A Dance of Sparks–69–رقصِ آتش قسط نمبر

رقصِ آتش

کہانیوں کی دنیا ویب سائٹ بلکل فری ہے اس  پر موجود ایڈز کو ڈسپلے کرکے ہمارا ساتھ دیں تاکہ آپ کی انٹرٹینمنٹ جاری رہے 

رقصِ آتش۔۔ ظلم و ستم کےشعلوں میں جلنے والے ایک معصوم لڑکے کی داستانِ حیات
وہ اپنے ماں باپ کے پُرتشددقتل کا عینی شاہد تھا۔ اس کے سینے میں ایک طوفان مقید تھا ۔ بے رحم و سفاک قاتل اُسے بھی صفحہ ہستی سے مٹا دینا چاہتے تھے۔ وہ اپنے دشمنوں کو جانتا تھا لیکن اُن کا کچھ نہیں بگاڑ سکتا تھا۔ اس کو ایک پناہ گاہ کی تلاش تھی ۔ جہاں وہ ان درندوں سے محفوظ رہ کر خود کو اتنا توانا اور طاقتوربناسکے کہ وہ اس کا بال بھی بیکا نہ کرسکیں، پھر قسمت سے وہ ایک ایسی جگہ  پہنچ گیا  جہاں زندگی کی رنگینیاں اپنے عروج پر تھی۔  تھائی لینڈ جہاں کی رنگینیوں اور نائٹ لائف کے چرچے پوری دنیا میں دھوم مچاتے ہیں ۔وہاں زندگی کے رنگوں کے ساتھ اُس کی زندگی ایک نئے سانچے میں ڈھل گئی اور وہ اپنے دشمنوں کے لیئے قہر کی علامت بن گیا۔ اور لڑکیوں کے دل کی دھڑکن بن کے اُبھرا۔

٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭

نوٹ : ـــــــــ  اس طرح کی کہانیاں  آپ بیتیاں  اور  داستانین  صرف تفریح کیلئے ہی رائیٹر لکھتے ہیں۔۔۔ اور آپ کو تھوڑا بہت انٹرٹینمنٹ مہیا کرتے ہیں۔۔۔ یہ  ساری  رومانوی سکسی داستانیں ہندو لکھاریوں کی   ہیں۔۔۔ تو کہانی کو کہانی تک ہی رکھو۔ حقیقت نہ سمجھو۔ اس داستان میں بھی لکھاری نے فرضی نام، سین، جگہ وغیرہ کو قلم کی مدد سےحقیقت کے قریب تر لکھنے کی کوشش کی ہیں۔ اور کہانیوں کی دنیا ویب سائٹ آپ  کو ایکشن ، سسپنس اور رومانس  کی کہانیاں مہیا کر کے کچھ وقت کی   تفریح  فراہم کر رہی ہے جس سے آپ اپنے دیگر کاموں  کی ٹینشن سے کچھ دیر کے لیئے ریلیز ہوجائیں اور زندگی کو انجوائے کرے۔تو ایک بار پھر سے  دھرایا جارہا ہے کہ  یہ  کہانی بھی  صرف کہانی سمجھ کر پڑھیں تفریح کے لیئے حقیقت سے اس کا کوئی تعلق نہیں ۔ شکریہ دوستوں اور اپنی رائے کا کمنٹس میں اظہار کر کے اپنی پسند اور تجاویز سے آگاہ کریں ۔

