Smuggler –141–سمگلر قسط نمبر

سمگلر

کہانیوں کی دنیا ویب سائٹ کی ایک اور فخریا  کہانی سمگلر

سمگلر۔۔  ایکشن ، سسپنس  ، رومانس اور سیکس سے پھرپور کہانی  ہے ۔۔ جو کہ ایک ایسے نوجون کی  کہانی ہے جسے بے مثل حسین نوجوان لڑکی کے ذریعے اغواء کر کے بھارت لے جایا گیا۔ اور یہیں سے کہانی اپنی سنسنی خیزی ، ایکشن اور رومانس کی ارتقائی منازل کی طرف پرواز کر جاتی ہے۔ مندروں کی سیاست، ان کا اندرونی ماحول، پنڈتوں، پجاریوں اور قدم قدم پر طلسم بکھیرتی خوبصورت داسیوں کے شب و روز کو کچھ اس انداز سے اجاگر کیا گیا ہے کہ پڑھنے والا جیسے اپنی آنکھوں سے تمام مناظر کا مشاہدہ کر رہا ہو۔ ہیرو  کی زندگی میں کئی لڑکیاں آئیں جنہوں نے اُس کی مدد بھی کی۔ اور اُس کے ساتھ رومانس بھی کیا۔

٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭

نوٹ : ـــــــــ  اس طرح کی کہانیاں  آپ بیتیاں  اور  داستانین  صرف تفریح کیلئے ہی رائیٹر لکھتے ہیں۔۔۔ اور آپ کو تھوڑا بہت انٹرٹینمنٹ مہیا کرتے ہیں۔۔۔ یہ  ساری  رومانوی سکسی داستانیں ہندو لکھاریوں کی   ہیں۔۔۔ تو کہانی کو کہانی تک ہی رکھو۔ حقیقت نہ سمجھو۔ اس داستان میں بھی لکھاری نے فرضی نام، سین، جگہ وغیرہ کو قلم کی مدد سےحقیقت کے قریب تر لکھنے کی کوشش کی ہیں۔ اور کہانیوں کی دنیا ویب سائٹ آپ  کو ایکشن ، سسپنس اور رومانس  کی کہانیاں مہیا کر کے کچھ وقت کی   تفریح  فراہم کر رہی ہے جس سے آپ اپنے دیگر کاموں  کی ٹینشن سے کچھ دیر کے لیئے ریلیز ہوجائیں اور زندگی کو انجوائے کرے۔تو ایک بار پھر سے  دھرایا جارہا ہے کہ  یہ  کہانی بھی  صرف کہانی سمجھ کر پڑھیں تفریح کے لیئے حقیقت سے اس کا کوئی تعلق نہیں ۔ شکریہ دوستوں اور اپنی رائے کا کمنٹس میں اظہار کر کے اپنی پسند اور تجاویز سے آگاہ کریں ۔

تو چلو آگے بڑھتے ہیں کہانی کی طرف

٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭

سمگلر قسط نمبر- 141

اچھا ہوا تم نے اپنے آدمیوں کے بارے میں بتا دیا وشواش” میں نے اس کے چہرے پر نظریں جماتے ہوئے کہا لیکن میرا خیال ہے کہ ہمیں اتنا وقت مل جائے گا کہ تم سے اپنی بات منوا سکیں اگر تم شرافت سے میری باتوں کا جواب دو تو میں وعدہ کرتا ہوں کہ تمہاری موت آسان بنا دوں گا۔ بہ صورت دیگر تم اس موت کا تصور بھی نہیں کر سکتے جو میں نے تمہارے لئے سوچ رکھی ہے وہ خاموشی سے میری طرف دیکھتا  رہا۔

