smuggler–34–سمگلر قسط نمبر

سمگلر

کہانیوں کی دنیا ویب سائٹ کی ایک اور فخریا  کہانی سمگلر

سمگلر۔۔  ایکشن ، سسپنس  ، رومانس اور سیکس سے پھرپور کہانی  ہے ۔۔ جو کہ ایک ایسے نوجون کی  کہانی ہے جسے بے مثل حسین نوجوان لڑکی کے ذریعے اغواء کر کے بھارت لے جایا گیا۔ اور یہیں سے کہانی اپنی سنسنی خیزی ، ایکشن اور رومانس کی ارتقائی منازل کی طرف پرواز کر جاتی ہے۔ مندروں کی سیاست، ان کا اندرونی ماحول، پنڈتوں، پجاریوں اور قدم قدم پر طلسم بکھیرتی خوبصورت داسیوں کے شب و روز کو کچھ اس انداز سے اجاگر کیا گیا ہے کہ پڑھنے والا جیسے اپنی آنکھوں سے تمام مناظر کا مشاہدہ کر رہا ہو۔ ہیرو  کی زندگی میں کئی لڑکیاں آئیں جنہوں نے اُس کی مدد بھی کی۔ اور اُس کے ساتھ رومانس بھی کیا۔

٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭

نوٹ : ـــــــــ  اس طرح کی کہانیاں  آپ بیتیاں  اور  داستانین  صرف تفریح کیلئے ہی رائیٹر لکھتے ہیں۔۔۔ اور آپ کو تھوڑا بہت انٹرٹینمنٹ مہیا کرتے ہیں۔۔۔ یہ  ساری  رومانوی سکسی داستانیں ہندو لکھاریوں کی   ہیں۔۔۔ تو کہانی کو کہانی تک ہی رکھو۔ حقیقت نہ سمجھو۔ اس داستان میں بھی لکھاری نے فرضی نام، سین، جگہ وغیرہ کو قلم کی مدد سےحقیقت کے قریب تر لکھنے کی کوشش کی ہیں۔ اور کہانیوں کی دنیا ویب سائٹ آپ  کو ایکشن ، سسپنس اور رومانس  کی کہانیاں مہیا کر کے کچھ وقت کی   تفریح  فراہم کر رہی ہے جس سے آپ اپنے دیگر کاموں  کی ٹینشن سے کچھ دیر کے لیئے ریلیز ہوجائیں اور زندگی کو انجوائے کرے۔تو ایک بار پھر سے  دھرایا جارہا ہے کہ  یہ  کہانی بھی  صرف کہانی سمجھ کر پڑھیں تفریح کے لیئے حقیقت سے اس کا کوئی تعلق نہیں ۔ شکریہ دوستوں اور اپنی رائے کا کمنٹس میں اظہار کر کے اپنی پسند اور تجاویز سے آگاہ کریں ۔

تو چلو آگے بڑھتے ہیں کہانی کی طرف

٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭

سمگلر قسط نمبر- 34

جلدی سےمیں نے  بڑی احتیاط سے قمیض کے دامن سے تین انچ چوڑی پٹی پھاڑی اور شرٹ اس کے ہاتھ میں تھما دی لو پہن لو اسے۔ کہیں اس ویرانے کی نظر نہ لگ جائے تمہیں ۔ میں نے کہا۔

کرشمہ کے منہ سے گہرا سانس نکل گیا۔ وہ شرٹ پہنے لگی اور میں اس کے زخم پر پٹی لپیٹنے لگا۔ اس وقت اس کے لیے میں یہی کرسکتا تھا اور ویسے مجھے امید تھی کہ پٹی ہونے کے بعد خون کا یہ معمولی سا  رساؤ بند ہو جائے گا۔

دن ڈھل رہا تھا۔ کرشمہ پتھر سے ٹیک لگائے آنکھیں بند کیے بیٹھی تھی اور میری نظریں صحرا کی طرف آنے والے راستے پر مرکوز تھیں۔ وقفے وقفے سے کرشمہ بھی آنکھیں کھول کو اس طرف دیکھ لیتی تھی۔

سورج غروب ہو رہا تھا۔ کرشمہ کی آنکھوں میں بھی اب تشویش ابھر آئی تھی۔ میں اس صحرائی راستے کیطرف دیکھتے ہوئے سوچ رہا تھا کہ کہیں انہوں نے اپنا پروگرام بدل تو نہیں دیا۔ وہ تو یہ جانتے تھے کہ میں کرشمہ کی سازش سے بالکل لاعلم ہوں اور ہو سکتا ہے انہوں نے یہ سوچا ہو کہ رات کی تاریکی میں چھاپا ماریں گے اور اس دنگر یعنی مجھے کہیں بھاگنے کا موقع بھی نہیں ملے گا۔ اس طرح میں آسانی سے ان کی گرفت میں آ جاؤں گا۔ اور پھر دفعتاً میں چونک گیا ۔ سامنے بہت دور ایک سیاہ نقطہ سا حرکت کرتا ہوا نظر آیا کچھ ہی دیر بعد ؟