تو چلو آگے بڑھتے ہیں کہانی کی طرف

٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭

رقصِ آتش قسط نمبر- 69

صبح میں نے ڈھنگ سے ناشتا نہیں کیا تھا اور اب بھوک لگ رہی تھی حالانکہ ابھی صرف بارہ ہی بجے تھے۔ میں کچن میں آگیا۔ صبح کا تھوڑا سا خائی یا و سائی بچا ہوا تھا۔ میں نے انڈے کا یہ آملیٹ گیس ہیٹر پر گرم کیا اور ڈبل روٹی کے ساتھ کھا گیا۔ پیٹ کی آگ بجھانے کے بعد میں گھوم پھر کر بنگلے کا جائزہ لینے لگا۔ وسیع و عریض ڈرائنگ روم اور لاؤنج کے علاوہ پانچ بیڈ رومز تھے۔ ہر بیڈ روم ہر طرح کے سازو سامان سے آراستہ تھا۔ بستر بہت آرام دہ تھے اور ہر کمرے کے فرش پر دبیز قالین بچھے ہوئے تھے۔ ایک اور بات بھی میں نے خاص طور پر نوٹ کی تھی کہ ہر بیڈ روم میں حسین تھائی لڑکیوں کی تصویریں آویزاں تھیں۔ میں نے تھائی عورتوں کو دیکھا تھا۔ وہ عام طور پر ایسا لباس پہنتی تھیں جس سے جسم کا اوپر کا حصہ پوری طرح ڈھک جاتا تھا لیکن ان تصویروں میں ان لڑکیوں نے جو لباس پہن رکھے تھے، وہ شرم ناک تھے۔ یہاں بنکاک میں اور سنگا پور میں بھی میں نے بہت سی عورتوں کو اس قسم کے لباس پہنے دیکھا تھا کہ مردانہیں گھورتے رہتے تھے۔ میں گھومتا ہوا تھائی وانگ کے بیڈ روم میں آگیا۔ یہ کمرا بھی قیمتی اور شان دار سازو سامان سے آراستہ تھا۔ ڈریسنگ ٹیبل پر میک اپ میں استعمال ہونے والی چیزوں کے علاوہ دو موٹے موٹے البم بھی رکھے ہوئے تھے اور دو تین رسالے بھی تھے۔ پہلے میں نے ایک رسالہ اٹھایا اور اس کی ورق گردانی کرنے لگا۔ رسالہ انگریزی زبان میں تھا۔ اس میں مضامین کم اور اشتہار زیادہ تھے۔ نائٹ کلبوں اور ریستورانوں کے علاوہ اشتہارات کی زیادہ تعداد ایسے اداروں کی تھی جو سیاحوں کے لیے گائیڈز اور انٹر ٹینمنٹ کی خدمات فراہم کرتے تھے۔ ایسے ہر اشتہار میں مساج مالش پر زیادہ زور دیا گیا تھا۔ ہر اشتہار کے ساتھ کسی خوب صورت لڑکی کی نیم عریاں تصویر تھی اور ہر اشتہار کا مضمون بھی تقریباً ایک ہی جیسا تھا۔

 تھائی لینڈ کی روایتی مالش کے لیے جوان و حسین ماڈل خواتین اور نو عمر خوب صورت لڑکی کی خدمات حاضر ہیں۔ آپ کی تسکین کی ضمانت کے ساتھ ۔ کسی بھی وقت کسی بھی جگہ ۔ چوبیس گھنٹے سروس۔

 ہر اشتہار کے ساتھ ایڈریس کے علاوہ ٹیلی فون اور فیکس نمبر بھی دیے ہوئے تھے۔

ایسے اشتہار دیکھ کر مجھے حیرت ہوتی تھی۔ کیا یہاں کے لوگ مالش ہی کرواتے رہتے تھے۔ میں نے گنتی کی تو ایک رسالے میں سب سے زیادہ اشتہار مالش کی خدمات کے تھے۔ اس کے بعد نائٹ کلبوں اور آخر میں ریستورانوں کا نمبر تھا۔  میں نے وہ رسالہ رکھ کر ایک البم اٹھالیا جو ضخیم تھا۔ اس البم کو دیکھ کر بھی میرا ذہن الجھ کر رہ گیا۔ نیم عریاں لباس میں خوب صورت لڑکیوں کی رنگین تصویریں تھیں۔ ہر تصویر کے نیچے ایک نام اور نمبر لکھا ہوا تھا۔ ان میں تھائی لڑکیاں بھی تھیں، یوریشین اور غیر ملکی بھی۔ دوسرے البم میں نو عمر اور جوان لڑکوں کی تصویریں تھیں۔

 میرا ذہن بری طرح الجھ کر رہ گیا تھا۔ تھائی وانگ نے ان لڑکیوں اور لڑکوں کی تصویریں کیوں جمع کر رکھی تھیں؟ میں جیسے جیسے سوچتا گیا میرا ذہن الجھتا گیا لیکن کوئی بات میری سمجھ میں نہیں آسکی۔ میں اس وقت بیڈ کی پشت سے ٹیک لگائے اور ٹانگیں پھیلائے بیٹھا تھا۔ پھر غیر ارادی طور پر لڑکیوں کی تصویروں والا البم اٹھا کر دیکھنے لگا۔

ان تصویروں کو دیکھتے ہوئے میرے دماغ میں سنسناہٹ سی  ہونے لگی اور پھر مجھے یوں لگا جیسے میں بہت تھکا ہوا ہوں ۔  ذہن پر غنودگی سی طاری ہو رہی تھی۔ جسم ایک دم ڈھیلا پڑ گیا۔ پلکیں نیند کے بوجھ سے جھکی جارہی تھیں۔ کوشش کے باوجود میں آنکھیں کھول کر نہ رکھ سکا اوراسی طرح نیم دراز نیند کی آغوش میں پہنچ گیا۔

