smuggler–29–سمگلر قسط نمبر

سمگلر

کہانیوں کی دنیا ویب سائٹ کی ایک اور فخریا  کہانی سمگلر

سمگلر۔۔  ایکشن ، سسپنس  ، رومانس اور سیکس سے پھرپور کہانی  ہے ۔۔ جو کہ ایک ایسے نوجون کی  کہانی ہے جسے بے مثل حسین نوجوان لڑکی کے ذریعے اغواء کر کے بھارت لے جایا گیا۔ اور یہیں سے کہانی اپنی سنسنی خیزی ، ایکشن اور رومانس کی ارتقائی منازل کی طرف پرواز کر جاتی ہے۔ مندروں کی سیاست، ان کا اندرونی ماحول، پنڈتوں، پجاریوں اور قدم قدم پر طلسم بکھیرتی خوبصورت داسیوں کے شب و روز کو کچھ اس انداز سے اجاگر کیا گیا ہے کہ پڑھنے والا جیسے اپنی آنکھوں سے تمام مناظر کا مشاہدہ کر رہا ہو۔ ہیرو  کی زندگی میں کئی لڑکیاں آئیں جنہوں نے اُس کی مدد بھی کی۔ اور اُس کے ساتھ رومانس بھی کیا۔

٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭

نوٹ : ـــــــــ  اس طرح کی کہانیاں  آپ بیتیاں  اور  داستانین  صرف تفریح کیلئے ہی رائیٹر لکھتے ہیں۔۔۔ اور آپ کو تھوڑا بہت انٹرٹینمنٹ مہیا کرتے ہیں۔۔۔ یہ  ساری  رومانوی سکسی داستانیں ہندو لکھاریوں کی   ہیں۔۔۔ تو کہانی کو کہانی تک ہی رکھو۔ حقیقت نہ سمجھو۔ اس داستان میں بھی لکھاری نے فرضی نام، سین، جگہ وغیرہ کو قلم کی مدد سےحقیقت کے قریب تر لکھنے کی کوشش کی ہیں۔ اور کہانیوں کی دنیا ویب سائٹ آپ  کو ایکشن ، سسپنس اور رومانس  کی کہانیاں مہیا کر کے کچھ وقت کی   تفریح  فراہم کر رہی ہے جس سے آپ اپنے دیگر کاموں  کی ٹینشن سے کچھ دیر کے لیئے ریلیز ہوجائیں اور زندگی کو انجوائے کرے۔تو ایک بار پھر سے  دھرایا جارہا ہے کہ  یہ  کہانی بھی  صرف کہانی سمجھ کر پڑھیں تفریح کے لیئے حقیقت سے اس کا کوئی تعلق نہیں ۔ شکریہ دوستوں اور اپنی رائے کا کمنٹس میں اظہار کر کے اپنی پسند اور تجاویز سے آگاہ کریں ۔

تو چلو آگے بڑھتے ہیں کہانی کی طرف

٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭

سمگلر قسط نمبر- 29

کرشمہ۔۔۔ میں نے قدرے اونچی آواز میں کہا۔ کرشمہ کے منہ سے ہلکی سی چیخ نکل گئی۔ مجھے دیکھ کر اس کی آنکھیں خوف و دہشت سے پھیلتی چلی گئیں۔

کالی دیوی سے شکتی مانگنے کی کیا ضرورت ہے۔ میں نے آگے بڑھتے ہوئے کہا۔

 تمہارے اندر تو خود اتنی شکتی ہے کہ بڑے سے بڑے سورما کو چت کرسکتی ہو۔ حسن و شباب کی شکتی دنیا کی سب سے بڑی شکتی ہوتی ہے۔ تم جتنی حسین ہو جتنا سیکسی تمہارا فگر ہے تم تو کسی کو بھی قابو میں رکھ سکتی ہو۔ کسی کی بھی کایا پلٹ سکتی ہو بہترین فگر ہے تیرااس نے تو حکومتوں کے تختے الٹ دیئے۔ میں تو ایک کمزور سا آدمی ہوں۔

تتتم یہاں کیسے آئے؟ وہ چبوترے کی طرف بڑھتے ہوئے ہکلائی۔

جیسے تم آئی تھی۔ میں نے جواب دیا۔ فرق صرف یہ تھا کہ یہاں تک آنے کے لیے مجھے تاریکی میں ٹھوکریں کھانی پڑی تھی۔ بہر حال تم نے کس کو یہاں بلایا ہے وہ کون لوگ ہیں اور تمہاری اصلیت کیا ہے؟

