A Dance of Sparks–84–رقصِ آتش قسط نمبر

رقصِ آتش

کہانیوں کی دنیا ویب سائٹ بلکل فری ہے اس  پر موجود ایڈز کو ڈسپلے کرکے ہمارا ساتھ دیں تاکہ آپ کی انٹرٹینمنٹ جاری رہے 

رقصِ آتش۔۔ ظلم و ستم کےشعلوں میں جلنے والے ایک معصوم لڑکے کی داستانِ حیات
وہ اپنے ماں باپ کے پُرتشددقتل کا عینی شاہد تھا۔ اس کے سینے میں ایک طوفان مقید تھا ۔ بے رحم و سفاک قاتل اُسے بھی صفحہ ہستی سے مٹا دینا چاہتے تھے۔ وہ اپنے دشمنوں کو جانتا تھا لیکن اُن کا کچھ نہیں بگاڑ سکتا تھا۔ اس کو ایک پناہ گاہ کی تلاش تھی ۔ جہاں وہ ان درندوں سے محفوظ رہ کر خود کو اتنا توانا اور طاقتوربناسکے کہ وہ اس کا بال بھی بیکا نہ کرسکیں، پھر قسمت سے وہ ایک ایسی جگہ  پہنچ گیا  جہاں زندگی کی رنگینیاں اپنے عروج پر تھی۔  تھائی لینڈ جہاں کی رنگینیوں اور نائٹ لائف کے چرچے پوری دنیا میں دھوم مچاتے ہیں ۔وہاں زندگی کے رنگوں کے ساتھ اُس کی زندگی ایک نئے سانچے میں ڈھل گئی اور وہ اپنے دشمنوں کے لیئے قہر کی علامت بن گیا۔ اور لڑکیوں کے دل کی دھڑکن بن کے اُبھرا۔

٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭

نوٹ : ـــــــــ  اس طرح کی کہانیاں  آپ بیتیاں  اور  داستانین  صرف تفریح کیلئے ہی رائیٹر لکھتے ہیں۔۔۔ اور آپ کو تھوڑا بہت انٹرٹینمنٹ مہیا کرتے ہیں۔۔۔ یہ  ساری  رومانوی سکسی داستانیں ہندو لکھاریوں کی   ہیں۔۔۔ تو کہانی کو کہانی تک ہی رکھو۔ حقیقت نہ سمجھو۔ اس داستان میں بھی لکھاری نے فرضی نام، سین، جگہ وغیرہ کو قلم کی مدد سےحقیقت کے قریب تر لکھنے کی کوشش کی ہیں۔ اور کہانیوں کی دنیا ویب سائٹ آپ  کو ایکشن ، سسپنس اور رومانس  کی کہانیاں مہیا کر کے کچھ وقت کی   تفریح  فراہم کر رہی ہے جس سے آپ اپنے دیگر کاموں  کی ٹینشن سے کچھ دیر کے لیئے ریلیز ہوجائیں اور زندگی کو انجوائے کرے۔تو ایک بار پھر سے  دھرایا جارہا ہے کہ  یہ  کہانی بھی  صرف کہانی سمجھ کر پڑھیں تفریح کے لیئے حقیقت سے اس کا کوئی تعلق نہیں ۔ شکریہ دوستوں اور اپنی رائے کا کمنٹس میں اظہار کر کے اپنی پسند اور تجاویز سے آگاہ کریں ۔

تو چلو آگے بڑھتے ہیں کہانی کی طرف

٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭

رقصِ آتش قسط نمبر- 84

اس طرف ساتھ ساتھ دو تین مکان سنگل اسٹوری میں تھے۔ ہم ایک مکان سے دوسرے اور دوسرے سے تیسرے مکان کی چھت پر آگئے اور پھر ہمیں نیچے اترنے کا راستہ بھی مل گیا۔ ہم گلیوں میں دوڑتے ہوئے انڈین ٹمپل کی طرف نکل آئے۔ سڑک پر سناٹا تھا۔

مندر بہت بڑا تھا۔ آگے کی طرف بہت کشادہ بر آمدہ تھا جس کی چھت کو بڑے بڑے ستونوں نے سہارا دے رکھا تھا۔ شام کے وقت تو یہاں بہت ساری بتیاں روشن ہوتی ہوں گی لیکن اس وقت صرف ایک بتی جل رہی تھی جس کی روشنی سامنے سڑک پر پڑ رہی تھی۔ مندر سے آگے کچھ دکانیں تھیں۔ ان دکانوں پر زیادہ تروہ چیزیں فروخت ہوتی تھیں جو مندر میں چڑھاؤ کے طور پر چڑھائی جاتی تھیں۔