 مجھے اندازہ نہیں تھا کہ میں کتنی دیر سویا تھا۔ اپنے قریب  آہٹ سن کر میری آنکھ کھل گئی۔ تھائی وانگ میری گود میں رکھا البم اٹھا رہی تھی۔ اس کے ہونٹوں پر خفیف سی مسکراہٹ تھی۔ میں ایک جھٹکے سے اٹھ کر بیٹھ گیا اور اپنے آپ سے اس  طرح  شرمندگی محسوس کرنے لگا جیسے چوری کرتے ہوئے رنگے  ہاتھوں پکڑا گیا ہوں۔ میری گود میں لڑکیوں کی تصویروں والا البم دیکھ کر وہ کیا سوچ رہی ہوگی۔

 میں وقت سے پہلے آگئی۔۔۔  وہ مسکراتے ہوئے ہو بولی۔۔۔ سو جاؤ۔ میں تو تمہیں چادر اوڑھانے لگی تھی۔

 اوہ نہیں۔۔۔  میں بیڈ سے اتر گیا۔۔۔  بیٹھے بیٹھے یہ الہم دیکھتے ہوئے آنکھ لگ گئی۔ تم نے مجھے آزادی سے گھومنے پھرنے کی اجازت دی تھی لیکن شاید مجھے اس کمرے میں نہیں آنا چاہیے تھا۔

 کوئی بات نہیں۔۔۔  اس کے ہونٹوں پر مسکراہٹ گہری ہوگئی۔۔۔  میں نے کوئی اعتراض تو نہیں کیا۔

 وہ چند لمحے خاموش رہی پھر  بولی ۔۔۔ آؤ۔ دیکھو۔ میں تمہارے لیے کیا لائی ہوں۔

 میں اس کے ساتھ لاؤنج میں آگیا۔ صوفے پر دو تین بنڈل   رکھے ہوئے تھے۔ اس نے ایک بنڈل اٹھا کر کھولا تو جینز کی ایک پینٹ اور ڈینم کی شرٹ تھی۔ دوسرے پیکٹ میں بھی کپڑے  ہی تھے۔ البتہ تیسرا پیکٹ اس نے نہیں کھولا۔

 یہ کپڑے پہن کر دیکھو۔ میں اندازے سے لائی ہوں۔ ویسے  مجھے امید ہے کہ تمہیں فٹ آئیں گے۔ ۔۔تھائی وانگ نے کہا۔

 میں کپڑے اٹھا کر اپنے کمرے میں آگیا اور دروازہ بند کرکے باری باری پتلونیں پہن کر دیکھنے لگا۔ مجھے تھائی وانگ کے انداز کی داد دینی پڑی۔ پتلونیں بالکل فٹ تھیں۔

میں نے ایک پینٹ شرٹ پہن لی اور باقی کپڑے بیڈ پرہی رکھے  باہر آگیا۔ لاؤنج میں لگی ہوئی گھڑی کو دیکھا تو ساڑھے چاربج رہے تھے۔

کیسا گزرا آج کا دن؟۔۔۔  تھائی وانگ نے مسکراتے ہوئے  میری طرف دیکھا۔

” تقریباً سوتے ہوئے۔۔۔  میں نے جواب دیا ۔

بہت اسمارٹ لگ رہے ہو۔ ۔۔اس کے ہونٹوں کی مسکراہٹ گہری ہوگئی۔

میں جھینپ کر رہ گیا۔ کچھ دیر بعد ہم لان میں آگئے جہاں گارڈن چیئر ز رکھی ہوئی تھیں۔

تمہارے لیے ایک اہم خبر ہے۔۔۔  وہ میرے سامنے والی کرسی پر بیٹھتے ہوئے بولی۔

ا وہ کیا؟ ۔۔۔میں نے سوالیہ نگاہوں سے اس کی طرف دیکھا۔

 گزشتہ رات تم نے مجھے اپنے بارے میں جو کہانی سنائی تھی اس پر اگرچہ مجھے یقین آگیا تھا لیکن میں اپنے طور پر بھی تصدیق کر لینا چاہتی تھی۔ ۔۔ وہ میری طرف دیکھتے ہوئے بولی ۔۔۔  میں نے آج اپنے دفتر میں کوئی کام نہیں کیا۔ سارا کام اپنی اسٹنٹ کو سونپ دیا اور خود تمہارے بارے میں معلومات حاصل کرتی رہی۔ میں واٹ ٹریمیٹ بھی گئی تھی۔ وہاں سے تمہارے اس بیان کی تصدیق ہو گئی کہ چند مہینے پہلے رات کے وقت ایک آدمی کو گولیاں مار کر قتل کر دیا گیا تھا۔ بعد میں پتا چلا کہ وہ سنگا پور کا ایک سکھ بزنس مین تھا۔ جو غیر قانونی طور پر بنکاک آیا تھا۔ اس کے ساتھ ایک نو عمر لڑکی تھی جو معجزانہ طور پر اس فائرنگ سے بچ گئی تھی۔  لیکن بعد میں اس لڑکی کے بارے میں کچھ نہیں سنا گیا تھا لیکن تم نے مجھے بتایا تھا  کہ ۔۔۔۔

