Gaji Khan–27– گاجی خان قسط نمبر

گاجی خان

کہانیوں کی دنیا ویب سائٹ کی ایک اور داستان ۔۔ گاجی خان ۔۔ داستان ہے پنجاب کے شہر سیالکوٹ کے ایک طاقتور اور بہادر اور عوام کی خیرخواہ ریاست کے حکمرانوں کی ۔ جس کے عدل و انصاف اور طاقت وبہادری کے چرچے ملک عام مشہور تھے ۔ جہاں ایک گھاٹ شیر اور بکری پانی پیتے۔ پھر اس خاندان کو کسی کی نظر لگ گئی اور یہ خاندان اپنوں کی غداری اور چالبازیوں سے اپنے مردوں سے محروم ہوتا گیا ۔ اور آخر کار گاجی خان خاندان میں ایک ہی وارث بچا ۔جو نہیں جانتا تھا کہ گاجی خان خاندان کو اور نہ جس سے اس کا کوئی تعلق تھا لیکن وارثت اُس کی طرف آئی ۔جس کے دعوےدار اُس سے زیادہ قوی اور ظالم تھے جو اپنی چالبازیوں اور خونخواری میں اپنا سانی نہیں رکھتے تھے۔ گاجی خان خاندان ایک خوبصورت قصبے میں دریائے چناب کے کنارے آباد ہے ۔ دریائے چناب ، دریا جو نجانے کتنی محبتوں کی داستان اپنی لہروں میں سمیٹے بہتا آرہا ہے۔اس کے کنارے سرسبز اور ہری بھری زمین ہے کشمیر کی ٹھنڈی فضاؤں سے اُترتا چناب سیالکوٹ سے گزرتا ہے۔ ایسے ہی سر سبز اور ہرے بھرے قصبے کی داستان ہے یہ۔۔۔ جو محبت کے احساس سے بھری ایک خونی داستان ہے۔بات کچھ پرانے دور کی ہے۔۔۔ مگر اُمید ہے کہ آپ کو گاجی خان کی یہ داستان پسند آئے گی۔

٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭

نوٹ : ـــــــــ  یہ داستان صرف تفریح کیلئے ہی رائیٹرمحنت مزدوری کرکے لکھتے ہیں۔۔۔ اور آپ کو تھوڑا بہت انٹرٹینمنٹ مہیا کرتے ہیں۔۔۔ یہ  ساری  رومانوی سکسی داستانیں ہندو لکھاریوں کی   ہیں۔۔۔ تو کہانی کو کہانی تک ہی رکھو۔ حقیقت نہ سمجھو۔ اس داستان میں بھی لکھاری نے فرضی نام، سین، جگہ وغیرہ کو قلم کی مدد سےحقیقت کے قریب تر لکھنے کی کوشش کی ہیں۔ یہ  کہانی بھی  آگے خونی اور سیکسی ہے تو چلو آگے بڑھتے ہیں کہانی کی طرف

٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭

گاجی خان قسط نمبر -27

آپ نے جو تصویر دیکھی ہے اس میں بڑے صاحب جی کی عمر بھی تو کتنی ہوگی اور آپ کی عمر ابھی اتنی کہاں ہے۔۔۔ آپ بھی جب اس کے عمر میں پہنچوگے  تو ضرور ان کے جیسے ہی لگیں گے   ‘شیرا نے گھر میں تصویر دیکھی تھی اپنے دادا جان کی مگر وہ تصویر چھوٹی تھی اور اس میں ان کی عمر بھی کافی تھی چہرے پر داڑھی تھی اور لباس بھی شاہی  تھا۔۔۔ اِس لیے شیرا کو اپنے اور اپنے دادا میں فرق لگ رہا تھا۔

دونوں باتیں کرتے کرتے اتنی آگے آ گئے تھے کہ اب وہ زنانہ گاہ کی طرف پہنچ گئے تھے۔ یہاں پر باہر کی طرح کسی بھی کمرے کا دروازہ نہیں تھا مگر دیواروں میں کھڑکھیاں تھیں جن میں جالیاں بنی ہوئی تھی  پتھروں کی عمدہ نقشے کے ساتھ۔ اندر ریشمی پردے لگے ہوئے تھے۔۔۔ اِس طرف سے اندر جانا تو ایک طرف اندر دیکھنا بھی آسَان نہیں تھا مگر اندر والا شخص باہر ضرور دیکھ سکتا تھا۔۔۔ جیسے ہی بالی کو اِس بات کا احساس ہوا تو وہ رُک گیا۔

