کہانیوں کی دنیا ویب سائٹ بلکل فری ہے اس پر موجود ایڈز کو ڈسپلے کرکے ہمارا ساتھ دیں تاکہ آپ کی انٹرٹینمنٹ جاری رہے
کہانیوں کی دنیا ویب سائٹ کی نئی سلسلہ وار کہانی ۔۔گھر کا رکھوالا۔ ۔ رومانس ایکشن اور سسپنس سے بھرپور کہانی۔
گھر کا رکھوالا۔ایک ایسے نوجوان کی کہانی ہےجس کے ماں باپ کو دھوکے سے مار دیا گیا، اس کے پورے خاندان کو ٹکڑوں میں تقسیم کر دیا گیا اور۔۔اور اُس کو مارنے کے لیئے اُسے ڈھونڈھنے لگے ۔۔ دادا جی نے اس کی انگلی پکڑی اور اُس کو سہارا دیا ۔۔لیکن اُس کے اس کے بچپن میں ہی، اس کے اپنے خاندان کے افراد نے ہی اس پر ظلم وستم کیا، اور بہت رلایا۔۔۔اورچھوڑ دیا اسے ماں باپ کے پیار کو ترسنے کےلئے۔۔
گھر کا رکھوالا کو جب اس کے دادا جی نے اپنے درد کو چھپا کر اسے اس لائق بنانے کےلئے کہ وہ اپنا نام واپس لے سکے اُس کو خود سے سالوں دور کر دیا ۔ لیکن وہاں بھی قدم قدم پر اُس کو نفرت اور حقارت کے ساتھ ساتھ موت کے ہرکاروں سے بھی لڑنا پڑا۔۔اور وہاں سے وہ ایک طوفان کی طرح اُبھرا ۔ جہاں اسے اِس کا پیار ملا۔۔لیکن اُس پیار نے بھی اسے اسے ٹکرا دیا۔ کیوں ؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟
چلو چلتے ہیں کہانی کی طرف
٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭
نوٹ : ـــــــــ اس طرح کی کہانیاں آپ بیتیاں اور داستانین صرف تفریح کیلئے ہی رائیٹر لکھتے ہیں۔۔۔ اور آپ کو تھوڑا بہت انٹرٹینمنٹ مہیا کرتے ہیں۔۔۔ یہ ساری رومانوی سکسی داستانیں ہندو لکھاریوں کی ہیں۔۔۔ تو کہانی کو کہانی تک ہی رکھو۔ حقیقت نہ سمجھو۔ اس داستان میں بھی لکھاری نے فرضی نام، سین، جگہ وغیرہ کو قلم کی مدد سےحقیقت کے قریب تر لکھنے کی کوشش کی ہیں۔ اور کہانیوں کی دنیا ویب سائٹ آپ کو ایکشن ، سسپنس اور رومانس کی کہانیاں مہیا کر کے کچھ وقت کی تفریح فراہم کر رہی ہے جس سے آپ اپنے دیگر کاموں کی ٹینشن سے کچھ دیر کے لیئے ریلیز ہوجائیں اور زندگی کو انجوائے کرے۔تو ایک بار پھر سے دھرایا جارہا ہے کہ یہ کہانی بھی صرف کہانی سمجھ کر پڑھیں تفریح کے لیئے حقیقت سے اس کا کوئی تعلق نہیں ۔ شکریہ دوستوں اور اپنی رائے کا کمنٹس میں اظہار کر کے اپنی پسند اور تجاویز سے آگاہ کریں ۔
تو چلو آگے بڑھتے ہیں کہانی کی طرف
٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭
-
Raas Leela–10– راس لیلا
October 11, 2025 -
Raas Leela–09– راس لیلا
October 11, 2025 -
Raas Leela–08– راس لیلا
October 11, 2025 -