گرر کی مدھم سی آواز بھی سنائی دینے لگی ۔ جو رفتہ رفتہ واضح ہوتی گئی۔

وہ کوئی گاڑی تھی جو ڈھلان کے قریب رک گئی۔ تین آدمی گاڑی سے اترے اور ڈھلان پر چڑھے لگے۔ ان کا رخ غار کے دہانے کی طرف تھا۔

چلو اٹھو یہاں سے۔ میں نے کرشمہ کی طرف دیکھتے ہوئے کہا اور ساتھ ہی جیب سے ریوالور نکال لیا۔

اگر تمہارے منہ سے آواز نکلی یا انہیں متوجہ کرنے کے لیے کوئی حرکت کی تو گولی اس مرتبہ تمہاری کھوپڑی میں لگے گی۔

میں اسے ہاتھ سے پکڑ کر کھینچتا ہوا اس ڈھلوانی دراڑ میں لڑھک گیا۔ سناٹے میں پتھر کے لڑھکنے کی آواز خاصی بلند تھی۔ میں ایک دم رک گیا۔ کرشمہ کو بھی میں نے ہاتھ سے پکڑ رکھا تھا تا کہ وہ کوئی حرکت نہ کر سکے۔

چند سیکنڈ گزر گئے ، کوئی رد عمل سامنے نہیں آیا۔ میں دراڑ سے نکل آیا تھا۔ غار کے دھانے کی طرف دیکھا وہاں کوئی بھی نہیں تھا۔ غالبا وہ تینوں غار کے اندر چلے گئے تھے۔ میں نے کرشمہ کا ہاتھ پکڑا اور ڈھلان پر گاڑی کی طرف دوڑنے لگا۔ دوڑتے ہوئے اچانک ہی میرے ذہن میں ایک اور خیال آیا۔ ہو سکتا ہے اس گاڑی پر آنے والوں کی تعداد چار ہو ، تین تو غار میں چلے گئے اور چوتھا گاڑی ہی میں بیٹھا ہو، لیکن اب سوچنے کا وقت نہیں تھا۔

گاڑی میں کوئی ہوگا تو دیکھا جائے گا۔

ڈھلان پر دوڑتے ہوئے کرشمہ کے منہ سے عجیب سی آوازیں نکل رہی تھیں اور یہ آوازیں انہیں ہماری طرف متوجہ کر سکتی تھیں ۔ منہ بند رکھو اور تیز دوڑو۔ میں اس کی طرف دیکھتے ہوئے غرایا۔ کرشمہ نے دوسرا ہاتھ منہ پر رکھ لیا۔ ہم گاڑی سے چند گز دور ہی تھے کہ کرشمہ لڑکھڑا گئی۔ میں نے اسے سنبھالنے کی کوشش کی مگر کامیاب نہ ہو سکا اور اس کے ساتھ خود بھی گر گیا، لیکن میں نے سنبھلنے میں دیر نہیں لگائی تھی۔ میں نے کرشمہ کو بھی ہاتھ سے پکڑ کر اٹھا دیا اور اسے کھینچتا ہوا گاڑی کی طرف دوڑا؟

گاڑی میں کوئی نہیں تھا۔ میں نے جلدی سے دروازہ کھول دیا۔ کرشمہ گاڑی سے ٹیک لگا کر ہاپنے لگی تھی۔  گاڑی میں چابی بھی لگی ہوئی تھی۔

سیٹ پر بیٹھ کر گاڑی سٹارٹ کرو جلدی ۔ میں نے کرشمہ کا ہاتھ پکڑ کر کھینچتے ہوئے کہا۔

میں گاڑی نہیں چلا سکتی ۔ وہ اپنے پھولے ہوئے سانس پر قابو پانے کی کوشش کرتے ہوئے بولی۔ میری بات مانو مجھے یہیں چھوڑ جاؤ اور تم بھاگ جاؤ یہاں ہے ۔  یہ راستہ سیدھا کدالیا کی طرف جاتا ہے۔ وہاں سے تم کسی بھی طرف جاسکتے ہو۔ جاؤ دیر نہ کرو۔ وہ اس وقت غار کے اندر ہیں اگر باہر آ گئے تو تمہارے لیے بھی بھا گنا مشکل ہو جائے گا۔

