A Dance of Sparks–101–رقصِ آتش قسط نمبر

رقصِ آتش

کہانیوں کی دنیا ویب سائٹ بلکل فری ہے اس  پر موجود ایڈز کو ڈسپلے کرکے ہمارا ساتھ دیں تاکہ آپ کی انٹرٹینمنٹ جاری رہے 

رقصِ آتش۔۔ ظلم و ستم کےشعلوں میں جلنے والے ایک معصوم لڑکے کی داستانِ حیات
وہ اپنے ماں باپ کے پُرتشددقتل کا عینی شاہد تھا۔ اس کے سینے میں ایک طوفان مقید تھا ۔ بے رحم و سفاک قاتل اُسے بھی صفحہ ہستی سے مٹا دینا چاہتے تھے۔ وہ اپنے دشمنوں کو جانتا تھا لیکن اُن کا کچھ نہیں بگاڑ سکتا تھا۔ اس کو ایک پناہ گاہ کی تلاش تھی ۔ جہاں وہ ان درندوں سے محفوظ رہ کر خود کو اتنا توانا اور طاقتوربناسکے کہ وہ اس کا بال بھی بیکا نہ کرسکیں، پھر قسمت سے وہ ایک ایسی جگہ  پہنچ گیا  جہاں زندگی کی رنگینیاں اپنے عروج پر تھی۔  تھائی لینڈ جہاں کی رنگینیوں اور نائٹ لائف کے چرچے پوری دنیا میں دھوم مچاتے ہیں ۔وہاں زندگی کے رنگوں کے ساتھ اُس کی زندگی ایک نئے سانچے میں ڈھل گئی اور وہ اپنے دشمنوں کے لیئے قہر کی علامت بن گیا۔ اور لڑکیوں کے دل کی دھڑکن بن کے اُبھرا۔

٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭

نوٹ : ـــــــــ  اس طرح کی کہانیاں  آپ بیتیاں  اور  داستانین  صرف تفریح کیلئے ہی رائیٹر لکھتے ہیں۔۔۔ اور آپ کو تھوڑا بہت انٹرٹینمنٹ مہیا کرتے ہیں۔۔۔ یہ  ساری  رومانوی سکسی داستانیں ہندو لکھاریوں کی   ہیں۔۔۔ تو کہانی کو کہانی تک ہی رکھو۔ حقیقت نہ سمجھو۔ اس داستان میں بھی لکھاری نے فرضی نام، سین، جگہ وغیرہ کو قلم کی مدد سےحقیقت کے قریب تر لکھنے کی کوشش کی ہیں۔ اور کہانیوں کی دنیا ویب سائٹ آپ  کو ایکشن ، سسپنس اور رومانس  کی کہانیاں مہیا کر کے کچھ وقت کی   تفریح  فراہم کر رہی ہے جس سے آپ اپنے دیگر کاموں  کی ٹینشن سے کچھ دیر کے لیئے ریلیز ہوجائیں اور زندگی کو انجوائے کرے۔تو ایک بار پھر سے  دھرایا جارہا ہے کہ  یہ  کہانی بھی  صرف کہانی سمجھ کر پڑھیں تفریح کے لیئے حقیقت سے اس کا کوئی تعلق نہیں ۔ شکریہ دوستوں اور اپنی رائے کا کمنٹس میں اظہار کر کے اپنی پسند اور تجاویز سے آگاہ کریں ۔

تو چلو آگے بڑھتے ہیں کہانی کی طرف

٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭

رقصِ آتش قسط نمبر- 101

میں اس کے بیڈ پر نیم دراز ہو گیا اور تکیہ اٹھا کر سر کے نیچے رکھ لیا۔ اس کے ساتھ ہی میں چونک گیا۔ تکیے کے نیچے پلاسٹک کی دو پُڑیاں  رکھی ہوئی تھیں جن میں سفید رنگ کا کوئی پاؤڈر تھا۔ ایک پڑیا  کھلی ہوئی تھی اور دوسری بند تھی۔ اس میں پاؤڈر کی مقدار دو گرام سے زیادہ نہیں ہوگی۔ میں نے کھلی پڑیا وہیں رہنے دی اور پیک شدہ پڑیا اٹھا کر جیب میں ڈال لی۔ تکیے کو اس کی جگہ پر رکھا اور اٹھ کر کرسی پر بیٹھ گیا۔ میرا خیال تھاوہ کوئی دوا تھی جو تھائی وانگ استعمال کر رہی تھی لیکن اس نے مجھ سے ذکر تک نہیں کیا تھا کہ وہ کوئی دوا استعمال کر رہی ہے۔

