A Dance of Sparks–80–رقصِ آتش قسط نمبر

رقصِ آتش

کہانیوں کی دنیا ویب سائٹ بلکل فری ہے اس  پر موجود ایڈز کو ڈسپلے کرکے ہمارا ساتھ دیں تاکہ آپ کی انٹرٹینمنٹ جاری رہے 

رقصِ آتش۔۔ ظلم و ستم کےشعلوں میں جلنے والے ایک معصوم لڑکے کی داستانِ حیات
وہ اپنے ماں باپ کے پُرتشددقتل کا عینی شاہد تھا۔ اس کے سینے میں ایک طوفان مقید تھا ۔ بے رحم و سفاک قاتل اُسے بھی صفحہ ہستی سے مٹا دینا چاہتے تھے۔ وہ اپنے دشمنوں کو جانتا تھا لیکن اُن کا کچھ نہیں بگاڑ سکتا تھا۔ اس کو ایک پناہ گاہ کی تلاش تھی ۔ جہاں وہ ان درندوں سے محفوظ رہ کر خود کو اتنا توانا اور طاقتوربناسکے کہ وہ اس کا بال بھی بیکا نہ کرسکیں، پھر قسمت سے وہ ایک ایسی جگہ  پہنچ گیا  جہاں زندگی کی رنگینیاں اپنے عروج پر تھی۔  تھائی لینڈ جہاں کی رنگینیوں اور نائٹ لائف کے چرچے پوری دنیا میں دھوم مچاتے ہیں ۔وہاں زندگی کے رنگوں کے ساتھ اُس کی زندگی ایک نئے سانچے میں ڈھل گئی اور وہ اپنے دشمنوں کے لیئے قہر کی علامت بن گیا۔ اور لڑکیوں کے دل کی دھڑکن بن کے اُبھرا۔

٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭

نوٹ : ـــــــــ  اس طرح کی کہانیاں  آپ بیتیاں  اور  داستانین  صرف تفریح کیلئے ہی رائیٹر لکھتے ہیں۔۔۔ اور آپ کو تھوڑا بہت انٹرٹینمنٹ مہیا کرتے ہیں۔۔۔ یہ  ساری  رومانوی سکسی داستانیں ہندو لکھاریوں کی   ہیں۔۔۔ تو کہانی کو کہانی تک ہی رکھو۔ حقیقت نہ سمجھو۔ اس داستان میں بھی لکھاری نے فرضی نام، سین، جگہ وغیرہ کو قلم کی مدد سےحقیقت کے قریب تر لکھنے کی کوشش کی ہیں۔ اور کہانیوں کی دنیا ویب سائٹ آپ  کو ایکشن ، سسپنس اور رومانس  کی کہانیاں مہیا کر کے کچھ وقت کی   تفریح  فراہم کر رہی ہے جس سے آپ اپنے دیگر کاموں  کی ٹینشن سے کچھ دیر کے لیئے ریلیز ہوجائیں اور زندگی کو انجوائے کرے۔تو ایک بار پھر سے  دھرایا جارہا ہے کہ  یہ  کہانی بھی  صرف کہانی سمجھ کر پڑھیں تفریح کے لیئے حقیقت سے اس کا کوئی تعلق نہیں ۔ شکریہ دوستوں اور اپنی رائے کا کمنٹس میں اظہار کر کے اپنی پسند اور تجاویز سے آگاہ کریں ۔

تو چلو آگے بڑھتے ہیں کہانی کی طرف

٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭

رقصِ آتش قسط نمبر- 80

پل پار کر کے اس نے موٹر سائیکل کو نیو روڈ کی طرف موڑ دیا اور پھر مختلف سڑکوں پر گھومتی ہوئی پین روڈ پر آگئی اور پھر انڈین ٹمپل کے عقب میں ایک گلی میں موٹر سائیکل روک لی۔ اس گلی میں کئی کئی منزلہ مکان تھے اور زیادہ آبادی ہندوستانیوں کی تھی اور ان میں اکثریت ہندوؤں کی تھی اور یہی وجہ تھی کہ یہاں ایک بہت بڑا مندر بھی تھا۔ اس وقت ساڑھے نو بجے تھے۔ کشادہ گلی میں کچھ بچے کھیل رہے تھے لیکن کسی نے ہماری طرف توجہ نہیں دی۔ وہ سب اپنے کھیل میں مشغول رہے۔ تھائی وانگ نے موٹر سائیکل کا انجن بند کر دیا اور نیچے اتر کر ایک مکان کی بیل بجادی۔ میں موٹر سائیکل پر ہی بیٹھا رہا۔ پیر میں نے دونوں طرف زمین پر ٹکا لیے تھے۔

