Smuggler –214–سمگلر قسط نمبر

سمگلر

کہانیوں کی دنیا ویب سائٹ کی ایک اور فخریا  کہانی سمگلر

سمگلر۔۔  ایکشن ، سسپنس  ، رومانس اور سیکس سے پھرپور کہانی  ہے ۔۔ جو کہ ایک ایسے نوجون کی  کہانی ہے جسے بے مثل حسین نوجوان لڑکی کے ذریعے اغواء کر کے بھارت لے جایا گیا۔ اور یہیں سے کہانی اپنی سنسنی خیزی ، ایکشن اور رومانس کی ارتقائی منازل کی طرف پرواز کر جاتی ہے۔ مندروں کی سیاست، ان کا اندرونی ماحول، پنڈتوں، پجاریوں اور قدم قدم پر طلسم بکھیرتی خوبصورت داسیوں کے شب و روز کو کچھ اس انداز سے اجاگر کیا گیا ہے کہ پڑھنے والا جیسے اپنی آنکھوں سے تمام مناظر کا مشاہدہ کر رہا ہو۔ ہیرو  کی زندگی میں کئی لڑکیاں آئیں جنہوں نے اُس کی مدد بھی کی۔ اور اُس کے ساتھ رومانس بھی کیا۔

٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭

نوٹ : ـــــــــ  اس طرح کی کہانیاں  آپ بیتیاں  اور  داستانین  صرف تفریح کیلئے ہی رائیٹر لکھتے ہیں۔۔۔ اور آپ کو تھوڑا بہت انٹرٹینمنٹ مہیا کرتے ہیں۔۔۔ یہ  ساری  رومانوی سکسی داستانیں ہندو لکھاریوں کی   ہیں۔۔۔ تو کہانی کو کہانی تک ہی رکھو۔ حقیقت نہ سمجھو۔ اس داستان میں بھی لکھاری نے فرضی نام، سین، جگہ وغیرہ کو قلم کی مدد سےحقیقت کے قریب تر لکھنے کی کوشش کی ہیں۔ اور کہانیوں کی دنیا ویب سائٹ آپ  کو ایکشن ، سسپنس اور رومانس  کی کہانیاں مہیا کر کے کچھ وقت کی   تفریح  فراہم کر رہی ہے جس سے آپ اپنے دیگر کاموں  کی ٹینشن سے کچھ دیر کے لیئے ریلیز ہوجائیں اور زندگی کو انجوائے کرے۔تو ایک بار پھر سے  دھرایا جارہا ہے کہ  یہ  کہانی بھی  صرف کہانی سمجھ کر پڑھیں تفریح کے لیئے حقیقت سے اس کا کوئی تعلق نہیں ۔ شکریہ دوستوں اور اپنی رائے کا کمنٹس میں اظہار کر کے اپنی پسند اور تجاویز سے آگاہ کریں ۔

تو چلو آگے بڑھتے ہیں کہانی کی طرف

٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭

سمگلر قسط نمبر- 214

وہ دونوں زندہ ہیں ۔ کرشمہ نے جواب دیا۔ دیوی کو میں نے ہاتھ باندھ کر ڈال دیا تھا اور اروی وہ بھاگ گئی جب میں دیوی کو قابو میں کرنے کی کوشش کر رہی تھی۔ تو وہ موقع سے فائدہ اٹھا کر کھسک گئی۔ میں نے اسے پورے بنگلے میں تلاش کر لیا، تہہ خانے میں بھی دیکھ لیا اس کا کوئی سراغ نہیں ملا۔ وہ اپنی جان بچا کر بھاگ گئی اور تم جانتے ہو اپنی جان سب کو پیاری ہوتی ہے بہر حال وہ چند لمحوں کے لیے خاموش ہو گئی اس کے چہرے پر کرب کے آثار نمایاں تھے۔۔۔ وہ پتہ نہیں کس طرح یہاں تک پہنچی تھی اور اس وقت شاید وہ کھڑے رہنے میں بھی تکلیف محسوس کر رہی تھی۔

