کہانیوں کی دنیا ویب سائٹ بلکل فری ہے اس پر موجود ایڈز کو ڈسپلے کرکے ہمارا ساتھ دیں تاکہ آپ کی انٹرٹینمنٹ جاری رہے
کہانیوں کی دنیا ویب سائٹ کی طرف سے پڑھنے کیلئے آپ لوگوں کی خدمت میں پیش خدمت ہے۔ ایکشن ، رومانس اورسسپنس سے بھرپور ناول انوکھا گینگسٹر ۔
انوکھا گینگسٹر — ایک ایسے نوجوان کی داستان جس کے ساتھ ناانصافی اور ظلم کا بازار گرم کیا جاتا ہے۔ معاشرے میں کوئی بھی اُس کی مدد کرنے کی کوشش ہی نہیں کرتا۔ زمین کے ایک ٹکڑے کے لیے اس کے پورے خاندان کو ختم کر دیا جاتا ہے۔۔۔اس کو صرف اس لیے چھوڑ دیا جاتا ہے کہ وہ انتہائی کمزور اور بے بس ہوتا۔
لیکن وہ اپنے دل میں ٹھان لیتاہے کہ اُس نے اپنے خاندان کا بدلہ لینا ہے ۔تو کیا وہ اپنے خاندان کا بدلہ لے پائے گا ۔۔کیا اپنے خاندان کا بدلہ لینے کے لیئے اُس نے غلط راستوں کا انتخاب کیا۔۔۔۔یہ سب جاننے کے لیے انوکھا گینگسٹر ناول کو پڑھتے ہیں
نوٹ : ـــــــــ اس طرح کی کہانیاں آپ بیتیاں اور داستانین صرف تفریح کیلئے ہی رائیٹر لکھتے ہیں۔۔۔ اور آپ کو تھوڑا بہت انٹرٹینمنٹ مہیا کرتے ہیں۔۔۔ یہ ساری رومانوی سکسی داستانیں ہندو لکھاریوں کی ہیں۔۔۔ تو کہانی کو کہانی تک ہی رکھو۔ حقیقت نہ سمجھو۔ اس داستان میں بھی لکھاری نے فرضی نام، سین، جگہ وغیرہ کو قلم کی مدد سےحقیقت کے قریب تر لکھنے کی کوشش کی ہیں۔ اور کہانیوں کی دنیا ویب سائٹ آپ کو ایکشن ، سسپنس اور رومانس کی کہانیاں مہیا کر کے کچھ وقت کی تفریح فراہم کر رہی ہے جس سے آپ اپنے دیگر کاموں کی ٹینشن سے کچھ دیر کے لیئے ریلیز ہوجائیں اور زندگی کو انجوائے کرے۔تو ایک بار پھر سے دھرایا جارہا ہے کہ یہ کہانی بھی صرف کہانی سمجھ کر پڑھیں تفریح کے لیئے حقیقت سے اس کا کوئی تعلق نہیں ۔ شکریہ دوستوں اور اپنی رائے کا کمنٹس میں اظہار کر کے اپنی پسند اور تجاویز سے آگاہ کریں ۔
تو چلو آگے بڑھتے ہیں کہانی کی طرف
٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭
-
-
-
Gaji Khan–98– گاجی خان قسط نمبر
May 28, 2025 -
Gaji Khan–97– گاجی خان قسط نمبر
May 28, 2025 -
Smuggler –224–سمگلر قسط نمبر
May 28, 2025 -
Smuggler –223–سمگلر قسط نمبر
May 28, 2025
انوکھا گینگسٹر قسط نمبر -145
کچھ ہی دیر بعد علینا ایک ٹرے میں باربی کیو سجائے ہوئے میرے پاس رکھتے ہوئے بولی۔۔۔ یہ لو مسٹر بس اتنی سی دیر تھی اور تمہیں جانے کی جلدی تھی۔ تم دونوں یہ کھاؤ تب تک میں ہم سب کے لیے چائے بنا کر لاتی ہوں۔۔
میں بولا اس کی ضرورت نہیں ہے بس مجھے جلدی ہے۔۔
وہ بنا بولے باہر چلی گئی اور کچھ دیر میں اس کے ہاتھ میں چاۓ کے کپ تھے ٹیبل پر چائے کے کپ رکھتے ہوئے علینا بھی ہمارے ساتھ کھانے میں شامل ہو گئی ہم سب نے مل کر باربی کیو کھایا۔جو بہت ہی مزے کا بنا ہوا تھا۔باربی کیو کھانے کے بعد ساتھ میں چاۓ پی جو بہت ہی مزے کی بنی ہوئی تھی۔چائے پینے کے بعد میں نے علینا سے اجازت لی ۔
اور وہاں سے صبیحہ کو اپنے ساتھ لیا اور اپنی حویلی آ گیا۔۔۔
