A Dance of Sparks–82–رقصِ آتش قسط نمبر

رقصِ آتش

کہانیوں کی دنیا ویب سائٹ بلکل فری ہے اس  پر موجود ایڈز کو ڈسپلے کرکے ہمارا ساتھ دیں تاکہ آپ کی انٹرٹینمنٹ جاری رہے 

رقصِ آتش۔۔ ظلم و ستم کےشعلوں میں جلنے والے ایک معصوم لڑکے کی داستانِ حیات
وہ اپنے ماں باپ کے پُرتشددقتل کا عینی شاہد تھا۔ اس کے سینے میں ایک طوفان مقید تھا ۔ بے رحم و سفاک قاتل اُسے بھی صفحہ ہستی سے مٹا دینا چاہتے تھے۔ وہ اپنے دشمنوں کو جانتا تھا لیکن اُن کا کچھ نہیں بگاڑ سکتا تھا۔ اس کو ایک پناہ گاہ کی تلاش تھی ۔ جہاں وہ ان درندوں سے محفوظ رہ کر خود کو اتنا توانا اور طاقتوربناسکے کہ وہ اس کا بال بھی بیکا نہ کرسکیں، پھر قسمت سے وہ ایک ایسی جگہ  پہنچ گیا  جہاں زندگی کی رنگینیاں اپنے عروج پر تھی۔  تھائی لینڈ جہاں کی رنگینیوں اور نائٹ لائف کے چرچے پوری دنیا میں دھوم مچاتے ہیں ۔وہاں زندگی کے رنگوں کے ساتھ اُس کی زندگی ایک نئے سانچے میں ڈھل گئی اور وہ اپنے دشمنوں کے لیئے قہر کی علامت بن گیا۔ اور لڑکیوں کے دل کی دھڑکن بن کے اُبھرا۔

٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭

نوٹ : ـــــــــ  اس طرح کی کہانیاں  آپ بیتیاں  اور  داستانین  صرف تفریح کیلئے ہی رائیٹر لکھتے ہیں۔۔۔ اور آپ کو تھوڑا بہت انٹرٹینمنٹ مہیا کرتے ہیں۔۔۔ یہ  ساری  رومانوی سکسی داستانیں ہندو لکھاریوں کی   ہیں۔۔۔ تو کہانی کو کہانی تک ہی رکھو۔ حقیقت نہ سمجھو۔ اس داستان میں بھی لکھاری نے فرضی نام، سین، جگہ وغیرہ کو قلم کی مدد سےحقیقت کے قریب تر لکھنے کی کوشش کی ہیں۔ اور کہانیوں کی دنیا ویب سائٹ آپ  کو ایکشن ، سسپنس اور رومانس  کی کہانیاں مہیا کر کے کچھ وقت کی   تفریح  فراہم کر رہی ہے جس سے آپ اپنے دیگر کاموں  کی ٹینشن سے کچھ دیر کے لیئے ریلیز ہوجائیں اور زندگی کو انجوائے کرے۔تو ایک بار پھر سے  دھرایا جارہا ہے کہ  یہ  کہانی بھی  صرف کہانی سمجھ کر پڑھیں تفریح کے لیئے حقیقت سے اس کا کوئی تعلق نہیں ۔ شکریہ دوستوں اور اپنی رائے کا کمنٹس میں اظہار کر کے اپنی پسند اور تجاویز سے آگاہ کریں ۔

تو چلو آگے بڑھتے ہیں کہانی کی طرف

٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭

رقصِ آتش قسط نمبر- 82

 اس نے جانکی دیوی کا ہی  شب خوابی کا لباس پہن رکھا تھا جو کھلے پائنچے والے پا جائے اور  ڈھیلی ڈھالی شرٹ پر مشتمل تھا۔ جانکی دیوی بیڈ پر نیم دراز تھی اور  اس کی ٹانگوں اس طرح سے مڑی  ہوئی تھی کہ میں دوبارہ  سے اس کی طرف نظریں اٹھانے کی ہمت نہ کر سکا،  لیکن جانکی کی  پوزیشن میں کوئی فرق نہیں آیا تھا۔

او ہو۔ میں تو سمجھی تھی کہ تم سو گئے ہو۔۔۔ تھائی وانگ نے میرے چہرے کو دیکھتے ہوئے کہا۔