تھائی وانگ کا کاٹن کا پاجامہ تو تقریباً سوکھ گیا تھا لیکن میری جینز کی پتلون کے پانچوں سے ابھی تک پانی کے قطرے ٹپک رہے تھے۔ کال بیل بجانے کے تھوڑی ہی دیر بعد دروازہ کھل گیا۔ دروازہ کھولنے والی کوئی عورت تھی۔ تھائی وانگ نے اس سے کوئی بات کی اور مڑ کر مجھے اشارہ کیا۔ اس کے ساتھ ہی دروازہ پوری طرح کھل گیا۔ میں سیٹ سے اتر کر موٹر سائیکل کو کھینچتا ہوا اندر لے گیا۔ مکان کے دروازے کے سامنے غالباً سائیکل لانے لے جانے کے لیے سیمنٹ کا ایک چھوٹا سا ریمپ بنا ہوا تھا جس وجہ سے مجھے موٹر سائیکل اندر لانے میں زیادہ دشواری پیش نہیں آئی تھی۔

دروازہ کھولنے والی ایک بوڑھی ہندو عورت تھی  جس نے  سفید کاٹن کی ساڑھی پہن رکھی تھی۔ وہ دوسری طرف ہوکر

آواز دے رہی تھی۔

ہمارے اندر آنے کے چند سیکنڈ بعد ہی ایک کمرا کھل گیا اور اس کمرے سے برآمد ہونے والی عورت کو دیکھ کر  

نجانے کیوں میں کچھ عجیب سا محسوس کرنے لگا۔ کھلتی ہوئی گندمی رنگت کی مالک دراز قامت وہ عورت بہت  حسین تھی۔ گلابی رنگ کی ساڑی بھی اس پر خوب جچ رہی تھی۔اور اس کی ہرنی جیسی سیاہ آنکھوں میں ستاروں جیسی چمک تھی ۔ اس کے  ماتھے پر بندیا بھی ستارے کی طرح چمک رہی تھی۔

کمرے سے نکلنے کے بعد وہ حیرت سے باری باری ہم دونوں کی طرف دیکھ رہی تھی۔ میں اس کے چہرے سے نظریں ہٹا کر ادھر ادھر دیکھنے لگا۔ درمیان میں کشادہ صحن تھا اور اطراف میں کمرے بائیں  دیوار کے ساتھ اوپر جانے کے لیے سیڑھیاں تھیں۔ اور اسی طرح کے کمرے تھے لیکن صحن نہیں تھا۔ کمروں کے آگے  بالکونیاں تھیں۔ یہ ڈیل اسٹوری مکان مجموعی طور پر چھ سات کمروں پر  مشتمل تھا۔ لیکن میرے خیال میں اس وقت ان دو عورتوں کے علاوہ یہاں اور کوئی نہیں تھا۔

ہیلو تھائی !۔۔۔  وہ خوب صورت عورت آگے بڑھتے ہوئے حیرت سے بولی۔۔۔کیا ہوا؟ یہ کیا حالت بنا رکھی ہے تم نے اور یہ کون ہے؟ ۔۔وہ میری  طرف دیکھنے لگی۔

کمرے میں چلو ۔ سب کچھ بتاتی ہوں لیکن دروازہ بند کردو ۔ اور یہ باہر کسی سے ذکر نہ کرے۔ یہ سمجھ لو کہ یہاں کوئی آیا ہی نہیں۔۔۔ تھائی وانگ نے آخری الفاظ اس بوڑھی عورت کو دیکھتے ہوئے کہے تھے۔

اس کی تم فکر مت کرو۔ اس  بندونے تو کچھ دیکھاہی نہیں۔۔۔  اس خوب صورت عورت نے کہا۔۔۔ آؤ۔ اوپر چل کر بیٹھتے ہیں ۔

 تھائی وانگ نے مجھے بھی اشارہ کر دیا اور ہم اوپر آ گئے ، جو کمرہ کھولا گیا تھا، بیڈ روم تھا۔ بستر بہت آرام دہ تھا۔بیڈ کے ساتھ ایزی چیئر کی طرح ایک لمبی سی کرسی بھی تھی جس پر لیٹا بھی جاسکتا تھا۔ دو کرسیاں اور تھیں۔ بیڈ سائڈ ٹیبل پر میک اپ میں استعمال  ہونے والی مختلف چیزیں رکھی ہوئی تھیں۔ میرے لیئے سب سے  زیادہ حیرت کی بات وہ تصویریں تھیں جو دیواروں پر خوبصورت  فریموں میں لگی ہوئی تھیں۔ دو تصویریں نیم عریاں لباس میں خوبصورت لڑکیوں کی تھیں اور ایک تصویر میں عورت  اور ایک  مرد بھی تھا ۔ دونوں نیم عریاں لباس میں تھے۔