منی لال کہاں ہے؟ میں نے اس کے چہرے پر نظریں جماتے ہوئے پوچھا۔

منی لال۔۔۔ وشواش کے ہونٹوں پر زہریلی مسکراہٹ آگئی ۔ ہمارا  بدترین دشمن ہونے کے با وجود اب وہ ہمارا  ہیرو ہے۔ اس میں شبہ نہیں کہ ہم اسے تمہارے ہاتھوں قتل کروانا چاہتے تھے لیکن تم نے کیمپ کو تباہ کر کے ہماری آپس کی دشمنی مٹادی ہے وہ کیمپ تمہارے دیش میں تباہی پھیلانے کے لئے انسانی بم تیار کر رہا تھا جو تم نے تباہ کر دیا اس سے ہمارا ذاتی نہیں ہمارے دیش کا نقصان ہوا ہے اور ہم اپنے دیش کا نقصان برداشت نہیں کر سکتے اس لئے ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ اپنی ذاتی دشمنیاں ختم کر کے منی لال  کا ساتھ دیا جائے ۔

اور  منی لال شاید کسی اور منصوبے پر کام کر رہا ہے میں نے کہا۔

ہاں اور وہ منصوبہ اس کیمپ سے بھی زیادہ خوف ناک ہے” وشواش نے کہا “

کیمپ کی سرگرمیاں بحال کرنے میں شاید کئی مہینے لگ جائیں مگر  منی لال کے نئے منصوبے پر زیادہ سے زیادہ  چندمہینے لگیں گے۔“

لیکن شاید تم لوگوں کی یہ حسرت پوری نہ ہو سکے میں نے کہا ۔ تم دیکھ چکے ہو کہ میں کس طرح تم لوگوں کی جڑیں کھوکھلی کر دی ہیں میں نے فیصلہ کیا ہے کہ اس وقت تک ماؤنٹ آبو سے نہیں جاؤں گا جب تک یہاں اپنے دیش کے خلاف ہونے والی سازشوں کو کچل نہ دوں تم دیکھو گے کہ جس طرح میں نے دہشت گردی کا کیمپ تباہ کیا ہے۔ اس طرح منی لال  کا دوسرا منصوبہ بھی ناکام بنا دوں گا۔ اس کے تیار کئے ہوئے زہر سے اس کو ایسے جھٹکے دوں گا کہ کوئی دوسرا  ایسی کوئی چیز تیار کرنے کی حماقت نہیں  کرے گا۔

تت،،،تتتم جانتے ہو؟ وشواش  ہکلا گیا۔

ہاں میں نے مسکراتے ہوئے کہا۔ میں منی لال کے اس زہر کا تجربہ اس کی موجودگی میں شوشانت پنڈت پر کر چکا ہوں ۔ منی لال کی قسمت اچھی تھی جو اس وقت میرے ہاتھ سے بچ گیا لیکن میں اسے چھوڑوں گا نہیں، اس کا تیار کیا ہوا زہر اس پر استعمال کروں گا۔ تم مجھے صرف اتنا بتا دو کہ وہ کہاں چھپا بیٹھا ہے۔

نہیں”  وشواش نے کہا۔ میں تمہیں اس کے بارے میں نہیں بتاؤں گا۔ دشمنی اور تمام تر نفرت کے باوجود ہم اس کی سرکشا کریں گے ۔”

اپنی سرکشا  تو تم کر نہیں سکے اسے کیا بچاؤ گے۔“ میں نے کہا میں تمہیں صرف تیس سکینڈ کی مہلت دے رہا ہوں اس دوران اگر تم نے زبان نہ کھولی تو میرے ہاتھ حرکت میں آجائیں گے۔

‘نہیں میں تمہیں کچھ نہیں بتاؤں گا۔ وشواس نے کہا۔’

میں چند لمحے اس کی طرف دیکھتا رہا اور پھر اچانک ہی میرا ہاتھ حرکت میں آ گیا۔ وشواش کے منہ پر پڑنے والا تھپڑ اس قدر بھر پور تھا کہ وہ چکرا کر رہ گیا اس کے ہونٹوں سے خون کی ہلکی سی دھار بہہ نکلی تھی اور پھر میں نے اسے سنبھلنے کا موقع نہیں دیا۔ میں فٹ بال کی طرح اس پر ٹھوکریں برساتا رہا۔ وہ بلبلاتا ہوا فرش پر ادھر ادھر لڑھکتا رہا۔ وشواش واقعی بہت ڈھیٹ اور سخت جان ثابت ہوا تھا اتنی مار کسی جانور پر پڑتی تو وہ بھی انسانوں کی طرح بولنے لگتا میں اسے چھوڑ کر ایک طرف کھڑا ہو گیا میرا سانس پھول گیا تھا۔