اچانک میرے ذہن میں ایک اور خیال ابھرا۔ میں نے ہیروئن کبھی دیکھی نہیں تھی صرف نام سنا تھا۔ جنگل والے کیمپ میں بھکشوؤس سے یہ بھی سنا تھا کہ ہیروئن کا نشہ بڑا خوفناک ہوتا ہے۔ یہ اچھے بھلے صحت مند آدمی کو چند روز کے اندر اندر نچوڑ کر رکھ لیتی ہے۔ نشہ باز کو ہیروئن نہ ملے تو وہ مردوں کی طرح پڑا رہتا ہے۔ بھوک نہیں لگتی۔ جسم ٹوٹنے لگتا ہے اور وہ اپنے آپ کو نوچنے لگتا ہے۔

 میرا دماغ چکرانے لگا۔ کئی روز سے میں تھائی وانگ کو اسی کیفیت میں دیکھ رہا تھا۔ کھانے سے اسے کوئی رغبت نہیں رہی تھی۔ اسے میں نے اکثر مردوں کی طرح پڑے دیکھا تھا۔ اس کے گال پچک گئے تھے۔ آنکھیں اندر کو دھنستی جارہی تھیں۔ ایک روز پہلے میں نے اسے اپنی انگلیاں چباتے اور اپنے آپ کو نوچتے ہوئے دیکھا تھا اور پھر شام کے بعد جب وہ باہر کا چکر لگا کر آئی تھی تو اس کے ایک گھنٹے بعد وہ بڑی حد تک نارمل نظر آئی تھی۔ میرے دماغ میں آندھیاں سی چل رہی تھیں۔ کیا تھائی وانگ ہیروئن استعمال کرنے لگی تھی۔ اسے یہ ہیروئن کون لا کر دیتا تھا۔ کوئی بات میری سمجھ میں نہیں آرہی تھی۔ چند سیکنڈ بعد ہی میں اٹھ کر اپنے کمرے میں آگیا۔

تھائی وانگ سے میری ملاقات اس کے تقریباً ایک گھنٹے بعد ہوئی تھی۔ میں نے ظاہر ہی نہیں کیا کہ اس کے کمرے میں گیا تھا اور پھر اس روز میں نے ایک بوڑھے بھکشو کو الگ لے جا کر وہ پڑیا دکھائی تو یہ تصدیق ہو گئی کہ یہ ہیروئن ہی تھی۔

یہ تصدیق ہو جانے کے بعد میں اپنے جسم پر چیونٹیاں سی رینگتی ہوئی محسوس کرنے لگا۔ تھائی وانگ کو یہ عادت کیسے لگی تھی اور وہ ہیروئن کہاں سے لیتی تھی،  پھر میرے ذہن میں اچانک ہی ایک خیال ابھرا۔ وہ روزانہ شام کو خانقاہ کی طرف جاتی تھی۔ شاید اسی طرف وہ کسی سے ہیروئن لیتی تھی۔

شام کے بعد میں تھائی وانگ کے کمرے میں گیا تو عجیب صورت حال نظر آئی۔ کمرے کی ہر چیز بکھری ہوئی نظر آئی۔ بستر الٹا ہوا تھا۔ تکیے کا غلاف بھی الگ پڑا تھا۔

کیا ہوا۔ یہ کیا کر رہی ہو۔ کچھ کھو گیا ہے کیا ؟۔۔۔ میں نے ادھراُدھر دیکھتے ہوئے پوچھا۔

اوہہہہ ۔۔ نہیں۔۔کک۔ کچھ نہیں ۔۔۔ وہ گڑ بڑا سی گئی۔

تو پھر یہ سب کیا ہے؟۔۔۔ میں نے بکھری ہوئی چیزوں کی طرف اشارہ کیا۔

اوہ ۔۔ کچھ نہیں۔ ایسے ہی ۔۔ پتا نہیں مجھے کیا ہو گیا ہے۔۔۔ وہ چیزیں اٹھا کر ادھر ادھر پھینکنے لگی۔

 میں اسے پکڑ کر باہر لے آیا۔ میرا خیال تھا تازہ ہوا میں اس کی کیفیت کچھ سنبھل جائے گی لیکن اس کی بے چینی بڑھتی گئی۔ دوسرے روز شام کو وہ خانقاہ کی طرف گئی تو میں نے اسی بوڑھے بھکشو کو اشارہ کیا۔ وہ بھی اٹھ کر تھائی وانگ کے پیچھے چل پڑا۔ تھائی وانگ آدھے گھنٹے بعد واپس آئی اور ادھر اُدھر دیکھے بغیر اپنے کمرے کی طرف چلی گئی۔ اس کے تھوڑی ہی دیر بعد وہ بوڑھا بھکشو بھی واپس آگیا۔