اس قسم کی لڑکیوں کی نیم عریاں تصویریں میں نے تھائی وانگ  کے گھر میں بھی دیکھی تھیں اور یہاں بھی۔ مجھے حیرت ہورہی  تھی کہ گھروں میں ایسی گندی تصویریں کیوں لگائی جاتی ہیں۔

مجھے اچھی طرح یاد تھا کہ ایک مرتبہ ڈیڈی ایک میگرین لے کر آئے تھے اس میگزین میں بھی ایسی ہی تصویریں تھیں۔ اس روز میں وہ میگزین دیکھ رہا تھا کہ ممی  نے میرے ہاتھ سے چھین لیا۔ اس کے بعد مجھے  وہ میگزین دکھائی دیا اور نہ ہی ڈیڈی کبھی اور گھر لے کر آئے لیکن یہاں ایسی تصویریں بڑے شوق سے لگائی گئی تھیں۔

اس کمرے میں آنے کے بعد تھائی وانگ نے ہمارا تعارف بھی کر دیا۔ وہ خوب صورت عورت جانکی دیوی تھی۔ لیڈی ڈاکٹر تھی اور اس علاقے میں اس کا ایک کلینک بھی تھا۔

میرا خیال ہے پہلے تم لوگوں کو اپنے حلئے درست کر لینے چاہئے۔۔۔ جانکی دیوی نے کہا ،اور الماری میں سے ایک لنگی اور کرتا  میری طرف بڑھاتے ہوئے بولی۔۔۔ یہ باتھ روم ہے۔ تم نہا کر کپڑے بدل لو۔ ہم دو سرے کمرے میں تمہارا انتظار کریں گے۔

 وہ دونوں اس کمرے سے چلی گئیں۔ میں نے کندھے پر لٹکا ہوا بیگ اُتار کر بیڈ پر ڈال دیا اور دروازہ بند کر کے ہاتھ روم میں گھس گیا۔آدھے  گھنٹے بعد باتھ روم سے نکلا تو اپنے آپ کو بالکل ترو تازہ محسوس کر رہا تھا۔ لنگی اور کرتہ بھی مجھے بہت اچھا لگ رہا تھا۔ بالکل ہلکاپھلکا۔ گھر میں ڈیڈی کو بھی اکثر یہ لباس پہنے دیکھا کرتا تھا۔ اس میں آدمی اپنے آپ کو بہت ایزی محسوس کرتا ہے۔ میں نہیں جانتا تھا کہ جانکی دیوی سے تھائی وانگ کا کیا تعلق تھا لیکن ہم دونوں موت کے منہ سے نکل کر بھاگے تھے اور ہمیں کسی ایسی جگہ کی ضرورت تھی۔ جہاں کم سے کم دو تین دن تک سکون سے رہ سکیں اور آئندہ کے بارے سوچ سکیں۔ تھائی وانگ مجھے لے کر یہاں آئی تھی جس کا مطلب تھا کہ اسے جانکی دیوی پر مکمل اعتماد ہوگا۔

میں کرسی پر بیٹھا صورت حال کا جائزہ لے رہا تھا۔ ہم واقعی موت کے جبڑوں سے نکلے تھے۔ اگر ہمیں بنگلے سے نکلنے میں چند لمحوں کی بھی تاخیر ہو جاتی تو اس وقت وہاں ہماری لاشیں پڑی ہوتی۔ ہم تو ان کے ہاتھ نہیں آئے تھے لیکن انہوں نے تھائی وانگ کے بنگلے کو آگ لگا دی تھی۔ اس بنگلے میں لاکھوں کا سامان برا ہوا تھا۔ ہر چیز قیمتی تھی۔ اس نے یہ گھر بنانے میں بڑی محنت کی تھی۔ گھر وہ آشیانہ جس کی دہلیز پر قدم رکھتے ہی ماں کی آغوش جیسا آرام اور سکھ ملتا ہے لیکن اب وہاں کچھ نہیں رہا تھا۔ سب کچھ جل کر راکھ ہو چکا تھا اور مجھے اس کا بہت دکھ ہوا تھا اور میں نے یہ عہد کر لیا تھا کہ اس بربادی کا انتقام ضرور لوں گا۔

