کہانیوں کی دنیا ویب سائٹ کی جانب سے رومانس ،ایکشن ، سسپنس ، تھرل ، فنٹسی اور جنسی جذبات کی بھرپور عکاسی کرتی ہوئی ایک ایکشن سے بھرپور کہانی، ۔۔ طاقت کا کھیل/دی گیم آف پاؤر ۔۔یہ کہانی ہے ایک ایسی دُنیا کی جو کہ ایک افسانوی دنیا ہے جس میں شیاطین(ڈیمن ) بھی ہیں اور اُنہوں نے ہماری دُنیا کا سکون غارت کرنے کے لیئے ہماری دنیا پر کئی بار حملے بھی کئے تھے ۔۔لیکن دُنیا کو بچانے کے لیئے ہر دور میں کچھ لوگ جو مختلف قوتوں کے ماہر تھے انہوں نے ان کے حملوں کی روک تام کی ۔۔
انہی میں سے کچھ قوتوں نے دنیا کو بچانے کے لیئے ایک ٹیم تیار کرنے کی زمہ داری اپنے سر لے لی ۔ جن میں سے ایک یہ نوجوان بھی اس ٹیم کا حصہ بن گیا اور اُس کی تربیت شروع کر دی گئی۔ یہ سب اور بہت کچھ پڑھنے کے لئے ہمارے ساتھ رہیں ۔۔۔
٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭
-
-
-
Gaji Khan–98– گاجی خان قسط نمبر
May 28, 2025 -
Gaji Khan–97– گاجی خان قسط نمبر
May 28, 2025 -
Smuggler –224–سمگلر قسط نمبر
May 28, 2025 -
Smuggler –223–سمگلر قسط نمبر
May 28, 2025
نوٹ : ـــــــــ اس طرح کی کہانیاں آپ بیتیاں اور داستانین صرف تفریح کیلئے ہی رائیٹر لکھتے ہیں۔۔۔ اور آپ کو تھوڑا بہت انٹرٹینمنٹ مہیا کرتے ہیں۔۔۔ یہ ساری رومانوی سکسی داستانیں ہندو لکھاریوں کی ہیں۔۔۔ تو کہانی کو کہانی تک ہی رکھو۔ حقیقت نہ سمجھو۔ اس داستان میں بھی لکھاری نے فرضی نام، سین، جگہ وغیرہ کو قلم کی مدد سےحقیقت کے قریب تر لکھنے کی کوشش کی ہیں۔ اور کہانیوں کی دنیا ویب سائٹ آپ کو ایکشن ، سسپنس اور رومانس کی کہانیاں مہیا کر کے کچھ وقت کی تفریح فراہم کر رہی ہے جس سے آپ اپنے دیگر کاموں کی ٹینشن سے کچھ دیر کے لیئے ریلیز ہوجائیں اور زندگی کو انجوائے کرے۔تو ایک بار پھر سے دھرایا جارہا ہے کہ یہ کہانی بھی صرف کہانی سمجھ کر پڑھیں تفریح کے لیئے حقیقت سے اس کا کوئی تعلق نہیں ۔ شکریہ دوستوں اور اپنی رائے کا کمنٹس میں اظہار کر کے اپنی پسند اور تجاویز سے آگاہ کریں ۔
تو چلو آگے بڑھتے ہیں کہانی کی طرف
٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭
طاقت کا کھیل قسط نمبر -- 21
میں نے ناشتہ کرنے کے بعد بائیک کو سٹارٹ کر کے زوہیب کو اپنے پیچھے بٹھا کر اپنے کام پر نکل گے۔۔۔
زوہیب اور میں پیزا والوں کی بائیک لے کر کام پر پہنچ گئے آج بھی سارا دن ہم لوگ اپنے کام میں مگن رہے سارا دن کام اتنا تھا کہ سر کھجانے کا بھی ٹائم نہیں ملا۔