“ تم شاید بھول گئی ہو کہ میرے بغیر وہ تمہیں بھی زندہ نہیں چھوڑیں گے۔“ میں نے کہا اور پھر اسی لمحہ غارکی طرف سے ایک گونجتی ہوئی آواز سنائی دی۔ اوئے ادھر کون ہے گاڑی کے پاس۔

جلدی کرو انہوں نے ہمیں دیکھ لیا ہے ۔ میں نے چیخ کر کرشمہ سے کہا اور اسے سیٹ پر دھکیل دیا۔

اور مڑ کر دیکھا غار کے دہانے پر ایک آدمی کھڑا تھا جواب اندر کی طرف رخ کر کے چیخ رہا تھا۔ وہ لوگ ادھر کو بھاگتے رہے ہیں۔“ میں گاڑی کے اوپر سے گھوم کر پسنجرز سیٹ کا دروازہ کھول رہا تھا کہ فضا فائر کی آواز سے گونج اٹھی۔

رائفل کا سنگل شاٹ تھا گولی گاڑی سے چند فٹ آگے ریت میں پھنس گئی۔ میں نے گھوم کر ریوالور سے یکے بعددیگرے تین فائر کر دیئے۔ ایک گولی نشانے پر لگی، وہ شخص چیختا ہوا ڈھیر ہو گیا۔ کرشمہ کنیشن میں لگی ہوئی چابی گھمانے کی کوشش کر رہی تھی مگر اس کا ہاتھ کانپ رہا تھا یا وہ جان بوجھ کر ایساکر رہی تھی۔ میں نے پسنجرز سیٹ پر بیٹھتے ہوئے ریوالور کی نال اس کے پہلو میں گاڑ دی۔

ایک سیکنڈ میں انجن سٹارٹ نہ ہوا تو تمہارے اس خوبصورت جسم میں سوراخ کر دوں گا۔ میرے منہ سے

غراہت نکلی۔

یہ دھمکی کام کر گئی اور اگلے ہی لمحہ انجن سٹارٹ ہو گیا۔ میں نے مڑ کر دیکھا غار کے دہانے پر اب ایک اور ہیولا نظر آ رہا تھا۔

ریورس میں جتنی تیز لے جاسکتی ہو لے چلو۔ میں نے کرشمہ کے جسم پر ریوالور کا دباؤ ڈالتے ہوئے کہا۔ میرا خیال تھا کہ یوٹرن لینے کے لیے گاڑی کچھ تو آگے جائے گی اور اس طرح ہمارے اور غار کے درمیان فاصلہ کم ہو جائے گا۔

کرشمہ کے دونوں ہاتھ کانپ رہے تھے۔ گاڑی لہراتی ہوئی تیزی سے پیچھے کی طرف دوڑ رہی تھی اور پھر غار کی طرف سے فائرنگ شروع ہوگئی۔ رائفل کا پورا برسٹ مارا گیا تھا، میں نے بھی ہاتھ باہر نکال کر ایک اور راؤنڈ فائر کیے پھر ہاتھ کھینچ لیا۔ وہ ریوالور کی رینج سے نکل چکے تھے۔ گولیاں ضائع کرنے کا کوئی فائدہ نہیں تھا۔ غار کی طرف سے ایک اور برسٹ مارا گیا۔ اس مرتبہ چھنا کے کی آواز بھی سنائی دی تھی۔ میں تیزی سے نیچے جھک گیا۔

میرا خیال تھا ونڈ اسکرین میں گولی لگی تھی، لیکن اسکرین سلامت تھی۔

گاڑی تقریباً چار سو گز دور جا چکی تھی۔

گاڑی رو کو اور اب یوٹرن لے کر چلاؤ ۔ میں نے کہا۔ ریوالور کی نال بدستور کرشمہ کے پہلو سے لگی ہوئی تھی-

کرشمہ نے گاڑی روک لی اور گیئر بدل کر یوٹرن لیتے ہوئے اسے دوڑا دیا۔ میں نے اس کے پہلو سے ریوالور ہٹا لیا اور پیچھے مڑ کر دیکھنے لگا۔ وہ لوگ فائرنگ کرتے ہوئے اگر چہ گاڑی کے پیچھے دوڑ رہے تھے مگر بہت پیچھے رہ گئے تھے اور اندھیرے میں نظر بھی نہیں آ رہے تھے۔