Raas Leela–07– راس لیلا
October 11, 2025 -
Raas Leela–06– راس لیلا
October 11, 2025 -
Strenghtman -35- شکتی مان پراسرار قوتوں کا ماہر
October 11, 2025
گھر کا رکھوالا قسط نمبر - 126
نسرین باجی۔۔ ہیلو
کنول۔۔۔ ہیلو میم
نسرین جلال (دونوں کو گلے لگا کر)۔۔۔ کوئی فارمیلٹی نہیں۔ میری کیوٹ کیوٹ بلیوں
(وہ دونوں مسکرانے لگیں)
نسرین جلال: راحیل کیسا ہے؟
نسرین باجی: اوہ ہو۔۔ مطلب دن بہ دن محبت کی تڑپ بڑھتی ہی جا رہی ہے۔ کیا بات ہے؟
کنول چونک کر دیکھنے لگی
نسرین باجی۔۔۔ ارے پاگل، اب انہیں میم بولوں یا بھابھی، سمجھ سے باہر ہے۔ یہ اب اتنی پاگل ہیں کہ ان کے بیڈ روم میں صرف اسی کی تصویر ہے۔
نسرین جلال۔۔۔ شٹ اپ۔۔ بہت بولنے لگی ہو۔ پتہ نہیں کیسا ہوگا وہ۔
(کنول اور نسرین باجی مسکرانے لگیں)
نسرین جلال۔۔۔ واٹ؟؟؟
نسرین باجی (مزید چھیڑتے ہوئے)۔۔۔ ہم تو جب دل چاہے تب بات کر لیتے ہیں اس س۔
نسرین جلال۔۔۔ ہو ہی نہیں سکتا۔ وہاں پر سیل فون نہیں ہے، اور وہ ہے کہ کبھی یاد ہی نہیں کرتا۔ تم دونوں بھی 3 مہینے بعد ملی ہو۔
نسرین باجی۔۔۔ وہ ۔۔ ایکچولی۔۔ وہ
نسرین جلال (ٹینشن میں)۔۔۔ بات کیا ہے، بتاؤ گی یا گھماو گی؟
نسرین باجی (اداسی سے)۔۔۔ راحیل ابھی اس لیے بات نہیں کرتا کیونکہ اس کا دل ٹوٹا ہوا ہے۔ بس وہ دکھاوے کے لیے ہی خوش ہے۔
نسرین جلال (گھبرا کے)۔۔۔ صاف بات بتاؤ، مجھے مت گھماؤ۔
پھر نسرین باجی نے نسرین جلال کو پوری بات بتائی ۔ تب نسرین جلال کی آنکھوں سے آنسو نکلنے لگتے ہیں
کچھ دیر بعد
نسرین جلال۔۔۔ تمہیں پتہ ہے، جب میں اس کے ساتھ ہوتی تھی تو وہ خود کو مجھے پیار کرنے سے روکتا تھا کیونکہ وہ شازیہ سے بہت محبت کرتا تھا۔ وہ اس کے ساتھ اپنی زندگی کے ہر خواب پورے کرنا چاہتا تھا۔ اور مجھے بھی پتہ تھا کہ اگر شازیہ مجھے اپنائے گی تو ہی میں راحیل کی پوری ہو پاؤں گی۔ لیکن شازیہ نے اب راحیل کے پیار کے اوپر سے اعتماد ہی اٹھا دیا ہے۔ مجھے اس سے بات کرنی ہوگی۔ پتہ نہیں وہ اندر سے کتنا دکھی اور فرسٹریٹڈ ہوگا۔
نسرین باجی۔۔۔ اس کے ساتھ کومل ہے۔۔ وہ ٹھیک ہے۔ تم بلاوجہ ٹینشن لے رہی ہو۔
نسرین جلال۔۔۔ یہی تو تم نہیں سمجھتی۔۔ یاد نہیں جب تمہیں اُن لڑکوں نے ہاتھ لگایا تھا تو اس نے کیا کیا تھا؟ اس کا غصہ اس کے اندر ہے۔۔ تم نہیں سمجھو گی، مجھے اس سے بات کرنی ہوگی۔ اس کا دکھ یہی ہے کہ سب اُس سے دور ہو گئے ہیں۔ بچپن میں اس کے ممی پاپا، پھر اسے اپنے خاندان سے نفرت ملی۔۔ پھر اس کی جان سے پیاری بہنوں اور دادا جی سے دور ہونا پڑا، پھر تم اور میں، اور اب شازیہ ۔۔ جسے وہ بہت پیار کرتا تھا، اس نے دھوکہ دیا۔۔ مجھے اس سے بات کرنی ہے، ابھی۔۔ اس سے پہلے کہ اس کا غصہ اور فرسٹریشن باہر نکلنے کا کوئی سبب ڈھونڈ لے۔