بہر حال اب تمہاری کہانی ختم ہو چکی ہے تم نے ہماری توقع سے بڑھ کر یہاں تباہی و بربادی پھیلائی اگر تمہیں کاوری اور پنڈت روہن جیسے غداروں کی مدد نہ ملتی تو پہلے ہی روز تمہارا قصہ تمام ہو چکا ہوتا مگر دکھ کی بات یہ ہے کہ تمہیں قدم قدم پر غداروں کا سہارا ملتا رہا  اور تم ہمارے خلاف کامیابیاں حاصل کرتے رہے ۔ ہمارے کچھ اہم آدمی بھی تمہارے ہاتھوں مارے گئے اگر تم بچ کر نکل جاتے تو مجھے افسوس ہوتا لیکن بہرحال آج ہمارے دونوں مشن پورے ہو گئے تم بھی ہمارے قابومیں آگئے اور منی لال  کا مشن بھی پورا ہو گیا۔ یوں تو منی  لال اپنے تیار کیے ہوئے انجکشن کیمپ میں زندہ بچ جانے والے چند آدمیوں پر آزما چکا ہے مگر اس کی آخری آزمائش آج تم پر اور تمہارے ساتھیوں پر کی جائے گی ۔

منی لال کیا دیکھ رہے ہو تمہارا شکار تمہارا بدترین دشمن تمہارے سامنے ہے۔” اس نے آخری الفاظ منی لال کو مخاطب کر کے کہے تھے اور اس نے جس انداز میں منی لال کومخاطب کیا تھا اس پر میں چونکے بغیر نہیں رہ سکا تھا ۔لگتا تھا منی  لال اس کا کوئی ادنیٰ  ماتحت ہو۔

 

یسس میڈم ۔ منی لال  بولا۔

میں ایک بار پھر چونک گیا۔

تمہیں حیرت ہو رہی ہوگی۔ کرشمہ نے میری طرف دیکھتے ہوئے کہا۔ ”منی لال دوسرے کے لیے ہوا  کرتاہے لیکن میرے لیے اشاروں پر چلنے والا کتا، تمہیں چونکہ اب ختم ہو جانا ہے اس لیے تمہیں یہ راز بھی بتا رہی ہوں کہ زہریلے انجکشنوں والا منصوبہ میرے ہی ذہن کی پیداوار تھا اور منی لال میرے ہی حکم پر اس منصوبے پر کام کر رہا تھا۔

 

اس کا مطلب ہے کہ کوئی بہت اونچا کھیل کھیلا جا رہا ہے۔ میں نے کہا۔ کرشمہ کے اس انکشاف پر مجھے شدید حیرت ہوئی تھی۔

 

ہاں۔ یہ واقعی اونچا کھیل ہے جو تمہاری سمجھ میں نہیں آ سکے گا ۔ کرشمہ نے جواب دیا اس نے دوسرے دو آدمیوں کو اشارہ کیا ان دونوں نے اچانک ہی آگے بڑھ کر مجھے ہاتھوں سے گرفت میں لے لیا۔ کرشمہ منی لال  کی طرف متوجہ ہوگئی ۔ منی لال اپنا کام مکمل کرو ہمارے پاس زیادہ وقت نہیں ہے۔

 

“ تمہارے پاس واقعی زیادہ وقت نہیں ہے کیونکہ چند لمحوں بعد تمہارا انت ہونے والا ہے۔” سیڑھیوں کے اوپر سے یہ آواز سن کر سب ہی اچھل پڑے تھے میرے ہونٹوں پر مسکراہٹ آگئی وہ اروی تھی۔ جو کارا کوف رائفل لیے سب سے اوپر والی سیڑھی پر کھڑی تھی ۔

اپنے ہتھیار پھینک دو ورنہ سب کو بھون کر رکھ دوں گی ۔ ” اروی کے منہ سے نکلنے والی غراہٹ

بڑی خوفناک تھی۔

 

