Smuggler –181–سمگلر قسط نمبر

سمگلر

کہانیوں کی دنیا ویب سائٹ کی ایک اور فخریا  کہانی سمگلر

سمگلر۔۔  ایکشن ، سسپنس  ، رومانس اور سیکس سے پھرپور کہانی  ہے ۔۔ جو کہ ایک ایسے نوجون کی  کہانی ہے جسے بے مثل حسین نوجوان لڑکی کے ذریعے اغواء کر کے بھارت لے جایا گیا۔ اور یہیں سے کہانی اپنی سنسنی خیزی ، ایکشن اور رومانس کی ارتقائی منازل کی طرف پرواز کر جاتی ہے۔ مندروں کی سیاست، ان کا اندرونی ماحول، پنڈتوں، پجاریوں اور قدم قدم پر طلسم بکھیرتی خوبصورت داسیوں کے شب و روز کو کچھ اس انداز سے اجاگر کیا گیا ہے کہ پڑھنے والا جیسے اپنی آنکھوں سے تمام مناظر کا مشاہدہ کر رہا ہو۔ ہیرو  کی زندگی میں کئی لڑکیاں آئیں جنہوں نے اُس کی مدد بھی کی۔ اور اُس کے ساتھ رومانس بھی کیا۔

٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭

نوٹ : ـــــــــ  اس طرح کی کہانیاں  آپ بیتیاں  اور  داستانین  صرف تفریح کیلئے ہی رائیٹر لکھتے ہیں۔۔۔ اور آپ کو تھوڑا بہت انٹرٹینمنٹ مہیا کرتے ہیں۔۔۔ یہ  ساری  رومانوی سکسی داستانیں ہندو لکھاریوں کی   ہیں۔۔۔ تو کہانی کو کہانی تک ہی رکھو۔ حقیقت نہ سمجھو۔ اس داستان میں بھی لکھاری نے فرضی نام، سین، جگہ وغیرہ کو قلم کی مدد سےحقیقت کے قریب تر لکھنے کی کوشش کی ہیں۔ اور کہانیوں کی دنیا ویب سائٹ آپ  کو ایکشن ، سسپنس اور رومانس  کی کہانیاں مہیا کر کے کچھ وقت کی   تفریح  فراہم کر رہی ہے جس سے آپ اپنے دیگر کاموں  کی ٹینشن سے کچھ دیر کے لیئے ریلیز ہوجائیں اور زندگی کو انجوائے کرے۔تو ایک بار پھر سے  دھرایا جارہا ہے کہ  یہ  کہانی بھی  صرف کہانی سمجھ کر پڑھیں تفریح کے لیئے حقیقت سے اس کا کوئی تعلق نہیں ۔ شکریہ دوستوں اور اپنی رائے کا کمنٹس میں اظہار کر کے اپنی پسند اور تجاویز سے آگاہ کریں ۔

تو چلو آگے بڑھتے ہیں کہانی کی طرف

٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭

سمگلر قسط نمبر- 181

شکتی کہاں ہے؟ میں نے پھر پوچھا۔ اپنی کھولی میں؟“

نہیں گرو ۔۔۔ وہ بس اسٹینڈ کے علاقے میں ہے۔ میرے ساتھ آؤ سامنے والی سڑک سے ہمیں آٹو رکشا مل جائے گا۔

آٹو  رکشا کی ضرورت نہیں میرے پاس کار ہے میرے ساتھ آؤ۔ میں نے جواب دیا۔ ہم مختلف گلیوں سے ہوتے ہوئے اس گلی میں آگئے جہاں کا ر کھڑی تھی۔ لیکن کار کے قریب پہنچتے ہی میں اچھل پڑا۔ دیوی  کار میں نہیں تھی میں نے جلدی سے آگے بڑھ کر پسنجر سائیڈ والے دروازے کے ہینڈل پر ہاتھ رکھ کر اپنی طرف کھینچا۔۔۔ دروازہ کھل گیا ۔ میری نظر سب سے پہلے فٹ سیٹ پر پڑی تھی فٹ سیٹ کی حالت بتارہی تھی کہ کار اکوف رائفل وہاں موجود نہیں تھی۔ میں دروازہ بند کر کے ادھر ادھر دیکھنے لگا۔