نسرین باجی۔۔۔ میرے پاس اس کا نمبر ہے۔ میں کال کرتی رہتی ہوں۔ آپ فکر نہ کریں۔
نسرین جلال۔۔۔ کیا اس کے پاس فون ہے؟
نسرین باجی۔۔۔ ہاں، وہ منڈاوا چلا گیا ہے اب، اور فون بھی رکھتا ہے۔
نسرین جلال: دیکھا؟ پھر بھی اس نے مجھ سے بات نہیں کی۔ اب تم سمجھیں کہ اس کے دماغ میں کیا چل رہا ہے؟
نسرین باجی کئی بار کال کرتی ہے، لیکن راحیل کال پک نہیں کرتا۔ پھر وہ کومل کو بھی کال کرتی ہے، لیکن وہ بھی کال نہیں اٹھاتی۔
نسرین باجی: بزی ہوں گے، واپس کال کریں گے۔
نسرین جلال: ہاں، امید ہے جلدی کریں۔
٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭
منڈاوا میں میں دنگل دیکھنے آیا تھا، تو شور شرابے میں مجھے کچھ سنائی نہیں دیا۔ ویسے بھی میری نظر صرف ایک انسان پر تھی، جسے دیکھ کر میرے اندر کا “گھر کا رکھوالا” جاگ گیا۔ اور گھر کا رکھوالا صرف سزا دینا جانتا ہے
سبھی گاؤں سے آئے ہوئے بھائیوں کو سب سے بڑے دنگل میں خوش آمدید۔۔ اس بار جیت کی انعامی رقم بڑھا دی گئی ہے ۔۔ رانا صاحب کی طرف سے جیتنے والے کو 11 لاکھ نقد انعام،بڑی پنچایت کی طرف سے 1 لاکھ اور ہمارے ایم ایل اے جناب سلمان جی کی طرف سے 2 لاکھ روپے نقد دیے جائیں گے۔ اور سبھی حصہ لینے والے پہلوانوں کو نقد رقم بھی ملے گی۔
مجھے ان سب میں دلچسپی نہیں تھی۔ میری نظریں تو بس وڈیرہ شاکر پر تھیں اور میرے ہونٹوں پر ایک کٹھور مسکراہٹ خود بخود آ رہی تھی۔
تبھی اعلان ہوا۔۔۔ اب ہمارے آج کے خصوصی مہمان ہیں۔۔ رانا اشفاق، ایم ایل اے جناب سلمان اور ایس پی رانی شگفتہ اعوان، جو تشریف لا رہے ہیں۔
پھر سب آ کر مرکزی کرسیاں سنبھال کر بیٹھ گئے۔ میں کومل اور چھوٹی چاچی کے ساتھ میلے میں گھومنے چلا گیا، جہاں کومل اور چھوٹی چاچی اپنے لیے خوبصورت چوڑیاں لے رہی تھیں۔
چھوٹی چاچی: تیری شادی میں یہیں کرواؤں گی۔
کومل:چاچی، شادی تو میں کر لوں گی چاہے جہاں کرواؤ، مگر شرط ایک ہی ہے۔ میں گھر چھوڑ کے نہیں جاؤں گی، وہ آئے میرے ساتھ رہنے، ورنہ میں آپ سب کے ساتھ اور بھائی کے ساتھ خوش ہوں۔ کون پالے فالتو کے جھنجھٹ؟
چھوٹی چاچی:ہٹ بدتمیز۔۔ ایسا بھی ہوتا ہے کیا؟
میں بھی خوبصورت کپڑے اور چوڑیاں دیکھ رہا تھا اور میرا دل ماضی کی طرف چلا گیا، جہاں صرف شازیہ کی یادیں تھیں۔