 یہ سب کچھ سوچتے ہوئے میری آنکھوں کے سامنے ماسٹر پھو کی موت  کا منظر ابھر آیا۔ اسے کس بے دردی سے قتل کیا گیا تھا۔ ان کے ہنگامے کی وجہ سے مجھے اور تھائی وانگ کو ہوٹل سے بھاگنے کا موقع مل گیا تھا لیکن انہوں نے دوسرے ہی دن ہوٹل میں رہ جانے والی تھائی وانگ کی کار سے ہمارا پتا چلا لیا تھا۔ تھائی وانگ آج صبح سے گھر سے باہر نہیں گئی تھی۔

اگلی قسط بہت جلد 

مزید اقساط  کے لیئے نیچے لینک پر کلک کریں

رومانوی مکمل کہانیاں

میری بیوی کو پڑوسن نےپٹایا

میری بیوی کو پڑوسن نےپٹایا -- کہانیوں کی دُنیا ویب سائٹ کی جانب سے رومانوی سٹوریز کے شائقین کے لیئے پیش خدمت ہے ۔جنسی جذبات کی بھرپور عکاسی کرتی ہوئی مکمل بہترین شارٹ رومانوی سٹوریز۔ ان کہانیوں کو صرف تفریحی مقصد کے لیئے پڑھیں ، ان کو حقیقت نہ سمجھیں ، کیونکہ ان کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ہے ۔ انجوائےکریں اور اپنی رائے سے آگاہ کریں ۔
Read more
رومانوی مکمل کہانیاں

کالج کی ٹیچر

کالج کی ٹیچر -- کہانیوں کی دُنیا ویب سائٹ کی جانب سے رومانوی سٹوریز کے شائقین کے لیئے پیش خدمت ہے ۔جنسی جذبات کی بھرپور عکاسی کرتی ہوئی مکمل بہترین شارٹ رومانوی سٹوریز۔ ان کہانیوں کو صرف تفریحی مقصد کے لیئے پڑھیں ، ان کو حقیقت نہ سمجھیں ، کیونکہ ان کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ہے ۔ انجوائےکریں اور اپنی رائے سے آگاہ کریں ۔
Read more
رومانوی مکمل کہانیاں

میراعاشق بڈھا

میراعاشق بڈھا -- کہانیوں کی دُنیا ویب سائٹ کی جانب سے رومانوی سٹوریز کے شائقین کے لیئے پیش خدمت ہے ۔جنسی جذبات کی بھرپور عکاسی کرتی ہوئی مکمل بہترین شارٹ رومانوی سٹوریز۔ ان کہانیوں کو صرف تفریحی مقصد کے لیئے پڑھیں ، ان کو حقیقت نہ سمجھیں ، کیونکہ ان کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ہے ۔ انجوائےکریں اور اپنی رائے سے آگاہ کریں ۔
Read more
رومانوی مکمل کہانیاں

جنبی سے اندھیرے

جنبی سے اندھیرے -- کہانیوں کی دُنیا ویب سائٹ کی جانب سے رومانوی سٹوریز کے شائقین کے لیئے پیش خدمت ہے ۔جنسی جذبات کی بھرپور عکاسی کرتی ہوئی مکمل بہترین شارٹ رومانوی سٹوریز۔ ان کہانیوں کو صرف تفریحی مقصد کے لیئے پڑھیں ، ان کو حقیقت نہ سمجھیں ، کیونکہ ان کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ہے ۔ انجوائےکریں اور اپنی رائے سے آگاہ کریں ۔
Read more
رومانوی مکمل کہانیاں

بھائی نے پکڑا اور

بھائی نے پکڑا اور -- کہانیوں کی دُنیا ویب سائٹ کی جانب سے رومانوی سٹوریز کے شائقین کے لیئے پیش خدمت ہے ۔جنسی جذبات کی بھرپور عکاسی کرتی ہوئی مکمل بہترین شارٹ رومانوی سٹوریز۔ ان کہانیوں کو صرف تفریحی مقصد کے لیئے پڑھیں ، ان کو حقیقت نہ سمجھیں ، کیونکہ ان کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ہے ۔ انجوائےکریں اور اپنی رائے سے آگاہ کریں ۔
Read more
رومانوی مکمل کہانیاں

کمسن نوکر پورا مرد

کمسن نوکر پورا مرد -- کہانیوں کی دُنیا ویب سائٹ کی جانب سے رومانوی سٹوریز کے شائقین کے لیئے پیش خدمت ہے ۔جنسی جذبات کی بھرپور عکاسی کرتی ہوئی مکمل بہترین شارٹ رومانوی سٹوریز۔ ان کہانیوں کو صرف تفریحی مقصد کے لیئے پڑھیں ، ان کو حقیقت نہ سمجھیں ، کیونکہ ان کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ہے ۔ انجوائےکریں اور اپنی رائے سے آگاہ کریں ۔
Read more

Leave a Reply

You cannot copy content of this page