صبیحہ کو اپنے ساتھ لانے کا مقصد یہ تھا کہ اسے اپنی ٹیم سے ملوا دوں کیونکہ اس نے آگے میری دو لڑکیوں کو ٹریننگ دینی تھی اور انہیں مکمل ہیکنگ ایکسپرٹ بنانا تھا۔۔۔ ہم جیسے ہی حویلی پہنچے اس کی تھوڑی دیر بعد ایک گاڑی آئی جس میں ہمارا بتایا گیا سارا سامان لوڈ تھا۔۔ پہلے ہم نے گاڑی سے سارا سامان انلوڈ کیا اور پھر اسے اندر اپنی بتائی ہوئی جگہ پر شفٹ کروایا اس کے بعد ان لوگوں نے اپنا کام شروع کر دیا۔۔۔
اگلے تین دن ہمیں سسٹم لگانے اور سیٹ اپ میں ہی لگ گئے۔اسی دوران صبیحہ بھی ہمارے ساتھ رہی ۔۔کیونکہ اس میں بہت زیادہ ٹائم لگ رہا تھا ہم لوگوں نے اپنا سرور لگایا تھا اور اچھے نیٹ کےلیے حویلی کے چھت پر ایک ڈش بھی لگائی تھی۔۔۔
ہم لوگوں نے حویلی کے ہر خاص و عام جگہ پر سیکیورٹی کیمرے انسٹال کیے تھے اور خاص طور پر گیٹ اور اس کے اردگرد بھی اچھی کوالٹی کے کیمرے نصب کئے تھے۔۔۔
ہم نے جو کیمرے گیٹ اور اس کے ارد گرد نصب کیے تھے ان میں ایک خاص قسم کا سینسر لگا ہوا تھا اگر کسی آدمی کے پاس کوئی گن یا کوئی خطرے والی چیز ہو تو الارم بجنا شروع ہو جائے۔۔۔
ہم لوگوں نے ایک ماسٹر کمپیوٹر بھی انسٹال کروایا تھا جس کو چلانے کے لیے ہم نے ایک بیٹری بیک اپ کا بھی انتظام کیا تھا تاکہ بجلی کے جانے پر بھی ہم لوگ اپنا کام جاری رکھ سکیں۔۔۔
ہم لوگوں نے جو سرور کے لیے مٹیریل استعمال کیا تھا وہ انتہائی اپگریڈایبل تھا۔۔۔
چار دنوں کی لگاتار محنت کے بعد کام ختم ہوا۔۔ تو میں نے ان سے پیسے پوچھے تو لوگوں نے بتایا کہ ان کی پیمنٹ ہو چکی ہے۔۔۔
میں نے پھر ان سے پوچھا کہ میری پیمنٹ کس نے کی ہے تو ان میں سے جو ان کا سینیئر تھا وہ مجھے جواب دیتے ہوئے بولا۔۔۔ ہشمت خان صاحب نے
میں بولا۔۔۔ اوکے ٹھیک ہے۔۔۔
اسی بیچ میں ربیکا سے ملنے بھی نہیں گیا اسے کام کے سلسلے میں بتایا۔ اور اس سے معذرت کر لی۔۔۔
اب ہمارا سسٹم لگاتار ورک کر رہا تھا اور میری لڑکیاں لگاتار اسے سیکھنے میں مصروف تھی صبیحہ بھی روز صبح آتی اور رات گئے تک انہیں سکھانے میں مصروف رہتی اسی بیچ ٹائم کا پتہ ہی نہیں چلا اور میرا ایک مہینہ پورا ہو گیا اور میں اپنے کالج چلا گیا۔۔۔
آج میں پورے ایک مہینہ بعد کالج گیا تھا۔۔ کالج میں جیسے ہی داخل ہوا گرلز گینگ کے ساتھ اسد بھی موجود تھا۔۔ اور وه سبھی میری ہی راہ دیکھ رہے تھے۔۔ میں اپنی بائیک کھڑی کر کے جب اپنے دوستوں کے پاس پہنچا تو سحرش بولی۔۔۔ کہاں رہ گے تھے تم کب سے تمہارا انتظار کر رہے ہیں ۔۔
میں بولا۔۔۔ کہیں نہیں یار بس اب میرا سفر یہاں سے زیادہ ہے تو اس لیے مجھے آنے میں تھوڑا ٹائم لگ جاتا ہے
سونیا بولی۔۔۔ کوئی بات نہیں بس اب آ گئے ہو تو چلو سب اپنی اپنی کلاس میں ویسے بھی اب امتحان قریب ہیں تو آپ سب کی بڑی مہربانی ہوگی تھوڑا پڑھائی پر دھیان دے لیں مجھے پورا پورا یقین ہے کہ کسی نے بھی گھر میں کتاب تو کھولی نہیں ہوگی۔۔۔
ہم سب کالج گیٹ کے قریب ہی بیٹھ کر باتیں کر رہے تھے کہ اسی بیچ ہمارے قریب آکر ایک رکشہ کھڑا ہوا اور اس میں سے جب انعم اتری تو میں اسے دیکھتا ہی رہ گیا۔۔۔ کیا ہی وه خوبصورت لگ رہی تھی ۔۔وہاں سے سلیقے سے چلتی ہوئی جب میرے پاس آکر اس نے ہیلو کہا تو میری سبھی دوست دیکھتی ہی رہ گئیں ۔۔۔