وہیں آج جب نازش کالج گئی تو وہی تین لڑکے اسے بار بار تنگ کرتے رہے۔ بریک ٹائم میں جب نازش کنٹین میں بیٹھی تھی تو ان میں سے ایک لڑکا آیا اور اس نے آ کر نازش کا ہاتھ پکڑ لیا اور اس سے بولا۔ یہ بات تم بہت اچھے سے جانتی ہو کہ تمہاری ویڈیو ہمارے پاس موجود ہے اگر تم ہماری بات نہیں مانو گی ہمارے ساتھ کارپوریٹ نہیں کرو گی تو وہ ویڈیو ہم پورے کالج کو دکھا دیں گے۔
نازش بولی۔۔ کیوں کر رہے ہو میرے ساتھ ایسا میں نے تمہارا کیا بگاڑا ہے۔
وہ لڑکا بولا۔۔۔ سب کچھ بگاڑنے کے بعد پوچھ رہی ہو کہ تم نے ہمارا کیا بگاڑا ہے جب سے تمہیں دیکھا ہے ہمیں راتوں کو نیند نہیں آتی دن کو سکون نہیں آتا جب بھی آنکھیں بند کرتے ہیں تمہارا حسن آنکھوں کے سامنے گھومنے لگتا ہے۔
نازش بولی۔۔۔ میں تمہاری کمپلین پرنسپل سر سے کروں گی اگر تم لوگوں نے اب مجھے تنگ کیا تو۔
وہ لڑکا بولا۔۔۔ دیکھ لو میڈم کمپلین کر کے بھی اس سے ہوگا کچھ نہیں بس کالج کے ہر لڑکے کے موبائل میں تمہاری ویڈیو ضرور ہوگی۔۔
نازش بولی۔۔۔ آخر تم لوگ چاہتے کیا ہو میں نے تمہارا کیا بگاڑا ہے تم میرا پیچھا چھوڑ کیوں نہیں دیتے ۔۔
وہ لڑکا بولا۔۔۔ جلدی کیا ہے میڈم اس اتوار کو پارٹی ہے بس تمہیں وہاں آنا ہے اس کے بعد آپ اپنے راستے اور ہم اپنے راستے۔
نازش بولی۔۔۔ اگر میں ناں آؤں تو
وہ لڑکا بولا۔۔۔ سوچ لو اگر تم یہ افورڈ کر سکتی ہو کہ تم نہ آؤ اور میں تمہیں چھوڑ دوں تو پھر تو ٹھیک ہے مگر ایسا ممکن نہیں ہے۔
وہ لڑکا اپنی جگہ سے اٹھا اور اس نے جا کر نازش کے منہ کو اپنے ہاتھ سے بھینچتے ہوئے بولا۔۔ اگر تم اتوار والے دن نہ آئی تو سوموار والے دن تم اپنا چہرہ کسی کو نہیں دیکھا پاؤ گی۔۔
اتنا کہنے کے بعد وہ لڑکا وہاں سے اٹھا اور کنٹین سے باہر چلا گیا جب کہ نازش وہیں بیٹھی سوچوں میں گم ہو گئی اور اس کی آنکھوں سے آنسو لگاتار بہنے لگے۔
آج پہلی بار اسے احساس ہو رہا تھا جب ان لوگوں نے پہلی بار یہ حرکت کی تھی تب اسے اپنے ممی پاپا کو بتا دینا چاہیے تھا۔ اگر آج وہ انہیں بتاتی تو پھر بری طرح پھنس جاتی۔
نازش اپنی جگہ سے اٹھی اور اپنی بک کو سنبھالتی ہوئی کلاس میں جانے کی بجائے سیدھا گھر کی طرف روانہ ہو گئی۔
جب میں پیدل اپنے گھر کی طرف آ رہا تھا تو راستے میں مجھے ایک نوٹیفیکیشن موصول ہوا۔
نوٹیفیکیشن۔
ڈیٹ ود شمائلہ ان جانی کیفے۔
آپ کو شمائلہ کے ساتھ جانی کیفے جانا ہے۔
پوائنٹ 120
مشن ٹائم 4 گھنٹے۔
میں بولا۔
رانی یہ سب کیا ہے میری سمجھ میں کچھ بھی نہیں آ رہا کیا تم مجھے اس کے بارے میں بتا سکتی ہو
رانی سسٹم۔
جی ہاں ماسٹر میں آپ کو اس کے بارے میں مکمل گائیڈ کر سکتی ہوں۔ آپ کو نوٹیفیکیشن مطلب ایک پیغام ملا ہے آپ کو اگلے چار گھنٹوں میں شمائلہ کو لے کر جانی کیفے جانا ہے جیسے ہی اسے لے کر جانی کیفے جائیں گے آپ کو 120 پوائنٹ ملیں گے اور آپ اپنے سٹیٹس میں ایڈ کر سکیں گے۔ یہ اس مشن کے متعلق معلومات تھیں۔
