A Dance of Sparks–79–رقصِ آتش قسط نمبر

رقصِ آتش

کہانیوں کی دنیا ویب سائٹ بلکل فری ہے اس  پر موجود ایڈز کو ڈسپلے کرکے ہمارا ساتھ دیں تاکہ آپ کی انٹرٹینمنٹ جاری رہے 

رقصِ آتش۔۔ ظلم و ستم کےشعلوں میں جلنے والے ایک معصوم لڑکے کی داستانِ حیات
وہ اپنے ماں باپ کے پُرتشددقتل کا عینی شاہد تھا۔ اس کے سینے میں ایک طوفان مقید تھا ۔ بے رحم و سفاک قاتل اُسے بھی صفحہ ہستی سے مٹا دینا چاہتے تھے۔ وہ اپنے دشمنوں کو جانتا تھا لیکن اُن کا کچھ نہیں بگاڑ سکتا تھا۔ اس کو ایک پناہ گاہ کی تلاش تھی ۔ جہاں وہ ان درندوں سے محفوظ رہ کر خود کو اتنا توانا اور طاقتوربناسکے کہ وہ اس کا بال بھی بیکا نہ کرسکیں، پھر قسمت سے وہ ایک ایسی جگہ  پہنچ گیا  جہاں زندگی کی رنگینیاں اپنے عروج پر تھی۔  تھائی لینڈ جہاں کی رنگینیوں اور نائٹ لائف کے چرچے پوری دنیا میں دھوم مچاتے ہیں ۔وہاں زندگی کے رنگوں کے ساتھ اُس کی زندگی ایک نئے سانچے میں ڈھل گئی اور وہ اپنے دشمنوں کے لیئے قہر کی علامت بن گیا۔ اور لڑکیوں کے دل کی دھڑکن بن کے اُبھرا۔

٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭

نوٹ : ـــــــــ  اس طرح کی کہانیاں  آپ بیتیاں  اور  داستانین  صرف تفریح کیلئے ہی رائیٹر لکھتے ہیں۔۔۔ اور آپ کو تھوڑا بہت انٹرٹینمنٹ مہیا کرتے ہیں۔۔۔ یہ  ساری  رومانوی سکسی داستانیں ہندو لکھاریوں کی   ہیں۔۔۔ تو کہانی کو کہانی تک ہی رکھو۔ حقیقت نہ سمجھو۔ اس داستان میں بھی لکھاری نے فرضی نام، سین، جگہ وغیرہ کو قلم کی مدد سےحقیقت کے قریب تر لکھنے کی کوشش کی ہیں۔ اور کہانیوں کی دنیا ویب سائٹ آپ  کو ایکشن ، سسپنس اور رومانس  کی کہانیاں مہیا کر کے کچھ وقت کی   تفریح  فراہم کر رہی ہے جس سے آپ اپنے دیگر کاموں  کی ٹینشن سے کچھ دیر کے لیئے ریلیز ہوجائیں اور زندگی کو انجوائے کرے۔تو ایک بار پھر سے  دھرایا جارہا ہے کہ  یہ  کہانی بھی  صرف کہانی سمجھ کر پڑھیں تفریح کے لیئے حقیقت سے اس کا کوئی تعلق نہیں ۔ شکریہ دوستوں اور اپنی رائے کا کمنٹس میں اظہار کر کے اپنی پسند اور تجاویز سے آگاہ کریں ۔

تو چلو آگے بڑھتے ہیں کہانی کی طرف

٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭

رقصِ آتش قسط نمبر- 79

اس کے ساتھ ہی میرے منہ سے گہرا سانس نکل گیا۔ وہ کسی جھاڑی کی لچک دار شاخ تھی جو نجانے کہاں سے پانی بہتی ہوئی آرہی تھی اور تھائی وانگ کی گردن سے لپٹ گئی۔

سانپ نہیں۔جھاڑی تھی۔ ۔۔ میں نے کہتے ہوئے وہ جھاڑی پانی  میں پھینک دی اور پھر پل پر قدموں کی آواز سن کر چونک گیا۔

خا موش رہنا۔ کوئی آرہا ہے۔ ۔۔ میں نے سرگوشی کی۔

پل  کے تختوں پر قدموں کی آواز سنائی دے رہی تھی۔ وہ ایک عورت اور ایک مرد تھا ، جو دوسری طرف سے آئے تھے اور باتیں کرتے ہوئے پل پر سے گزر گئے ۔

ہ لوگ ہمیں بنگلوں کی طرف ڈھونڈ رہے ہیں۔۔۔ تھائی وانگ  نے سرگوشی کی۔۔۔ اور اب میرا خیال ہے کہ ہمیں یہاں سے نکل جانا چاہئے۔

