A Dance of Sparks–85–رقصِ آتش قسط نمبر

رقصِ آتش

کہانیوں کی دنیا ویب سائٹ بلکل فری ہے اس  پر موجود ایڈز کو ڈسپلے کرکے ہمارا ساتھ دیں تاکہ آپ کی انٹرٹینمنٹ جاری رہے 

رقصِ آتش۔۔ ظلم و ستم کےشعلوں میں جلنے والے ایک معصوم لڑکے کی داستانِ حیات
وہ اپنے ماں باپ کے پُرتشددقتل کا عینی شاہد تھا۔ اس کے سینے میں ایک طوفان مقید تھا ۔ بے رحم و سفاک قاتل اُسے بھی صفحہ ہستی سے مٹا دینا چاہتے تھے۔ وہ اپنے دشمنوں کو جانتا تھا لیکن اُن کا کچھ نہیں بگاڑ سکتا تھا۔ اس کو ایک پناہ گاہ کی تلاش تھی ۔ جہاں وہ ان درندوں سے محفوظ رہ کر خود کو اتنا توانا اور طاقتوربناسکے کہ وہ اس کا بال بھی بیکا نہ کرسکیں، پھر قسمت سے وہ ایک ایسی جگہ  پہنچ گیا  جہاں زندگی کی رنگینیاں اپنے عروج پر تھی۔  تھائی لینڈ جہاں کی رنگینیوں اور نائٹ لائف کے چرچے پوری دنیا میں دھوم مچاتے ہیں ۔وہاں زندگی کے رنگوں کے ساتھ اُس کی زندگی ایک نئے سانچے میں ڈھل گئی اور وہ اپنے دشمنوں کے لیئے قہر کی علامت بن گیا۔ اور لڑکیوں کے دل کی دھڑکن بن کے اُبھرا۔

٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭

نوٹ : ـــــــــ  اس طرح کی کہانیاں  آپ بیتیاں  اور  داستانین  صرف تفریح کیلئے ہی رائیٹر لکھتے ہیں۔۔۔ اور آپ کو تھوڑا بہت انٹرٹینمنٹ مہیا کرتے ہیں۔۔۔ یہ  ساری  رومانوی سکسی داستانیں ہندو لکھاریوں کی   ہیں۔۔۔ تو کہانی کو کہانی تک ہی رکھو۔ حقیقت نہ سمجھو۔ اس داستان میں بھی لکھاری نے فرضی نام، سین، جگہ وغیرہ کو قلم کی مدد سےحقیقت کے قریب تر لکھنے کی کوشش کی ہیں۔ اور کہانیوں کی دنیا ویب سائٹ آپ  کو ایکشن ، سسپنس اور رومانس  کی کہانیاں مہیا کر کے کچھ وقت کی   تفریح  فراہم کر رہی ہے جس سے آپ اپنے دیگر کاموں  کی ٹینشن سے کچھ دیر کے لیئے ریلیز ہوجائیں اور زندگی کو انجوائے کرے۔تو ایک بار پھر سے  دھرایا جارہا ہے کہ  یہ  کہانی بھی  صرف کہانی سمجھ کر پڑھیں تفریح کے لیئے حقیقت سے اس کا کوئی تعلق نہیں ۔ شکریہ دوستوں اور اپنی رائے کا کمنٹس میں اظہار کر کے اپنی پسند اور تجاویز سے آگاہ کریں ۔

تو چلو آگے بڑھتے ہیں کہانی کی طرف

٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭

رقصِ آتش قسط نمبر- 85

میں اس سے پہلے ہی سنبھل گیا اور اسے سنبھلنے کا موقع دیئے  بغیر اس پر پے در پے ہائی سے وار کرنے لگا۔ وہ زمین پر لوٹ لوٹ کر اپنے آپ کو بچانے کی کوشش کر رہا تھا۔

مارو۔۔اور مارو ۔۔جان سے ماردو۔۔۔ تھائی وانگ چلا رہی تھی  وہ ہاتھ میں پستول لیے کبھی ایک طرف ہو جاتی اور کبھی دوسری طرف ۔۔۔اسے ختم کر دو۔