میں بولا۔۔
میں نے تو اپنا ڈیلی مشن صبح مکمل کر دیا تھا تو پھر یہ کیا ہے
رانی سسٹم
ہاں ماسٹر آپ نے اپنا ڈیلی مشن مکمل کر دیا تھا میں نے آپ کو پہلے بھی بتایا تھا جب آپ کے سٹیٹس انسیلڈ ہو جائیں گے تو اس وقت آپ کو روزانہ کی بنیاد پر کچھ مشن بھی ملا کریں گے۔ جن میں پوائنٹ کی تعداد زیادہ ہوگی اور آپ اپنے سٹیٹس کو جلدی سے بڑھا پائیں گے۔
میں بولا
اس میں شمائلہ ہی کیوں میں ماہی کو بھی تو لے کر جا سکتا ہوں ۔۔
رانی سسٹم
ماسٹر یہ مشن کمپیوٹر کی طرف سے دیئے جاتے ہیں
میں بولا
تو کمپیوٹر بھی تو تم ہی ہو
رانی سسٹم
ماسٹر میں کمپیوٹر نہیں ہوں میں تو ایک گائیڈر ہوں میرا کام صرف اتنا ہے جو چیزیں آپ کو سمجھ میں نہ آئیں انہیں آپ کو سمجھانا ہے
آپ کے لیول جیسے ہی بڑھیں گے اسی طرح میرے لیول بھی بڑھیں گے میں آپ کو کھل کر گائیڈ کر پاؤں گی۔
میں بولا۔
مجھے جاہل مت سمجھنا اصل میں میں نے کبھی کمپیوٹر چلایا ہی نہیں اور اس کی پیچیدگیوں کو سمجھ پانہ میرے بس کی بات نہیں ہے۔
رانی سسٹم
کوئی بات نہیں ماسٹر میں آپ کے جذبات کو سمجھ سکتی ہوں۔ آپ باتوں میں ٹائم ضائع کر رہے ہیں آپ کا ایک ایک منٹ قیمتی ہے آپ نے 10 منٹ باتوں میں ویسٹ کر دیئے ہیں۔
پھر میں نے رانی سے کوئی بات نہیں کی اور سیدھا گھر چلا آیا۔
گھر آکر میں سیدھا پہلے ماہی سے ملا اور پھر اپنے روم میں آیا کر نیا لباس اٹھایا اور واش روم میں گھس گیا فریش ہونے کے لئے۔ فریش ہونے کے بعد روم میں آیا۔اور یہی سوچنے لگا کہ شمائلہ کو ڈیٹ پر کیسے لے چلوں ۔۔
میں کپڑے پہن کر نیچے کھانے کے لیے جانے لگا تو ماہی اوپر میرے روم میں آیا گئی اور بولی۔۔ بھیا آج گھر میں روٹی نہیں بنی آٹا ختم ہو گیا تھا اسی لیے آپ کو روٹی باہر سے لانی ہو گی۔ آپ تیار ہو کر نیچے آجائیں میں باجی سے کہتی ہوں وہ آپ کے ساتھ جائیں گی۔
میں بولا۔۔۔ ٹھیک ہے میری گڑیا میں آتا ہوں ذرا اپنا پرس اٹھا لوں۔
میں نے اپنا پرس اٹھانے کے لیے الماری کا رخ کیا جبکہ اسی بیچ ماہی نیچے چلی گئی تھی۔
میں نے بھی الماری میں سے پرس نکالا اور اس میں سے کچھ پیسے جو میں نے ماہی کی پڑھائی کےلیے جوڑ رہا تھا۔ وہ اٹھا لیے اور باقی کے پیسے اندر ہی رکھ دیئے ۔
میں نیچے آیا تو شمائلہ چادر اوڑھے بالکل تیار کھڑی تھی اور عذرا چاچی اسے کچھ پیسے دے رہی تھی۔ میری نظر ان پیسوں پر پڑی تو میں عذرا چاچی سے بولا میرے پاس پیسے ہیں اس سے میں روٹی لے کر آتا ہوں آپ یہ پیسے بچا کر رکھئیے کل کے لیے کام آئیں گے۔
