کہانیوں کی دنیا ویب سائٹ کی ایک بہترین سلسہ وار کہانی منحوس سے بادشاہ
منحوس سے بادشاہ۔۔ ایکشن، سسپنس ، فنٹسی اور رومانس جنسی جذبات کی بھرپور عکاسی کرتی ایک ایسے نوجوان کی کہانی جس کو اُس کے اپنے گھر والوں نے منحوس اور ناکارہ قرار دے کر گھر سے نکال دیا۔اُس کا کوئی ہمدرد اور غم گسار نہیں تھا۔ تو قدرت نے اُسے کچھ ایسی قوتیں عطا کردی کہ وہ اپنے آپ میں ایک طاقت بن گیا۔ اور دوسروں کی مدد کرنے کے ساتھ ساتھ اپنے گھر والوں کی بھی مدد کرنے لگا۔ دوستوں کے لیئے ڈھال اور دشمنوں کے لیئے تباہی بن گیا۔
٭٭٭٭٭٭٭٭٭
نوٹ : ـــــــــ اس طرح کی کہانیاں آپ بیتیاں اور داستانین صرف تفریح کیلئے ہی رائیٹر لکھتے ہیں۔۔۔ اور آپ کو تھوڑا بہت انٹرٹینمنٹ مہیا کرتے ہیں۔۔۔ یہ ساری رومانوی سکسی داستانیں ہندو لکھاریوں کی ہیں۔۔۔ تو کہانی کو کہانی تک ہی رکھو۔ حقیقت نہ سمجھو۔ اس داستان میں بھی لکھاری نے فرضی نام، سین، جگہ وغیرہ کو قلم کی مدد سےحقیقت کے قریب تر لکھنے کی کوشش کی ہیں۔ اور کہانیوں کی دنیا ویب سائٹ آپ کو ایکشن ، سسپنس اور رومانس کی کہانیاں مہیا کر کے کچھ وقت کی تفریح فراہم کر رہی ہے جس سے آپ اپنے دیگر کاموں کی ٹینشن سے کچھ دیر کے لیئے ریلیز ہوجائیں اور زندگی کو انجوائے کرے۔تو ایک بار پھر سے دھرایا جارہا ہے کہ یہ کہانی بھی صرف کہانی سمجھ کر پڑھیں تفریح کے لیئے حقیقت سے اس کا کوئی تعلق نہیں ۔ شکریہ دوستوں اور اپنی رائے کا کمنٹس میں اظہار کر کے اپنی پسند اور تجاویز سے آگاہ کریں ۔
تو چلو آگے بڑھتے ہیں کہانی کی طرف
٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭
-
-
-
Gaji Khan–98– گاجی خان قسط نمبر
May 28, 2025 -
Gaji Khan–97– گاجی خان قسط نمبر
May 28, 2025 -
Smuggler –224–سمگلر قسط نمبر
May 28, 2025 -
Smuggler –223–سمگلر قسط نمبر
May 28, 2025
منحوس سے بادشاہ قسط نمبر -- 44
اپنے ہونٹوں پہ مسکان لاتے ہوئے ویر نے اسے ایک سمائل پاس کی تو نندنی بھی بدلے میں مسکرا بیٹھی۔
اس نے ویر کی کاپی دیکھی اور اس کی خوشی اور بھی بڑھ گئی۔ ویر نے سلیوشن ایک دم صحیح ڈھنگ سے حل کیا تھا۔
نندنی من ہی من میں مسکرائی۔ اس کا مطلب ویر واقعی دھیان دے رہا ہے، مجھے لگا تھا اس کا باہر جانا اپنی گرل فرینڈ سے ملنا جلنا اور ان سب کے مارے اس کا دھیان پڑھائی میں نہیں رہے گا مگر شاید میں غلط تھی۔
نندنی اب بھی یہی سوچتی تھی کہ ویر کی کوئی گرل فرینڈ ضرور ہے جس سے ملنے وہ جاتا رہتا تھا ۔بھلے ہی ویر نے کل اسے سب کچھ سچ بتا دیا تھا مگر اس دن اس کے گلے میں لگے وہ ہونٹوں کے نشان کے پیچھے کی سچائی ابھی تک بیان نہ کی تھی اس نے۔
