محبت کے احساس سے بھری ایک خونی داستان ہے۔بات کچھ پرانے دور کی ہے۔۔۔ مگر اُمید ہے کہ آپ کو گاجی خان کی یہ داستان پسند آئے گی۔
Read more
گاجی خان

Gaji Khan–97– گاجی خان قسط نمبر

سمگلر

Smuggler –224–سمگلر قسط نمبر

کہانیوں کی دنیا ویب سائٹ کی ایک اور فخریا کہانی ۔۔سمگلر۔۔ ایکشن ، سسپنس ، رومانس اور سیکس سے پھرپور کہانی ۔۔ جو کہ ایک ایسے نوجون کی کہانی ہے جسے بے مثل حسین نوجوان لڑکی کے ذریعے اغواء کر کے بھارت لے جایا گیا۔ اور یہیں سے کہانی اپنی سنسنی خیزی ، ایکشن اور رومانس کی ارتقائی منازل کی طرف پرواز کر جاتی ہے۔ مندروں کی سیاست، ان کا اندرونی ماحول، پنڈتوں، پجاریوں اور قدم قدم پر طلسم بکھیرتی خوبصورت داسیوں کے شب و روز کو کچھ اس انداز سے اجاگر کیا گیا ہے کہ پڑھنے والا جیسے اپنی آنکھوں سے تمام مناظر کا مشاہدہ کر رہا ہو۔ ہیرو کی زندگی میں کئی لڑکیاں آئیں جنہوں نے اُس کی مدد بھی کی۔ اور اُس کے ساتھ رومانس بھی کیا۔
Read more
سمگلر

Smuggler –223–سمگلر قسط نمبر

Leave a Reply

You cannot copy content of this page