A Dance of Sparks–37–رقصِ آتش قسط نمبر

رقصِ آتش - ظلم و ستم کےشعلوں میں جلنے والے ایک معصوم لڑکے کی داستانِ حیات

رقصِ آتش۔۔ ظلم و ستم کےشعلوں میں جلنے والے ایک معصوم لڑکے کی داستانِ حیات
وہ اپنے ماں باپ کے پُرتشددقتل کا عینی شاہد تھا۔ اس کے سینے میں ایک طوفان مقید تھا ۔ بے رحم و سفاک قاتل اُسے بھی صفحہ ہستی سے مٹا دینا چاہتے تھے۔ وہ اپنے دشمنوں کو جانتا تھا لیکن اُن کا کچھ نہیں بگاڑ سکتا تھا۔ اس کو ایک پناہ گاہ کی تلاش تھی ۔ جہاں وہ ان درندوں سے محفوظ رہ کر خود کو اتنا توانا اور طاقتوربناسکے کہ وہ اس کا بال بھی بیکا نہ کرسکیں، پھر قسمت سے ایک ایسی جگہ وہ پہنچ گیا جہاں اُس کی زندگی ایک نئے سانچے میں ڈھل گئی اور وہ اپنے دشمنوں کے لیئے قہر کی علامت بن گیا۔٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭

نوٹ : ـــــــــ  یہ داستان صرف تفریح کیلئے ہی رائیٹرمحنت مزدوری کرکے لکھتے ہیں۔۔۔ اور آپ کو تھوڑا بہت انٹرٹینمنٹ مہیا کرتے ہیں۔۔۔ یہ  ساری  رومانوی سکسی داستانیں ہندو لکھاریوں کی   ہیں۔۔۔ تو کہانی کو کہانی تک ہی رکھو۔ حقیقت نہ سمجھو۔ اس داستان میں بھی لکھاری نے فرضی نام، سین، جگہ وغیرہ کو قلم کی مدد سےحقیقت کے قریب تر لکھنے کی کوشش کی ہیں۔ یہ  کہانی بھی  آگے خونی اور سیکسی ہے تو چلو آگے بڑھتے ہیں کہانی کی طرف

٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭

رقصِ آتش قسط نمبر- 37

انسپکٹر چیانگ شو نے سرگوشیانہ انداز میں روحان سے کہا ۔۔۔نیچے اترتے ہی سڑک کے کنارے پر واقع جھاڑیوں میں چھلانگ لگادینا۔۔۔ پھر وہ مسلح کا نسٹیبلوں کو مخاطب کرتے ہوئے بولا ۔۔۔تم دونوں بھی تیارر ہو۔ جیپ جیسے ہی حرکت میں آئے، تم دونوں پلک جھکتے میں اطراف میں کود جانا۔

 انسپکٹر چیانگ شو نے بائیں پاؤں سے کلچ پیڈل دبا رکھا تھا۔ اس کے دونوں ہاتھ اسٹیرنگ پر بڑی  مضبوطی سے جمے ہوئے تھے۔ اس نے غیر محسوس انداز میں ایک ہاتھ نیچے لٹکا لیا اور گیئر لیور پر ہاتھ رکھ کر بڑی سرعت سے انجن کو گیئر میں ڈال لیا۔ اس کے بعد وہ روحان کی جانب دیکھے بغیر بلند آواز میں بولا۔

اب تمہارا کھیل ختم ہو چکا ہے بوائے۔ جیپ سے نیچے اُترو اور خود کو ان لوگوں کے حوالے کردو۔

 روحان کے چہرے پر خوف کے تاثرات تھے۔ انسپکٹر چیانگ شو جب اسے ہوٹل او بیرائے سے پولیس اسٹیشن لے کر آیا تھا اس نے اطمینان کا سانس لیا تھا کہ اب اس کے لئے کوئی خطرہ نہیں رہا اور جب وہ پولیس اسٹیشن سے جیپ پر روانہ ہوئے تھے اس وقت بھی وہ مطمئن تھا۔ اس کے دل میں کوئی خوف نہیں تھا۔ بھلا پولیس والوں کی موجودگی میں کون اس کی طرف میلی آنکھ سے دیکھ سکتا تھا۔ لیکن یہاں پہنچ کر صورت حال یک دم بدل گئی تھی۔ بد معاش ان کے سامنے رائفلیں تانے کھڑے تھے اور لگتا تھا کہ  انسپکٹر اور اس کے دونوں کا نسٹیبل اپنے آپ کو بالکل بے بس سمجھ رہے ہوں۔ اس صورت حال نے روحان کو خاصا بد حواس کر دیا  اور خوف ایک بار پھر اسے اپنی لپیٹ میں لینے لگا تھا۔