اور شاید یہی وجہ تھی جس کے ہوتے نندنی یہی سمجھتی تھی کہ کوئی نہ کوئی گرل فرینڈ ضرور ہے ویر کی۔
اگلے ہی پل جیسے ندی کو کچھ یاد آیا تو اس نے ابھی ہی بتانا صحیح سمجھا ۔۔۔
’’ویر۔۔۔ ویر !؟اس نے دھیمی آواز میں ویر کو پکارا۔۔۔
ویر:
جی میم!؟
نندنی :
ویر۔۔۔ آج مجھے۔۔۔ وہ۔۔۔
ویر:
کیا ہوا میم؟
نندنی (دھیمی آواز میں):
ویر آج مجھے ایک بجے تھوڑا کام سے ایک جگہ جانا ہے مطلب میں بریک میں ہی کالج سے نکل جاؤں گی مگر ۔۔۔مگر پریشان نہیں ہونا میں روانہ ہونے سے پہلے تمہیں لینے آجاؤں گی، اوکے!؟
ویر:
کککچھ ۔۔۔کچھ ضروری کام ہے کیا میم!؟
ویر کے سوال سے ہی نندنی ایک دم چپ پڑگئی اس نے ایک گہری سانس لی اور بولی۔۔۔
نندنی:
ہممم! مجھے کام ہے ویر اس لیے مجھے تھوڑا جانا ہے۔ اوکے!؟ روانگی کے پہلے ہی آجاؤں گی اس لیے میں نے سوچا تمہیں بتا دوں کہیں تم مجھے ڈھونڈنے نہ لگو۔۔۔
ویر :(ہنستے ہوئے )
اوکے میم۔۔۔
نندنی:( ہنستے ہوئے)
ہممم۔۔۔
اور اتنا بول کر نندنی پلٹ کے بورڈ کی طرف جانے لگی مگر اس کے پلٹتے ہی ویر کے ہونٹوں پہ جو مسکان تھی وہ اگلے پل ہی غائب ہو گئی اور وہ نندنی کو پیچھے سے جاتے ہوئے بس گھورتا رہا۔۔۔
وہ۔۔۔ وہ کچھ چھپا رہی ہے؟؟؟
کیسے ماسٹر؟
’تم نے دیکھا نہیں پری؟ وہ کہتے وقت اپنی انگلیاں مروڑ رہی تھی، ان کی نظریں میری آنکھوں میں نہیں تھیں بلکہ اِدھر اُدھر ہی دوڑ رہی تھیں اور خاص کر وہ ‘فیک سمائل’ میں بتا سکتا ہوں کہ وہ واقعی ایک فیک سمائل تھی۔۔۔‘
نائس ابزر ویشن ماسٹر!
’ان کی وفاداری کتنی ہے اب؟‘
48 ماسٹر!
’ہمم۔۔۔ مگر ایسی کیا بات ہے جس کے ہوتے وہ مجھ سے جھوٹ بول رہی ہے شاید وہ میرے ساتھ یہ شیئر نہیں کرنا چاہتی، ہوسکتا ہے یہ ان کا نجی معاملہ ہو شاید اس لیے۔۔۔‘
ہوسکتا ہے ماسٹر ۔۔۔نندنی تھوڑی محتاط ہے آپ کو خود اس کے منہ سے نکلوانا پڑے گا اگر آپ کچھ جاننا چاہتے ہو تو۔۔۔ کیونکہ وہ خود سے نہیں بتائے گی۔
’ہممم!آل سو پری ۔۔۔مجھے اب اس سوال کا جواب چاہیے اب تم لیول تھری پہ ہو تو مجھے کوئی بہانہ نہیں چاہیے۔‘
کون سا سوال ماسٹر! اگر تم اہل ہو تو میں تمہیں بتاؤں گی
’تم نے کہا تھا کہ تم صرف وہی دیکھ سکتی ہو جو میں دیکھ سکتا ہوں رائٹ؟‘
بالکل ماسٹر!
’تو پھر اس دن تمہیں یہ کیسے پتہ چلا تھا کہ راگنی بھابھی کہاں پہ ہے تم نے وہ کیسے دیکھ لیا۔ مشن دیتے وقت تم نے مجھے ان کی لوکیشن بھی دی تھی مجھے یہ بات سمجھ میں نہیں آرہی۔۔۔؟‘
ہممم! ٹھیک ہے! میں تمہیں بتاتی ہوں!