نیند نہیں آرہی۔۔۔  میں نے جواب دیا ۔ اس کی آنکھوں کو  دیکھ کر مجھے اندازہ لگانے میں دشواری پیش نہیں آئی کہ وہ  باتیں کرتے ہوئے روتی رہی تھی۔ اس کی آنکھیں سُرخ ہوئی پڑی تھیں۔

شاید اکیلے بیٹھے بور ہو رہے ہو۔ یہیں پر آجاؤ۔ ہم ویسے بھی  باتیں ہی کر رہے ہیں۔۔۔ یہ الفاظ جانکی دیوی نے کہے اب وہ سیدھی ہو کر بیٹھ گئی تھی ۔

میں کمرے میں آکر ایک کرسی پر بیٹھ گیا۔ تھائی وانگ جانکی کے ساتھ بیڈ کی پشت سے ٹیک لگا کر بیٹھ گئی تھی۔ میرا اندازہ  درست نکلا۔ وہ دونوں اسی موضوع پر باتیں کر رہی تھیں۔

میں سمجھتی ہوں تم نے اسے سہارا دے کر بہت نیکی کا کام کیا ہے۔۔۔ جانکی دیوی نے تھائی وانگ کی طرف دیکھتے ہوئے کہا۔ اس کا اشارہ میری طرف تھا۔۔۔ میں جانتی ہوں تم نے وہ سب بہت  محنت سے بنایا تھا جو جل کر راکھ ہو گیا،  لیکن میں مہاراج وانگ پائے کو اچھی طرح جانتی ہوں اور مجھے یقین ہے کہ جب اسے پتا چلے گا کہ تمہارا سب کچھ اس لڑکے کی وجہ سے برباد ہوا ہے تو وہ تمہارا نقصان پوراکردے گا۔

مجھے اپنے نقصان کی پروا نہیں۔۔۔ تھائی دانگ نے کہا ۔۔۔جب میں اسے اپنے گھر لے کر آئی تھی تو مجھے اسی وقت اندازه ہو گیا تھا کہ اسے پناہ دے کر میں نے دنیا کے سفاک ترین انسانوں سے دشمنی مول لے لی ہے۔ میں جانتی تھی کہ وہ ایک نہ ایک دن مجھے بھی ڈھونڈ نکالیں گے لیکن میرے دل میں کوئی خوف نہیں تھا۔

مجھے تم دونوں سے ہمدردی ہے۔ ۔۔جانکی دیوی نے کہا۔۔۔ بہت اچھا کیا کہ تم یہاں آئیں لیکن میں سمجھتی ہوں کہ تمہارا زیادہ دن یہاں رہنا بھی ممکن نہیں ہے۔ آج کی رات تو گزا ر لو۔ کل شام کے بعد میں تم لوگوں کو نا نتھا بوری والے مکان میں بھیج دوں گی۔ وہاں تم لوگ کسی خوف و خدشے کے بغیر چند روز آرام سے رہ سکو گے۔ اچھا۔ اب میں چلتی ہوں۔ تم لوگ بھی سو جاؤ۔ اب صبح ملاقات  ہوگی۔

جانکی دیوی اٹھ کر چلی گئی۔ ہم دونوں بھی اس کے ساتھ ہی کمرے سے باہر آگئے اور بالکونی کی ریلنگ کے قریب کھڑے اسے دیکھتے رہے۔ نچلے آنگن میں پہنچ کر اس نے ہماری طرف دیکھتے ہوئے ہاتھ ہلایا اور ایک کمرے میں چلی گئی۔ اس کے کچھ ہی دیر بعد میں نے غنڈوں جیسے حلئے والے اس نوجوان کو بھی دیکھا تھا جو ایک کمرے سے نکل کر ہماری طرف دیکھتا ہوا باہر چلا گیا تھا۔