اس نے انسپکٹر چیانگ شو کی سرگوشی سن لی تھی اور وہ سوچے بغیر نہیں رہا تھا کہ کیا انسپکٹر سے موت کے حوالے کردے گا؟۔  اس نے گردن  گھما کر بے بس نگاہوں سے انسپکٹر کی طرف دیکھا۔

 نیچے اتر جاؤ۔ میری شکل کیا دیکھ رہے ہو؟ ۔۔۔انسپکڑنے اور زور سے چیخ کر کہا جیسے اس سے واقعی پیچھا چھڑانا چاہتا ہو۔ انسپکٹر کا لہجہ  محسوس کر کے روحان کانپ اٹھا۔ اس نےپیر اپنی جگہ سے ہٹا کر جیپ کے پائیدان پر رکھ دیے اور پھر پوری قوت سے چھلانگ لگا دی۔ ٹھیک اسی لمحے انسپکٹر پیانگ شو نے چیختے  ہوئے ایک دم کلچ  پر سے پیر ہٹا لیا۔ اس کے ساتھ ہی وہ بڑی پھرتی سے نیچے جھک گیا تھا۔

جیپ زور دار جھٹکے سے اس طرح اچھلی تھی کہ اس کے اگلے پہئے  چند انچ اوپر اٹھ گئے تھے۔ سامنے کھڑے ہوئے چینی غنڈوں کے لئے یہ صورت حال بالکل غیر متوقع تھی۔ وہ جیپ سے تقریباً پندرہ فٹ کے فاصلے پر تھے ۔ بڑی پھرتی سے ایک طرف ہٹنے کی کوشش کے ساتھ ہی انہوں نے فائر کھول دیے تھے۔ فضا تڑ تڑاہٹ کی آواز سے گونج اٹھی۔ ان دونوں چینیوں نے اگر چہ پوری کوشش کی تھی لیکن اپنے آپ کو جیپ کی زد میں آنے سے نہیں بچا سکے تھے۔ ایک کا پیر پھسل گیا۔ وہ سڑک پر گرا۔ جیپ کا اگلا ایک ٹائر اُسے روندتا ہوا گزر گیا۔ دوسرے کی ایک ٹانگ جیپ سے ٹکرائی تھی۔ وہ قلابازیاں کھاتا ہوا سڑک پر کنارے کی طرف لڑھکتا چلا گیا۔ پچھلی سیٹ پر بیٹھے ہوئے دونوں کانسٹیبل بھی جیپ سے چھلانگیں لگا چکے تھے۔ ایک کو گھٹنے میں چوٹ آئی تھی اور وہ سڑک پر بڑا بلبلا رہا تھا۔ البتہ دو سرے نے نیچے گرتے ہی اپنے آپ کو سنبھال لیا تھا۔ اس کی رائفل گرگئی تھی اور وہ را ئفل تلاش کر رہا تھا۔