ہم جانکی دیوی کے گھر سے تو بھاگ آئے تھے لیکن اب ہماری کچھ سمجھ میں نہیں آرہا تھا کہ کہاں جائیں۔ راجو اور اس کا ساتھی ہمارے تعاقب میں تھے اور مجھے یقین تھا کہ ہم بہت جلد پکڑے   جائیں گے۔ دکانوں کے ساتھ دو ٹیلی فون بوتھ دیکھ کر میری آنکھیں چمک اٹھیں۔

ماسٹر پھو کے جمنازیم فون کر کے اطلاع دو۔ ماسٹر ہو جن وہاں موجود ہو گا۔ وہ ہماری مدد کو آسکتا ہے۔۔۔ میں نے تھائی وانگ سےکہا۔

تھائی وانگ فوراً  ہی ایک فون بوتھ کی طرف لپکی۔ اس نے پستول میرے حوالے کر دیا اور بیگ لے کر بوتھ میں داخل ہو گئی۔ اس نے بیگ میں سے کچھ سکے نکالے اور پھر فون نمبر ملانے لگی۔

میں بوتھ کے باہر کھڑا محتاط نظروں سے ادھر ادھر دیکھنے لگا۔ تقریباً دو منٹ بعد تھائی وانگ ٹیلی فون بوتھ سے باہر آگئی۔

ماسٹر ہو چن نے کال ریسیو کی تھی۔ ۔۔ اس نے میری طرف دیکھتے ہوئے کہا۔۔۔ میں نے اسے یہاں کا پتا سمجھا دیا ہے۔ وہ اپنے آدی لے کر تھوڑی دیر میں یہاں پہنچ جائے گا۔

 میں کچھ کہنا ہی چاہتا تھا کہ ایک کار تیز رفتاری سے اس سڑک پر مڑی۔ بریکوں کی تیز چر چراہٹ کی آواز فضا میں پھیل گئی۔ ڈرائیور شاید موڑتے ہوئے کار کی تیز رفتاری پر قابو نہیں پاسکا تھا۔ کار موڑ پر ایک دکان کے بند شٹر سے ٹکرا گئی۔

یہ وہی ہیں۔۔۔ میں نے تھائی وانگ کی طرف دیکھتے ہوئے کہا

بھا گو۔ اس طرف۔۔ مندر کے برآمدے میں۔

ہم دوڑتے ہوئے مندر کے برآمدے میں آگئے۔ یہاں بڑے بڑے ستون ہمیں وقتی طور پر پناہ دے سکتے تھے۔ ہم ایک ستون کے پیچھے کھڑے ہو گئے۔

راجو اور اس کا ساتھی کار سے اتر کر گلی میں ادھر اُدھر دیکھ رہے تھے۔ ان دونوں کے ہاتھوں میں خنجر تھے۔ راجو کا ساتھی تو مندر کے سامنے سے گزرتا ہوا آگے نکل گیا اور راجو بر آمدے میں آگیا۔ وہ ایک ایک ستون کے پیچھے دیکھ رہا تھا۔ بہت محتاط تھا وہ ہم جس گول ستون کے پیچھے چھپے ہوئے تھے وہ اتنے محیط میں تھا کہ اگر میں اور تھائی وانگ مل کر بھی کوشش کرتے تو ہماری بانہوں کی لپیٹ میں نہیں آسکتا تھا،  لیکن اس کے پیچھے ایک ہی جگہ کھڑے رہنا حماقت ہی ہوتی۔ راجو کی پوزیشن دیکھتے ہوئے ہم بھی پلر کے ساتھ ساتھ گھوم رہے تھے۔ اچانک چکنے فرش پر میرا پیر پھسل گیا اور میں دھڑام سے پشت کے بل نیچے گرا۔ میں اٹھنے کی کوشش کر رہا تھا کہ راجو ایک دم اچھل کر میرے سامنے آگیا۔ مجھے دیکھ کر اس نے وحشیانہ انداز میں قہقہہ لگایا۔ اس کا چہرہ بہت بھیانک لگ رہا تھا۔ وہ خنجر لہراتا ہوا میری طرف لپکا۔

مجھے موت آنکھوں کے سامنے نظر آرہی تھی۔ اس نے خنجر والا ہاتھ اوپر اٹھایا اور وار کرنے کے لیے نیچے جھکا۔ میں نے اس کے وار سے بچنے کے لیے اپنے آپ کو تیار کر لیا تھا لیکن اسی لمحے فضا فائر کی آواز سے گونج اٹھی۔