تھنگ چو۔۔۔ اس نے میرے کان میں سرگوشی کی ۔۔۔وہ گیٹ کے جنگلے کے ساتھ کھڑا ہے۔ اس کے پاس کچھ اور لوگ بھی آرہے ہیں۔ تھائی وانگ نے اس سے کوئی چیز لی تھی جسے وہ اپنے لباس میں چھپا کرواپس آگئی۔

 میں اچھل پڑا ۔ تھنگ چو وہی بھکشو تھا جسے میں نے جنگل والے کیمپ کے مقابلے میں ناک آؤٹ کر دیا تھا۔ میں تو اسی رات مہاراج کے ساتھ کیمپ سے واپس آگیا تھا اور بعد میں پتا چلا تھا کہ دوسرے روز تھنگ چونے بھی طبیعت خراب ہونے کا بہانہ کر کے کیمپ چھوڑ دیا تھا۔ اس کے دو تین روز بعد میں نے اسے ایک مرتبہ اس خانقاہ میں بھی دیکھا تھا۔

وہ بڑا کینہ پرور اور کمینہ آدمی ہے۔۔۔ بوڑھا بھکشو کہہ رہا تھا ۔۔۔ مجھے یاد ہے۔ اسے کم از کم دو مرتبہ مہاراج سے سزا بھی مل چکی ہے۔ سنا ہے تم نے کیمپ میں اسے بڑی عبرت ناک شکست دی تھی۔ تھائی وانگ بھی تو وہاں تھی۔ ہو سکتا ہے یہ عادت اسے وہیں سے پڑی ہو۔

نہیں۔۔۔ میں نے نفی میں سرہلایا۔۔۔ میں سمجھ گیا معاملہ کیا ہے۔ اب تم ایک اور کام کرو۔ تم ابھی اور اسی وقت ماسٹر ہو چن کے پاس چلے جاؤ اور اس سے کہو کہ میں فوری طور پر اس سے ملنا چاہتا ہوں اور ایک بات ذہن میں رکھنا۔ کسی کو اس بات کا پتا نہ چلے ۔

بھکشو چند لمحے میری طرف دیکھتا رہا پھر خاموشی سے اٹھ کر چلا گیا۔

میرا دماغ گھوم رہا تھا۔ تھنگ چو واقعی بہت کمینہ اور کینہ پرور ثابت ہوا تھا۔ وہ اپنی شکست کو نہیں بھولا تھا۔ میں تو اس مقابلے کو کھیل ہی سمجھا تھا لیکن اس نے مقابلے کے دوران میں بھی کچھ اس طرح سے مجھ پر حملے کیے تھے جیسے حقیقی لڑائی لڑ رہا ہو اور مجھے ہر قیمت پر شکست دینا چاہتا ہو اور جب میرے ہاتھوں ناک آؤٹ ہوا تو اسے اپنی توہین سمجھا۔ اس نے دوسرے ہی روز کیمپ چھوڑ دیا ۔ وہ شاید مجھ سے بدلہ لینے کے لیے موقع کی تاک میں تھا۔ مجھ پر وار کرنے کا تو موقع نہیں مل سکا البتہ تھائی وانگ اس کے ہتھے چڑھ گئی۔ اس نے تھائی وانگ کو ہیروئن کا عادی بنا دیا۔ اس طرح وہ مجھ سے اپنی شکست کا بدلہ لینا چاہتا تھا۔

میں ذہنی طور پر اس قدر اپ سیٹ ہو چکا تھا کہ میں نے کلاس وہیں پرختم  کردی اور اپنے کمرے کی طرف آگیا۔ تھائی وانگ کے کمرے کے سامنے سے گزرتے ہوئے میں رک گیا۔ دروازہ بند تھا اور اندر بتی جل رہی تھی۔ یہ دوپٹ کا دروازہ تھا۔ تختوں میں بہت معمولی سی جھری تھی۔ میں نے جھانک کر دیکھا تو کانپ اٹھا۔ تھائی وانگ بیڈ پر مردوں کی طرح پڑی ہوئی تھی۔ اس کے دونوں بازو اطراف میں پھیلے ہوئے تھے۔ سانس تیز ہونے کی وجہ سے اس کے سینے کا زیر و بم دور سے ہی نظر آرہا تھا۔ بیڈ کے قریب چھوٹی میز پر چاندی جیسے کاغذ کا ایک ٹکڑا پلاسٹک کی اسٹرا جیسی ایک نلکی ماچس اور سفید پلاسٹک کی ایک پڑیا بڑی ہوئی تھی۔