 تت…. تت…. تم۔۔۔۔ وہ ہکلا کر رہ گئی۔ اس کی آنکھیں خوف سے کچھ اور پھیل گئی تھیں۔ ہاں میں نے ٹرانسمیٹر پر تمہاری ساری باتیں سن لی ہیں۔میں نے اس کے چہرے پر نظریں جماتے ہوئے کہا۔

اب یہ بات سمجھ میں آگئی ہے کہ اس پہاڑی کے غاروں میں تم لوگوں نے اپنا مستقل اڈا بنا رکھاہے۔ تمہارا یہ گروہ کونسی سرگرمیوں میں مصروف ہےاور مجھے کہاں لے جایا جا رہا ہے۔

میں کچھ نہیں جانتی۔ وہ بدستور چبوترے کی طرف بڑھتے ہوئے بولی۔

اور اس بریف کیس میں کیا ہے جو تم نے جیپ  میں کہیں چھپایا تھا ؟  میں نے ایک اور سوال کیا۔

اس نے ٹرانسمیٹر پر ہی اپنے مخاطب کو بتایا تھا کہ بریف کیس اس نے جیب میں ہے چھپایا تھا جووہیں رہ گیا ہے۔ میں تمہیں کچھ نہیں بتاؤں گی۔

کرشمہ نے کہتے ہوئے چبوترے کےکنارے پر پڑی ہوئی مشعل اٹھالی۔

اس نے مشعل کو لٹھ کی طرح دونوں ہاتھوں  سے پکڑا اور اچانک مجھ پر حملہ کر دیا۔

 میرے لیے اس کی یہ حرکت بالکل غیر متوقع تھی۔ میں بڑی مشکل سے اپنے آپ کو بچاسکا لیکن لڑکھڑاتے ہوئے اپنا توازن قائم نہ رکھ سکا ۔ اور نیچے گر گیا۔ کرشمہ نے یکے بعددیگرے دو تین وار کئے۔ میں زمین پر لیٹے ہوئے اپنے آپ کو بچانے کی کوشش کرتا رہا۔ ایک مرتبہ جلتی ہوئی مشعل میرے بائیں شانے پرلگی تھی۔ میں بے اختیار کراہ اٹھا لیکن اس کے بعد میں نے اسےکوئی موقع نہیں دیا۔

چوٹ کھانے کے بعد میں بڑی پھرتی سے اٹھ گیا۔ مشعل کے وار کو  بائیں ہاتھ پر روکا اور دائیں ہاتھ سے اس کے پیٹ میں گھونسا رسید کر دیا۔  وہ بلبلا کر دو ہری ہوگئی۔ میں نے مشعل اس کے ہاتھ سے چھین کر پھینک دی اور کرشمہ کو گرفت میں لینے کی کوشش کرنے لگا۔ وہ مردوں کا دل بہلانے میں اچھی تھی تو لڑائی بھڑائی میں بھی کم نہیں تھی لیکن میں نے اسے زیادہ پھیلنے کا موقع نہیں دیا۔ اسے اٹھا کرمیں نے کالی کے چرنوں کے سامنے چبوترے پر پٹخ دیا اور وہ تیغہ اٹھالیا جوانسانی جانوں کی بھینٹ کے وقت استعمال ہوتا تھا۔ تیغہ خاصا وزنی تھا۔ اس کا بلیڈ آگے سے زیادہ چوڑا تھا۔ اس پر پچھلی بھینٹ کا خون جما ہوا تھا۔ میں نے تیغہ دونوں ہاتھوں میں اٹھایا تو خون کی چند لڑیاں اکھڑ کر کرشمہ کے سینے پر گریں۔ اس کی آنکھیں خوف سے پھیل گئیں۔

 میں پتھر کی ان بےجان مورتیوں کو نہیں مانتا لیکن آج میں کالی کے چرنوں میں مسلمان ہونے کے ناتے میں تمہاری بھینٹ ضرور دوں گا ۔

میں نے کہتے ہوئے تیغے کو سر سے اوپر اٹھا لیا۔

اس وقت میری نظر مورتی کی طرف اٹھ گئی۔ ایک سیاہ کوبرا سوکھے پتوں کی مالاؤں سے نکل کر نیچے کیطرف رینگ رہا تھا۔ اگر سوکھے پتوں میں ہلکی سی سرسراہٹ کی آواز سنائی نہ دیتی تو میں اس خطرناک سانپ کو نہ دیکھ پاتا۔ کرشمہ نے سانپ کو نہیں دیکھا تھا۔ وہ تو خوف زدہ نظروں سے کبھی مجھے اور کبھی اٹھے ہوئے تیغے کو دیکھ رہی تھی۔