میں نے پوجا کو اشارہ کیا اور اس کمرے سے نکل کر دوسرے کمرے میں آ گیا۔ کا ٹیچ آراستہ تھا میں دوسرے کمرے کی بتی جلائے بغیر ٹٹولتا ہوا کچن کی طرف آگیا اور بتی جلا کر پر تجسس نظروں سے ادھر اُدھر دیکھنے لگا۔

مجھے جس چیز کی تلاش تھی وہ مل گئی۔ میں نے وہاں سے چھری اٹھائی  اور انگوٹھے سے اس کی دھار کو آزما کر دیکھا اور واپس اسی کمرے میں آگیا۔ وشواش اب بھی فرش پر پڑا تھا اور پوجا اس پر پستول تانے کھڑی تھی۔ دوشواش اس سے کچھ کہہ رہا تھا۔ مجھے دیکھ کر خاموش ہو گیا۔

 کیا کہہ رہا تھا  یہ؟ میں نے سوالیہ نگاہوں سے پوجا کی طرف دیکھا۔

مجھے ہندوستان کی ملکہ بنانے کی بات کر رہا تھا بشرطیکہ میں تمہارے بجائے اس کا  ساتھ دوں۔ پوجا نے مسکراتے ہوئے جواب دیا۔

 ہوں”۔۔۔ میں چھری کی دھار پر انگلی پھیرتے ہوئے وشواش کے قریب آگیا۔ میرے ہاتھ میں  چھری دیکھ کر اس کی آنکھوں میں خوف ابھر آیا تھا۔

 بات یہ ہے  وشواش کہ حریف مقابلہ نہ کرے تو مجھےلڑائی میں مزہ نہیں آتا۔ مجھے تم سے زور دار مقابلے کی توقع تھی مگر تم بالکل نکمےنکلے ۔ اب میں نے ایک اور فیصلہ کیا ہے، میں اس کے قریب بیٹھ گیا۔معاملہ یکطرفہ ہو تو کیوں نہ اس سے بھر پور فائدہ اٹھایا جائے۔ اب میں اس چھری سے تمہاری بوٹیاں کاٹوں گا اور اس وقت تک تمہارے شریر کو  کا ٹتا ر ہوں گا جب تک تم زبان نہیں کھولتے ۔“

نن نہیں تم ایسا نہیں کر سکتے ۔ اس کی آنکھوں میں خوف کچھ اور بھی گہرا ہو گیا۔ وشواش  چیخا۔

 مجھے کون روک سکتا ہے۔ میں نے کہا اور اس کی ٹانگ پر وار کر دیا۔ وشواش چیخ  اٹھا۔ چھری تقریباً دو انچ کے قریب اس کی ران میں پیوست ہو گئی۔ میں نے ایک دو ہلکے ہلکے جھٹکے دیئے اور پھر ایک زور دار جھٹکے سے چھری کو باہر کھینچ لیا۔ خون کی دھار بہہ نکلی۔ وشواش دونوں ہاتھوں سے ٹانگ پکڑے فرش پر لوٹنے لگا۔

میں جو کہتا ہوں اس پر عمل بھی کرتا ہوں۔ میرے حلق سے غراہٹ نکلی ۔ میں تمہیں اس طرح تڑپا تڑپا کر ختم کروں گا کہ تمہاری آتما آئندہ سات جنم تک بھی میرے نام سے کانپتی رہے گی۔

نہیں میں کچھ نہیں بتاؤں گا۔ وشواش چیخا۔ میں نے اس کی دوسری ٹانگ پر وار کیا اور پھر تو گویا مجھ پر دیوانگی سی طاری ہو گئی میں اس کی دونوں ٹانگوں پر چھری سے وار کرتا رہا اور وہ چیختا رہا۔ اس کی ٹانگوں سے بہنے والا خون فرش کو داغ دار کرتا رہا آخر کار میں نے ہاتھ روک لیا اور اس کی ایک ٹانگ پر ٹانگ رکھ کر کھڑا ہو گیا۔

