A Dance of Sparks–67–رقصِ آتش قسط نمبر

رقصِ آتش

کہانیوں کی دنیا ویب سائٹ بلکل فری ہے اس  پر موجود ایڈز کو ڈسپلے کرکے ہمارا ساتھ دیں تاکہ آپ کی انٹرٹینمنٹ جاری رہے 

رقصِ آتش۔۔ ظلم و ستم کےشعلوں میں جلنے والے ایک معصوم لڑکے کی داستانِ حیات
وہ اپنے ماں باپ کے پُرتشددقتل کا عینی شاہد تھا۔ اس کے سینے میں ایک طوفان مقید تھا ۔ بے رحم و سفاک قاتل اُسے بھی صفحہ ہستی سے مٹا دینا چاہتے تھے۔ وہ اپنے دشمنوں کو جانتا تھا لیکن اُن کا کچھ نہیں بگاڑ سکتا تھا۔ اس کو ایک پناہ گاہ کی تلاش تھی ۔ جہاں وہ ان درندوں سے محفوظ رہ کر خود کو اتنا توانا اور طاقتوربناسکے کہ وہ اس کا بال بھی بیکا نہ کرسکیں، پھر قسمت سے وہ ایک ایسی جگہ  پہنچ گیا  جہاں زندگی کی رنگینیاں اپنے عروج پر تھی۔  تھائی لینڈ جہاں کی رنگینیوں اور نائٹ لائف کے چرچے پوری دنیا میں دھوم مچاتے ہیں ۔وہاں زندگی کے رنگوں کے ساتھ اُس کی زندگی ایک نئے سانچے میں ڈھل گئی اور وہ اپنے دشمنوں کے لیئے قہر کی علامت بن گیا۔ اور لڑکیوں کے دل کی دھڑکن بن کے اُبھرا۔

٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭

نوٹ : ـــــــــ  اس طرح کی کہانیاں  آپ بیتیاں  اور  داستانین  صرف تفریح کیلئے ہی رائیٹر لکھتے ہیں۔۔۔ اور آپ کو تھوڑا بہت انٹرٹینمنٹ مہیا کرتے ہیں۔۔۔ یہ  ساری  رومانوی سکسی داستانیں ہندو لکھاریوں کی   ہیں۔۔۔ تو کہانی کو کہانی تک ہی رکھو۔ حقیقت نہ سمجھو۔ اس داستان میں بھی لکھاری نے فرضی نام، سین، جگہ وغیرہ کو قلم کی مدد سےحقیقت کے قریب تر لکھنے کی کوشش کی ہیں۔ اور کہانیوں کی دنیا ویب سائٹ آپ  کو ایکشن ، سسپنس اور رومانس  کی کہانیاں مہیا کر کے کچھ وقت کی   تفریح  فراہم کر رہی ہے جس سے آپ اپنے دیگر کاموں  کی ٹینشن سے کچھ دیر کے لیئے ریلیز ہوجائیں اور زندگی کو انجوائے کرے۔تو ایک بار پھر سے  دھرایا جارہا ہے کہ  یہ  کہانی بھی  صرف کہانی سمجھ کر پڑھیں تفریح کے لیئے حقیقت سے اس کا کوئی تعلق نہیں ۔ شکریہ دوستوں اور اپنی رائے کا کمنٹس میں اظہار کر کے اپنی پسند اور تجاویز سے آگاہ کریں ۔

تو چلو آگے بڑھتے ہیں کہانی کی طرف

٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭

رقصِ آتش قسط نمبر- 67

میں پور ٹیکو میں کار سے اتر کر اِدھر اُدھر دیکھنے لگا۔ وہ عورت باہر کا گیٹ بند کرنے چلی گئی تھی۔ مجھے اندازہ لگانے میں دشواری پیش نہیں آئی کہ وہ عورت یہاں اکیلی رہتی تھی۔ بنگلے کا لان بہت بڑا  تھا ، اور اسی حساب سے رہائشی حصہ بھی تھا۔ برآمدے والا دروازہ بھی چابی لگا کر ہی کھولا گیا تھا۔ اندر داخل ہو کر اس عورت نے بتیاں جلا دیں اور مجھے ایک کمرے میں لے آئی۔ کمرا بہت وسیع اور شاندار فرنیچر سے آراستہ تھا۔ فرش پر دبیز قالین بچھا ہوا تھا۔ ایک کارنس پر بدھ کا مجسمہ رکھا ہوا تھا۔ دیواروں پر خوب صورت فریموں میں کچھ رنگین تصویریں بھی آویزاں تھیں۔