ایک لمحہ کے اندر اندر میرے ذہن میں سینکڑوں خیالات آئے تھے اور پھر گلی کے اندر کی طرف تاریکی میں ایک ہیولے کو متحرک دیکھ کر میں نے جیب سے پستول نکالا لیکن وہ ہیولا جیسے ہی آگے آیا میرے منہ سے گہرا سانس نکل گیا۔   وہ  دیوی تھی۔

ایک آدمی مشکوک انداز میں دو تین مرتبہ کار کے سامنے سے گزرا تھا اس لیے میں کار سے اتر کراس مکان کی تاریک ڈیوڑھی میں چھپ گئی تھی ۔ ” دیوی نے گلی کی طرف اشارہ کیا۔

کس کی ہمت ہے جو ہمارے علاقے میں ہمارے آدمیوں کو پریشان کرے۔ شکتی کے چیلےنے آگے بڑھتے ہوئے کہا۔ ” مجھے بتاؤ  دیدی وہ کون تھے۔”

چلو بیٹھو ہمارے پاس زیادہ وقت نہیں ہے۔” میں کہتے ہوئے ڈرائیونگ سیٹ پر بیٹھ گیا اور پچھلے دروازے کی لاک ناب بنا دی۔ دیوی  اپنی سیٹ پر بیٹھ چکی تھی اس نے ہاتھ میں پکڑی ہوئی کارا کوف دوبارہ فٹ سیٹ کے نیچے رکھ دی تھی۔ میں نے انجن سٹارٹ کیا اور کار آگے بڑھادی۔ بس سٹینڈ کے علاقے میں پہنچنے میں زیادہ دیر نہیں لگی۔ شکتی کا چیلا گو بند راستے بھر بولتا رہا تھا۔ اس کے کہنے پر میں نے کار ایک جگہ روک لی اور ہمیں وہیں رکنے کا کہہ کر وہ خود کار سے اتر گیا۔ میں کچھ دیر تک اسے ایک طرف جاتے ہوئے دیکھتا رہا۔ یہ با رونق شاپنگ ایر یا تھا۔ میں نے کار آگے بڑھادی اور ایک شاپنگ سینٹر کے سامنے پارکنگ ایریا میں ایسی جگہ روک لی جہاں سے میں چاروں طرف نگاہ رکھ سکتا تھا۔ دس منٹ گزر گئے نہ ہی گوبند واپس آیا اور نہ ہی شکتی رام کی صورت کہیں دکھائی دی۔

گو بند بھی غائب ہو گیا۔ دیوی ادھر ادھر دیکھتے ہوئے بڑبڑائی۔

ان لوگوں کا کوئی ایک ٹھکانہ تو نہیں۔ وہ شکتی کو تلاش کر رہا ہوگا۔ میں نے کہا اور پھر چندلمحوں کی خاموشی کے بعد اسے انجلی کے بارے میں بتانے گا۔

 بیچاری۔۔۔ دیوی افسوس کا اظہار کرتے ہوئے بولی۔ اس نے اپنی موت کو خود ہی دعوت دی تھی۔ ہمارے ساتھ رہتی تو محفوظ رہتی وہ لوگ اس کی تاک میں ہوں گے اور انجلی جیسے ہی وہاں پہنچی اسے موت کے گھاٹ اتار دیا گیا۔“

 نرنجن کی موت کے بعد وہ خود بھی شاید زندہ نہیں رہنا چاہتی تھی۔ میں نے کہا۔

ارے یہ یہاں کہاں؟“ اتنا کہتے ہوئے  وہ سامنے دیکھنے لگی۔

 کون؟” میں نے بھی اس طرف دیکھا۔

وہ رِشائل ہے۔ میرے ساتھ پریم نواس ریسٹورنٹ میں کام کرتی ہے۔“ دیوی نے سامنے اشارہ کیا۔

ساڑھی میں ملبوس دراز قامت ایک خوبصورت لڑکی ایک ادھیڑ عمر آدمی کے ساتھ اس طرف آرہی تھی۔ وہ سامنے والے شاپنگ سینٹر سے نکلے تھے اور دونوں کے ہاتھوں میں شاپنگ بیگ تھے۔ وہ پارکنگ ایریا میں داخل ہو کر ہماری طرف ہی آ رہے تھے اور پھر دائیں طرف والی کار کے قریب رک گئے مرد کار کادروازہ کھولنے لگا۔