 یہ کون ہے؟۔۔۔ میں نے تھائی وانگ کی طرف دیکھتے ہوئے مدھم لہجے  میں پوچھا۔

 یہ بندو کا نواسہ ہے۔ ۔۔تھائی وانگ نے بتایا۔۔۔ بندو کی بیٹی اندرا بہت بد قسمت واقع ہوئی تھی۔ اس کا شرابی شوہر اسے بہت مار تا تھا۔ وہ جوا بھی بہت کھیلتا تھا۔ راجو کی پیدائش کے بعد ایک روز وہ اپنی بیوی کو بھی جوئے میں ہار گیا۔ راجو اس وقت بہت چھوٹا تھا۔ پانچ چھ مہینے کا۔ اس کی ماں نے گلے میں پھندا ڈال کر خود کشی کرلی۔ اس کے باپ کو پولیس نے پکڑ لیا لیکن وہ جیل سے بھاگنے کی کوشش میں پولیس کی گولی کا نشانہ بن کر ختم ہو گیا۔ راجو کو اس کی نانی بندو نے پالا ہے لیکن وہ اچھا لڑکا نہیں ہے آوارہ لوگوں کے ساتھ پھرتا ہے۔

اور بندو کون ہے ؟۔۔۔ میں نے دوسرا سوال کیا۔ جانکی کی ملازمہ۔۔۔ تھائی وانگ نے جواب دیا۔۔۔اس نے جانکی کو گود میں کھلایا ہے۔ جانکی، راجو کو پسند نہیں کرتی مگر بندو کی وجہ سے اسے رکھا ہوا ہے۔

کیا تمہارے خیال میں یہ لوگ قابل اعتماد ہیں۔ جانگی کو تم کب سے جانتی ہو ؟۔۔۔ میں نے ایک اور سوال کیا۔

 کئی سال سے۔ ۔۔ تھائی وانگ نے جواب دیا ۔ وہ چند لمحے میری طرف دیکھتی رہی پھر بولی۔۔۔ یہاں کھڑے ہو کر ایسی باتیں کرنا ٹھیک نہیں۔ آؤ۔۔ اندر آؤ۔

میں اس کے ساتھ کمرے میں آ گیا۔ دروازہ میں نے جان بوجھ کر کھلا رہنے دیا تھا

 تمہیں ان کے بارے میں کیا شبہ ہے۔ جانکی میری قابل اعتماد دوست ہے۔ وہ مجھے دھوکا نہیں دے سکتی۔

 لیکن بندو اور اس کا نواسہ راجو ہمیں دھوکا دینے کی کوشش کر رہے ہیں۔۔۔ میں نے اس کے چہرے پر نظریں جماتے ہوئے کہا اور پھر اسے بوڑھی بندو کے بارے میں بتانے لگا کہ وہ کس طرح چھپ کر ان کی باتیں سنتی رہی تھی۔ میں نے اسے راجو کے بارے میں بھی خدشات سے آگاہ کر دیا۔

روحان ۔۔۔ وہ اچانک ہی مجھ سے لپٹ گئی۔ اس کی آواز ایک دم بھرا گئی تھی۔ میں نے اس کا کندھا تھپتھپاتے ہوئے اسے اپنے سے الگ کیا۔

 ہم کہاں جائیں۔۔۔ وہ گلو گرفتہ سی آواز میں بولی۔۔۔ جب ہم وہاں سے بھاگے تھے تو مجھے یہی ایک پناہ گاہ نظر آئی تھی۔ اس لیے میں یہاں آگئی لیکن تم نے جو کچھ بتایا ہے، وہ بھی غلط نہیں ہو سکتا۔ جانکی دیوی کے خلوص میں کوئی شبہ نہیں۔ وہ ہمیں دھوکا نہیں دے سکتی لیکن راجو اس پر واقعی بھروسا نہیں کیا جاسکتا۔ ہم جس حالت میں یہاں آئے تھے وہ سمجھ گیا ہو گا کہ ہم کسی افتاد میں مبتلا ہیں۔ ہماری باتیں سن کر بندو نے اسے بتا دیا ہو گا کہ تم کون ہو۔ راجو کو میں اچھی طرح سمجھتی ہوں۔ وہ نہ اپنی نانی کے کنٹرول میں ہے اور نہ جانکی دیوی کے۔ ہو سکتا ہے۔۔ ہو سکتا ہے وہ اس وقت بھی کسی جوڑ توڑ میں مصروف ہو۔ اس کا بار بار با ہر آنا جانا مجھے بھی شبہات میں مبتلا کر رہا ہے۔ اس میں ایسی بے چینی اور ایسا اضطراب میں نے پہلے کبھی نہیں دیکھا۔ بہر حال ، ہمیں آج رات تو یہاں گزارنی ہی ہے۔ میں صبح ہی جانکی سے بات کروں گی کہ ہمیں کسی طرح نا نتھابوری والے مکان میں بھیج دے ، اور ان دونوں کو پتا نہ چلنے دے کہ ہم کہاں گئے ہیں۔