وہ عورت مجھے دیکھ رہی تھی اور میں اس عورت کو ۔ اس نے گھٹنوں سے اوپر ہلکے نیلے رنگ کا اسکرٹ اور اسی رنگ کا بلاؤز پہن رکھا تھا۔ شہد کی رنگت کے بال مردانہ اسٹائل میں کٹے ہوئے تھے۔ گلے میں سونے کی چین تھی جس میں ایک چھوٹا سا خوب صورت لاکٹ بھی جھول رہا تھا۔ میرے اندازے کے مطابق اس کی عمر تیسں یا بتیس سال رہی ہوگی اور وہ بڑی حسین عورت تھی۔

میری حالت اس وقت بڑی ابتر ہورہی تھی۔ گلی میں دوڑتے ہوئے گھٹنے پر رگڑ لگنے سے کھال چھل گئی تھی۔ خون تو نہیں نکلا تھا ،لیکن وہ جگہ سرخ ہو رہی تھی۔ میں اس وقت نیکر اور شرٹ پہنے ہوئے تھا۔ نائٹ کلب کے ہال میں اس نشئی کے ساتھ لیٹنے سے میرے کپڑے گندے ہو گئے تھے اور حقیقت یہ ہے کہ اس وقت مجھے اپنے آپ سے بھی کراہیت محسوس ہو رہی تھی۔

اس کا نام تھائی وانگ تھا۔ وہ چند لمحے مجھے دیکھتی رہی اور پھر مجھے ایک اور کمرے میں لے آئی۔ یہ بیڈ روم تھا۔ اس نے اندر کا ایک اور دروازہ کھول کر مجھے اشارہ کیا۔ میں جھجکتا ہوا اس دروازے میں داخل ہو گیا۔ وہ باتھ روم تھا۔ میں نے دروازہ بھیٹر دیا اور کپڑے اتار کر شاور کے نیچے کھڑا ہو گیا۔ ٹھنڈا پانی اس وقت مجھے بہت اچھا لگ رہا تھا۔ میں دیر تک نہاتا رہا۔ تقریباً بیس منٹ بعد دروازہ کھل گیا اور میں بدحواس سا ہو کر دروازے کے پیچھے چھپ گیا۔

اگر نہا چکے ہو تو یہ تو لیا لپیٹ کر باہر آجاؤ۔۔۔ تھائی وانگ نے کہتے ہوئے گلابی رنگ کا ایک تو لیا آگے بڑھا دیا۔

 اس کے ہاتھ سے تو لیا لیتے ہوئے میں ایک بار پھر گڑ بڑا گیا۔ ہاتھ روم کی سامنے والی دیوار میں قد آدم آئینہ لگا ہوا تھا اور تھائی وانگ دروازے میں کھڑی مجھے اس آئینے میں دیکھ رہی تھی۔ میں نے جلدی سے تو لیا اپنے جسم پر لپیٹ لیا اور دروازہ بند کر دیا اور آئینے میں دیکھنے لگا۔

میں اب واقعی سنگا پور والا روحان نہیں رہا تھا ، جسے بچہ سمجھا جاتا تھا۔ ان چند مہینوں کے دوران میں نہ صرف میرا قد بڑھا تھا بلکہ جسم میں بھی کچھ تبدیلیاں محسوس ہو رہی تھیں۔ سینہ چوڑا اور بازوؤں کے مسل ابھرے ہوئے نظر آرہے تھے۔ یہ شاید پچھلے چند مہینوں کی بھاگ دوڑ مشقت اور موئے تھائی کی کٹھن ایکسر سائز اور پریکٹس کا نتیجہ تھا کہ میں جسمانی اعتبار سے اپنی عمر سے کہیں بڑا اور جوان لگ رہا تھا۔ گزشتہ کئی روز سے میرے سر پر اُسترا نہیں پھرا تھا۔ سر اور بھووں پر بھی کچھ بال نظر آرہے تھے۔

 میں نے جسم پونچھ کر تو لیا اچھی طرح لپیٹ لیا۔ پہلے دروازہ تھوڑا سا کھول کر جھانکا اور پھر باہر آگیا۔ تھائی وانگ کمرے میں نہیں تھی۔ باتھ روم سے نکلتے ہوئے میں اپنے کپڑے بھی اٹھا لایا تھا۔ اور نیکر پہنے ہی لگا تھا کہ تھائی وانگ کمرے میں داخل ہوئی۔

گندے کپڑے دوبارہ پہن رہے ہو۔ ایک طرف ڈال دو انہیں ۔۔۔ وہ آگے بڑھتے ہوئے بولی ۔۔۔ فی الحال یہ پہن لو۔ صبح کوئی بندو بست کروں گی۔

 اس نے ایک نیکر اور بنیان بیڈ پر ڈال دی۔ میں نے نیکر اٹھالی اور اس کے باہر جانے کا انتظار کرنے لگا لیکن وہ اپنی جگہ پر کھڑی میری طرف دیکھتی رہی۔ میں نیکر اور بنیان اٹھا کر باتھ روم میں گھس گیا۔ اور جب باہر نکلا تو تھائی وانگ اس وقت بھی کمرے میں کھڑی تھی اور عجیب سی نظروں سے میری طرف دیکھ رہی تھی۔

