Smuggler–100–سمگلر قسط نمبر

سمگلر

کہانیوں کی دنیا ویب سائٹ کی ایک اور فخریا  کہانی سمگلر

سمگلر۔۔  ایکشن ، سسپنس  ، رومانس اور سیکس سے پھرپور کہانی  ہے ۔۔ جو کہ ایک ایسے نوجون کی  کہانی ہے جسے بے مثل حسین نوجوان لڑکی کے ذریعے اغواء کر کے بھارت لے جایا گیا۔ اور یہیں سے کہانی اپنی سنسنی خیزی ، ایکشن اور رومانس کی ارتقائی منازل کی طرف پرواز کر جاتی ہے۔ مندروں کی سیاست، ان کا اندرونی ماحول، پنڈتوں، پجاریوں اور قدم قدم پر طلسم بکھیرتی خوبصورت داسیوں کے شب و روز کو کچھ اس انداز سے اجاگر کیا گیا ہے کہ پڑھنے والا جیسے اپنی آنکھوں سے تمام مناظر کا مشاہدہ کر رہا ہو۔ ہیرو  کی زندگی میں کئی لڑکیاں آئیں جنہوں نے اُس کی مدد بھی کی۔ اور اُس کے ساتھ رومانس بھی کیا۔

٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭

نوٹ : ـــــــــ  اس طرح کی کہانیاں  آپ بیتیاں  اور  داستانین  صرف تفریح کیلئے ہی رائیٹر لکھتے ہیں۔۔۔ اور آپ کو تھوڑا بہت انٹرٹینمنٹ مہیا کرتے ہیں۔۔۔ یہ  ساری  رومانوی سکسی داستانیں ہندو لکھاریوں کی   ہیں۔۔۔ تو کہانی کو کہانی تک ہی رکھو۔ حقیقت نہ سمجھو۔ اس داستان میں بھی لکھاری نے فرضی نام، سین، جگہ وغیرہ کو قلم کی مدد سےحقیقت کے قریب تر لکھنے کی کوشش کی ہیں۔ اور کہانیوں کی دنیا ویب سائٹ آپ  کو ایکشن ، سسپنس اور رومانس  کی کہانیاں مہیا کر کے کچھ وقت کی   تفریح  فراہم کر رہی ہے جس سے آپ اپنے دیگر کاموں  کی ٹینشن سے کچھ دیر کے لیئے ریلیز ہوجائیں اور زندگی کو انجوائے کرے۔تو ایک بار پھر سے  دھرایا جارہا ہے کہ  یہ  کہانی بھی  صرف کہانی سمجھ کر پڑھیں تفریح کے لیئے حقیقت سے اس کا کوئی تعلق نہیں ۔ شکریہ دوستوں اور اپنی رائے کا کمنٹس میں اظہار کر کے اپنی پسند اور تجاویز سے آگاہ کریں ۔

تو چلو آگے بڑھتے ہیں کہانی کی طرف

٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭

سمگلر قسط نمبر- 100

کرشمہ نے پیچھے ہٹتے ہوئے اس کے پیروں میں ایک اور گولی چلادی اور دروازے میں کھڑے آدمیوں کی طرف دیکھتے ہوئے چیچنی۔

اوئے اسے لے جاؤ یہاں سے ورنہ مر جائے گا میرے ہاتھوں، حرامی کہیں کا۔ کرشمہ کے لہجے میں نفرت بھی تھی اور سفا کی بھی۔۔۔ وہ دونوں آدمی بھی خاصے لحیم شحیم تھے۔ انہوں نے بڑی مشکل سے بھیم کو قابو میں کیا اور اسےکھینچتے ہوئے باہر لے گئے۔ تیسرا آدمی وہیں کھڑا رہا تھا۔ کرشمہ میرے قریب آ کر گھٹنوں پر جھک گئی۔

مجھے  افسوس ہے مانے ۔ وہ میری طرف دیکھتے ہوئے بولی۔ ” تمہیں تھوڑی سی سزا دینے کے  لئے بھیم کو یہاں بلایا گیا تھا۔ لیکن میں اگر وقت پر نہ پہنچتی  تو وہ حرامی تو تمہیں ختم ہی کر دیتا۔ لگتا ہے تم  نے اس کی اچھی خاصی مرمت کر ڈالی تھی اور اس لئے اس پر جنون طاری ہو گیا تھا۔ آج تک کوئی اس پر ہاتھ نہیں اٹھا سکا۔