میں نے تھائی وانگ کو چھوڑ دیا اور آہستہ آہستہ کنارے کے ساتھ حرکت کرتا ہوا پل سے باہر جھانکنے لگا۔ بنگلوں کی طرف سے زور ،زور  کی آوازیں سنائی دے رہی تھیں۔ وہ لوگ غالباً زبر دستی بنگلوں میں گھس کر  ہمیں تلاش کر رہے تھے۔ وہ یقینا یہی سمجھ رہے ہوں کر اپنے بنگلے سے بھاگ کر ہم نے کسی اور بنگلے میں پناہ لے رکھی ہے۔  میں مختاط نظروں سے ادھر ادھر دیکھتا ہوا بڑی آہستگی سے نہرسے نکل آیا اور تھائی وانگ کو بھی باہر کھینچ لیا۔ کپڑوں سے پانی نچڑ رہا تھا۔

 میں اس وقت عجیب سی کیفیت میں مبتلا تھا۔ یہ سب کچھ میری وجہ سے ہو رہا تھا۔ اب تک نجانے کتنے لوگ  مارے جاچکے تھے۔ ماسٹر پھو کا حشر میں نے اپنی آنکھوں سے دیکھا تھا،  اور اب انہوں نے تھائی وانگ کا بھی سراغ لگا لیا تھا جس نے مجھے پناہ دے رکھی تھی۔ اگر ہم دونوں بنگلے میں ان کے ہاتھ آجاتے تو نجانے ہمارا کیا انجام ہوتا۔

اگر چہ اصل ٹارگٹ میں تھا لیکن نجانے میرے ذہن میں تھائی وانگ  کیوں سما گئی تھی کہ مجھے تھائی وانگ کی حفاظت کرنی چاہے جو   میرے لیے اس مصیبت میں پھنسی تھی اور اس کی حفاظت کی زمہ داری  بھی اب مجھ پر ہی عائد ہوتی تھی۔  اور پھر میں نے غیر رادی طور پر اس کا ہاتھ پکڑ لیا اور ہم پل پار کر کے دوسری طرف آگئے۔  

دوسری طرف ایک تنگ سی سڑک تھی جو آگے جا کر چاروئے نا کھن روڈ سے جاملتی تھی۔ کپڑوں سے ابھی تک پانی دھار کی صورت میں بہہ رہا تھا۔ ہم چند گزہی  چلے  تھے کہ تقریباً پچاس گز آگے والے موڑ سے ایک موٹر سائیکل اس طرف مڑتی ہوئی نظر آئی۔ اس موٹر سائیکل کو دیکھ کر میرے ذہن میں اچانک ہی ایک خیال ابھرا۔ میں نے تھائی وانگ کی طرف دیکھا۔ اس کے ذہن میں بھی غالباً کوئی ایسی ہی بات آئی تھی۔ اس نے مجھے اشارہ کیا اور میں بڑی پھرتی سے سڑک سے ہٹ کر جھاڑیوں میں دبک گیا۔

تھائی وانگ سڑک کے بیچ میں کھڑی ہو گئی۔ اس نے پستول کا ہاتھ پشت پر رکھ لیا اور دوسرے ہاتھ سے موٹر سائیکل کو رکنے کا اشارہ کرنے لگی۔ موٹر سائیکل اس کے قریب پہنچ کر رک گئی۔ تھائی وانگ  نے بڑی پھرتی سے موٹر سائیکل سوار پر پستول تان لیا۔

اگر اپنی زندگی چاہتے ہو تو بائیک اسٹینڈ پر کھڑی کرکے خاموشی سے اس طرف دوڑ لگا دو۔ اگر تمہارے منہ سے کوئی آواز نکلی تو گولی ماردوں گی۔

موٹر سائیکل سوار و بلا پتلا سا ادھیڑ عمر آدمی تھا۔ پستول دیکھ کر وہ تھر تھر کانپنے لگا۔ اس نے نیچے اتر کر موٹر سائیکل اسٹینڈ  پر کھڑی کردی اور منہ سے آواز نکالے بغیر جھاڑیوں میں دوڑتا چلا گیا۔ میں جھاڑیوں سے نکل کر سڑک پر آگیا۔ تھائی وانگ نے پستول پاجامے کی جیب میں ٹھونس لیا اور موٹر سائیکل پر بیٹھ کرکک لگانے لگی۔