میں یہ نہیں کہوں گا کہ میں اس قسم کی لڑائی کا ماہر بن گیا تھا، اور میں اس بدمعاش سے زیادہ بہادر تھا۔ مجھے تولڑنے کا ڈھنگ بھی نہیں آتا تھا،  لیکن جب موت تعاقب میں ہو تو بہت سی باتیں سمجھ میں آجاتی ہیں۔ میرے اندر بھی اس وقت حوصلہ پیدا ہو گیا تھا اور وہ جھجک دور ہو گئی تھی جو شریف لوگوں کو لڑائی جھگڑوں سے دور رکھتی تھی۔ پہلے فائر اور پھر شور کی آوازیں سن کر مندر کے دو تین پجاری ذیلی دروازہ کھول کر باہر آگئے تھے۔ اس گلی میں دکانوں کے اوپر رہائشی مکان تھے۔ ان لوگوں نے بھی آوازیں سنی ہوں گی۔ لوگ نیند سے بیدار ہو گئے ہوں گے لیکن باہر کوئی نہیں آیا تھا۔ البتہ بعض لوگ کھڑکیوں سے جھانک رہے تھے۔ اسی دوران میں کھلی چھت والی ایک جیپ بریکوں کی تیز چرچراہٹ کی آواز کے ساتھ وہاں آکر رکی۔ ماسٹر ہو چین اور اس کے ساتھ تین اور آدمی چھلانگیں لگا کر جیپ سے اترے۔ صورت حال دیکھ کر ماسٹر ہو چن نے اپنے آدمیوں کو دور ہی روک لیا۔

شاباش۔۔۔ ماسٹر ہو چن چیخا۔۔۔مارو۔۔ اور مارو۔سرپر زور سے۔۔۔ ماسٹر ہو چن چیخا۔

 اور پھر وہ سب چیخ چیخ کر میرا حوصلہ بڑھانے لگے۔ میں نے رنگ میں مقابلوں کے دوران میں کھلاڑیوں کے حمایتیوں کو اس طرح چیختے ہوئے دیکھا تھا۔ رنگ کے باہر بیٹھے ہوئے تماشائی اس طرح چیخ چیخ کر اپنے پسندیدہ کھلاڑی کا حوصلہ بڑھاتے تھے اور وہ  جوش و خروش سے اپنے حریف پر حملے کرتا تھا۔

 میں جوش کی حد پھلانگ کر جنون کی حدود میں داخل ہو گیاتھا اور پھر جب ماسٹر ہو چن کے آدمیوں نے بڑی مشکل سے مجھے گرفت میں لے کر جیب میں ڈالا تھا۔  تو میں اپنے آپ کو چھڑانے کی کوشش کرتے ہوئے چیخ رہا تھا۔

چھوڑ دو مجھے۔ ماسٹر پھو کو مارنے والوں میں یہ بھی شامل تھا۔میں اسے زندہ نہیں چھوڑوں گا۔۔۔ ماسٹر ہو چن کے آدمی مجھے گرفت میں لیے ہوئے تھے اور پھر تھائی وانگ نے مجھے اپنی آغوش میں سمیٹ لیا۔ وہ کچھ کہہ رہی تھی۔ آواز میری سماعت سے ٹکرا رہی تھی۔ میں بتدریج پر سکون ہوتا گیا اور جب اپنے آپ کو سنبھال کر سیدھا ہوا تو جیپ تیزرفتاری  سے ایک سنسان سڑک پر دوڑ رہی تھی۔

UwO

وہ میرے ہاتھوں ہونے والا پہلا قتل تھا۔ اس میں شبہ نہیں کہ میں نے جو کچھ بھی کیا تھا اپنے دفاع میں کیا تھا۔ اپنے آپ کو بچانے کے لیے کیا تھا۔ دنیا کا کوئی بھی قانون اور کوئی بھی معاشرہ آپ کو ذاتی دفاع کا حق استعمال کرنے سے روک نہیں سکتا۔ یہ فطرت تو جانوروں میں بھی پائی جاتی ہے کہ جب کوئی دوسرا جانور حملہ آور ہوتا ہے تو حملے کی زد میں آنے والا جانور نہ صرف اپنے آپ کو بچانے کی کوشش کرتا ہے بلکہ حملہ آور کو نقصان بھی پہنچاتا ہے ، تاکہ اس کے شرسے محفوظ رہ سکے اور انسان تو پھر انسان ہے۔اوپر والے  نے اس مخلوق کو سوچنے سمجھنے کی صلاحیت دی ہے اور اس نے اپنے آپ کو دوسروں کے شرسے حفوظ رکھنے اور انہیں نقصان پہنچانے کے لاکھوں ہتھکنڈے ایجاد کر رکھے ہیں۔ اگر کوئی بلا اشتعال اور بلا کسی معقول وجہ کے دوسرے پر حملہ کرے تو وہ جارح اور ظالم کہلاتا ہے اور دوسرا فریق مظلوم۔ جس کا ساتھ دوسرے لوگ بھی دیتے ہیں اور اس کے حق میں آواز اٹھاتے ہیں۔ میں اپنے آپ کو مظلوم ہی سمجھتا تھا۔ میں نے کسی کے ساتھ زیادتی نہیں کی تھی۔ کسی کو نقصان نہیں پہنچایا تھا لیکن وہ لوگ میری جان کے دشمن بنے ہوئے تھے۔ مجھے صفحہ ہستی سے مٹادینا چاہتے تھے۔ میں مظلوم تھا اور اس لیے لوگ میرا ساتھ دینے پر تیار ہو جاتے تھے۔