ارے رِشائل۔ دیوی کار سے اتر کر اس کی طرف بڑھی۔ رشائل بڑی گرمجوشی سے اس سے ملی ۔وہ تین منٹ تک باتیں کرتی رہی رشائل کی باتوں سے میں نے اندازہ لگایا کہ ریسٹورنٹ والوں کو دیوی پر کسی قسم کا شبہ نہیں تھا البتہ سیٹھ پریشان ضرور تھا کہ وہ بغیر اطلاع کے اتنے روز کام پر کیوں نہیں آئی ایک ملازم کو اس کے گھر بھی بھیجا گیا تھا مگر وہاں تالا لگا ہوا تھا۔

رشائل کا ساتھی کار میں بیٹھ چکا تھا پھر رشائل بھی دیوی سے ہاتھ ملاکر کار میں بیٹھ گئی۔ دیوی اپنی کارمیں آگئی اور رشائل سے ہو نیوالی گفتگو کے بارے میں آگاہ کرنے لگی۔ یہ اطمینان تو ہوا کہ ریسٹورنٹ میں میرے بارے میں کسی کو شبہ نہیں ہوا۔ ” دیوی نے گہرا سانس لیتے ہوئے کہا۔

اس کا مطلب ہے کہ ضرورت پڑنے پر ہم تمہارا مکان استعمال کر سکتے ہیں۔“ میں نے کہا۔

بالکل اب ہمیں وہاں جانے میں بھی کوئی خطرہ نہیں ہے ۔دیوی نے جواب دیا۔

دس منٹ اور گزر گئے اور پھر شکتی اور گوبند دکھائی دیئے وہ اس جگہ کھڑے تھے جہاں میں نے گوبند کو کار سے اتارا تھا۔ وہ دونوں ادھر ادھر دیکھ رہے تھے۔ میں نے کار کا ہارن بجا دیا۔ شکتی نے اس طرف دیکھا تومیں نے کھڑکی سے ہاتھ نکال کر ہلا دیا۔ شکتی تیز تیز قدم اٹھاتا ہوا پارکنگ ایریا کی طرف آ گیا۔ اس دوران میں نے کار کا پچھلا دروازہ کھول دیا تھا۔

 پائے لاگوں گرو۔” وہ ہاتھ جوڑتے ہوئے کھڑکی کے سامنے جھک گیا۔

اگر تمہیں یہاں کوئی ضروری کام نہ ہو تو پہلے بیٹھے جاؤ۔” میں نے کہا۔

یہاں کوئی کام نہیں گرو۔ شکتی نے کہا۔ گوبند کی طرف دیکھ کر ہاتھ ہلایا اور پچھلی سیٹ پر بیٹھ گیا۔

میں نے انجن اسٹارٹ کر کے کار کو پارکنگ ایریا سے نکالا اور سڑک پر ایک طرف موڑ دیا۔ دس منٹ بعد میں نے کار ایک مندر کی طرف جانے والے راستے پر موڑ کر روک لی۔ اس وقت نو بجنے والے تھے اور اس سڑک پر  اِکا  دُکا  لوگوں کی آمد ورفت تھی۔ میں نے انجن بند کر دیا اور سیٹ پر پیچھے مڑکر بیٹھ گیا۔

سب سے پہلے یہ بتاؤ کہ کل رات تم ہوٹل ہلٹن کیسے پہنچ گئے ۔” میں نے شکتی کے چہرے پر نظریں جماتے ہوئے کہا۔ اور تمہیں یہ کیسے پتہ چلا کہ ہم اس ہوٹل کے اندر اور چھٹی منزل پر کس کمرے میں ہیں۔

شکتی رام مسکرا دیا وہ چند لمحے دیوی کی طرف دیکھتا رہا پھر میری طرف رخ کر کے بولا۔

بات یہ ہے گرو۔ کہ۔۔۔ کل رات جب آپ لوگ ہلٹن میں داخل ہوئے تھے تو مٹھو رام نے تمہیں اور پوجا کو دیکھ لیا تھا ۔ اس نے دیوی کی طرف دیکھتے ہوئے کہا۔