میں اس دوران میں پچھلی سیٹ پر بیٹھ چکا تھا اور پھر مجھے ایک غیر متوقع صورت حال کا سامنا کرنا پڑا۔ فضا اچانک ہی روشن ہو گئی تھی۔ میں نے چونک کر دیکھا تو کانپ کر رہ گیا۔ نہر کے دوسری طرف تھائی وانگ کی کوٹھی سے شعلے بلند ہو رہے تھے۔ غالباً پیٹرول چھڑک کر آگ لگا دی گئی تھی۔ تھائی وانگ ایک لمحے کو سکتے کی سی کیفیت میں بے حس و حرکت موٹر سائیکل پر بیٹھی رہی پھر وہ موٹر سائیکل سے اتر گئی اور جیب سےپستول نکال لیا۔

میں ۔۔میں انہیں زندہ نہیں چھوڑوں گی۔ ایک ایک کو ختم کردوں گی۔ ۔۔ اس کے منہ سے خوفناک غراہٹ نکلی۔

 میں چونک گیا اور دوسرے ہی لمحے میں بھی سیٹ سے اتر گیا۔ موٹر سائیکل دوسری طرف الٹ گئی۔ تھائی وانگ پل کی طرف دوڑ رہی تھی۔ میں نے لپک کر اسے پکڑ لیا۔

کہاں جا رہی ہو۔ تمہارا دماغ تو خراب نہیں ہو گیا؟۔۔۔ میں اسے روکنے کی کوشش کرنے لگا۔

انہوں نے میرا گھر جلا دیا ۔۔۔۔ سب کچھ راکھ کر ڈالا۔ میں ان سب کو ختم کردوں گی۔  وہ چیخی۔

پاگل مت بنو تھائی وانگ ہوش کے ناخن لو۔۔۔  میں نے بھی چیخ کر کہا ۔۔۔ وہ تمہیں دیکھتے ہی گولیوں سے بھون دیں گے۔ یا تمہیں اٹھا کر جلتی ہوئی آگ میں پھینک دیں گے۔

 تھائی دانگ چیختے  ہوئے اپنے آپ کو میری گرفت سے چھڑانے کی کوشش کرتی رہی۔ اپنا بنگلا آگ کے شعلوں کی لپیٹ میں دیکھ کر اس پر جنون کی سی کیفیت طاری ہو گئی تھی۔ میں نے اس کے منہ پر ایک زوردار تھپڑ رسید کر دیا۔ وہ لڑکھڑا کر رہ گئی۔

پاگل مت بنو۔۔۔ میں نے کہا ۔۔۔اس وقت اس طرف جانا خود کشی کے مترادف ہے ہم ان کا کچھ نہیں بگاڑ سکیں گے۔ البتہ وہ ہم دونوں کو ہلاک کر دیں گے۔ عقل مندی کا تقاضا یہی ہے کہ ہم یہاں سے نکل جائیں۔ تمہارے گھر کی بربادی کا بدلہ ہم ان سے ضرور لیں گے۔ ہم زندہ رہے تو ایسے کئی مواقع ملیں گے۔ اس وقت یہاں سے نکلو۔

تھائی وانگ و حشت آمیز نظروں سے میری طرف دیکھ رہی تھی۔ زور دار تھپڑ کھانے کے بعد میری بات شاید اس کی سمجھ میں آگئی تھی۔

اب یہاں کھڑے کھڑے وقت ضائع مت کرو۔ کچھ لوگ اس طرف آرہے ہیں۔ جلدی کرو۔۔۔ میں نے کہا۔

 تین چار آدمی بنگلوں کے ساتھ نہر کے کچے راستے پر دوڑتے ہوئے مل کے طرف آرہے تھے۔ تھائی وانگ نے پستول پھر جیب میں ڈال لیا اور موٹر سائیکل سیدھی کی اور کک لگا کر اسے اسٹارٹ کر دیا۔ میں پچھلی سیٹ پر بیٹھ گیا۔ اس نے گیئر میں ڈال کر موٹر سائیکل کو واپس موڑا اور اس کی رفتار بڑھاتی چلی گئی۔ میں نے پیچھے مڑ کر دیکھا۔ بنگلے سے اٹھنے والے شعلے اب آسمان سے باتیں کر رہے تھے اور لوگوں کے شور کی آوازیں بھی سنائی دے رہی تھیں۔

تھائی وانگ موٹر سائیکل چلانے میں بڑی ماہر ثابت ہوئی تھی۔ رفتار بہت تیز تھی۔ میں پچھلی سیٹ پر بیٹھا اس کے ساتھ چپکا ہوا تھا۔ دونوں ہا تھ اس کی بغلوں سے نکال کر اس کے سینے پر لیٹ رکھے تھے۔ میرے کندھے پر لٹکا ہوا بیگ کبھی ایک طرف جھول جاتا اور کبھی دوسری طرف چاروئے ناکھن روڈ تک پہنچنے میں چند منٹ سے زیادہ نہیں لگے تھے۔ وہاں سے اس نے موٹر سائیکل کرونگ تصیب برج کی طرف موڑلی۔ دریا کے پل پر اس وقت ٹریفک زیادہ تھا لیکن تھائی وانگ بڑی مہارت سے موٹر سائیکل کو گاڑیوں کے بیچ سے گھماتی ہوئی نکال رہی تھی۔

