کہانیوں کی دنیا ویب سائٹ کی جانب سے رومانس ،ایکشن ، سسپنس ، تھرل ، فنٹسی اور جنسی جذبات کی بھرپور عکاسی کرتی ہوئی ایک ایکشن سے بھرپور کہانی، ۔۔ طاقت کا کھیل/دی گیم آف پاؤر ۔۔یہ کہانی ہے ایک ایسی دُنیا کی جو کہ ایک افسانوی دنیا ہے جس میں شیاطین(ڈیمن ) بھی ہیں اور اُنہوں نے ہماری دُنیا کا سکون غارت کرنے کے لیئے ہماری دنیا پر کئی بار حملے بھی کئے تھے ۔۔لیکن دُنیا کو بچانے کے لیئے ہر دور میں کچھ لوگ جو مختلف قوتوں کے ماہر تھے انہوں نے ان کے حملوں کی روک تام کی ۔۔
انہی میں سے کچھ قوتوں نے دنیا کو بچانے کے لیئے ایک ٹیم تیار کرنے کی زمہ داری اپنے سر لے لی ۔ جن میں سے ایک یہ نوجوان بھی اس ٹیم کا حصہ بن گیا اور اُس کی تربیت شروع کر دی گئی۔ یہ سب اور بہت کچھ پڑھنے کے لئے ہمارے ساتھ رہیں ۔۔۔
٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭
-
-
-
Gaji Khan–98– گاجی خان قسط نمبر
May 28, 2025 -
Gaji Khan–97– گاجی خان قسط نمبر
May 28, 2025 -
Smuggler –224–سمگلر قسط نمبر
May 28, 2025 -
Smuggler –223–سمگلر قسط نمبر
May 28, 2025
نوٹ : ـــــــــ اس طرح کی کہانیاں آپ بیتیاں اور داستانین صرف تفریح کیلئے ہی رائیٹر لکھتے ہیں۔۔۔ اور آپ کو تھوڑا بہت انٹرٹینمنٹ مہیا کرتے ہیں۔۔۔ یہ ساری رومانوی سکسی داستانیں ہندو لکھاریوں کی ہیں۔۔۔ تو کہانی کو کہانی تک ہی رکھو۔ حقیقت نہ سمجھو۔ اس داستان میں بھی لکھاری نے فرضی نام، سین، جگہ وغیرہ کو قلم کی مدد سےحقیقت کے قریب تر لکھنے کی کوشش کی ہیں۔ اور کہانیوں کی دنیا ویب سائٹ آپ کو ایکشن ، سسپنس اور رومانس کی کہانیاں مہیا کر کے کچھ وقت کی تفریح فراہم کر رہی ہے جس سے آپ اپنے دیگر کاموں کی ٹینشن سے کچھ دیر کے لیئے ریلیز ہوجائیں اور زندگی کو انجوائے کرے۔تو ایک بار پھر سے دھرایا جارہا ہے کہ یہ کہانی بھی صرف کہانی سمجھ کر پڑھیں تفریح کے لیئے حقیقت سے اس کا کوئی تعلق نہیں ۔ شکریہ دوستوں اور اپنی رائے کا کمنٹس میں اظہار کر کے اپنی پسند اور تجاویز سے آگاہ کریں ۔
تو چلو آگے بڑھتے ہیں کہانی کی طرف
٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭
طاقت کا کھیل قسط نمبر -- 45
میں بولا : ہاں ماہی تم بھی سکول جاؤ گی ۔۔اور ہاں یہ بات اپنے دماغ میں بٹھا لینا کہ اس بات کا ذکر کسی کے آگے بھی مت کرنا ہم کچھ ہی دنوں میں یہ گھر چھوڑ کر چلے جائیں گے ۔۔میں نہیں چاہتا کے سب ہم سے سوال جواب شروع کر دیں کیوں جا رہے ہو کیا وجہ ہے وغیرہ وغیرہ سمجھ گئی ۔۔