میں بولا۔۔۔ تم لوگ کب واپس آئے
وه بولی۔۔۔ ابھی دو سے تین دن پہلے ہی واپس آئے ہیں
میں بولا۔۔۔ تم لوگوں نے مجھے بتایا کیوں نہیں
وه بولی۔۔۔ کام ہی اتنا زیادہ تھا سارے گھر کی صفائی کرنے والی تھی اور ویسے بھی ہم نے وه گھر بیچ دیا ہے اب ہم اپنے نیو گھر میں شفٹ ہو گے ہیں
میں بولا۔۔۔ یہ تو اچھا کیا تم لوگوں نے ویسے بھی اب وہاں رہنا رسکی ہو سکتا تھا۔۔۔
انعم نے اسد کو بھی ہیلو کہا کیونکہ اسد اسے جانتا تھا انعم ہماری ہی کلاس میٹ تھی جبکہ حیرانگی صرف گرل گینگ کو ہو رہی تھی۔۔
میں انعم سے بولا۔۔۔ ان سے ملو یہ تینوں میری بیسٹ فرینڈ ہیں انعم نے تینوں سے ہاتھ ملایا
پھر اسد نے انھیں انعم کے بارے میں بتایا تب جا کر گرلز گینگ کی حیرت کم ہوئی۔۔۔
پھر میں انعم اور اسد اپنی کلاس میں چلے گے
جبکہ مشی آج کالج نہیں آئی تھی۔۔۔
میں نے زیادہ اس بارے میں نہیں سوچا اور آج سارا دن میں نے کوئی بھی لیکچر مس نہیں کیا۔۔
حیرت کی بات تھی آج مجھے سارا دن 5T کے گروپ کا بھی کوئی بھی ممبر دکھائی نہیں دیا۔۔۔
بریک میں انعم بھی ہمارے ساتھ ہی رہی۔۔۔ لیکن آج کومل اور فہد بھی مجھے کہیں نظر نہیں آئے۔۔۔
کالج ٹائم جیسے ہی ختم ہوا تو میں اپنی بائیک لے کر نکلنے لگا تو اتنے میں مجھے گرلز گینگ نے آ کر گھیر لیا اور میرے ارد گرد کھڑے ہوتے ہوئے بولی اتنے دن تو تم بالکل چھپے رہے جیسے تم یہاں ہو ہی نہیں اور ہمیں کوئی لفٹ بھی نہیں کرائی آج رات کو ہم سب پارٹی کر رہے ہیں جس میں تمہارا آنا بہت ضروری ہے۔۔۔
میں بولا۔۔۔ یار میں آ کر کیا کروں گا
سحرش بولی۔۔۔ تم نے کیا کرنا ہے جو کچھ کرنا ہے ہم نے کرنا ہے ایک بات یاد رکھنا بچو اگر آج تم نہیں آئے تو دیکھ لینا میں تمہارا کیا حال کرتی ہوں
میں بولا۔۔۔ اچھا بابا میں آ جاؤں گا ویسے بھی میں تم سے پٹتا ہوا اچھا تھوڑا ہی لگوں گا ۔
میری بات سن کر اجالا اور سونیا ہنسنے لگی۔۔
پھر میں نے گرلز گینگ کو بائے بول کر بائیک نکالی اور حویلی کی طرف روانہ ہو گیا۔۔ راستے میں مجھے کنٹین والی بات گھومنے لگی۔کیونکہ میں نے آج ایک بات نوٹ کی اسد آج کچھ الجھا الجھا ہوا تھا مجھے محسوس ہوا وه مجھ سے کوئی بات چھپا رہا تھا لیکن میں خود میں کافی الجھا ہوا تھا اس لیے زیادہ دھیان نہیں دے پایا تھا ہم جب کنٹین میں بیٹھے تھے تب تانیہ وہاں سے گزری تھی لیکن اس نے میرے ساتھ کوئی بھی ہاۓ ہیلو نہیں کیا ۔۔۔ مجھ سے تو کیا اس نے اسد کو بھی گھاس نہیں ڈالی تھی۔۔۔
اگلی قسط بہت جلد
مزید اقساط کے لیئے نیچے لینک پر کلک کریں

-
Unique Gangster–205– انوکھا گینگسٹر قسط نمبر
May 25, 2025 -
Unique Gangster–204– انوکھا گینگسٹر قسط نمبر
May 25, 2025 -
Unique Gangster–203– انوکھا گینگسٹر قسط نمبر
May 25, 2025 -
Unique Gangster–202– انوکھا گینگسٹر قسط نمبر
May 25, 2025 -
Unique Gangster–201– انوکھا گینگسٹر قسط نمبر
May 25, 2025 -
Unique Gangster–200– انوکھا گینگسٹر قسط نمبر
May 25, 2025
کہانیوں کی دنیا ویب سائٹ بلکل فری ہے اس پر موجود ایڈز کو ڈسپلے کرکے ہمارا ساتھ دیں تاکہ آپ کی انٹرٹینمنٹ جاری رہے