اگلی قسط بہت جلد 

مزید اقساط  کے لیئے نیچے لینک پر کلک کریں

رومانوی مکمل کہانیاں

میری بیوی کو پڑوسن نےپٹایا

میری بیوی کو پڑوسن نےپٹایا -- کہانیوں کی دُنیا ویب سائٹ کی جانب سے رومانوی سٹوریز کے شائقین کے لیئے پیش خدمت ہے ۔جنسی جذبات کی بھرپور عکاسی کرتی ہوئی مکمل بہترین شارٹ رومانوی سٹوریز۔ ان کہانیوں کو صرف تفریحی مقصد کے لیئے پڑھیں ، ان کو حقیقت نہ سمجھیں ، کیونکہ ان کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ہے ۔ انجوائےکریں اور اپنی رائے سے آگاہ کریں ۔
Read more
رومانوی مکمل کہانیاں

کالج کی ٹیچر

کالج کی ٹیچر -- کہانیوں کی دُنیا ویب سائٹ کی جانب سے رومانوی سٹوریز کے شائقین کے لیئے پیش خدمت ہے ۔جنسی جذبات کی بھرپور عکاسی کرتی ہوئی مکمل بہترین شارٹ رومانوی سٹوریز۔ ان کہانیوں کو صرف تفریحی مقصد کے لیئے پڑھیں ، ان کو حقیقت نہ سمجھیں ، کیونکہ ان کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ہے ۔ انجوائےکریں اور اپنی رائے سے آگاہ کریں ۔
Read more
رومانوی مکمل کہانیاں

میراعاشق بڈھا

میراعاشق بڈھا -- کہانیوں کی دُنیا ویب سائٹ کی جانب سے رومانوی سٹوریز کے شائقین کے لیئے پیش خدمت ہے ۔جنسی جذبات کی بھرپور عکاسی کرتی ہوئی مکمل بہترین شارٹ رومانوی سٹوریز۔ ان کہانیوں کو صرف تفریحی مقصد کے لیئے پڑھیں ، ان کو حقیقت نہ سمجھیں ، کیونکہ ان کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ہے ۔ انجوائےکریں اور اپنی رائے سے آگاہ کریں ۔
Read more
رومانوی مکمل کہانیاں

جنبی سے اندھیرے

جنبی سے اندھیرے -- کہانیوں کی دُنیا ویب سائٹ کی جانب سے رومانوی سٹوریز کے شائقین کے لیئے پیش خدمت ہے ۔جنسی جذبات کی بھرپور عکاسی کرتی ہوئی مکمل بہترین شارٹ رومانوی سٹوریز۔ ان کہانیوں کو صرف تفریحی مقصد کے لیئے پڑھیں ، ان کو حقیقت نہ سمجھیں ، کیونکہ ان کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ہے ۔ انجوائےکریں اور اپنی رائے سے آگاہ کریں ۔
Read more
رومانوی مکمل کہانیاں

بھائی نے پکڑا اور

بھائی نے پکڑا اور -- کہانیوں کی دُنیا ویب سائٹ کی جانب سے رومانوی سٹوریز کے شائقین کے لیئے پیش خدمت ہے ۔جنسی جذبات کی بھرپور عکاسی کرتی ہوئی مکمل بہترین شارٹ رومانوی سٹوریز۔ ان کہانیوں کو صرف تفریحی مقصد کے لیئے پڑھیں ، ان کو حقیقت نہ سمجھیں ، کیونکہ ان کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ہے ۔ انجوائےکریں اور اپنی رائے سے آگاہ کریں ۔
Read more
رومانوی مکمل کہانیاں

کمسن نوکر پورا مرد

کمسن نوکر پورا مرد -- کہانیوں کی دُنیا ویب سائٹ کی جانب سے رومانوی سٹوریز کے شائقین کے لیئے پیش خدمت ہے ۔جنسی جذبات کی بھرپور عکاسی کرتی ہوئی مکمل بہترین شارٹ رومانوی سٹوریز۔ ان کہانیوں کو صرف تفریحی مقصد کے لیئے پڑھیں ، ان کو حقیقت نہ سمجھیں ، کیونکہ ان کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ہے ۔ انجوائےکریں اور اپنی رائے سے آگاہ کریں ۔
Read more

Leave a Reply

You cannot copy content of this page