کرشمہ کی آنکھوں میں الجھن سی تیرگئی اس نے رائفل پھینک کر اپنے ساتھیوں کو اشارہ کیا دونوں آدمی مجھے چھوڑ کر پیچھے ہٹ گئے۔ کالی پنڈت نے اچانک ہی ایک طرف اچھلتے ہوئے سیڑھیوں کی طرف فائر کھول دیا اس کی چلائی ہوئی گولیاں تو اروی کا کچھ نہیں بگاڑ سکی البتہ اروی کی رائفل سے نکلنے والی گولیوں نے اسے اڈھیر کے رکھ دیا۔

تہہ خانے میں دوسری مرتبہ گولیاں چلی تھیں دو آدمی ڈھیر ہوئے تھے۔ میرا خیال تھا کہ ایسی سنگین صورتحال دیکھ کر کونال حسب معمول کانپنا شروع کر دے گی مگر میری حیرت کی انتہا نہ رہی جب اس نے لپک کر اپنی رائفل اٹھالی اور اسے نال کی طرف سے پکڑ کر لٹھ کی طرح تھما دیا۔ رائفل کا بٹ منی لال کے کندھے پر لگا۔

منی لال چیختا ہوا منہ کے بل فرش پر گرا ۔سرنج اس کے ہاتھ سے نکل کر دور جا گری تھی۔ کونال نے منی لال کو سنبھلنے کا موقع دیئے بغیر اس پر حملے جاری رکھے۔ وہ رائفل کے بٹ سے اس پرضربیں لگا رہی تھی۔ مجھے بڑی حیرت ہوئی اس پر جنون سا طاری ہو رہا تھا۔ حیرت تو مجھے منی لال پر بھی ہو رہی تھی وہ دیو قامت آدمی تھا۔ بات کرتا تو دوسرے کا کلیجہ دہل جاتا تھا اس کے نام کی اتنی دہشت تھی کہ لوگ تھر تھر کانپنے لگتے تھے میرا دو تین مرتبہ اس سے آمنا سامنا ہو چکا تھا اسے دیکھ کر لگتا تھا جیسے زمین کا خدا یہی ہو۔ لیکن اب وہ ایک عورت سے چوہے کی طرح پٹ رہا تھا۔ اور کوئی مزاحمت کرنے کے بجائے اپنے آپ کو بچانے کے لیے زمین پر ادھر ادھر لوٹ رہا تھا اور میں نے ایک مرتبہ پہلے بھی کہا تھا کہ ایسے سفاک ، درندہ صفت اور بے رحم لوگوں کی طاقت اپنے آپ میں نہیں ان گرگوں میں ہوتی ہے جو ان کے گرد حصار بنائے رہتے ہیں وہ اپنے ہاتھوں پیروں کو حرکت نہیں دیتے دوسروں کو حکم دیتے ہیں اور جب خود قابو میں آجاتے ہیں تو غبارے کی طرح ان کی ساری ہوا نکل جاتی ہے۔

 

“میں تمہیں زندہ نہیں چھوڑوں گی”۔ کونال ایک اور ضرب لگاتے ہوئے چیخی ۔ ” میرا شکتی تمہاری وجہ سے مارا گیا۔ میں تمہیں بھی مار ڈالوں گی۔ نہیں چھوڑوں گی تمہیں ۔ اور پھر اس نے لپک کر فرش پر پڑی ہوئی سرنج اٹھالی اور اس سے پہلے کہ میں کچھ سمجھ سکتا کونال نے نیڈل منی لال کے پہلو میں پیوست کر دی اور پوری قوت سے سرنج کا پسٹن دبا دیا۔

 

میں اچھل کر کونال کی طرف لپکا مگر وہ اپنا کام کر چکی تھی۔ اسی لمحہ منی لال کے منہ سے خوفناک چیخ نکلی وہ اپنی جگہ سے اچھلا اور پھر نیچے گرا اس نے مجھے بلف کرنے کی کوشش کی تھی کہ دنیا کا کوئی زہر اس پر اثر نہیں کرسکتا یہ زہریلا انجکشن اس کا تیار کیا ہوا تھا اور آخر کار خود اس کا شکار ہو گیا تھا۔