چاچا شمشیر سنگھ نے مجھ پر ظلم ہوتے دیکھا تھا۔ مجھے ان لوگوں سے بچانے کے لیے اس نے اپنی جان دے دی۔ مہاراج وانگ ونگ پائے کو میری سچائی کا یقین آگیا۔ اس نے مجھے اپنی پناہ میں لے لیا اور میری تربیت کرنے لگا تاکہ میں اپنے دشمنوں سے خود نمٹ سکوں۔ اس کا ایک بہترین آدمی ماسٹر پھو میری حفاظت کرتے ہوئے مارا گیا۔ تھائی وانگ نے مجھے اپنی پناہ میں لیا تھا۔ وہ ایک کمزور عورت تھی اور یہ جانتی تھی کہ اس کا انجام کیا ہو سکتا ہے لیکن اس نے ہاتھ نہیں کھینچا۔ اس کے بنگلے کو جلا کر راکھ کر دیا گیا۔ اور میری جان بچانے کے لیے اسے ایک انسان کے خون سے ہاتھ رنگنے پڑے۔ ایک طرف اس قدر خلوص اور چاہت تھی کہ کوئی میرے لیے اپنا سب کچھ داؤ پر لگا رہا تھا اور دوسری طرف لالچ اور ہوس نے کسی کو اس قدر اندھا کر دیا تھا کہ وہ گھر آئے ہوئےمہمانوں کو بھی دشمن کے حوالے کرنے کو تیار ہو گیا تھا۔ یہ بھی مقام شکر تھا کہ مجھے راجو اور اس کی نانی بندو پر شبہ ہو گیا تھا اور ہم بروقت وہاں سے نکل آئے تھے۔ اگر سوچنے میں کچھ وقت اور  گزار دیا جاتا تو شاید میں یہ سب کچھ بتانے کے لیے زندہ نہ ہوتا۔میرے ہاتھوں راجو کے ساتھی کی موت میرے لیے بھی حیرت انگیز تھی ۔ وہ ایک تربیت یافتہ اسٹریٹ فائٹر تھا۔ میں نے اُسے اندرا ہوٹل کے سامنے لڑتے ہوئے بھی دیکھا تھا اور مجھے حیرت تھی کہ وہ میرے ہاتھوں کیسے مارا گیا تھا۔ کیا اس میں اس کی کوئی غلطی تھی یا میرے اندر اتنی طاقت آگئی تھی کہ میں اس پر حاوی ہو گیا تھا،  اور اسے موت کے گھاٹ اتار دیا تھا۔ بہت سوچنے کے بعد میں اس نتیجے پر پہنچا تھا کہ ڈر اور خوف ہی انسان کو بزدل بنا دیتا ہے۔ ہا تھوں پیروں کی طاقت سلب کرلیتا ہے اور مفلوج کر کے رکھ دیتا ہے۔ خوف زدہ آدمی چاہنے کے باوجود کچھ نہیں کر سکتا،  لیکن اگر کسی میں حوصلہ پیدا ہو جائے اور وہ خوف پر غالب آجائے تو بڑی سے بڑی طاقت بھی اس کا کچھ نہیں بگاڑ سکتی۔

یہی سب کچھ میرے ساتھ بھی ہوا تھا۔ میں جسمانی طور پر کمزور نہیں تھا لیکن خوف نے مجھے بزدل بنا دیا تھا۔ میں اپنے دشمنوں کا نام سنتے ہی تھر تھر کانپنے لگتا تھا،  لیکن اس بدمعاش کو موت کے گھاٹ اتار کر میں نے ایک بہت بڑا کارنامہ انجام دیا تھا۔  اور میں سمجھتا ہوں کہ اس خوف سے چھٹکارا پانے اور میرے اندر حوصلہ پیدا کرنے میں تھائی وانگ کا بڑا ہاتھ تھا۔ اس غنڈے سے لڑائی کے دوران میں تھائی وانگ چیخ چیخ کر جس طرح میرا حوصلہ بڑھاتی رہی تھی، وہ مجھے اب بھی یاد ہے۔ بہر حال، اس واقعے سے میرے اندر جو حوصلہ پیدا ہوا تھا، میں اسے ناقابل شکست بنا دینا چاہتا تھا۔ یہ بات میری سمجھ میں آگئی تھی کہ زندہ رہنے کے لیے صرف جسمانی طاقت ہی نہیں، حوصلے اور عزم و ہمت کی بھی ضرورت ہوتی ہے،  بزدل آدمی نہیں جی سکتا۔