ماہی بولی :میں نے کیوں کسی کے آگے بات کرنی ہے ہم دونوں علیحدہ جا کر رہیں گے ویسے بھی یہاں ان کے روز اب تانے بھی شروع ہو گئے ہیں روز کسی نہ کسی بات پر ایسے ہی باتیں سنا دیتے ہیں۔۔
میں بولا : تو ٹھیک پھر ہم کل یا پرسوں ہی وہاں شفٹ ہو جائیں گے
ماہی بولی۔۔۔ ہاں میں بھی یہی سوچ رہی ہوں اگر ہم وہاں شفٹ نہیں بھی ہوتے بھائی تو آپ کسی اور جگہ انتظام کریں گے ۔۔
یہ بولتے ہوۓ ماہی کی نظروں میں ایک آس تھی امید تھی جیسے اس کا بھائی اس کو کبھی ناامید نہیں کرے گا اس کی بات سن کر میں پیار سے اس کے سر پر ہاتھ پھیرتے ہوۓ بولا : ہاں ٹھیک ہے شہزادی تم بے فکر رہو بہت جلد ہم یہاں سے چلے جائیں گے مجھ پر اعتبار رکھو ۔۔
اس کے بعد کچھ خاص نہیں ہوا میں نے ناشتہ ختم کیا اور وہاں سے سیدھا اپنے آفس چلا آیا۔۔
آفس میں آج بھی میں اپنے ٹائم پر ہی پہنچا ہی تھا کے آفس میں سب سے پہلے میرا سامنا میڈم سے ہوا ۔۔میں جوں ہی اندر داخل ہوا تو سامنے ہی میڈم بے صبری سے ٹہلتے ہوۓ میرا انتظار کر رہی تھی ۔۔ ان کی بےچینی میری سمجھ سے باہر تھی کے آخر انہیں اتنی کیا ایمرجنسی پڑ گئی ہے۔کےصبح صبح ہی آفس آگئی ہیں۔ اس سے پہلے وہ میرا نمبر بھی ڈائل کر چکی تھیں کیونکہ میں آفس پہنچ گیا تھا اس لئے ان کی کال پک نہیں کی۔۔
مجھے دیکھتے ہی انہوں نے مجھے اپنے پیچھے آنے کا اشارہ کیا اور اپنے آفس کی جانب بڑھ گئی ۔۔آفس میں داخل ہوتے ہی انہوں نے اپنے سیکرٹری کو بھی باہر بھیج دیا۔۔ ہم دونوں آفس میں جب اکیلے رہ گئے تو میڈم میری جانب دیکھتے ہوۓ بولیں ” کیسے ہو تم آج لیٹ ہو گئے ؟
ان کی بات سن کر میں مسکراتے ہوۓ بولا ” نہیں میڈم جی میں لیٹ تو نہیں ہوا ہاں البتہ آپ جلدی آگئی تھیں کوئی خاص کام تھا کیا؟
وہ بولی : ہاں میں نے تمہیں بتانا تھا کے تمہارے گھر کا کام مکمل ہو چکا ہے اس کی صفائی وغیرہ رہتی تھی جو ہم نے کل کروا دی تھی یہ لو تمہارے نئےگھر کی چابی ان کے ہاتھ سے چابی لیتے ہوۓ میں نے ان کا شکریہ ادا کیا تو وہ اپنی بات جاری رکھتے ہوۓ بولی : شکریہ کی ضرورت نہیں یہ کمپنی کی ذمداری تھی ایک اور کام بھی ہے جس کا تم نے دھیان رکھنا ہے ۔۔
میں بولا : کونسا کام میڈم ؟
وہ بولیں ؛ ہر سال یہیں اسی شہر میں ایک مقابلہ ہوتا ہے کھانا بنانے کا اس سال ہم نے بھی مقابلے میں حصہ لیا ہے ۔۔تا کے ہمارے کک بہترین کھانا پیش کر کے ہماری اس فاسٹ فوڈ کی چین کا نام روشن کر سکے ۔۔ہمارے علاوہ وہاں بہت سے دوسرے برینڈ بھی موجود ہوں گے۔پورے ملک سے جو جیتے گا اس پارٹی کو بیسٹ آف دا بیسٹ فوڈ ایوارڈ ملے گا ۔۔