اور تم نے مجھے بچانے کے لئے اس کی ٹانگ پر گولی  مار دی۔ میں کہتے ہوئے اٹھ کر بیٹھ گیا۔

میں ایک ہاتھ سے اب بھی گردن سہلا رہا تھا۔ کرشمہ دو قدم پیچھے ہٹ گئی۔ اسے ڈر تھا کہ میں اس پر حملہ نہ کردوں ۔

اگر وہ تمہیں نہ چھوڑتا تو میں اس کی کھوپڑی میں بھی گولی مار سکتی تھی ۔ کرشمہ نے کہا۔ اس لئےنہیں کہ مجھے تم سے کسی قسم کی ہمدردی ہے۔ بلکہ تمہاری جان اس وقت ہمارے لئے زیادہ قیمتی ہے۔ وہ اٹھ کر مزید پیچھے ہٹ گئی اوریہ بے خوفی اور مار دھاڑ کی صلاحیت تمہاری اہمیت کو بڑھارہی ہے وہ اٹھ کر مزید پیچھے ہو گئی اوردروازے کے قریب کھڑے ہوئے آدمی کی طرف دیکھتے ہوئے بولی۔ ” مجھے تو تم پر بھی غصہ آرہا ہےلکشمن۔۔۔ تم خاموشی سے تماشہ دیکھتے رہے اور اسے روکنے کی کوشش نہیں کی ۔ بہر حال اسے اوپر لے چلو ۔

میں اس راکشش کو روکنے کی کوشش کرتا تو وہ مجھے مار ڈالتا ۔ لکشمن کہتے ہوئے آگےبڑھا اور مجھے بالوں سے پکڑ کر کھینچنے لگا۔ میں اٹھ کر کھڑا ہو گیا بھیم سے دھینگا مشتی میں میرا چوغہ پھٹ گیا تھا جو نیچے لٹک کر پیروں میں الجھ رہا تھا۔ بھیم کے ہاتھوں گدھوں کی طرح پٹنے کے باوجود میرا حوصلہ پست نہیں ہوا تھا اور میں اس وقت بھی اس پورزیشن میں تھا کہ لکشمن کو اپنی گرفت میں لے کر اسے ڈھال بنالیتا اور یہاں سے نکلنے کی کوشش کرتا۔ لیکن بھیم کا حشر میں دیکھ چکا تھا۔ مجھے اپنی حراست میں رکھنے کے لئے کرشمہ لکشمن کو بھی گولی مار سکتی تھی۔

ہم تہہ خانے سے نکل کر اوپر آگئے ۔ مجھے ایک کمرے میں لے جا کر کرسی پر بٹھا دیا گیا۔ یہاں پہلے سے ایک آدمی  موجود تھا۔ اس کے ہاتھ میں آٹو  میٹک رائفل تھی اور وہ بڑی گہری نظروں سے میری طرف دیکھ رہا تھا۔ باہر کسی گاڑی کا انجن اسٹارٹ ہونے اور پھر گاڑی کے روانہ ہونے کی آواز سنائی دی۔

 مجھے یہ اندازہ لگانے میں دشواری پیش نہیں آئی کہ وہ دونوں بھیم کو لے جارہے تھے۔

لکشمن کرشمہ نے اسکی طرف دیکھتے ہوئے کہا. “بہت عرصہ بعد بلکہ زندگی  بھگوان تمہارے گھر میں پدھار رہے ہیں۔ سادھو سنت دیوتا سمان ہی تو ہوتے ہیں۔ تمہیں اس سے اچھا موقع کہاں ملے گا۔ اپنے پاپوں کا پراسچت کر لو۔ سیوا کرو سادھو مہاراج کی ۔

کیا سیوا کروں سادھو مہاراج ؟ لکشمن میرے سامنے ہاتھ جوڑ کر کھڑا ہو گیا۔

پپ ،،،پانی۔۔۔ مجھے پانی پلا دو۔ میں نے کہا میرے ہونٹوں سے بہنے والا خون جم گیا تھا اور حلق خشک ہو رہا تھا۔ جسم کا جوڑ جوڑ دکھ رہا تھا۔ کم بخت بھیم نے مجھے روئی کی طرح دھنک کر رکھ دیا تھا۔ لکشمن دوسرے کمرے میں جاکر پانی سے بھرا ہوا گلاس لے آیا۔ اس دوران دوسرا آدمی را ئفل تانے کھڑا رہا تھا۔ کرشمہ کے ہاتھ میں بھی پستول موجود تھا۔ لکشمن پانی سے بھرا ہوا گلاس لے کر میرے سامنے کھڑا تھا۔ میں نے اس کی طرف ہاتھ بڑھا دیا اس نے بھی ہاتھ آگے بڑھایا لیکن گلاس میرے ہاتھ میں دینے کے بجائے پانی میرے منہ پر پھینک دیا۔ “میرے بھائی کا ہتھیارا میرے ہاتھوں سے پانی پینا چاہتا ہے۔ وہ گلاس ایک طرف پھینکتے ہوئے غرایا۔