 مٹھو  نے فورا ہی مجھے ٹھا کر ریسٹورنٹ فون کر دیا اسے معلوم تھا کہ میں اس وقت وہیں بیٹھا ہوں گا۔ ریسٹورنٹ میں نہ بھی ہوتا تو چند منٹ کے اندر اندر مجھے پیغام مل جاتا۔۔۔بہر حال مٹھو کا پیغام ملتے ہی میں وہاں سے بھاگ نکلا ۔اس وقت تین چارلڑکے میرے ساتھ تھے۔

” مجھے معلوم تھا کہ منی لال ہلٹن کی چھٹی منزل کے کس سویٹ میں ٹھہرا ہوا ہے۔ میں نے جیسے

ہی سنا کہ تم لوگ بھی وہاں پہنچ گئے ہو تو مجھے صورت حال کا اندازہ لگانے میں دشواری پیش نہیں آئی۔

میں جب ہوٹل پہنچا مٹھو نے بتایا کہ تم لوگ ان کے قبضے میں آچکے ہو اور وہ لوگ تمہیں منی لال والے کمرے میں لے گئے ہیں۔ دراصل جب تم لوگوں کو لفٹ سے نکلتے ہی دو آدمیوں نے رائفل کی زد پر لیا تھا مٹھو اس وقت زینے پر تھا۔ وہ فوراً ہی واپس آگیا وہ اس وقت اکیلا تھا اور کچھ کر نہیں سکتا تھا۔ وہ باہر آ کر ہمارا انتظار کرنے لگا۔

صورت حال کا علم ہوتے ہی میں بھی پریشان ہوگیا۔ اگر ہم چھٹی منزل پر ہلہ بول دیتے تو کچھ فائدہ  نہ ہوتا ۔ تمہیں اور ہمیں نقصان اٹھانا پڑتا میں نے ایک اور طرف سے رسک لینے کا فیصلہ کر لیا۔ اس وقت میرے ساتھ پانچ آدمی تھے جنہیں میں نے مختلف پوزیشنوں پر کھڑا کر دیا اور بھانو  کو باہر سے چھٹی منزل کے آخری کمرے کی کھڑکی پر فائر کرنے کا اشارہ کیا۔ اس وقت کھڑکی کے قریب کچھ سائے سے حرکت کرتے نظر آ رہے تھے۔

بھانو  کی چلائی ہوئی پہلی گولی پتہ نہیں کس طرف چلی گئی تھی البتہ دوسری گولی کھڑکی کے شیشے پر لگی۔ مجھے توقع تھی کہ شیشہ ٹوٹنے سے کمرے میں کچھ کھلبلی ضرور مچے گی اور تم لوگ اس سے فائدہ اٹھانے کی کوشش کرو گے۔ وہ خاموش ہو کر چند لمحے مسکر ا تا رہا پھر بولا۔

میرا خیال درست نکلا کھڑکی کے قریب کچھ افراتفری نظر آئی اندر کی طرف کیا ہورہا تھا اس کا بھی میں کچھ اندازہ لگا سکتا تھا۔ ہم لوگ بھی فوراً حرکت میں آگئے ایک آدمی باہر والے گیٹ پر کھڑا ہو گیا۔ لابی میں بھی ایک دو فائر کرنے سے ہمارا مقصد حاصل ہوگیا تھا۔ لوگ کمروں میں اور کونوں کھدروں میں گھس گئے۔

تھوڑی ہی دیر بعد اوپر سے فائرنگ کی آوازیں سنائی دینے لگیں۔ مجھے سمجھنے میں دیر نہیں لگی کہ چھٹی منزل کے اس کمرے میں معرکہ شروع ہو چکا ہے۔ میں مٹھو کو لے کر لفٹ کی طرف دوڑا۔ میں نے طے کر لیا تھا کہ اگر تم لوگوں میں سے کسی کو نقصان پہنچا تو منی لال کے آدمیوں میں سے کسی کو زندہ نہیں چھوڑوں گا۔