اب میں تمہارے  سینے کی کھال ادھیڑوں گا ۔“ میں نے اس پر جھکتے ہوئے کہا۔

ٹھٹ ٹھہرو ۔۔۔ وشواش کے منہ سے مردہ سی آواز نکلی ۔ سس،سب  ببتاتا  ہوں۔

میں ایک قدم پیچھے ہٹ گیا ۔ اگر پہلے ہی فیصلہ کر لیتے تو تمہیں اتنی تکلیف نہ اٹھانی پڑتی اب جلدی سے بتاؤ منی لال کہاں ہے اور اس کے ساتھ کون کون ہے؟“

وووه،،،  وه “کک کرشنا  ااا”  کے بنگلے پر ہے وشواش نے رک رک کر کہا۔ ” اس کے ساتھ کرشنا،  کرشمہ اور شنکر بھی ہے مگر تم آسانی سے اس تک نہیں پہنچ سکو گے ۔

یہ  میرا درد سر ہے۔میں نے کہا ” کرشنا   کا بنگلہ کہاں ہے؟“

عمران جی جلدی کرو ۔ کسی گاڑی کی آواز سنائی دے رہی ہے۔

پوجا کی آواز سن کر میں چونک گیا۔ گاڑی کے انجن کی گونجتی ہوئی آواز سنائی دے رہی تھی۔ وشواش نے جب یہ کہا تھا کہ اس کے آدمی یہاں پہنچنے والے ہیں تو میں اسے غلط سمجھا تھا لیکن اب یقین کر  لینا پڑا کہ اس نے غلط نہیں کہا تھا اس کے آدمی شاید کسی وجہ سے پیچھے رہ گئے تھے اور اب اس طرف آرہے تھے۔ انہوں نے راستے میں چن سنگھ کی لاش اور وشواش کی کار بھی دیکھ لی ہوگی۔

“اب اب تم لوگ نہیں بچ سکو گے ، وشواش نے میری طرف دیکھتے ہوئے کہا۔

زیادہ خون بہہ جانے کی وجہ سے اس کی آواز خاصی کمزور ہو گئی تھی۔ اور تمہارا جو حشر ہو گا تم اس کا تصور بھی نہیں کر سکتے ۔“

میرا حشر دیکھنے کے لئے تم زندہ نہیں رہو گے۔“ میں نے کہتے ہوئے جیب سے پستول نکاللیا اور ایک لمحہ ضائع کئے بغیر اس کی کھوپڑی پر گولی چلا دی۔ وشواش اس مرتبہ منہ سے آواز نکالے بغیر ڈھیر ہو گیا۔ اس کی کھوپڑی پاش پاش ہو گئی تھی میں نے پوجا کا ہاتھ پکڑا اور دوڑ کر کمرے سے باہر آ گیا۔ گاڑی کےانجن کی آواز کچھ واضح ہوگئی تھی۔ ہم کا ٹیچ کے اوپر سے گھوم کر دائیں طرف آگئے میں نے پوجا کو وہیں رکنے کا اشارہ کیا اور خودآگے بڑھ کر دوسری طرف جھانکنے لگا ۔ وہ گاڑی تقریباً دو سو گز دور تھی۔ اس کے ہیڈ لیمپس بجھے ہوئے تھے اور وہ تیزی سے اس طرف آرہی تھی۔ میں ایک بار پھر ادھر ادھر دیکھنے لگا۔ جھیل کا کنارہ بھی وہاں سے تقریباً دوسوگز دور تھا۔ اس طرف جانا مناسب نہیں تھا۔ میں نے پوجا کا ہاتھ پکڑا اور دوڑتا ہوا کا ٹیچ کے دوسری طرف آ گیا اس طرف جھاڑیاں تھیں اور کچھ آگے ٹیلہ نما چھوٹی چھوٹی پہاڑیوں کا  سلسلہ شروع ہو جاتا تھا۔ یہاں سے ہمیں کسی طرف نکلنے کا موقع مل سکتا تھا۔