اگلی قسط بہت جلد 

مزید اقساط  کے لیئے نیچے لینک پر کلک کریں

The essence of relationships –09– رشتوں کی چاشنی قسط نمبر

رشتوں کی چاشنی کہانی رومانس ، سسپنس ، فنٹاسی سے بھرپور کہانی ہے۔ ایک ایسے لڑکے کی کہانی جس کو گھر اور باہر پیار ہی پیار ملا جو ہر ایک کے درد اور غم میں اُس کا سانجھا رہا۔ جس کے گھر پر جب مصیبت آئی تو وہ اپنا آپ کھو بھول گیا۔
Read more

The essence of relationships –08– رشتوں کی چاشنی قسط نمبر

رشتوں کی چاشنی کہانی رومانس ، سسپنس ، فنٹاسی سے بھرپور کہانی ہے۔ ایک ایسے لڑکے کی کہانی جس کو گھر اور باہر پیار ہی پیار ملا جو ہر ایک کے درد اور غم میں اُس کا سانجھا رہا۔ جس کے گھر پر جب مصیبت آئی تو وہ اپنا آپ کھو بھول گیا۔
Read more
گاجی خان

Gaji Khan–98– گاجی خان قسط نمبر

کہانیوں کی دنیا ویب سائٹ کی ایک اور داستان ۔۔ گاجی خان ۔۔ داستان ہے پنجاب کے شہر سیالکوٹ کے ایک طاقتور اور بہادر اور عوام کی خیرخواہ ریاست کے حکمرانوں کی ۔ جس کے عدل و انصاف اور طاقت وبہادری کے چرچے ملک عام مشہور تھے ۔ جہاں ایک گھاٹ شیر اور بکری پانی پیتے۔ پھر اس خاندان کو کسی کی نظر لگ گئی اور یہ خاندان اپنوں کی غداری اور چالبازیوں سے اپنے مردوں سے محروم ہوتا گیا ۔ اور آخر کار گاجی خان خاندان میں ایک ہی وارث بچا ۔جو نہیں جانتا تھا کہ گاجی خان خاندان کو اور نہ جس سے اس کا کوئی تعلق تھا لیکن وارثت اُس کی طرف آئی ۔جس کے دعوےدار اُس سے زیادہ قوی اور ظالم تھے جو اپنی چالبازیوں اور خونخواری میں اپنا سانی نہیں رکھتے تھے۔ گاجی خان خاندان ایک خوبصورت قصبے میں دریائے چناب کے کنارے آباد ہے ۔ دریائے چناب ، دریا جو نجانے کتنی محبتوں کی داستان اپنی لہروں میں سمیٹے بہتا آرہا ہے۔اس کے کنارے سرسبز اور ہری بھری زمین ہے کشمیر کی ٹھنڈی فضاؤں سے اُترتا چناب سیالکوٹ سے گزرتا ہے۔ ایسے ہی سر سبز اور ہرے بھرے قصبے کی داستان ہے یہ۔۔۔ جو محبت کے احساس سے بھری ایک خونی داستان ہے۔بات کچھ پرانے دور کی ہے۔۔۔ مگر اُمید ہے کہ آپ کو گاجی خان کی یہ داستان پسند آئے گی۔
Read more
گاجی خان

Gaji Khan–97– گاجی خان قسط نمبر

Smuggler –224–سمگلر قسط نمبر

کہانیوں کی دنیا ویب سائٹ کی ایک اور فخریا کہانی ۔۔سمگلر۔۔ ایکشن ، سسپنس ، رومانس اور سیکس سے پھرپور کہانی ۔۔ جو کہ ایک ایسے نوجون کی کہانی ہے جسے بے مثل حسین نوجوان لڑکی کے ذریعے اغواء کر کے بھارت لے جایا گیا۔ اور یہیں سے کہانی اپنی سنسنی خیزی ، ایکشن اور رومانس کی ارتقائی منازل کی طرف پرواز کر جاتی ہے۔ مندروں کی سیاست، ان کا اندرونی ماحول، پنڈتوں، پجاریوں اور قدم قدم پر طلسم بکھیرتی خوبصورت داسیوں کے شب و روز کو کچھ اس انداز سے اجاگر کیا گیا ہے کہ پڑھنے والا جیسے اپنی آنکھوں سے تمام مناظر کا مشاہدہ کر رہا ہو۔ ہیرو کی زندگی میں کئی لڑکیاں آئیں جنہوں نے اُس کی مدد بھی کی۔ اور اُس کے ساتھ رومانس بھی کیا۔
Read more
سمگلر

Smuggler –223–سمگلر قسط نمبر

Leave a Reply

You cannot copy content of this page