تہہ خانہ منی لال کی چیخوں سے گونج رہا تھا اور وہ گیند کی طرح زمین پر اچھل رہا تھا۔ میں نے کرشمہ کی طرف دیکھا اس کے چہرے پر موت کا خوف طاری ہو گیا تھا۔ آنکھیں وحشت سے پھٹی پڑی رہی تھیں ۔ دوسرے دونوں آدمیوں کو مٹھو نے رائفل کی زد پر لے رکھا تھا۔ وہ بھی خوف سے تھر تھر کانپ رہے تھے۔ میں ایک بار پھر منی لال کی طرف دیکھنے لگا اب وہ پہلے کی طرح زیادہ نہیں اچھل رہا تھا اس کے ہونٹوں، ناک اور کانوں سے خون بہنے لگا تھا۔

میں نے گردن گھما کر مٹھو   کی طرف دیکھا ان دونوں آدمیوں کو حرکت کرتے دیکھ کر میں چیخ اٹھا۔

مٹھو ۔۔۔۔ بچو۔۔۔۔

اور پھر تہہ خانہ ایک بار پھر فائرنگ کی آواز سے گونج اٹھا۔

سیڑ ھیوں پر کھڑی ہوئی اروی نے بھی ان دونوں کو مٹھو پر حملہ آور ہوتے دیکھ لیا تھا  اور فائرنگ اس نے کی تھی وہ دونوں چھلنی ہو کر ڈھیر ہو گئے تھے۔ مٹھو  بھی بدحواس ہو کر ایک طرف گر گیا تھا۔ میں ایک بار پھر منی لال کی طرف متوجہ ہو گیا۔ وہ اب زمین پر پڑا پھڑک رہا تھا اس کے جسم پر دراڑیں پڑنا شروع ہو گئی تھیں۔ اس کی کھال بنجر اور خشک زمین کی طرح چٹخنے لگی تھی ۔

میں نپے تلے قدم اٹھاتا ہوا کرشمہ کے قریب پہنچ گیا۔

اپنے منی لال کا انجام تو تم نے دیکھ لیا۔ میں نے اس کے چہرے پر نظریں جماتے ہوئے کہا۔ اور یہ بات میں پورے وشواش سے کہہ سکتا ہوں کہ اس نے اپنے اس زہر یلے انجکشن کا فارمولا کہیں لکھا نہیں ہو گا۔ میں اس کی فطرت سمجھ گیا تھا وہ بہت چالاک آدمی تھا۔ اگر اس نے فارمولا کہیں لکھا ہوتا تو بہت پہلے تم ہی لوگوں کے ہاتھوں مارا گیا ہوتا۔ یہ فارمولا ہی اس کی زندگی کی ضمانت بنا ہوا تھا۔ جسے اس نے اپنے سینے تک محدود رکھا اور اب اس کے ساتھ سب کچھ ختم ہو گیا۔ میں نے نہ صرف اپنے بے گناہ ہم وطنوں کو ایک بہت بڑے عذاب سے بچالیا ہے بلکہ اس شہر کے باسیوں کو بھی ایک عفریت سے نجات دلا دی ہے۔