ہم دوڑتے ہوئے اونچی جھاڑیوں میں ایک پتھر کے پیچھے رک گئے وہ گاڑی کا ٹیچ سے تقریباً پچاس گز کے فاصلے پر رک گئی تھی۔ تین آدمی کار سے اتر کر کاٹیچ کی طرف دوڑے۔ اس طرف آتے ہوئے شاید انہوں فائر کی آواز سن لی تھی۔ کاٹیچ کے قریب پہنچ کر ایک تو سامنے کے رخ سے آگے بڑھنے لگا ایک دائیں طرف چلا گیا اور دوسرا بائیں طرف اس طرح وہ کاٹیج کو گھیرے میں لے کر آگے بڑھ رہے تھے۔

میرے ذہن میں اچانک ہی ایک اور خیال ابھرا۔میں نے غور سے کار کی طرف دیکھا اس میں مطلب کوئی اور نظر نہیں آ رہا تھا جس  کا مطلب تھا کہ وہ صرف تین ہی آدمی تھے۔

پوجا”۔۔۔ میں نے اس کی طرف جھکتے ہوئے سرگوشی کی۔ ” اگر ہم اس کار تک پہنچ جائیں تو آسانی سے یہاں سے فرار ہو سکتے ہیں ۔

 چانس تو ہے پوجا نے جواب دیا۔

اور پھر ہم بڑی احتیاط سے جھاڑیوں میں آہستہ آہستہ آگے بڑھنے لگے اندیشہ اس بات کا تھا کہ اگر ہمارے کار تک پہنچنے سے پہلے انہوں نے وشواش کی لاش دریافت کر لی تو ہمارے لئے مشکلات پیدا ہو جائیں گی۔

وہ کار ہم سے صرف دس گز کے فاصلے پر رہ گئی تھی آگے جھاڑیاں نہیں تھیں۔ میں نے پوجا کو وہیں رکنے کا اشارہ کیا اور اٹھ کر تیزی سے دوڑتا ہوا کار تک پہنچ گیا۔ وہ تین آدمی کا ٹیچ میں داخل ہو چکےتھے اس لئے میں کسی کی نظروں میں نہیں آیا۔ ایک منٹ بعد پوجا بھی دوڑتی ہوئی وہاں پہنچ گئی۔ کار کے آگے والے دونوں دروازے کھلےہوئے تھے۔ میں اسٹیئرنگ کے سامنے بیٹھ گیا اور پوجا دوسری سیٹ پر۔

 پہلی مرتبہ چابی گھماتے ہی انجن اسٹارٹ ہو گیا اور پھر اسی لمحے کا ٹیج کے اندر سے کسی کے چیخنے کی آواز سنائی دی انہوں نے وشواش کی لاش دریافت کر لی تھی اور غالباً  کار کے انجن کی آواز بھی سن لی تھی۔۔۔ اس کے ساتھ ہی دوڑتے ہوئے قدموں کی آواز سنائی دی میں نے انجن کو گیئر میں ڈال کر ایک جھٹکے سے کلچ چھوڑ دیا اور اس کےساتھ ہی اسٹیئرنگ گھما دیا۔  کار ایک زور دار جھٹکے سے اچھلی تھی اور پھر اسی لمحے فضا  فائرنگ کی آواز سے گونج اٹھی۔

ہم دونوں نیچے جھک گئے کئی گولیاں کار کی ڈکی میں لگی تھیں ایک گولی پچھلی ونڈ اسکرین کو چیرکر اگلی ونڈ اسکرین میں سوارخ کرتی ہوئی آگے نکل گئی۔

کافی آگے نکل آنے کے بعد میں سیدھا ہو کر بیٹھ گیا۔ ہم فائرنگ کی رینج سے نکل آئے تھے۔ میں کار کو تیزی سے دوڑاتا لے گیا۔ وشواش  کی کار  اب بھی ویرانے میں اس جگہ کھڑی تھی اور اس سے کچھ فاصلے پر چن سنگھ کی لاش بھی پڑی ہوئی تھی۔