میں نے دروازے کو دھکا دیا۔ اندر سے کنڈا لگا ہوا تھا۔ میں  نے دستک دینے کے ساتھ ہی جھری سے آنکھ لگا دی۔ تھائی وانگ  بمشکل بیڈ سے اٹھی۔ اس نے پلاسٹک والی پریا اٹھا کر تکئے کے نیچے چھپا دی۔ دوسری چیزیں بیڈ کے نیچے پھینک دیں اور دروازہ کھول کر دوبارہ بیڈ پر جا گری۔

اگلی قسط بہت جلد 

مزید اقساط  کے لیئے نیچے لینک پر کلک کریں

رومانوی مکمل کہانیاں

میری بیوی کو پڑوسن نےپٹایا

میری بیوی کو پڑوسن نےپٹایا -- کہانیوں کی دُنیا ویب سائٹ کی جانب سے رومانوی سٹوریز کے شائقین کے لیئے پیش خدمت ہے ۔جنسی جذبات کی بھرپور عکاسی کرتی ہوئی مکمل بہترین شارٹ رومانوی سٹوریز۔ ان کہانیوں کو صرف تفریحی مقصد کے لیئے پڑھیں ، ان کو حقیقت نہ سمجھیں ، کیونکہ ان کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ہے ۔ انجوائےکریں اور اپنی رائے سے آگاہ کریں ۔
Read more
رومانوی مکمل کہانیاں

کالج کی ٹیچر

کالج کی ٹیچر -- کہانیوں کی دُنیا ویب سائٹ کی جانب سے رومانوی سٹوریز کے شائقین کے لیئے پیش خدمت ہے ۔جنسی جذبات کی بھرپور عکاسی کرتی ہوئی مکمل بہترین شارٹ رومانوی سٹوریز۔ ان کہانیوں کو صرف تفریحی مقصد کے لیئے پڑھیں ، ان کو حقیقت نہ سمجھیں ، کیونکہ ان کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ہے ۔ انجوائےکریں اور اپنی رائے سے آگاہ کریں ۔
Read more
رومانوی مکمل کہانیاں

میراعاشق بڈھا

میراعاشق بڈھا -- کہانیوں کی دُنیا ویب سائٹ کی جانب سے رومانوی سٹوریز کے شائقین کے لیئے پیش خدمت ہے ۔جنسی جذبات کی بھرپور عکاسی کرتی ہوئی مکمل بہترین شارٹ رومانوی سٹوریز۔ ان کہانیوں کو صرف تفریحی مقصد کے لیئے پڑھیں ، ان کو حقیقت نہ سمجھیں ، کیونکہ ان کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ہے ۔ انجوائےکریں اور اپنی رائے سے آگاہ کریں ۔
Read more
رومانوی مکمل کہانیاں

جنبی سے اندھیرے

جنبی سے اندھیرے -- کہانیوں کی دُنیا ویب سائٹ کی جانب سے رومانوی سٹوریز کے شائقین کے لیئے پیش خدمت ہے ۔جنسی جذبات کی بھرپور عکاسی کرتی ہوئی مکمل بہترین شارٹ رومانوی سٹوریز۔ ان کہانیوں کو صرف تفریحی مقصد کے لیئے پڑھیں ، ان کو حقیقت نہ سمجھیں ، کیونکہ ان کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ہے ۔ انجوائےکریں اور اپنی رائے سے آگاہ کریں ۔
Read more
رومانوی مکمل کہانیاں

بھائی نے پکڑا اور

بھائی نے پکڑا اور -- کہانیوں کی دُنیا ویب سائٹ کی جانب سے رومانوی سٹوریز کے شائقین کے لیئے پیش خدمت ہے ۔جنسی جذبات کی بھرپور عکاسی کرتی ہوئی مکمل بہترین شارٹ رومانوی سٹوریز۔ ان کہانیوں کو صرف تفریحی مقصد کے لیئے پڑھیں ، ان کو حقیقت نہ سمجھیں ، کیونکہ ان کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ہے ۔ انجوائےکریں اور اپنی رائے سے آگاہ کریں ۔
Read more
رومانوی مکمل کہانیاں

کمسن نوکر پورا مرد

کمسن نوکر پورا مرد -- کہانیوں کی دُنیا ویب سائٹ کی جانب سے رومانوی سٹوریز کے شائقین کے لیئے پیش خدمت ہے ۔جنسی جذبات کی بھرپور عکاسی کرتی ہوئی مکمل بہترین شارٹ رومانوی سٹوریز۔ ان کہانیوں کو صرف تفریحی مقصد کے لیئے پڑھیں ، ان کو حقیقت نہ سمجھیں ، کیونکہ ان کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ہے ۔ انجوائےکریں اور اپنی رائے سے آگاہ کریں ۔
Read more

Leave a Reply

You cannot copy content of this page