ماسٹر میں ابھی بھی صرف اتنا ہی دیکھ سکتی ہوں جتنا آپ دیکھ سکتے ہو۔
’پھر۔۔۔؟‘
سمجھاتی ہوں! امیجن کریئے کہ آسمان سے ڈھیر ساری بالز گر رہے ہیں
’ہممم۔۔۔‘
اب آپ اپنے آپ کو مانیئے کہ آپ سسٹم ہیں اور وہ ساری بال مشن ہیں۔
’اوکے۔۔۔‘
ہمممم! تو کیا آپ کو ابھی پتہ ہے کہ وہ ساری جو بالز گر رہی ہیں ان میں کون کون سے مشنز ہیں؟
’نہیں!‘
اب مان لیجئے آپ کا ہاتھ اپنے آپ آگے بڑھتا ہے اور آپ ایک بال کو پکڑ لیتے ہو جس میں مشن کی ساری ڈیٹیلز دی ہوئی ہیں تو اب تو آپ کو پتہ چلے گا نااا ۔۔ کہ کون سا مشن مل رہا ہے؟
’ہاں بالکل! اگر اس بال میں سب کچھ لکھا ہے مشن سے ریلیٹڈ، ویٹ۔۔۔ مگر اس کا مطلب؟؟؟
بالکل صحیح ماسٹر مجھے نہیں پتہ رہتا کہ مشن کون سی لوکیشن پر ہے اور مشنز کون سے ہیں یہ سب کچھ اتفاقی طور پر آتے ہیں جنہیں میں شو کرتی ہوں۔
’ہممم! یہ تو ایک دم ہی الگ نکلا۔ میری توقعات سے مطلب تمہارے ہاتھ میں نہیں ہے یہ کنٹرول کرنا سارے مشن اتفاقی طور پر اپنے آپ آتے ہیں۔‘
یس ماسٹر!
’ہممم! اور یہ کیسے ہوتا ہے۔۔۔!؟‘
اس کے لیے آپ اہل نہیں ہیں۔۔۔
’ فک دِس!! ‘
میں اس میں مدد نہیں کر سکتی ماسٹر۔
٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭
ابھی تیسرا لیکچر ہی چل رہا تھا کہ تبھی ویر کی کلاس میں ایک انجان آدمی آیا اور ٹیچر کو ایک پرچی تھمائی اور کچھ بولا۔۔۔
پرچی دیکھتے ہی ٹیچر نے اس کی بات سن کر آواز لگائی۔۔۔
’’ ویر ہے کوئی یہاں؟‘‘
ویر:
یس سر۔۔۔
ٹیچر:
جاؤ کوئی تم سے بات کرنا چاہتا ہے۔
ویر:
او۔۔ اوکے۔۔۔
کنفیوز ہوتے ہوئے ویر نے انجان آدمی پر نظر ڈالی جو کہ دیکھنے میں45 سال کا کچھ لگ رہا تھا اور کپڑے وغیرہ کافی اچھے پہنے ہوئے تھے۔
’کون ہے یہ بندہ!؟؟‘اپنے ہونٹ سکیڑتے ہوئے ویر من میں سوچ کر دھیرے دھیرے اس آدمی کی طرف آگے بڑھا جو مسکراتے ہوئے اسے ہی دیکھ رہا تھا۔
کلاس سے جیسے ہی دونوں باہر آئے تو ویر نے سوال کیا۔
’’کیا میں آپ کو جانتا ہوں؟ کون ہو آپ؟‘‘
آدمی:
میں؟ ہا ہا ہا۔۔۔مجھے بھی جان جاؤگے ۔۔۔پر پہلے۔۔۔
نیچے کیوں چلتے ہو؟
ہممم؟ کوئی اور ہے جو تم سے ملنے کے لیے انتظار کر رہا ہے۔۔۔
ویر:
مجھ سے ملنے کے لیے!؟
’کون ہو سکتا ہے بھلا!؟‘
[ ]
’پری کہیں یہ لوگ۔۔۔‘
آئی ڈونٹ نو ماسٹر ۔’دیم اٹ!‘
آدمی:
تو چلیں!؟
اس نے اپنا ایک ہاتھ پھیلاتے ہوئے چلنے کا اشارہ کیا تو ویر نے ہاں میں گردن ہلا دی۔۔۔
جیسے ہی دونوں سیڑھیوں سے نیچے جا رہے تھے وہیں سائیڈ کی ایک کلاس میں نندنی کی نظر اچانک ہی اتفاق سے ویر پر پڑ گئی اور یہ دیکھتے ہی وہ سوچ میں پڑ گئی۔