 جاری ہے  اگلی قسط بہت جلد

کہانیوں کی دنیا ویب  سائٹ پر اپلوڈ کی جائیں گی 

مزید اقساط  کے لیئے نیچے لینک پر کلک کریں

رومانوی مکمل کہانیاں

میری بیوی کو پڑوسن نےپٹایا

میری بیوی کو پڑوسن نےپٹایا -- کہانیوں کی دُنیا ویب سائٹ کی جانب سے رومانوی سٹوریز کے شائقین کے لیئے پیش خدمت ہے ۔جنسی جذبات کی بھرپور عکاسی کرتی ہوئی مکمل بہترین شارٹ رومانوی سٹوریز۔ ان کہانیوں کو صرف تفریحی مقصد کے لیئے پڑھیں ، ان کو حقیقت نہ سمجھیں ، کیونکہ ان کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ہے ۔ انجوائےکریں اور اپنی رائے سے آگاہ کریں ۔
Read more
رومانوی مکمل کہانیاں

کالج کی ٹیچر

کالج کی ٹیچر -- کہانیوں کی دُنیا ویب سائٹ کی جانب سے رومانوی سٹوریز کے شائقین کے لیئے پیش خدمت ہے ۔جنسی جذبات کی بھرپور عکاسی کرتی ہوئی مکمل بہترین شارٹ رومانوی سٹوریز۔ ان کہانیوں کو صرف تفریحی مقصد کے لیئے پڑھیں ، ان کو حقیقت نہ سمجھیں ، کیونکہ ان کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ہے ۔ انجوائےکریں اور اپنی رائے سے آگاہ کریں ۔
Read more
رومانوی مکمل کہانیاں

میراعاشق بڈھا

میراعاشق بڈھا -- کہانیوں کی دُنیا ویب سائٹ کی جانب سے رومانوی سٹوریز کے شائقین کے لیئے پیش خدمت ہے ۔جنسی جذبات کی بھرپور عکاسی کرتی ہوئی مکمل بہترین شارٹ رومانوی سٹوریز۔ ان کہانیوں کو صرف تفریحی مقصد کے لیئے پڑھیں ، ان کو حقیقت نہ سمجھیں ، کیونکہ ان کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ہے ۔ انجوائےکریں اور اپنی رائے سے آگاہ کریں ۔
Read more
رومانوی مکمل کہانیاں

جنبی سے اندھیرے

جنبی سے اندھیرے -- کہانیوں کی دُنیا ویب سائٹ کی جانب سے رومانوی سٹوریز کے شائقین کے لیئے پیش خدمت ہے ۔جنسی جذبات کی بھرپور عکاسی کرتی ہوئی مکمل بہترین شارٹ رومانوی سٹوریز۔ ان کہانیوں کو صرف تفریحی مقصد کے لیئے پڑھیں ، ان کو حقیقت نہ سمجھیں ، کیونکہ ان کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ہے ۔ انجوائےکریں اور اپنی رائے سے آگاہ کریں ۔
Read more
رومانوی مکمل کہانیاں

بھائی نے پکڑا اور

بھائی نے پکڑا اور -- کہانیوں کی دُنیا ویب سائٹ کی جانب سے رومانوی سٹوریز کے شائقین کے لیئے پیش خدمت ہے ۔جنسی جذبات کی بھرپور عکاسی کرتی ہوئی مکمل بہترین شارٹ رومانوی سٹوریز۔ ان کہانیوں کو صرف تفریحی مقصد کے لیئے پڑھیں ، ان کو حقیقت نہ سمجھیں ، کیونکہ ان کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ہے ۔ انجوائےکریں اور اپنی رائے سے آگاہ کریں ۔
Read more
رومانوی مکمل کہانیاں

کمسن نوکر پورا مرد

کمسن نوکر پورا مرد -- کہانیوں کی دُنیا ویب سائٹ کی جانب سے رومانوی سٹوریز کے شائقین کے لیئے پیش خدمت ہے ۔جنسی جذبات کی بھرپور عکاسی کرتی ہوئی مکمل بہترین شارٹ رومانوی سٹوریز۔ ان کہانیوں کو صرف تفریحی مقصد کے لیئے پڑھیں ، ان کو حقیقت نہ سمجھیں ، کیونکہ ان کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ہے ۔ انجوائےکریں اور اپنی رائے سے آگاہ کریں ۔
Read more

Leave a Reply

You cannot copy content of this page