” میں پلاتا ہوں تمہیں پانی ، بلکہ گنگا جل پلاؤں گا تمہیں ۔

اس نے میرے منہ پر زور دار تھپڑ رسید کر دیا۔ تھپڑ اس قدر بھر پور تھا کہ میرا دماغ گھوم کر رہ گیا۔ اس سے پہلے کہ میں اپنے آپ کو سنبھال سکتا ایک زور دار گھونسہ میرے منہ پر پڑا اور میں کرسی سمیت پیچھے الٹ گیا اور قلابازی کھاتا ہوا دور جاگرا۔ لکشمن بھی گھوم کر میرے قریب آ گیا اور مجھ پر ٹھوکروں کی بارش کر دی ، میرے منہ اور ناک سے ایک بار پھر خون بہہ نکلا تھا۔ بس کرو لکشمن کرشمہ چیچنی۔ ”اسے اٹھا کر کرسی پر بٹھا  دو۔

لکشمن کے ہاتھ رک گئے۔ وہ حکم عدولی کرنے پر بھیم کا حشر دیکھ چکا تھا۔ اس نے پہلے کری سیدھی کی اور پھر مجھے اٹھا کر کرسی پر بٹھا دیا اور پھر یہ انکشاف میرے لئے خاصا سنسنی خیز ثابت ہوا تھا کہ بدری ناتھ مندر میں جو پجاری میرے ہاتھوں مارا گیا تھاوہ لکشمن کا بھائی تھا۔ تہہ خانے میں وہ خود کو ضبط کئےکھڑا رہا تھا مگر اس نے بھیم کو میری پٹائی کرنے سے نہیں روکا  تھا۔

ان کم بختوں نے  مار مار کر میرا حلیہ بگاڑ دیا تھا۔  میری جگہ کوئی عام آدمی ہوتا تو دم توڑ چکا ہوتا۔  لیکن میں بڑا سخت جان تھا۔ اب تک اپنے آپ کو زندہ رکھے ہوئے تھا۔ کرشمہ اب بھی پستول لئے میرےسامنے کھڑی تھی۔

“کک ،،،کک،،،کرشمہ”

 میں نے اس کی طرف دیکھتے ہوئے رک رک کر کہا۔ ” میری جو بھی ٹوٹ پھوٹ ہورہی ہے اس کا حساب رکھنا۔ یہ سب کچھ تمہارے کھاتے میں جمع ہو رہا ہے اور سارا حساب تمہیں چکانا ہو گا۔

” اوہو “

کرشمہ چیخی ۔ تو کیا اب بھی تم سمجھتے ہو کہ یہاں سے بچ کر جا سکو گے؟”

میں نے مایوس ہونا نہیں سیکھا ۔ میں نے جواب دیا۔ زندگی کے آخری سانس تک لڑوں گا۔اور یہ حساب چکانے کی کوشش کروں گا۔

واقعی بہت بہادر ہو ۔ کرشمہ مسکرائی۔ لیکن ان تمام تکلیفوں سے بچ سکتے ہو۔ اگر ان لوگوں کاپتہ بتا دو جنہوں نے تمہیں اب تک پناہ دے رکھی تھی ۔ منی لال یہ جاننے میں دلچسپی رکھتا ہے کہ وہ غدار کون ہیں۔

تم کنیا کے بارے میں جان چکی ہو۔ پھر کیوں پوچھ رہی ہو ۔“ میں نے جواب دیا۔ نہیں کرشمہ نے نفی میں سر ہلا دیا ۔ کنیا میں اتنی جرات نہیں ہوسکتی کہ اتنے روز تک تمہیں چھپائے رکھتی۔ اس رات جب تم مجھے اس کے کا ٹیچ میں لے کر گئے تھے تو مجھے اندازہ ہو گیا تھا کہ تمہاری اور اس کی دوستی چند گھنٹوں سے پرانی نہیں ہے۔ میں ان لوگوں کے بارے میں جاننا چاہتی ہوں جنہوں نےکنیا کے پاس آنے سے پہلے تمہیں پناہ دے رکھی تھی اور میں یہ بھی جاننا چاہوں گی کہ کنیا اس وقت کہاں ہے؟