تھائی وانگ کی چلائی ہوئی گولی راجو کے سینے میں لگی۔ اس کے منہ سے نکلنے والی چیخ بڑی بھیانک تھی۔ خنجر اس کے ہاتھ سے نکل کر فرش پر گر گیا۔ وہ ایک جھٹکے سے سیدھا ہو گیا۔ اس کا ہاتھ سینے پر تھا جہاں گولی لگی تھی۔ وہ چند سیکنڈ کھڑا لہراتا رہا پھر کٹے  ہوئے درخت کی طرح  نیچے گرا ۔ میں اس دوران میں اپنی جگہ پر پڑا وحشت زدہ کی نظروں سے اس کی طرف دیکھتا رہا تھا۔ اس کے خون کے کچھ چھینٹے میرے لباس اور چہرے پر بھی پڑے تھے۔ میں ایک جھٹکے سے اٹھ گیا اور کرتے کی آستین سے چہرے کا خون پونچھنے لگا۔ اس وقت مجھے بڑی کراہت سی محسوس ہو رہی تھی۔ یہ غنیمت تھا کہ ٹیلی فون بوتھ سے نکلتے ہی تھائی وانگ نے میرے ہاتھ سے پستول لے لیا تھا۔ اگر وہ پستول میرے پاس ہو تا تو شاید میں اسے سلیقے سے استعمال نہ کرپاتا کیونکہ یہ ہتھیار میں نے زندگی میں پہلی مرتبہ ہاتھ میں لیا تھا۔ تھائی وانگ میرا ہاتھ پکڑ کر بر آمدے کی سیڑھیوں کی طرف دوڑی۔ ہم سیڑھیاں اتر کر سڑک پر دوڑنے لگے اور اس کار کے پیچھے جا کر چھپ گئے جو دکان کے شٹر سے ٹکرا کر رک گئی تھی۔ راجو کا ساتھی بھی فائر کی آواز سن کر پہلے مندر کے برآمدے میں گھسا تھا پھر اس نے ہمارے پیچھے دوڑ لگا دی تھی۔ ہم کار کے پیچھے کھڑے تھے اور وہ بدمعاش ہمارے سامنے کار کے دوسری طرف اس کے ہاتھ میں خنجر تھا۔ اس کی شکل دیکھتے ہی میں چونک گیا۔ یہ وہی بد معاش تھا جسے ہم نے اندرا رنجیت ہوٹل کے گیٹ کے سامنے نگرانی کرتے دیکھا تھا۔

 تم لوگ بچ نہیں سکتے۔ اپنے آپ کو ہمارے حوالے کردو۔۔۔ وہ خنجر والا ہاتھ لہراتے ہوئے غرایا۔

بھاگ جاؤ یہاں سے ورنہ میں تمہیں گولی مار دوں گی۔۔۔ تھائی وانگ نے پستول والا ہاتھ اوپر اٹھالیا۔

 لیکن لگتا تھا پستول کا اس پر کوئی اثر نہیں ہوا تھا۔ میں نے ادھر ادھر دیکھا کار کی پچھلی سیٹ پر ایک ہا کی پڑی ہوئی تھی۔ میں نے پھرتی سے جھک کر وہ ہاکی اٹھائی۔ تھائی وانگ کے ہاتھ سے ایک خون ہو چکا تھا اور میں سمجھ گیا کہ اب وہ گولی چلانے میں ہچکچا رہی تھی لیکن میں یہ بھی جانتا تھا کہ اگر ضرورت پڑی تو وہ گولی چلانے سے دریغ نہیں کرے گی۔

میں ہاکی پکڑ کر کار کے اوپر سے گھوم کر سامنے آگیا۔ اس بد معاش کے ہونٹوں پر طنزیہ سی مسکراہٹ آگئی۔ میں نے ہاکی سے اس پر حملہ کر دیا لیکن وہ نہ صرف اس حملے سے بچ گیا بلکہ اس نے بھی مجھ پر جوابی وار کیا تھا۔ خنجر نے میرے بازو سے کرتہ چیر دیا ۔ میں محتاط ہو گیا۔ وہ تربیت یافتہ اسٹریٹ فائٹر تھا اور میں اناڑی بلکہ یہ میری زندگی کا پہلا تجربہ تھا کہ میں اس طرح کسی کے مقابلے پر آیا تھا ، اور یہ میری زندگی اور موت کا معاملہ تھا۔ میں نے پھر اس پر حملہ کیا۔ وہ اس مرتبہ بھی بچ گیا لیکن میں نے سنبھلنے کا موقع دیے بغیر اس پر دوسرا حملہ کیا۔ اس مرتبہ مجھے مایوسی نہیں ہوئی۔ ہاکی اس کے بائیں کندھے کی ہڈی پر لگی۔ وہ بلبلا اٹھا لیکن میں نے اگلا وار کیا تو اس نے بڑی پھرتی سے ایک ہاتھ سے ہاکی پکڑلی اور دوسرے ہاتھ سے خنجر کا دار کر دیا ۔ میں بڑی پھرتی سے نیچے بیٹھ گیا۔ اس کے ساتھ ہی میں نے ہاکی کو بھی زور دار جھٹکا  دیا تھا۔ وہ میرے اوپر سے قلا بازی کھاتا ہوا پشت کے بل پیچھے گرا ۔