روحان نے اپنے آپ کو قابو میں رکھتے ہوئے چھلانگ لگائی تھی۔ وہ تقریبا پانچ فٹ دور پیروں کے بل گرا اور وہاں سے قلابازی کھاتا ہوا سڑک کے کنارے جھاڑیوں میں پہنچ گیا۔ اس نے ایک اور قلابازی کھائی اور جھاڑیوں میں چند فٹ اور آگے نکل گیا۔ اسی لمحے فضا فائرنگ کی آواز سے گونج اٹھی تھی۔ روحان نے آنکھیں بند کرلیں۔ وہ خوف کی شدت سے سرتا پا بری طرح کانپ رہا تھا۔ اس کا خیال تھا کہ گولیاں اس پر چلائی گئی تھیں مگر اسے کوئی گولی نہیں لگی۔ وہ آنکھیں بند کئے جھاڑیوں میں پڑا کانپتا رہا۔ انسپکٹر چیانگ شو اسٹیئرنگ کے نیچے جھک گیا تھا۔ سامنے سے چلائی جانے والی لا تعداد گولیاں ونڈ اسکرین کو چکنا چور کرتی ہوئی نکل گئی تھیں۔ جیپ ان دونوں چینیوں سے ٹکرانے کے بعد بڑی تیزی سے سڑک سے اتر کر جھاڑیوں میں گھس گئی تھی۔ زمین ناہموار تھی۔ جیب بری طرح اچھل رہی تھی۔ وہ ایک دم سنبھل کر بیٹھ گیا اور جیپ کو سنبھالنے کی کوشش کرنے لگا۔ ابھی وہ پوری طرح سنبھل نہیں پایا تھا کہ سڑک کی طرف سے زبردست فائرنگ کی جانے لگی۔ وہ ہڈ کے بغیر کھلی جیپ تھی۔ کئی گولیاں انسپکٹر چیانگ شو کے آس پاس سے گزر گئیں۔ اسے سمجھنے میں دیر نہیں لگی کہ گولیاں اس کار سے برسائی جارہی تھیں جس نے ان کا راستہ روکا تھا۔ انسپکٹر چیانگ شو نے جیپ سے چھلانگ لگا دی اور جھاڑیوں میں گرتے ہی ہولسٹر سے ریوالور نکال لیا۔ اسے اندیشہ تھا کہ روحان اٹھ کر جیپ کی طرف آنے کی کوشش نہ کرے۔ اگر اس نے ایسی حماقت کی تو چھلنی ہو جائے گا۔

 روحان ۔۔۔ وہ اس کی طرف رُخ کرکے چیخا۔ جھاڑیوں میں چھپے رہو۔ باہر مت نکلنا۔

اس کے خاموش ہونے سے پہلے ہی دو گولیاں زناٹے کی آواز سے اس کے سر کے اوپر سے گزر گئیں۔ انسپکٹر ایک دم سینے کے بل لیٹ گیا اور سانپ کی سی تیزی سے جھاڑیوں میں ایک طرف رینگنے لگا۔

فائرنگ ایک بار پھر ہوئی۔ اس مرتبہ آواز دو سری طرف سے آئی تھی اور گولیوں کا رخ بھی جھاڑیوں کی طرف نہیں تھا۔ انسپکٹر نے سر اٹھا کر دیکھا۔ اس کا ایک کانسٹیبل سڑک کی دوسری طرف جھاڑیوں میں مورچا بنائے کار پر فائرنگ کر رہا تھا اور کار والے نے بھی اپنی فائرنگ کا رخ اس طرف موڑ دیا تھا۔

 انسپکٹر چیانگ شو رینگتا ہوا آگے بڑھ گیا اور ریوالور والا ہاتھ اوپر اٹھا کر ایک فائر کر دیا ۔ کار کی بتیاں بجھی ہوئی تھیں لیکن انجن کی غراہٹ کی ہلکی سی آواز سنائی دے رہی تھی۔ ایک انسانی ہیولا کار کے اگلے دروازے کے قریب نظر آیا۔  انسپکٹر نے فائر کر دیا۔ گولی کی آواز کے ساتھ ہی ایک انسانی چیخ بھی سنائی دی تھی۔ وہ ہیولا نیچے گرا لیکن دوسرے ہی لمحے اس نے اٹھ کر اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی۔ لگتا تھا جیسے وہ آٹو میٹک رائفل کے ٹریگر پر انگلی رکھ کر اسے اُٹھانا بھول گیا ہو۔ انسپکٹر چیانگ شو پھر سینے کے بل لیٹ گیا تھا اور گولیاں اس کے اوپر سے گزر رہی تھیں اور جب فائرنگ رکی تو اس نے سراٹھا کر دیکھا۔ وہ ہیولا کار کا دروازہ کھول کر اندر بیٹھ رہا تھا اور پھر اسی لمحہ ایک اور ہیولا سڑک سے اٹھ کرلنگڑاتا ہوا کار کی طرف دوڑا۔ کار حرکت میں آچکی تھی۔