وہ لڑکی میں تھا۔۔۔  میں نے اس کی بات کاٹ دی ۔۔۔  چاچا شمشیرسنگھ مجھے لڑکی کے بھیس میں سنگا پور سے لے کر آیا تھا۔ میرے کان میں اس بالی کو دیکھ رہی ہو۔۔۔ میں نے دائیں کان میں بالی کو چھوا ۔۔۔  یہ اس وقت کی یاد گار ہے اور میں اسے اپنے سے جدا نہیں کرنا چاہتا۔

اگلی قسط بہت جلد 

مزید اقساط  کے لیئے نیچے لینک پر کلک کریں

رومانوی مکمل کہانیاں

میری بیوی کو پڑوسن نےپٹایا

میری بیوی کو پڑوسن نےپٹایا -- کہانیوں کی دُنیا ویب سائٹ کی جانب سے رومانوی سٹوریز کے شائقین کے لیئے پیش خدمت ہے ۔جنسی جذبات کی بھرپور عکاسی کرتی ہوئی مکمل بہترین شارٹ رومانوی سٹوریز۔ ان کہانیوں کو صرف تفریحی مقصد کے لیئے پڑھیں ، ان کو حقیقت نہ سمجھیں ، کیونکہ ان کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ہے ۔ انجوائےکریں اور اپنی رائے سے آگاہ کریں ۔
Read more
رومانوی مکمل کہانیاں

کالج کی ٹیچر

کالج کی ٹیچر -- کہانیوں کی دُنیا ویب سائٹ کی جانب سے رومانوی سٹوریز کے شائقین کے لیئے پیش خدمت ہے ۔جنسی جذبات کی بھرپور عکاسی کرتی ہوئی مکمل بہترین شارٹ رومانوی سٹوریز۔ ان کہانیوں کو صرف تفریحی مقصد کے لیئے پڑھیں ، ان کو حقیقت نہ سمجھیں ، کیونکہ ان کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ہے ۔ انجوائےکریں اور اپنی رائے سے آگاہ کریں ۔
Read more
رومانوی مکمل کہانیاں

میراعاشق بڈھا

میراعاشق بڈھا -- کہانیوں کی دُنیا ویب سائٹ کی جانب سے رومانوی سٹوریز کے شائقین کے لیئے پیش خدمت ہے ۔جنسی جذبات کی بھرپور عکاسی کرتی ہوئی مکمل بہترین شارٹ رومانوی سٹوریز۔ ان کہانیوں کو صرف تفریحی مقصد کے لیئے پڑھیں ، ان کو حقیقت نہ سمجھیں ، کیونکہ ان کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ہے ۔ انجوائےکریں اور اپنی رائے سے آگاہ کریں ۔
Read more
رومانوی مکمل کہانیاں

جنبی سے اندھیرے

جنبی سے اندھیرے -- کہانیوں کی دُنیا ویب سائٹ کی جانب سے رومانوی سٹوریز کے شائقین کے لیئے پیش خدمت ہے ۔جنسی جذبات کی بھرپور عکاسی کرتی ہوئی مکمل بہترین شارٹ رومانوی سٹوریز۔ ان کہانیوں کو صرف تفریحی مقصد کے لیئے پڑھیں ، ان کو حقیقت نہ سمجھیں ، کیونکہ ان کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ہے ۔ انجوائےکریں اور اپنی رائے سے آگاہ کریں ۔
Read more
رومانوی مکمل کہانیاں

بھائی نے پکڑا اور

بھائی نے پکڑا اور -- کہانیوں کی دُنیا ویب سائٹ کی جانب سے رومانوی سٹوریز کے شائقین کے لیئے پیش خدمت ہے ۔جنسی جذبات کی بھرپور عکاسی کرتی ہوئی مکمل بہترین شارٹ رومانوی سٹوریز۔ ان کہانیوں کو صرف تفریحی مقصد کے لیئے پڑھیں ، ان کو حقیقت نہ سمجھیں ، کیونکہ ان کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ہے ۔ انجوائےکریں اور اپنی رائے سے آگاہ کریں ۔
Read more
رومانوی مکمل کہانیاں

کمسن نوکر پورا مرد

کمسن نوکر پورا مرد -- کہانیوں کی دُنیا ویب سائٹ کی جانب سے رومانوی سٹوریز کے شائقین کے لیئے پیش خدمت ہے ۔جنسی جذبات کی بھرپور عکاسی کرتی ہوئی مکمل بہترین شارٹ رومانوی سٹوریز۔ ان کہانیوں کو صرف تفریحی مقصد کے لیئے پڑھیں ، ان کو حقیقت نہ سمجھیں ، کیونکہ ان کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ہے ۔ انجوائےکریں اور اپنی رائے سے آگاہ کریں ۔
Read more

Leave a Reply

You cannot copy content of this page