 جاری ہے  اگلی قسط بہت جلد

کہانیوں کی دنیا ویب  سائٹ پر اپلوڈ کی جائیں گی 

مزید اقساط  کے لیئے نیچے لینک پر کلک کریں

رومانوی مکمل کہانیاں

میری بیوی کو پڑوسن نےپٹایا

میری بیوی کو پڑوسن نےپٹایا -- کہانیوں کی دُنیا ویب سائٹ کی جانب سے رومانوی سٹوریز کے شائقین کے لیئے پیش خدمت ہے ۔جنسی جذبات کی بھرپور عکاسی کرتی ہوئی مکمل بہترین شارٹ رومانوی سٹوریز۔ ان کہانیوں کو صرف تفریحی مقصد کے لیئے پڑھیں ، ان کو حقیقت نہ سمجھیں ، کیونکہ ان کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ہے ۔ انجوائےکریں اور اپنی رائے سے آگاہ کریں ۔
Read more
رومانوی مکمل کہانیاں

کالج کی ٹیچر

کالج کی ٹیچر -- کہانیوں کی دُنیا ویب سائٹ کی جانب سے رومانوی سٹوریز کے شائقین کے لیئے پیش خدمت ہے ۔جنسی جذبات کی بھرپور عکاسی کرتی ہوئی مکمل بہترین شارٹ رومانوی سٹوریز۔ ان کہانیوں کو صرف تفریحی مقصد کے لیئے پڑھیں ، ان کو حقیقت نہ سمجھیں ، کیونکہ ان کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ہے ۔ انجوائےکریں اور اپنی رائے سے آگاہ کریں ۔
Read more
رومانوی مکمل کہانیاں

میراعاشق بڈھا

میراعاشق بڈھا -- کہانیوں کی دُنیا ویب سائٹ کی جانب سے رومانوی سٹوریز کے شائقین کے لیئے پیش خدمت ہے ۔جنسی جذبات کی بھرپور عکاسی کرتی ہوئی مکمل بہترین شارٹ رومانوی سٹوریز۔ ان کہانیوں کو صرف تفریحی مقصد کے لیئے پڑھیں ، ان کو حقیقت نہ سمجھیں ، کیونکہ ان کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ہے ۔ انجوائےکریں اور اپنی رائے سے آگاہ کریں ۔
Read more
رومانوی مکمل کہانیاں

جنبی سے اندھیرے

جنبی سے اندھیرے -- کہانیوں کی دُنیا ویب سائٹ کی جانب سے رومانوی سٹوریز کے شائقین کے لیئے پیش خدمت ہے ۔جنسی جذبات کی بھرپور عکاسی کرتی ہوئی مکمل بہترین شارٹ رومانوی سٹوریز۔ ان کہانیوں کو صرف تفریحی مقصد کے لیئے پڑھیں ، ان کو حقیقت نہ سمجھیں ، کیونکہ ان کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ہے ۔ انجوائےکریں اور اپنی رائے سے آگاہ کریں ۔
Read more
رومانوی مکمل کہانیاں

بھائی نے پکڑا اور

بھائی نے پکڑا اور -- کہانیوں کی دُنیا ویب سائٹ کی جانب سے رومانوی سٹوریز کے شائقین کے لیئے پیش خدمت ہے ۔جنسی جذبات کی بھرپور عکاسی کرتی ہوئی مکمل بہترین شارٹ رومانوی سٹوریز۔ ان کہانیوں کو صرف تفریحی مقصد کے لیئے پڑھیں ، ان کو حقیقت نہ سمجھیں ، کیونکہ ان کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ہے ۔ انجوائےکریں اور اپنی رائے سے آگاہ کریں ۔
Read more
رومانوی مکمل کہانیاں

کمسن نوکر پورا مرد

کمسن نوکر پورا مرد -- کہانیوں کی دُنیا ویب سائٹ کی جانب سے رومانوی سٹوریز کے شائقین کے لیئے پیش خدمت ہے ۔جنسی جذبات کی بھرپور عکاسی کرتی ہوئی مکمل بہترین شارٹ رومانوی سٹوریز۔ ان کہانیوں کو صرف تفریحی مقصد کے لیئے پڑھیں ، ان کو حقیقت نہ سمجھیں ، کیونکہ ان کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ہے ۔ انجوائےکریں اور اپنی رائے سے آگاہ کریں ۔
Read more

Leave a Reply

You cannot copy content of this page