عذرا چاچی بولی۔۔ بیٹا جو تمہارے پاس پیسے ہیں انہیں سنبھال کر رکھو وہ آگے تمہیں کام آئیں گے جب تم گھر خرچ کے لیے پیسے دیتے ہو تو تم علیحدہ سے ان چیزوں کے پیسے کیوں دو گے۔
میں جب سے نوکری پر لگا تھا تو میں گھر خرچ کے لیے پیسے دیا کرتا تھا مجھے اس طرح کسی پر بوجھ بننا بالکل بھی پسند نہیں تھا۔
مجھے پتہ تھا عذرا چاچی ماننے والی تو ہے نہیں تو اس لیے میں نے شمائلہ کو اشارہ کیا اور اس نے پیسے پکڑ لیے اور ہم دونوں پیدل ہی روٹی لینے کےلیے نکل گے۔ ہمیں جس جگہ سے روٹی لینی تھی وہ ہمارے قریب ہی ایک تندور والا تھا لیکن میں نے جان بوجھ کر شمائلہ سے کہا کہ اس کی روٹی اچھی نہیں ہوتی ہم آگے کیفے سے کھانا لے کر آتے ہیں۔۔
وہ بولی۔۔۔ اگر آگے ہی جانا ہے تو آپ مجھے جانی کیفے پر لے چلو اور مجھے ان کا شوارمہ کھانا ہے۔
میں بولا۔۔۔ ٹھیک ہے ہم وہاں ہی چلتے ہیں پر وہاں جاتے جاتے ہمیں دیر ہو جائے گی اور عذرا چاچی اس پر غصہ ہوں گی
وہ بولی۔۔۔ تو کوئی بات نہیں آپ آج پھر ان کا غصہ نکال دینا ویسے بھی کافی دن ہو گئے ہیں کوئی شو نہیں چلا۔
اس کی بات سن کر میں جھینپ سا گیا اور اس سے بولا کککککیسا شو
وہ بولی۔۔۔ وہی شو جو پہلے لگاتار چلتا تھا اور اب کافی دن ہو گئے ہیں وہ شو بند ہے میرا خیال ہے تم میری بات سمجھ گئے ہو گے۔
میں بولا۔۔ تم کیسی باتیں کر رہی ہو
وہ بولی۔۔ واہ جی واہ لوگ تو اپنا شو بھی چلاتے ہیں اور ہم بات بھی کریں تو ہم پر غصہ ہوتے ہیں۔۔
میں بولا۔۔۔ میں آپ پر کب غصہ ہو رہا ہوں۔
وہ بولی۔۔ اب زیادہ بنو مت اور سیدھی طرح جانی کیفے پر چلو۔
میرے پاس بھی اس کی باتوں کا کوئی جواب نہیں تھا تو اس لیے میں چپ چاپ اس کے ساتھ جانی کیفے کی طرف چل پڑا۔
تھوڑا اگے جا کر ہم نے ایک رکشہ لیا اور اسے جانی کیفے کا ایڈریس بتایا تو وہ سیدھا ہمیں جانی کیفے پر لے گیا۔
رانی سسٹم
ماسٹر آپ کی قسمت تو بہت اچھی ہے بنا بنایا کھیل ہی آپ کے آگے پلیٹ میں پروس دیا گیا۔
طاقت کا کھیل /The Game of Power
کی اگلی قسط بہت جلد پیش کی جائے گی۔
پچھلی اقساط کے لیئے نیچے دیئے گئے لینک کو کلک کریں

-
The Game of Power-71-طاقت کا کھیل
April 11, 2025 -
The Game of Power-70-طاقت کا کھیل
March 5, 2025 -
The Game of Power-69-طاقت کا کھیل
March 5, 2025 -
The Game of Power-68-طاقت کا کھیل
March 5, 2025 -
The Game of Power-67-طاقت کا کھیل
March 5, 2025 -
The Game of Power-66-طاقت کا کھیل
March 5, 2025

The essence of relationships –09– رشتوں کی چاشنی قسط نمبر

The essence of relationships –08– رشتوں کی چاشنی قسط نمبر

Gaji Khan–98– گاجی خان قسط نمبر

Gaji Khan–97– گاجی خان قسط نمبر

Smuggler –224–سمگلر قسط نمبر