میں: یہ تیرے لیے ہے یار، لے لی۔ دیکھ، یہ بندی تجھ پر بہت خوبصورت لگے گی، اس لمبی اسکرٹ اور ٹاپ کے ساتھ پہننا۔ بالکل میری اینجل بن جائے گی۔ پھر جب اپنی شادی ہوگی نا، میں تیرے لیے دنیا کا سب سے خوبصورت شادی کا جوڑا تیار کرواؤں گا، سب دیکھتے رہ جائیں گے۔ اور تو صرف میری ہوگی، صرف میری۔۔ اور ہم یہاں بلتستان کی ان حسین وادیوں میں اپنا ایک ایسا آشیانہ بنائیں گے جہاں ہمیں کوئی ڈسٹرب نہ کرے گا۔
شازیہ : سچ میں یار، کب ہوگی اپنی شادی؟ جب میں ہمیشہ کے لیے تمہاری بانہوں میں ہوں گی۔
میں: جب میں کچھ بن جاؤں گا اور اپنی زندگی کا مقصد پورا کر لوں گا، تب پھر پوری زندگی صرف تم اور میں ہوں گے۔
کومل کی آواز سن کر میں خیالات سے باہر آیا۔
کومل: کب سے آواز یں دے رہی ہوں تمہیں ، کہاں کھو گئے تھے ؟
میں:کچھ نہیں، آپ لوگ میلے میں گھومیں، میں ابھی آتا ہوں۔
کومل کچھ کہنا چاہتی تھی، لیکن میری شکل دیکھ کر کچھ نہیں بولی۔
پھر میں تھوڑا دور چلا گیا اور آنکھ کے کونے سے نکلتے ہوئے ایک آنسو کو صاف کیا۔
میں سوچنے لگا شازیہ کے بارے میں کہ آخر اس نے مجھ پر کیوں یقین نہیں کیا؟
میں تو صرف تمہارا ہی تھاشازیہ ، لیکن تم نے ہمارے پیار پر ایک بار بھی یقین نہیں کیا، صرف غیروں پر بھروسہ کیا۔ آخر کیوں؟
ہم دونوں تو ایک دوسرے سے بے انتہا محبت کرتے تھے، پھر کیوں؟
میں کافی دیر اکیلا بیٹھا رہا۔
ایک گھنٹے بعد جب دل کا درد کچھ کم ہوا تو اٹھ کر دنگل کے میدان کے پاس آ گیا، جہاں الگ الگ گاؤں کے پہلوان لڑ رہے تھے۔
وہاں کا ماحول بڑا دلچسپ ہو رہا تھا۔
خانی چاچا کے سامنے تو پہلوانوں نے ویسے ہی ہار مان لی تھی کیونکہ انہیں پتہ تھا کہ وہ جیت نہیں پائیں گے۔
ادھر وڈیرہ شاکر کا بیٹا، وڈیرہ ناصر، سامنے والے پہلوانوں کو کچھ نہ کچھ توڑ رہا تھا، جو کھیل کے اصولوں کے بالکل خلاف تھا۔
٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭
گھر کا رکھوالا کی اگلی قسط بہت جلد
پچھلی اقساط کے لیئے نیچے کلک کریں

-
Keeper of the house-130-گھر کا رکھوالا
August 15, 2025 -
Keeper of the house-129-گھر کا رکھوالا
August 15, 2025 -
Keeper of the house-128-گھر کا رکھوالا
August 15, 2025 -
Keeper of the house-127-گھر کا رکھوالا
August 15, 2025 -
Keeper of the house-126-گھر کا رکھوالا
August 15, 2025 -
Keeper of the house-125-گھر کا رکھوالا
August 7, 2025
کہانیوں کی دنیا ویب سائٹ بلکل فری ہے اس پر موڈ ایڈز کو ڈسپلے کرکے ہمارا ساتھ دیں تاکہ آپ کی انٹرٹینمنٹ جاری رہے