  ہمیں واپس چلنا چاہیے صاحب جی،،، اِس طرف زنانہ گاہ ہے ، ، ، اِس طرف آنا منع ہے ‘   بالی کی بات سُن کر شیرا نے اس طرف دیکھا اور پھر واپس مڑ گیا مگر اتنی دیر میں ہی کھڑکی کے اُس طرف موجود شخص نے شیرا کا چہرہ سامنے سے دیکھ لیا تھا۔

شیرا اور بالی دونوں باتیں کرتے ہوئے چل رہے تھے اور جس جگہ یہ دونوں آکھڑے ہوئے وہاں شازیہ اور کاجل بیٹھی آپس میں باتیں کر رہی تھیں جیسے ہی ان کے کانوں میں دونوں کی آواز سنائی دی اور کھڑکھیوں کے جھروکے سے عکس نظر آیا تو کاجل پہلے تو حیران ہوئی کہ اِس طرف کون مرد آ گیا۔ یہ ہی دیکھنے کے لیے وہ اٹھ کر کھڑکی کے پاس آئی تو بالی کے ساتھ شیرا کو دیکھ کر اسکی دھڑکنیں ایک دم سے تیز ہوگئیں۔

کاجل کا ذہن ایک دم سے خوشی سے بھر گیا اس کے منہ سے آواز تک نہیں نکل پائی مگر آنكھوں سے اشک بہہ نکلے۔۔۔ اس نے شازیہ کی طرف دیکھ کر اسے کچھ کہنے کی کوشش کی مگر زُبان سے الفاظ ہی باہر نہیں نکل رہے تھے۔۔۔ اپنی بڑی بہن کی ایسی حالت دیکھ کر شازیہ تیزی سے اٹھی اور کاجل کی طرف بڑھی۔۔۔ شازیہ اتنا تو سمجھ گئی تھی کہ کاجل اسے پاس بلا رہی ہے مگر کیوں ؟

شازیہ نے جا کر کاجل کو دونوں بازؤوں سے پکڑ کر ہلایا۔

 کیا ہوا باجی ، ، ، آپ ٹھیک تو ہیں ؟ ؟ آپ بول کیوں نہیں رہی ؟ ‘   کاجل کے منہ سے کچھ نکل ہی نہیں رہا تھا اور سانسیں بھی جیسے ٹھیک سے نہیں آرہی تھی۔ مگر آنکھوں سے نکلتے اشک خوشی کے تھے۔

 آ آ ، ، ، ابو ، ، اببووو ‘   کاجل کے منہ سے اتنا ہی نکل پایا وہ بھی بڑی مشکل سے۔۔۔ اس کے ہاتھ کا اشارہ باہر کی طرف تھا۔۔۔ شازیہ نے جب اُبو سُنا تو وہ تیزی سے اس جھروکے سے جا لگی اور آنکھیں پاس کر کے باہر دیکھنے کی کوشش کرنے لگی مگر تب تک شیرا اور بالی دونوں پیچھے مڑ گئے جسے وہ ٹھیک سے دیکھ نہیں پائی۔ پھر وہ وہاں سے بھاگی اور دوسری کھڑکی پر گئی مگر وہاں سے بھی وہ دونوں آگے نکل گئے۔۔۔ اپنے کمرے سے باہر نکل کر وہ ہال میں آئی اور ایک ایک کھڑکی سے باہر دیکھنے کی کوشش کرنے لگی مگر کہیں سے بھی وہ شیرا کو دیکھ نہیں پائی۔۔۔ بس ایک طرف سے جھلک ہی دِکھی۔۔۔ جس میں اس کو ٹھیک سے چہرہ نظر نہیں آیا۔۔۔ فِضا شازیہ کے کمرے کی طرف ہی آرہی تھی اس کو اور کاجل کے لیے شربت لیکر۔۔۔ اسکی نظر شازیہ پر پڑی اور اسے اِس طرح کھڑکھیوں سے جھانکتے پایا تو وہ اس کے پیچھے آگئی۔