اگلی قسط بہت جلد 

مزید اقساط  کے لیئے نیچے لینک پر کلک کریں

رومانوی مکمل کہانیاں

میری بیوی کو پڑوسن نےپٹایا

میری بیوی کو پڑوسن نےپٹایا -- کہانیوں کی دُنیا ویب سائٹ کی جانب سے رومانوی سٹوریز کے شائقین کے لیئے پیش خدمت ہے ۔جنسی جذبات کی بھرپور عکاسی کرتی ہوئی مکمل بہترین شارٹ رومانوی سٹوریز۔ ان کہانیوں کو صرف تفریحی مقصد کے لیئے پڑھیں ، ان کو حقیقت نہ سمجھیں ، کیونکہ ان کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ہے ۔ انجوائےکریں اور اپنی رائے سے آگاہ کریں ۔
Read more
رومانوی مکمل کہانیاں

کالج کی ٹیچر

کالج کی ٹیچر -- کہانیوں کی دُنیا ویب سائٹ کی جانب سے رومانوی سٹوریز کے شائقین کے لیئے پیش خدمت ہے ۔جنسی جذبات کی بھرپور عکاسی کرتی ہوئی مکمل بہترین شارٹ رومانوی سٹوریز۔ ان کہانیوں کو صرف تفریحی مقصد کے لیئے پڑھیں ، ان کو حقیقت نہ سمجھیں ، کیونکہ ان کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ہے ۔ انجوائےکریں اور اپنی رائے سے آگاہ کریں ۔
Read more
رومانوی مکمل کہانیاں

میراعاشق بڈھا

میراعاشق بڈھا -- کہانیوں کی دُنیا ویب سائٹ کی جانب سے رومانوی سٹوریز کے شائقین کے لیئے پیش خدمت ہے ۔جنسی جذبات کی بھرپور عکاسی کرتی ہوئی مکمل بہترین شارٹ رومانوی سٹوریز۔ ان کہانیوں کو صرف تفریحی مقصد کے لیئے پڑھیں ، ان کو حقیقت نہ سمجھیں ، کیونکہ ان کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ہے ۔ انجوائےکریں اور اپنی رائے سے آگاہ کریں ۔
Read more
رومانوی مکمل کہانیاں

جنبی سے اندھیرے

جنبی سے اندھیرے -- کہانیوں کی دُنیا ویب سائٹ کی جانب سے رومانوی سٹوریز کے شائقین کے لیئے پیش خدمت ہے ۔جنسی جذبات کی بھرپور عکاسی کرتی ہوئی مکمل بہترین شارٹ رومانوی سٹوریز۔ ان کہانیوں کو صرف تفریحی مقصد کے لیئے پڑھیں ، ان کو حقیقت نہ سمجھیں ، کیونکہ ان کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ہے ۔ انجوائےکریں اور اپنی رائے سے آگاہ کریں ۔
Read more
رومانوی مکمل کہانیاں

بھائی نے پکڑا اور

بھائی نے پکڑا اور -- کہانیوں کی دُنیا ویب سائٹ کی جانب سے رومانوی سٹوریز کے شائقین کے لیئے پیش خدمت ہے ۔جنسی جذبات کی بھرپور عکاسی کرتی ہوئی مکمل بہترین شارٹ رومانوی سٹوریز۔ ان کہانیوں کو صرف تفریحی مقصد کے لیئے پڑھیں ، ان کو حقیقت نہ سمجھیں ، کیونکہ ان کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ہے ۔ انجوائےکریں اور اپنی رائے سے آگاہ کریں ۔
Read more
رومانوی مکمل کہانیاں

کمسن نوکر پورا مرد

کمسن نوکر پورا مرد -- کہانیوں کی دُنیا ویب سائٹ کی جانب سے رومانوی سٹوریز کے شائقین کے لیئے پیش خدمت ہے ۔جنسی جذبات کی بھرپور عکاسی کرتی ہوئی مکمل بہترین شارٹ رومانوی سٹوریز۔ ان کہانیوں کو صرف تفریحی مقصد کے لیئے پڑھیں ، ان کو حقیقت نہ سمجھیں ، کیونکہ ان کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ہے ۔ انجوائےکریں اور اپنی رائے سے آگاہ کریں ۔
Read more

Leave a Reply

You cannot copy content of this page