میں بولا :یہ کیسا مقابلہ ہے یہاں پر مجھے کیا کرنا ہو گا ۔آپ کے کہے مطابق اگر فوڈ کا مقابلہ ہے تو پھر شیف کا جانا ضروری ہو گا مجھے ساتھ جانے کی کیا ضرورت ہے ۔۔ اور ایک چیز اور پوچھنی تھی میڈم آپ کے کہے مطابق یہ مقابلہ ہر سال ہوتا ہے تو اس سال ہم کیوں حصہ لے رہے ہیں پہلے کیوں نہیں لیا ؟
میری بات سن کر میڈیم مسکرا کر میری جانب دیکھتے ہوۓ بولیں : گڈ ! مجھے تم سے اسی سوال کی توقع تھی ۔۔دراصل یہ مقابلہ تو ہر سال ہوتا ہے پر اس سال یہ کچھ ہٹ کر ہے ۔۔اس بار ہمارے مخالف کاشف جتوئی بھی ہے جو کے xxxx فاسٹ فوڈ چین کا اونر ہے۔۔ ہمیں خطرہ اس کے جیتنے کا نہیں ہے بلکہ ہمیں خطرہ اس بات کا ہے وہ ہمارے شیف کو خرید سکتا ہے وہ پہلے بھی اپنے انہی کاموں کی وجہ سے جانا جاتا ہے۔۔جو بھی اس سے آگے نکلنے کی کوشش کرتا ہے نا وہ اس کے راستے میں مشکلات بڑھاتا ہے ۔۔اس نے ہارنا سیکھا ہی نہیں ہے آج تک اس نے جس بھی مقابلہ میں حصہ لیا ہے جیت اس کی مقدر بنی ہے ۔۔یا یوں کہہ لیں کے اس نے جن بھی مقابلوں میں حصہ لیا ہے ان مقابلوں میں اس نے وہاں کے ججز خریدنے کی کوشش کی اور اگر ججز نہ بکے تو پھر اس نے شیف کو منہ مانگی رقم دے کر اپنے ساتھ ملایا ہے جس کی وجہ سے آج تک وہ نہیں ہارا ۔۔اس لئے تمہارا ساتھ جانا ضروری ہے تاکے تمہارے ہونے سے ہمارے شیف کو وہ خرید نہ سکے ۔
میڈیم کی تفصیلی بات سن کر میں گردن ہاں میں ہلاتے ہوۓ بولا :ٹھیک ہے میم میں جانے کو تیار ہوں کب جانا ہے اور آپ بے فکر رہیں اس بار کا مقابلہ ہم ہی جیتیں گے ۔۔کوئی جتنے بھی پیسے والا کیوں نہ ہو وہ ہمیں نہیں خرید سکتا۔۔
میڈم بولی : گڈ یہی جذبہ چاہئے تمہارا ۔۔ یہ مقابلہ ایک ہفتہ بعد شروع ہوگا تو بہتر ہے تم ابھی سے اس کی تیاری شروع کر دو اس مقابلے کے لیے ہمیں یہاں سے xxxx جگہ جانا ہوگا کیونکہ اس کا سارا پروسیجر وہاں پر ہی ہوگا۔۔۔
میں بولا۔۔۔ ٹھیک ہے میں تو تیار ہوں جس وقت بھی جانا ہوا آپ مجھے انفارم کر دینا باقی میں ابھی ہی اپنے شیف لوگوں سے مل کر انہیں سمجھاتا ہوں سب اور ان کی تیاری شروع کرواتا ہو ۔۔۔
وہ بولی : یہ تمہاری پہلی بار ہے اس طرح کسی مقابلہ میں جانا اس لئے گھبرانے کی ضرورت بلکل نہیں ہے جبکہ ہماری فاسٹ فوڈ چین بھی پہلی بار حصہ لے رہی ہے ۔۔اگر ہم یہ مقابلہ جیت جاتے ہیں تو اس سے ہمیں بہت زیادہ فوائد حاصل ہوں گے سب سے پہلے تو ہماری سیل میں ایکدم ہی اضافہ ہو جائے گا ۔۔اور دوسرا یہ مقابلہ لائیو ٹی وی پر دیکھایا جائے گا جس سے پوری دنیا میں ہماری پہچان بن جائے گی مجھے تم سے بہت سی امیدیں ہیں ۔۔