کیا ہوا سرکار ؟  کون ہے باہر ؟  کسے دیکھ رہی ہیں آپ ؟ ‘   فضا کی آواز سُن کر شازیہ نے مڑ کر اسے دیکھا مگر کچھ کہے بنا وہ آگے بڑھ گئی۔۔۔ مگر یہاں سے آگے جانا ممکن نہیں تھا کیونکہ آگے وہ دیوار تھی جو دونوں حصوں کو الگ کرتی تھی۔۔۔ شازیہ دروازے کو کھولنے لگی تو فضا نے اسے روک دیا۔

کیا کر رہی ہیں سرکار ، ، ، بی بی جی کو پتہ چل گیا تو قیامت آجائے گی۔۔۔ ایسا مت کرئیے ‘   فضا نے شازیہ کو خبردار کیا اور ایسا کرنے سے روکا۔۔۔ شازیہ بےبسی میں رک گئی اور پھر بھاگ کر واپس کاجل کے پاس گئی جو اب پھوٹ پھوٹ کر رو رہی تھی۔

 باجی ، ، ، باجی کون تھا وہاں ؟ کون تھا وہاں باجی ، ، ، آپ نے ابو کیوں کہا ؟ ‘  شازیہ کاجل سے سوال پوچھ رہی تھی مگر کاجل سے تو کچھ بولا بھی نہیں جا رہا تھا۔ شازیہ نے کاجل کے اشکوں کو صاف کیا اور اسے پانی پلایا۔

 آ ، ، ، ششششیر ، ، ، ششششیرا تھا وہاں،،، بالی بھائی کے ساتھ۔۔۔ میں نے ششیرا کو دیکھا شازیہ ، ، شیرا کو۔۔۔ وہ سچ میں ابو جیسا ہے ، ، ، وہ ہی قد کاٹھی ویسا ہی چہرہ ، وہ ہی رنگت۔۔۔ بالی بھائی ، ، ، ، بالی بھائی سے کہو وہ شیرا کو پھر سے اِس طرف لیکر آئیں ، ، ، میں اسے دوبارہ دیکھنا چاہتی ہوں۔۔۔ جاؤ جلدی سے پیغام بھجواؤ بالی بھائی کے پاس ‘ 

شازیہ شیرا کا نام سن کر تیزی سے پلٹی اور کاجل نے جو کہا وہ پیغام وہ فضا کے ہاتھ بھجوانے کے لیے باہر نکلنے لگی تو فضا وہیں کھڑی اندر آنے کے لیے اجازت کے انتظار میں تھی۔۔۔ دونوں بہنوں نے اس کی آواز کو سُنا ہی نہیں تھا۔

 فضا یہ مجھے دو اور جاؤ جلدی سے بھاگ کر بالی بھائی کے پاس جاؤ۔۔۔ انہیں کہو وہ شیرا کو لیکر پھر سے اس طرف آئیں ‘ 

شازیہ نے فضا کے ہاتھ سے شربت لیتے ہوئے اسے جلدی سے جانے کو کہا۔۔۔ فضا بھی ابھی جانے ہی والی تھی کہ نفیس وہاں آ پہنچی۔

 کیا بات ہے شازیہ ؟  کہاں بھیج رہی ہو فضا کو ؟ ‘  نفیس کو دیکھ کر ہی فضا جھک کر سلام کرتی ایک طرف کھڑی ہو گئی۔۔۔ شازیہ نے بھی خالہ کو اس کی طرح اسے عزت دی۔۔۔ نفیس شازیہ کے ساتھ اس کے کمرے میں داخل ہوئی جہاں کاجل بیٹھی تھی۔

 وہ خالہ ، ، ، وہ ہم شیرا کو دیکھنا چاہتے ہیں۔۔۔ اسی لیے میں فضا سے کہہ رہی تھی کہ وہ بالی بھائی کو بولے کہ وہ شیرا کو لیکر برامدے میں آئے۔۔۔ ہم بس کھڑکی سے ہی ایک بار شیرا کو دیکھ لینگے ‘   شازیہ نے نفیس سے یہ کہا تو نفیس نے شازیہ کو اپنے ساتھ بستر پر بٹھاتے ہوئے ایک ہاتھ سے اس کا سر سہلایا اور دوسرے سے کاجل کو پیار دیا۔