” کرشمہ پلک جھپکے بغیر میری طرف دیکھتی رہی اور پھر اچانک ہی مجھ پر جھپٹ پڑی۔ وہ بلی کی طرح غراتے ہوئے نو کیلے ناخنوں سے میرا منہ نوچنے کی کوشش کر رہی تھی۔ میں اپنا چہرہ بچانے میں تو کامیاب ہو گیا مگر میری گردن اس کے قابو میں آگئی۔ میں بڑی مشکل سے اپنی گردن چھڑانے میں کامیاب ہو سکا تھا اور پھر میں نے  کرشمہ کو اٹھا کر دور پٹخ دیا ۔وہ چیختی ہوئی کئی فٹ دور زمین پر گری۔ وہ اٹھ کر پھر میری طرف جھپٹی مگر میرا بھر پور تھپڑ اس کے منہ پر لگا ۔اور وہ چیختی ہوئی ایک بار پھر ڈھیر ہوگئی۔ مجھے تم پر پہلے بھی شبہ تھا اور اب میں تمہاری اصلیت جاننا چاہتا ہوں۔ میں نے کرشمہ کو بازو سے پکڑکر اٹھانے کی کوشش کرتے ہوئے کہا لیکن اس مرتبہ وہ زمین پر پڑی کراہتی رہی۔ میں نے اسے چھوڑ کر اپنا پستول اٹھالیا اور میز پر پڑی ہوئی شیشے کی مٹکی کا نشانہ لے کر ٹرائیگر دبا دیا مٹکی چکنا چور ہو گئی اور اس میں بھرا ہوا سبزی مائل سیال بھر گیا۔ میں نے پیر کی ٹھوکر سے میز بھی پلیٹ دی اور سیال سے بھری ہوئی سرنجیں پیروں میں مسل کر توڑ ڈالیں۔ اروی ابھی سیڑھیوں سے اتر کر نیچے آ گئی اس نے  کرشمہ کو رائفل کی زد پر لے رکھا تھا کرشمہ اب اکیلی رہ گئی تھی۔ کرشمہ کے آنے سے بازی ہمارے ہاتھ سے نکل گئی تھی مگر اروی نے صورتحال کو قابو میں کر لیا تھا اور میرے خیال میں اس معرکے کی کامیابی کا سہرا  اروی کےسر ہی بندھنا چاہئے تھا۔

 

تم یہاں کیسے پہنچ گئیں؟” میں نے اروی کی طرف دیکھتے ہوئے کہا۔ اور تمہیں کیسے پتہ چلا کہ ہم یہاں موجود ہیں۔

میں تو اس کے ساتھ آئی تھی۔ اروی نے مسکراتے ہوئے کرشمہ کی طرف اشارہ کیا۔

یہ بکواس کرتی ہے میرے ساتھ نہیں آئی۔ کرشمہ چیخی ۔

میں تمہارے ہی ساتھ آئی ہوں سرخ فیاٹ میں۔ اروی نے کہا اور چند لمحوں کی خاموشی کے بعد بولی۔

“دیوی جب تمہارے کمرے میں گئی تو اس کے تھوڑی ہی دیر بعد میں بھی اسی طرف گئی تھی دروازے پر پہنچ کر مجھے کچھ شبہ سا ہوا میں نے کی ہول سے جھانک کر دیکھا تم  دیوی کو پلنگ پر باندھ رہی تھیں۔ مجھے اور کچھ نہیں سوجھا تو میں بنگلے سے باہر بھاگ آئی اور فیاٹ کی ڈگی میں چھپ گئی۔ تم جو کچھ کر رہی تھیں اس سے مجھے یقین ہو گیا تھا کہ تم ان لوگوں کے پیچھے جاؤ گی۔

 میرا خیال درست نکلا یہ اتفاق تھا کہ میں نے بنگلے سے نکلتے ہوئے تمہارے کمرے کا دروازہ کھلنے کی آواز سن لی تھی۔ اس طرح تجھے فوری طور پر کار میں چھپنے کا فیصلہ کرنا پڑا تھا۔ بصورت دیگر ہو سکتا ہے

میں کسی اور کارروائی کے بارے میں سوچتی بہرحال میرا فیصلہ درست ثابت ہوا تم تقریباً بیس منٹ بعد بنگلے سے باہر آئی تھی۔ اس دوران تم یقینا مجھے بنگلے کے اندر اور تہہ خانے میں کھوجتی رہی تھیں۔

تم کئی روز سے ہمارے ساتھ تھیں اس دوران تم دیکھ چکی تھیں کہ بنگلے کے باہر کا گیٹ کس طرح کھولا اور بند کیا جاتا تھا تم نے پہلے اندر سے بنگلے کا گیٹ والا سوئچ آن کیا اور پھر فیات میں آ کر بیٹھ گئیں۔