 کل صبح کیوں ؟۔۔۔ میں نے کہا ۔۔۔آج رات ہی کیوں نہیں۔ ہمیں رات ہی میں کسی وقت یہاں سے نکل جانا چاہیے۔ راجو اور بندو کی پراسرار سرگرمیوں سے مجھے شبہ ہے کہ آج رات ہی کچھ نہ کچھ ضرور ہو گا۔

فکر مت کرو۔۔۔ وہ بولی اتنی جلدی کچھ نہیں ہو گا۔ اگر کوئی یہاں آیا تو اس نے جھک کر بستر پر پڑا ہوا تکیہ اٹھا دیا اور پھر ایک جھٹکے سے سیدھی ہو گئی۔۔۔مم۔۔ میرا پستول کہاں گیا ؟ میں جب نہانے گئی تھی تو یہیں  رکھا ہوا تھا اور جب ہم کھانا کھانے کے لیے گئے تھے تو پستول میں نے یہیں  چھوڑ دیا تھا۔ اس تکئے کےنیچے۔

اس کا مطلب ہے میرے خدشات بے بنیاد نہیں ہیں۔۔۔ میں نے کہا۔۔۔ ہو سکتا ہے پستول بند و یا راجو نے اس وقت غائب کیا ہو جب ہم کھانا کھا رہے تھے۔

اگلی قسط بہت جلد 

مزید اقساط  کے لیئے نیچے لینک پر کلک کریں

Obsessed for the Occultist -- سفلی عامل کی دیوانی

Obsessed for the Occultist Last -25- سفلی عامل کی دیوانی آخری قسط

کہانیوں کی دنیا ویب سائٹ کی مکمل کم اقساط کی بہترین کہانی نئی ۔۔ سفلی عامل کی دیوانی ۔جنسی جذبات اور جنسی کھیل کی بھرپور عکاسی کرتی تحریر۔سفلی علوم کے ماہر کے ہاتھوں میں کھیلنے والی لڑکی کی کہانی ،ساس کی روز روز کی باتوں اور شوہر کی اناپرستی ، اور معاشرے کے سامنے شرمندگی سے بچنے والی لڑکی کی کہانی جس نے بچہ پانے کے لئیے اپنا پیار اور شوہر کو اپنی خوشی اور رضامندی سے گنواہ دیا۔ اور پہلے شوہر کی موجودگی میں ہی سفلی عامل سے جنسی جذبات کی تسکین کروانے لگی اور اُس کو اپنا دوسرا اور پکا شوہر بنالیا۔
Read more
Obsessed for the Occultist -- سفلی عامل کی دیوانی

Obsessed for the Occultist -24- سفلی عامل کی دیوانی

Obsessed for the Occultist -23- سفلی عامل کی دیوانی

Obsessed for the Occultist -22- سفلی عامل کی دیوانی

Obsessed for the Occultist -21- سفلی عامل کی دیوانی

Obsessed for the Occultist -20- سفلی عامل کی دیوانی

کہانیوں کی دنیا ویب سائٹ کی مکمل کم اقساط کی بہترین کہانی نئی ۔۔ سفلی عامل کی دیوانی ۔جنسی جذبات اور جنسی کھیل کی بھرپور عکاسی کرتی تحریر۔سفلی علوم کے ماہر کے ہاتھوں میں کھیلنے والی لڑکی کی کہانی ،ساس کی روز روز کی باتوں اور شوہر کی اناپرستی ، اور معاشرے کے سامنے شرمندگی سے بچنے والی لڑکی کی کہانی جس نے بچہ پانے کے لئیے اپنا پیار اور شوہر کو اپنی خوشی اور رضامندی سے گنواہ دیا۔ اور پہلے شوہر کی موجودگی میں ہی سفلی عامل سے جنسی جذبات کی تسکین کروانے لگی اور اُس کو اپنا دوسرا اور پکا شوہر بنالیا۔
Read more

Leave a Reply

You cannot copy content of this page