میں نے تمہارے لیے کافی بنائی ہے۔ آؤ۔۔ دوسرے کمرے میں چل کر بیٹھتے ہیں۔۔۔ وہ مجھے اشارہ کرتے ہوئے دروازے کی طرف بڑھ گئی۔

ہم نشست گاہ میں آگئے۔ کافی ٹیبل پر دو مگ رکھے ہوئے تھے جس سے بھاپ اٹھ رہی تھی۔ میں اس وقت واقعی کافی یا چائے جیسی چیز کی طلب محسوس کر رہا تھا۔ میں نے صوفے پر بیٹھ کر ایک مگ اٹھالیا اور گرم گرم کافی کی چسکیاں لینے لگا۔ تھائی وانگ بھی کافی کی چسکیاں لیتے ہوئے گہری نظروں سے میری طرف دیکھ رہی تھی۔

تم نے بتایا تھا کہ کچھ غنڈوں نے تمہارے فلیٹ پر حملہ کیا تھا اور وہ تمہیں قتل کرنا چاہتے تھے۔ ۔۔ تھائی وانگ نے کافی کی چسکی لیتے ہوئے کہا۔۔۔ ان غنڈوں کی تم سے کیا دشمنی ہے اور وہ تمہیں کیوں قتل کرنا چاہتے ہیں۔

میں خاموش رہا۔ سوچ رہا تھا کہ اسے اصل بات بتاؤں یا کوئی فرضی کہانی سنا دوں۔ اس میں شبہ نہیں کہ مصیبت کے وقت یہ میرے کام آئی تھی۔ مجھے اپنی کار میں وہاں سے نکال لائی تھی۔ اب تک میرے ساتھ اس کا سلوک ہمدردانہ رہا تھا لیکن میری سمجھ میں نہیں آرہا تھا کہ اس پر اعتماد کیا جا سکتا ہے یا نہیں۔

 مجھے اپنا دوست سمجھو۔۔۔  مجھے خاموش پا کر وہ میرے چہرے پر نظریں جماتے ہوئے بولی۔۔۔ تم مجھ پر بھروسا کر سکتے ہو۔ اپنے بارے میں  تفصیل سے بتاؤ۔ میں تمہاری ہر ممکن مدد کروں گی۔

 میں چند لمحے خاموشی سے اس کی طرف دیکھا رہا پھر اسے شروع سے سب کچھ بتا دیا۔ میں اس شہر میں اجنبی تھا۔ مجھے کسی ہمدرد کی ضرورت تھی۔ مجھے رہنے کے لیے ٹھکانا بھی چاہیے تھا اور تحفظ بھی۔ مہاراج وانگ ونگ پائے نے اگرچہ میری حفاظت کا بیڑا اٹھایا تھا۔ مجھے اپنی سرپرستی میں لے لیا تھا اور دشمنوں سے نبرد آزما ہونے کے لیے میری تربیت بھی شروع کر رکھی تھی لیکن میرے دشمنوں کو پتا چل گیا تھا کہ میں اس کی تحویل میں ہوں اور مجھ پر حملے شروع ہو گئے تھے۔ رانا۔ شوچائی اور چی فانگ اس شہر میں موجود تھے۔ انہوں نے شہر کے سب سے بڑے بدمعا ش کی خدمات حاصل کرلی تھیں۔ مہاراج اور بلیک ٹائیگر کے گروہ میں ٹھن گئی تھی۔ بلیک ٹائیگر کے غنڈے تین مرتبہ مجھ پر قاتلانہ حملے کر چکے تھے اور تینوں دفعہ میں  گھیرے میں آگیا تھا۔ اگر میں کھڑکی کے راستے فلیٹ سے نکلنے میں  کامیاب نہ ہو پاتا تو یقیناً مارا جاتا۔ کوشلیا اور رومیو کے بارے میں کچھ علم نہیں تھا کہ ان کا کیا حشر ہوا تھا۔ فلیٹ سے فرار ہونے کے بعد میں پناہ لینے کے لیے ایک نائٹ کلب میں گھس گیا تھا اور وہاں چی فانگ کو دیکھ کر میری روح فنا ہو گئی تھی۔ اس نائٹ کلب میں چی فانگ کی موجودگی سے مجھے یہ اندازہ لگانے میں دشواری پیش نہیں آئی تھی کہ اس نائٹ کلب سے اس کا کوئی تعلق ضرور ہے ان حالات میں، میں مہاراج کے جمنازیم کا رُخ نہیں کرنا چاہتا تھا۔ میں یہ بھی نہیں چاہتا تھا کہ میری وجہ سے قتل وغارت ہوتی رہے اور بے گناہ مارے جاتے رہیں۔ میں چند روز کے لیئے کسی ایسی جگہ رہنا چاہتا تھا جہاں کسی کو میرے بارے میں معلوم نہ ہو سکے اور اتفاق سے مجھے تھائی وانگ مل گئی تھی۔ اس لیے میں  نے اسے اپنے بارے میں سب کچھ بتا دیا تھا۔