’ویر!؟؟؟؟ یہ آدمی کون ہے اس کے ساتھ؟ کوئی گھر کا فرد؟‘
پتہ نہیں نندنی کو کیا ہوا کہ وہ کلاس میں پانچ منٹ میں آنے کا انسٹرکشن دے کے باہر آگئی اور ان دونوں کے پیچھے پیچھے جانے لگی۔۔۔
جیسے ہی ویر اور وہ آدمی کیمپس میں آئے، ویر کی آنکھیں پھٹی کی پھٹی رہ گئیں۔
کیمپس میں سائیڈ میں ایک بلیک رولز روئس کھڑی ہوئی تھی اور جیسے ہی اس کی نظر بغل سے کھڑی دو لڑکیوں پر گئی تو اسے ایک اور جھٹکا لگا۔
کچھ ہی پلوں میں ویر اور وہ آدمی ان دو لڑکیوں کے سامنے تھا۔
’مجھے یہ مت کہنا کہ یہ دونوں مجھ سے ملنے آئی ہیں اوہ یار!!یہ لڑکی ۔۔۔یہ ۔۔۔یہ تو بہت خوبصورت ہے۔۔۔بالکل اس کی طرح ۔۔۔جیسے ہی ویر نے قریب سے ان دونوں کو دیکھا تو اس کے ہوش ہی اڑ گئے صرف وہی نہیں کیمپس میں جو بھی لوگ موجود تھے وہ سبھی ان دونوں کو ہی تاڑ رہے تھے۔
ان دونوں کے اوپر سے لوگوں کی نظریں ہٹ ہی نہیں رہی تھیں یہاں تک کہ کینٹین کے ورکرز اور گارڈز تک تاڑنے میں لگے ہوئے تھے۔
مگر ان دونوں میں سے ایک زیادہ خوبصورت تھی۔ اور وہ تھی جس نے پروفیشنل اؤٹ فٹ پہنا ہوا تھا ۔ساڑھی والی لڑکی بھی خوبصورت تھی مگر اتنی نہیں جتنی وہ ینگ والی لڑکی لگ رہی تھی۔
ویر کی اچانک بولتی بند ہو گئی تھی۔ اگر اس کلب والی لڑکی کی خوبصورتی کو کوئی میچ کر سکتا تھا تو وہ یہی لڑکی تھی جو اس وقت اس کے سامنے کھڑی تھی۔
اب تک ویر یہی سوچتا تھا کہ کلب والی لڑکی اب تک سب سے خوبصورت لڑکی تھی جو اس نے دیکھی تھی مگر اب یہ کہنا تھوڑا مشکل تھا کیونکہ یہ لڑکی بھی اس کلب والی کی خوبصورتی کو ٹکر دے سکتی تھی۔
جیسے ہی اس لڑکی نے ویر کو دیکھا اپنے آپ ہی اس کی آنکھوں میں ایک چمک آگئی وہ مسکراتے ہوئے اسے دیکھنے لگی اس کی نظریں ویر کی آنکھوں میں ہی ٹکی ہوئی تھیں جس کی وجہ سے بیچارے ویر کو شرم آرہی تھی کیونکہ وہ تھی ہی اتنی اٹریکٹو۔۔۔
مگر جیسے ہی اس نے ویر کے چہرے اور ہاتھوں میں لگی جگہ جگہ بینڈج اور ایک دو پٹی دیکھیں اس کی مسکان غائب ہو گئی اور ایک سوچ اس کے چہرے پر آگئی۔
٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭
منحوس سے بادشاہ کی اگلی قسط بہت جلد
پچھلی اقساط کے لیئے نیچے کلک کریں
-
Perishing legend king-120-منحوس سے بادشاہ
May 25, 2025 -
Perishing legend king-119-منحوس سے بادشاہ
May 25, 2025 -
Perishing legend king-118-منحوس سے بادشاہ
May 25, 2025 -
Perishing legend king-117-منحوس سے بادشاہ
May 25, 2025 -
Perishing legend king-116-منحوس سے بادشاہ
May 25, 2025 -
Perishing legend king-115-منحوس سے بادشاہ
May 25, 2025