 جاری ہے  اگلی قسط بہت جلد

کہانیوں کی دنیا ویب  سائٹ پر اپلوڈ کی جائیں گی 

مزید اقساط  کے لیئے نیچے لینک پر کلک کریں

رومانوی مکمل کہانیاں

میری بیوی کو پڑوسن نےپٹایا

میری بیوی کو پڑوسن نےپٹایا -- کہانیوں کی دُنیا ویب سائٹ کی جانب سے رومانوی سٹوریز کے شائقین کے لیئے پیش خدمت ہے ۔جنسی جذبات کی بھرپور عکاسی کرتی ہوئی مکمل بہترین شارٹ رومانوی سٹوریز۔ ان کہانیوں کو صرف تفریحی مقصد کے لیئے پڑھیں ، ان کو حقیقت نہ سمجھیں ، کیونکہ ان کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ہے ۔ انجوائےکریں اور اپنی رائے سے آگاہ کریں ۔
Read more
رومانوی مکمل کہانیاں

کالج کی ٹیچر

کالج کی ٹیچر -- کہانیوں کی دُنیا ویب سائٹ کی جانب سے رومانوی سٹوریز کے شائقین کے لیئے پیش خدمت ہے ۔جنسی جذبات کی بھرپور عکاسی کرتی ہوئی مکمل بہترین شارٹ رومانوی سٹوریز۔ ان کہانیوں کو صرف تفریحی مقصد کے لیئے پڑھیں ، ان کو حقیقت نہ سمجھیں ، کیونکہ ان کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ہے ۔ انجوائےکریں اور اپنی رائے سے آگاہ کریں ۔
Read more
رومانوی مکمل کہانیاں

میراعاشق بڈھا

میراعاشق بڈھا -- کہانیوں کی دُنیا ویب سائٹ کی جانب سے رومانوی سٹوریز کے شائقین کے لیئے پیش خدمت ہے ۔جنسی جذبات کی بھرپور عکاسی کرتی ہوئی مکمل بہترین شارٹ رومانوی سٹوریز۔ ان کہانیوں کو صرف تفریحی مقصد کے لیئے پڑھیں ، ان کو حقیقت نہ سمجھیں ، کیونکہ ان کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ہے ۔ انجوائےکریں اور اپنی رائے سے آگاہ کریں ۔
Read more
رومانوی مکمل کہانیاں

جنبی سے اندھیرے

جنبی سے اندھیرے -- کہانیوں کی دُنیا ویب سائٹ کی جانب سے رومانوی سٹوریز کے شائقین کے لیئے پیش خدمت ہے ۔جنسی جذبات کی بھرپور عکاسی کرتی ہوئی مکمل بہترین شارٹ رومانوی سٹوریز۔ ان کہانیوں کو صرف تفریحی مقصد کے لیئے پڑھیں ، ان کو حقیقت نہ سمجھیں ، کیونکہ ان کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ہے ۔ انجوائےکریں اور اپنی رائے سے آگاہ کریں ۔
Read more
رومانوی مکمل کہانیاں

بھائی نے پکڑا اور

بھائی نے پکڑا اور -- کہانیوں کی دُنیا ویب سائٹ کی جانب سے رومانوی سٹوریز کے شائقین کے لیئے پیش خدمت ہے ۔جنسی جذبات کی بھرپور عکاسی کرتی ہوئی مکمل بہترین شارٹ رومانوی سٹوریز۔ ان کہانیوں کو صرف تفریحی مقصد کے لیئے پڑھیں ، ان کو حقیقت نہ سمجھیں ، کیونکہ ان کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ہے ۔ انجوائےکریں اور اپنی رائے سے آگاہ کریں ۔
Read more
رومانوی مکمل کہانیاں

کمسن نوکر پورا مرد

کمسن نوکر پورا مرد -- کہانیوں کی دُنیا ویب سائٹ کی جانب سے رومانوی سٹوریز کے شائقین کے لیئے پیش خدمت ہے ۔جنسی جذبات کی بھرپور عکاسی کرتی ہوئی مکمل بہترین شارٹ رومانوی سٹوریز۔ ان کہانیوں کو صرف تفریحی مقصد کے لیئے پڑھیں ، ان کو حقیقت نہ سمجھیں ، کیونکہ ان کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ہے ۔ انجوائےکریں اور اپنی رائے سے آگاہ کریں ۔
Read more

Leave a Reply

You cannot copy content of this page