اگلی قسط بہت جلد 

مزید اقساط  کے لیئے نیچے لینک پر کلک کریں

رومانوی مکمل کہانیاں

میری بیوی کو پڑوسن نےپٹایا

میری بیوی کو پڑوسن نےپٹایا -- کہانیوں کی دُنیا ویب سائٹ کی جانب سے رومانوی سٹوریز کے شائقین کے لیئے پیش خدمت ہے ۔جنسی جذبات کی بھرپور عکاسی کرتی ہوئی مکمل بہترین شارٹ رومانوی سٹوریز۔ ان کہانیوں کو صرف تفریحی مقصد کے لیئے پڑھیں ، ان کو حقیقت نہ سمجھیں ، کیونکہ ان کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ہے ۔ انجوائےکریں اور اپنی رائے سے آگاہ کریں ۔
Read more
رومانوی مکمل کہانیاں

کالج کی ٹیچر

کالج کی ٹیچر -- کہانیوں کی دُنیا ویب سائٹ کی جانب سے رومانوی سٹوریز کے شائقین کے لیئے پیش خدمت ہے ۔جنسی جذبات کی بھرپور عکاسی کرتی ہوئی مکمل بہترین شارٹ رومانوی سٹوریز۔ ان کہانیوں کو صرف تفریحی مقصد کے لیئے پڑھیں ، ان کو حقیقت نہ سمجھیں ، کیونکہ ان کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ہے ۔ انجوائےکریں اور اپنی رائے سے آگاہ کریں ۔
Read more
رومانوی مکمل کہانیاں

میراعاشق بڈھا

میراعاشق بڈھا -- کہانیوں کی دُنیا ویب سائٹ کی جانب سے رومانوی سٹوریز کے شائقین کے لیئے پیش خدمت ہے ۔جنسی جذبات کی بھرپور عکاسی کرتی ہوئی مکمل بہترین شارٹ رومانوی سٹوریز۔ ان کہانیوں کو صرف تفریحی مقصد کے لیئے پڑھیں ، ان کو حقیقت نہ سمجھیں ، کیونکہ ان کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ہے ۔ انجوائےکریں اور اپنی رائے سے آگاہ کریں ۔
Read more
رومانوی مکمل کہانیاں

جنبی سے اندھیرے

جنبی سے اندھیرے -- کہانیوں کی دُنیا ویب سائٹ کی جانب سے رومانوی سٹوریز کے شائقین کے لیئے پیش خدمت ہے ۔جنسی جذبات کی بھرپور عکاسی کرتی ہوئی مکمل بہترین شارٹ رومانوی سٹوریز۔ ان کہانیوں کو صرف تفریحی مقصد کے لیئے پڑھیں ، ان کو حقیقت نہ سمجھیں ، کیونکہ ان کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ہے ۔ انجوائےکریں اور اپنی رائے سے آگاہ کریں ۔
Read more
رومانوی مکمل کہانیاں

بھائی نے پکڑا اور

بھائی نے پکڑا اور -- کہانیوں کی دُنیا ویب سائٹ کی جانب سے رومانوی سٹوریز کے شائقین کے لیئے پیش خدمت ہے ۔جنسی جذبات کی بھرپور عکاسی کرتی ہوئی مکمل بہترین شارٹ رومانوی سٹوریز۔ ان کہانیوں کو صرف تفریحی مقصد کے لیئے پڑھیں ، ان کو حقیقت نہ سمجھیں ، کیونکہ ان کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ہے ۔ انجوائےکریں اور اپنی رائے سے آگاہ کریں ۔
Read more
رومانوی مکمل کہانیاں

کمسن نوکر پورا مرد

کمسن نوکر پورا مرد -- کہانیوں کی دُنیا ویب سائٹ کی جانب سے رومانوی سٹوریز کے شائقین کے لیئے پیش خدمت ہے ۔جنسی جذبات کی بھرپور عکاسی کرتی ہوئی مکمل بہترین شارٹ رومانوی سٹوریز۔ ان کہانیوں کو صرف تفریحی مقصد کے لیئے پڑھیں ، ان کو حقیقت نہ سمجھیں ، کیونکہ ان کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ہے ۔ انجوائےکریں اور اپنی رائے سے آگاہ کریں ۔
Read more

Leave a Reply

You cannot copy content of this page