اگلی قسط بہت جلد 

مزید اقساط  کے لیئے نیچے لینک پر کلک کریں

رومانوی مکمل کہانیاں

میری بیوی کو پڑوسن نےپٹایا

میری بیوی کو پڑوسن نےپٹایا -- کہانیوں کی دُنیا ویب سائٹ کی جانب سے رومانوی سٹوریز کے شائقین کے لیئے پیش خدمت ہے ۔جنسی جذبات کی بھرپور عکاسی کرتی ہوئی مکمل بہترین شارٹ رومانوی سٹوریز۔ ان کہانیوں کو صرف تفریحی مقصد کے لیئے پڑھیں ، ان کو حقیقت نہ سمجھیں ، کیونکہ ان کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ہے ۔ انجوائےکریں اور اپنی رائے سے آگاہ کریں ۔
Read more
رومانوی مکمل کہانیاں

کالج کی ٹیچر

کالج کی ٹیچر -- کہانیوں کی دُنیا ویب سائٹ کی جانب سے رومانوی سٹوریز کے شائقین کے لیئے پیش خدمت ہے ۔جنسی جذبات کی بھرپور عکاسی کرتی ہوئی مکمل بہترین شارٹ رومانوی سٹوریز۔ ان کہانیوں کو صرف تفریحی مقصد کے لیئے پڑھیں ، ان کو حقیقت نہ سمجھیں ، کیونکہ ان کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ہے ۔ انجوائےکریں اور اپنی رائے سے آگاہ کریں ۔
Read more
رومانوی مکمل کہانیاں

میراعاشق بڈھا

میراعاشق بڈھا -- کہانیوں کی دُنیا ویب سائٹ کی جانب سے رومانوی سٹوریز کے شائقین کے لیئے پیش خدمت ہے ۔جنسی جذبات کی بھرپور عکاسی کرتی ہوئی مکمل بہترین شارٹ رومانوی سٹوریز۔ ان کہانیوں کو صرف تفریحی مقصد کے لیئے پڑھیں ، ان کو حقیقت نہ سمجھیں ، کیونکہ ان کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ہے ۔ انجوائےکریں اور اپنی رائے سے آگاہ کریں ۔
Read more
رومانوی مکمل کہانیاں

جنبی سے اندھیرے

جنبی سے اندھیرے -- کہانیوں کی دُنیا ویب سائٹ کی جانب سے رومانوی سٹوریز کے شائقین کے لیئے پیش خدمت ہے ۔جنسی جذبات کی بھرپور عکاسی کرتی ہوئی مکمل بہترین شارٹ رومانوی سٹوریز۔ ان کہانیوں کو صرف تفریحی مقصد کے لیئے پڑھیں ، ان کو حقیقت نہ سمجھیں ، کیونکہ ان کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ہے ۔ انجوائےکریں اور اپنی رائے سے آگاہ کریں ۔
Read more
رومانوی مکمل کہانیاں

بھائی نے پکڑا اور

بھائی نے پکڑا اور -- کہانیوں کی دُنیا ویب سائٹ کی جانب سے رومانوی سٹوریز کے شائقین کے لیئے پیش خدمت ہے ۔جنسی جذبات کی بھرپور عکاسی کرتی ہوئی مکمل بہترین شارٹ رومانوی سٹوریز۔ ان کہانیوں کو صرف تفریحی مقصد کے لیئے پڑھیں ، ان کو حقیقت نہ سمجھیں ، کیونکہ ان کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ہے ۔ انجوائےکریں اور اپنی رائے سے آگاہ کریں ۔
Read more
رومانوی مکمل کہانیاں

کمسن نوکر پورا مرد

کمسن نوکر پورا مرد -- کہانیوں کی دُنیا ویب سائٹ کی جانب سے رومانوی سٹوریز کے شائقین کے لیئے پیش خدمت ہے ۔جنسی جذبات کی بھرپور عکاسی کرتی ہوئی مکمل بہترین شارٹ رومانوی سٹوریز۔ ان کہانیوں کو صرف تفریحی مقصد کے لیئے پڑھیں ، ان کو حقیقت نہ سمجھیں ، کیونکہ ان کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ہے ۔ انجوائےکریں اور اپنی رائے سے آگاہ کریں ۔
Read more

Leave a Reply

You cannot copy content of this page