اگلی قسط بہت جلد 

مزید اقساط  کے لیئے نیچے لینک پر کلک کریں

رومانوی مکمل کہانیاں

میری بیوی کو پڑوسن نےپٹایا

میری بیوی کو پڑوسن نےپٹایا -- کہانیوں کی دُنیا ویب سائٹ کی جانب سے رومانوی سٹوریز کے شائقین کے لیئے پیش خدمت ہے ۔جنسی جذبات کی بھرپور عکاسی کرتی ہوئی مکمل بہترین شارٹ رومانوی سٹوریز۔ ان کہانیوں کو صرف تفریحی مقصد کے لیئے پڑھیں ، ان کو حقیقت نہ سمجھیں ، کیونکہ ان کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ہے ۔ انجوائےکریں اور اپنی رائے سے آگاہ کریں ۔
Read more
رومانوی مکمل کہانیاں

کالج کی ٹیچر

کالج کی ٹیچر -- کہانیوں کی دُنیا ویب سائٹ کی جانب سے رومانوی سٹوریز کے شائقین کے لیئے پیش خدمت ہے ۔جنسی جذبات کی بھرپور عکاسی کرتی ہوئی مکمل بہترین شارٹ رومانوی سٹوریز۔ ان کہانیوں کو صرف تفریحی مقصد کے لیئے پڑھیں ، ان کو حقیقت نہ سمجھیں ، کیونکہ ان کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ہے ۔ انجوائےکریں اور اپنی رائے سے آگاہ کریں ۔
Read more
رومانوی مکمل کہانیاں

میراعاشق بڈھا

میراعاشق بڈھا -- کہانیوں کی دُنیا ویب سائٹ کی جانب سے رومانوی سٹوریز کے شائقین کے لیئے پیش خدمت ہے ۔جنسی جذبات کی بھرپور عکاسی کرتی ہوئی مکمل بہترین شارٹ رومانوی سٹوریز۔ ان کہانیوں کو صرف تفریحی مقصد کے لیئے پڑھیں ، ان کو حقیقت نہ سمجھیں ، کیونکہ ان کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ہے ۔ انجوائےکریں اور اپنی رائے سے آگاہ کریں ۔
Read more
رومانوی مکمل کہانیاں

جنبی سے اندھیرے

جنبی سے اندھیرے -- کہانیوں کی دُنیا ویب سائٹ کی جانب سے رومانوی سٹوریز کے شائقین کے لیئے پیش خدمت ہے ۔جنسی جذبات کی بھرپور عکاسی کرتی ہوئی مکمل بہترین شارٹ رومانوی سٹوریز۔ ان کہانیوں کو صرف تفریحی مقصد کے لیئے پڑھیں ، ان کو حقیقت نہ سمجھیں ، کیونکہ ان کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ہے ۔ انجوائےکریں اور اپنی رائے سے آگاہ کریں ۔
Read more
رومانوی مکمل کہانیاں

بھائی نے پکڑا اور

بھائی نے پکڑا اور -- کہانیوں کی دُنیا ویب سائٹ کی جانب سے رومانوی سٹوریز کے شائقین کے لیئے پیش خدمت ہے ۔جنسی جذبات کی بھرپور عکاسی کرتی ہوئی مکمل بہترین شارٹ رومانوی سٹوریز۔ ان کہانیوں کو صرف تفریحی مقصد کے لیئے پڑھیں ، ان کو حقیقت نہ سمجھیں ، کیونکہ ان کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ہے ۔ انجوائےکریں اور اپنی رائے سے آگاہ کریں ۔
Read more
رومانوی مکمل کہانیاں

کمسن نوکر پورا مرد

کمسن نوکر پورا مرد -- کہانیوں کی دُنیا ویب سائٹ کی جانب سے رومانوی سٹوریز کے شائقین کے لیئے پیش خدمت ہے ۔جنسی جذبات کی بھرپور عکاسی کرتی ہوئی مکمل بہترین شارٹ رومانوی سٹوریز۔ ان کہانیوں کو صرف تفریحی مقصد کے لیئے پڑھیں ، ان کو حقیقت نہ سمجھیں ، کیونکہ ان کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ہے ۔ انجوائےکریں اور اپنی رائے سے آگاہ کریں ۔
Read more

Leave a Reply

You cannot copy content of this page