کوبرا سوکھے پتوں سے کئی انچ باہر آگیا اور پھر اس کا پھن پھولنے لگا۔ مجھے سمجھنے میں دیر نہیں لگی کہ وہ کرشمہ پر حملہ آور ہونے والا ہے۔ میں نے ایک نظر کرشمہ کی طرف دیکھا اور پھر چیختے ہوئے پوری قوت سے تیغے کو نیچےلے آیا۔

کرشمہ کے منہ سے نکلنے والی چیخ بڑی خوفناک تھی لیکن تیغے نے اسے کوئی نقصان پہنچائے بغیر کوبرے کے دو ٹکڑے کر دیئے۔ اس کا سر والا حصہ کرشمہ کے قریب چبوترے پر گرا۔میں نے ایک ہاتھ سے کرشمہ کو پکڑ کر بڑی تیزی سے چبوترے سے نیچے کھینچ لیا۔ کوبرے کا سر والا حصہ کچھ دیر چبوترے پر پیچ و تاب کھاتا رہا پھر بےحرکت ہو گیا۔

سانپ کا دوسرا حصہ مورتی کے پیچھے کسی جگہ گرا تھا۔ کرشمہ پھٹی پھٹی نظروں سے چبوترے پر پڑے ہوئے سانپ کے اس آدھے حصے کو دیکھتی رہی پھر دوڑ کر مجھ سے لپٹ گئی اور میرے سینے پر گھو نسے برسانے لگی۔

تم نے تو میری جان ہی نکال دی تھی۔ وہ میری طرف دیکھتے ہوئے بولی۔ میں تو سمجھی تھی کہ تم واقعی مجھے قتل کرنے جا رہے ہو ۔۔

ابھی مجھے تمہاری ضرورت ہے اس لیے میں تمہیں کوئی نقصان نہیں پہنچانا چاہتامیں نے اسے اپنے سے الگ کرتے ہوئے کہا۔ لیکن یہ مت سمجھنا کہ ہم میں کوئی مفاہمت ہورہی ہے۔ تم نے تو میرے گرد ایک مضبوط جال تیار کرلیا ہے۔ مجھے نہ صرف اس جال سے نکلناہے بلکہ تمہارے سینے میں چھپے ہوئے سارے راز بھی نکلوانے ہیں، لیکن فی الحال یہاں سے تو نکلو۔میں مشعل اٹھا کر کرشمہ کے ہاتھ میں تھما دی اور اس کے پیچھے پیچھے چلنے لگا۔ باہر والے غار میں آکر کرشمہ نے مشعل دیوار کے اس سوراخ میں گاڑھ دی اور دیوار سے ٹیک لگا کر زمین پر بیٹھ گئی۔ میں چند لمحے وہاں کھڑا رہا۔ پھر زمین پر پڑا ہوا مشکیزہ اٹھا کر پانی کے چند گھونٹ بھرے اور مشکیزہ نیچے پھینک کر کرشمہ کا ہاتھ پکڑ لیا اور اسے کھینچتا ہوا غار کے دہانے تک لے گیا۔

دھوپ ماند پڑنے لگی تھی۔ سورج اس پہاڑی کے پیچھے جا چکا تھا۔ پہاڑی کا سایہ کافی دور تک پھیلا ہوا تھا۔ میرے اندازے کے مطابق زیادہ سے زیادہ ایک گھنٹے بعد سورج غروب ہونے والا تھا۔ کرشمہ نے ٹرانسمیٹر پر جن لوگوں سے بات کی تھی انہیں سورج ڈوبنے سے پہلے ہی یہاں پہنچ جانا تھا اور ظاہر ہے یہاں آ کر وہ مجھے گھیرنے کی کوشش کریں گے۔ کرشمہ نے تو انہیں اطمینان دلا دیا تھا کہ ان کے آنے تک مجھے قابو میں رکھے گی لیکن اب وہ خود میرے قابو میں آگئی تھی۔

کرشمہ کو وہیں چھوڑ کر میں پانی کا مشکیزہ اٹھا لایا اور پھر کرشمہ کا ہاتھ پکڑ کر میں غار کے دہانے سے باہر نکل آیا۔ ان لوگوں کے آنے سے پہلے پہلے مجھے کوئی محفوظ جگہ تلاش کرنی تھی۔ کرشمہ میرے ساتھ جانے سے ہچکچا رہی تھی، لیکن میں اس کا بازو پکڑ کر اپنے ساتھ کھنچنے لگا۔