 شوچائی رک جاؤ…. کار کو رو کو شوچائی۔۔۔ لنگڑاتا ہوا ہیولا چیخا۔

اگلی قسط بہت جلد 

مزید اقساط  کے لیئے نیچے لینک پر کلک کریں

رومانوی مکمل کہانیاں

میری بیوی کو پڑوسن نےپٹایا

میری بیوی کو پڑوسن نےپٹایا -- کہانیوں کی دُنیا ویب سائٹ کی جانب سے رومانوی سٹوریز کے شائقین کے لیئے پیش خدمت ہے ۔جنسی جذبات کی بھرپور عکاسی کرتی ہوئی مکمل بہترین شارٹ رومانوی سٹوریز۔ ان کہانیوں کو صرف تفریحی مقصد کے لیئے پڑھیں ، ان کو حقیقت نہ سمجھیں ، کیونکہ ان کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ہے ۔ انجوائےکریں اور اپنی رائے سے آگاہ کریں ۔
Read more
رومانوی مکمل کہانیاں

کالج کی ٹیچر

کالج کی ٹیچر -- کہانیوں کی دُنیا ویب سائٹ کی جانب سے رومانوی سٹوریز کے شائقین کے لیئے پیش خدمت ہے ۔جنسی جذبات کی بھرپور عکاسی کرتی ہوئی مکمل بہترین شارٹ رومانوی سٹوریز۔ ان کہانیوں کو صرف تفریحی مقصد کے لیئے پڑھیں ، ان کو حقیقت نہ سمجھیں ، کیونکہ ان کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ہے ۔ انجوائےکریں اور اپنی رائے سے آگاہ کریں ۔
Read more
رومانوی مکمل کہانیاں

میراعاشق بڈھا

میراعاشق بڈھا -- کہانیوں کی دُنیا ویب سائٹ کی جانب سے رومانوی سٹوریز کے شائقین کے لیئے پیش خدمت ہے ۔جنسی جذبات کی بھرپور عکاسی کرتی ہوئی مکمل بہترین شارٹ رومانوی سٹوریز۔ ان کہانیوں کو صرف تفریحی مقصد کے لیئے پڑھیں ، ان کو حقیقت نہ سمجھیں ، کیونکہ ان کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ہے ۔ انجوائےکریں اور اپنی رائے سے آگاہ کریں ۔
Read more
رومانوی مکمل کہانیاں

جنبی سے اندھیرے

جنبی سے اندھیرے -- کہانیوں کی دُنیا ویب سائٹ کی جانب سے رومانوی سٹوریز کے شائقین کے لیئے پیش خدمت ہے ۔جنسی جذبات کی بھرپور عکاسی کرتی ہوئی مکمل بہترین شارٹ رومانوی سٹوریز۔ ان کہانیوں کو صرف تفریحی مقصد کے لیئے پڑھیں ، ان کو حقیقت نہ سمجھیں ، کیونکہ ان کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ہے ۔ انجوائےکریں اور اپنی رائے سے آگاہ کریں ۔
Read more
رومانوی مکمل کہانیاں

بھائی نے پکڑا اور

بھائی نے پکڑا اور -- کہانیوں کی دُنیا ویب سائٹ کی جانب سے رومانوی سٹوریز کے شائقین کے لیئے پیش خدمت ہے ۔جنسی جذبات کی بھرپور عکاسی کرتی ہوئی مکمل بہترین شارٹ رومانوی سٹوریز۔ ان کہانیوں کو صرف تفریحی مقصد کے لیئے پڑھیں ، ان کو حقیقت نہ سمجھیں ، کیونکہ ان کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ہے ۔ انجوائےکریں اور اپنی رائے سے آگاہ کریں ۔
Read more
رومانوی مکمل کہانیاں

کمسن نوکر پورا مرد

کمسن نوکر پورا مرد -- کہانیوں کی دُنیا ویب سائٹ کی جانب سے رومانوی سٹوریز کے شائقین کے لیئے پیش خدمت ہے ۔جنسی جذبات کی بھرپور عکاسی کرتی ہوئی مکمل بہترین شارٹ رومانوی سٹوریز۔ ان کہانیوں کو صرف تفریحی مقصد کے لیئے پڑھیں ، ان کو حقیقت نہ سمجھیں ، کیونکہ ان کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ہے ۔ انجوائےکریں اور اپنی رائے سے آگاہ کریں ۔
Read more

Leave a Reply

You cannot copy content of this page