اگلی قسط بہت جلد 

مزید اقساط  کے لیئے نیچے لینک پر کلک کریں

رومانوی مکمل کہانیاں

میری بیوی کو پڑوسن نےپٹایا

میری بیوی کو پڑوسن نےپٹایا -- کہانیوں کی دُنیا ویب سائٹ کی جانب سے رومانوی سٹوریز کے شائقین کے لیئے پیش خدمت ہے ۔جنسی جذبات کی بھرپور عکاسی کرتی ہوئی مکمل بہترین شارٹ رومانوی سٹوریز۔ ان کہانیوں کو صرف تفریحی مقصد کے لیئے پڑھیں ، ان کو حقیقت نہ سمجھیں ، کیونکہ ان کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ہے ۔ انجوائےکریں اور اپنی رائے سے آگاہ کریں ۔
Read more
رومانوی مکمل کہانیاں

کالج کی ٹیچر

کالج کی ٹیچر -- کہانیوں کی دُنیا ویب سائٹ کی جانب سے رومانوی سٹوریز کے شائقین کے لیئے پیش خدمت ہے ۔جنسی جذبات کی بھرپور عکاسی کرتی ہوئی مکمل بہترین شارٹ رومانوی سٹوریز۔ ان کہانیوں کو صرف تفریحی مقصد کے لیئے پڑھیں ، ان کو حقیقت نہ سمجھیں ، کیونکہ ان کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ہے ۔ انجوائےکریں اور اپنی رائے سے آگاہ کریں ۔
Read more
رومانوی مکمل کہانیاں

میراعاشق بڈھا

میراعاشق بڈھا -- کہانیوں کی دُنیا ویب سائٹ کی جانب سے رومانوی سٹوریز کے شائقین کے لیئے پیش خدمت ہے ۔جنسی جذبات کی بھرپور عکاسی کرتی ہوئی مکمل بہترین شارٹ رومانوی سٹوریز۔ ان کہانیوں کو صرف تفریحی مقصد کے لیئے پڑھیں ، ان کو حقیقت نہ سمجھیں ، کیونکہ ان کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ہے ۔ انجوائےکریں اور اپنی رائے سے آگاہ کریں ۔
Read more
رومانوی مکمل کہانیاں

جنبی سے اندھیرے

جنبی سے اندھیرے -- کہانیوں کی دُنیا ویب سائٹ کی جانب سے رومانوی سٹوریز کے شائقین کے لیئے پیش خدمت ہے ۔جنسی جذبات کی بھرپور عکاسی کرتی ہوئی مکمل بہترین شارٹ رومانوی سٹوریز۔ ان کہانیوں کو صرف تفریحی مقصد کے لیئے پڑھیں ، ان کو حقیقت نہ سمجھیں ، کیونکہ ان کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ہے ۔ انجوائےکریں اور اپنی رائے سے آگاہ کریں ۔
Read more
رومانوی مکمل کہانیاں

بھائی نے پکڑا اور

بھائی نے پکڑا اور -- کہانیوں کی دُنیا ویب سائٹ کی جانب سے رومانوی سٹوریز کے شائقین کے لیئے پیش خدمت ہے ۔جنسی جذبات کی بھرپور عکاسی کرتی ہوئی مکمل بہترین شارٹ رومانوی سٹوریز۔ ان کہانیوں کو صرف تفریحی مقصد کے لیئے پڑھیں ، ان کو حقیقت نہ سمجھیں ، کیونکہ ان کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ہے ۔ انجوائےکریں اور اپنی رائے سے آگاہ کریں ۔
Read more
رومانوی مکمل کہانیاں

کمسن نوکر پورا مرد

کمسن نوکر پورا مرد -- کہانیوں کی دُنیا ویب سائٹ کی جانب سے رومانوی سٹوریز کے شائقین کے لیئے پیش خدمت ہے ۔جنسی جذبات کی بھرپور عکاسی کرتی ہوئی مکمل بہترین شارٹ رومانوی سٹوریز۔ ان کہانیوں کو صرف تفریحی مقصد کے لیئے پڑھیں ، ان کو حقیقت نہ سمجھیں ، کیونکہ ان کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ہے ۔ انجوائےکریں اور اپنی رائے سے آگاہ کریں ۔
Read more

Leave a Reply

You cannot copy content of this page