غار کے دہانے کے سامنے ڈھلان تھی جو بہت دور تک چلی گئی تھی۔ میں غار سے نکل کر ادھر ادھر دیکھنے لگا اور پھر چٹان کے ساتھ ساتھ دائیں طرف چل پڑا۔ میرا خیال تھا کہ اس طرف چٹان میں سامنے کے رخ پر کوئی ایسی محفوظ جگہ مل جائے گی جہاں سے میں سامنے والے راستے پر نگاہ بھی رکھ سکوں گا۔

اگلی قسط بہت جلد 

مزید اقساط  کے لیئے نیچے لینک پر کلک کریں

رومانوی مکمل کہانیاں

میری بیوی کو پڑوسن نےپٹایا

میری بیوی کو پڑوسن نےپٹایا -- کہانیوں کی دُنیا ویب سائٹ کی جانب سے رومانوی سٹوریز کے شائقین کے لیئے پیش خدمت ہے ۔جنسی جذبات کی بھرپور عکاسی کرتی ہوئی مکمل بہترین شارٹ رومانوی سٹوریز۔ ان کہانیوں کو صرف تفریحی مقصد کے لیئے پڑھیں ، ان کو حقیقت نہ سمجھیں ، کیونکہ ان کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ہے ۔ انجوائےکریں اور اپنی رائے سے آگاہ کریں ۔
Read more
رومانوی مکمل کہانیاں

کالج کی ٹیچر

کالج کی ٹیچر -- کہانیوں کی دُنیا ویب سائٹ کی جانب سے رومانوی سٹوریز کے شائقین کے لیئے پیش خدمت ہے ۔جنسی جذبات کی بھرپور عکاسی کرتی ہوئی مکمل بہترین شارٹ رومانوی سٹوریز۔ ان کہانیوں کو صرف تفریحی مقصد کے لیئے پڑھیں ، ان کو حقیقت نہ سمجھیں ، کیونکہ ان کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ہے ۔ انجوائےکریں اور اپنی رائے سے آگاہ کریں ۔
Read more
رومانوی مکمل کہانیاں

میراعاشق بڈھا

میراعاشق بڈھا -- کہانیوں کی دُنیا ویب سائٹ کی جانب سے رومانوی سٹوریز کے شائقین کے لیئے پیش خدمت ہے ۔جنسی جذبات کی بھرپور عکاسی کرتی ہوئی مکمل بہترین شارٹ رومانوی سٹوریز۔ ان کہانیوں کو صرف تفریحی مقصد کے لیئے پڑھیں ، ان کو حقیقت نہ سمجھیں ، کیونکہ ان کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ہے ۔ انجوائےکریں اور اپنی رائے سے آگاہ کریں ۔
Read more
رومانوی مکمل کہانیاں

جنبی سے اندھیرے

جنبی سے اندھیرے -- کہانیوں کی دُنیا ویب سائٹ کی جانب سے رومانوی سٹوریز کے شائقین کے لیئے پیش خدمت ہے ۔جنسی جذبات کی بھرپور عکاسی کرتی ہوئی مکمل بہترین شارٹ رومانوی سٹوریز۔ ان کہانیوں کو صرف تفریحی مقصد کے لیئے پڑھیں ، ان کو حقیقت نہ سمجھیں ، کیونکہ ان کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ہے ۔ انجوائےکریں اور اپنی رائے سے آگاہ کریں ۔
Read more
رومانوی مکمل کہانیاں

بھائی نے پکڑا اور

بھائی نے پکڑا اور -- کہانیوں کی دُنیا ویب سائٹ کی جانب سے رومانوی سٹوریز کے شائقین کے لیئے پیش خدمت ہے ۔جنسی جذبات کی بھرپور عکاسی کرتی ہوئی مکمل بہترین شارٹ رومانوی سٹوریز۔ ان کہانیوں کو صرف تفریحی مقصد کے لیئے پڑھیں ، ان کو حقیقت نہ سمجھیں ، کیونکہ ان کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ہے ۔ انجوائےکریں اور اپنی رائے سے آگاہ کریں ۔
Read more
رومانوی مکمل کہانیاں

کمسن نوکر پورا مرد

کمسن نوکر پورا مرد -- کہانیوں کی دُنیا ویب سائٹ کی جانب سے رومانوی سٹوریز کے شائقین کے لیئے پیش خدمت ہے ۔جنسی جذبات کی بھرپور عکاسی کرتی ہوئی مکمل بہترین شارٹ رومانوی سٹوریز۔ ان کہانیوں کو صرف تفریحی مقصد کے لیئے پڑھیں ، ان کو حقیقت نہ سمجھیں ، کیونکہ ان کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ہے ۔ انجوائےکریں اور اپنی رائے سے آگاہ کریں ۔
Read more

Leave a Reply

You cannot copy content of this page