میں بولا : میڈم میرے ہاتھ میں جو ہے وہ میں بیسٹ دینے کی کوشش کرو گا باقی ہماری قسمت آپ بے فکر رہیں ۔۔
وہ بولی :میرا دل کہہ رہا ہے کہ اس بار ہم جیت جائیں گے کیونکہ تمہارے آنے کے بعد ہمارے چین میں بہت زیادہ فرق آیا ہے۔۔ جو سیل پہلے 10 پرسنٹ تھی اسے تم نے 80 پرسنٹ سے بھی بڑھا دیا ہے۔۔ پورے شہر میں ہمارے کسٹمر کافی بڑھ چکے ہیں جو صرف اور صرف تمہاری وجہ سے ہی ممکن ہو پایا ہے ۔۔
میں بولا : نہیں میڈم اس میں میرا کوئی کمال نہیں ہے۔ یہ سب تو آپ کا بڑا پن ہے ورنہ میں اس قابل کہاں جو یہاں بیٹھ بھی سکوں۔۔
میڈم بولی:۔ نہیں ایسی بات نہیں ہے تمہاری انتھک محنت کی وجہ سے ہی آج ہم اس مقام پر ہیں ایک بات اور کاشف جتوئی کوئی نارمل انسان نہیں ہے وہ تمہیں ہرانے کے لئے ہر طرف سے جھانسا دے سکتا ہے اس لئے ہوشیار رہنا ۔۔
میں بولا :۔ آپ اس کی فکر نہ کریں میں سب سنبھال لوں گا
میڈم بولی: ٹھیک ہے تو تم اپنا کام شروع کر دو بیسٹ آف لک ۔۔
اس کے بعد میں میڈم کے کیبن سے باہر نکلا تو میرے ہاتھ میں گھر کی چابی تھی جسے میں نے اپنی جیب میں رکھ لیا اور سیدھا کچن میں چلا گیا۔۔ عام طور پر میں کم ہی کچن میں جاتا تھا ۔۔کیونکہ جس کا جو کام ہے اس کو وہی کرنا چاہیے ۔۔آج میرا کچن میں جانا ضروری تھا ۔۔مجھے شیف لوگوں سے بات کرنا تھی۔ ۔۔
کچن میں داخل ہوتے ہی میں نے وہاں کے سینیئر شیف کو اپنے پاس بلایا اور انہیں ساری بات تفصیل سے سمجھا دی ۔۔میری تفصیلی بات سن کر انہوں نے مجھے یقین دہانی کرائی کہ وہ یہ سب سنبھال لیں گے۔۔ وہاں آگے تین تین کے حساب سے شیف لوگوں کی ٹیم جانی تھی پر اصل مسئلہ یہیں سے سٹارٹ ہونا تھا کیونکہ ہمارے پاس قابل اور بھروسہ مند صرف دو ہی شیف تھے ۔۔کافی سوچ و بچار کے بعد ایک گہری سانس لیتے ہوۓ تیسرے شیف کی صورت میں اپنا نام میں نے لکھوا دیا تھا ۔۔مجھے یقین تھا میں یہ کر لو گا زیادہ ٹینشن اس لئے بھی نہیں تھی کیونکہ میرے پاس سسٹم موجود تھا اور اتنا تو مجھے اب اس پر بھروسہ تھا کے وہ کسی بھی سچویشن کو آرام سے ہینڈل کر سکتا تھا ۔۔پر اگر دوسری جانب سے دیکھا جائے تو ایک لحاظ میں نے بہت ہی بڑا بلنڈر مارا تھا( جسے آپ بے وقوفی کہہ سکتے ہیں) ۔۔ اگر میں اس میں کامیاب نہ ہوتا تو میڈم کا کافی نقصان ہو جانا تھا ۔۔
طاقت کا کھیل /The Game of Power
کی اگلی قسط بہت جلد پیش کی جائے گی۔
پچھلی اقساط کے لیئے نیچے دیئے گئے لینک کو کلک کریں
