smuggler–35–سمگلر قسط نمبر

سمگلر

کہانیوں کی دنیا ویب سائٹ کی ایک اور فخریا  کہانی سمگلر

سمگلر۔۔  ایکشن ، سسپنس  ، رومانس اور سیکس سے پھرپور کہانی  ہے ۔۔ جو کہ ایک ایسے نوجون کی  کہانی ہے جسے بے مثل حسین نوجوان لڑکی کے ذریعے اغواء کر کے بھارت لے جایا گیا۔ اور یہیں سے کہانی اپنی سنسنی خیزی ، ایکشن اور رومانس کی ارتقائی منازل کی طرف پرواز کر جاتی ہے۔ مندروں کی سیاست، ان کا اندرونی ماحول، پنڈتوں، پجاریوں اور قدم قدم پر طلسم بکھیرتی خوبصورت داسیوں کے شب و روز کو کچھ اس انداز سے اجاگر کیا گیا ہے کہ پڑھنے والا جیسے اپنی آنکھوں سے تمام مناظر کا مشاہدہ کر رہا ہو۔ ہیرو  کی زندگی میں کئی لڑکیاں آئیں جنہوں نے اُس کی مدد بھی کی۔ اور اُس کے ساتھ رومانس بھی کیا۔

٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭

نوٹ : ـــــــــ  اس طرح کی کہانیاں  آپ بیتیاں  اور  داستانین  صرف تفریح کیلئے ہی رائیٹر لکھتے ہیں۔۔۔ اور آپ کو تھوڑا بہت انٹرٹینمنٹ مہیا کرتے ہیں۔۔۔ یہ  ساری  رومانوی سکسی داستانیں ہندو لکھاریوں کی   ہیں۔۔۔ تو کہانی کو کہانی تک ہی رکھو۔ حقیقت نہ سمجھو۔ اس داستان میں بھی لکھاری نے فرضی نام، سین، جگہ وغیرہ کو قلم کی مدد سےحقیقت کے قریب تر لکھنے کی کوشش کی ہیں۔ اور کہانیوں کی دنیا ویب سائٹ آپ  کو ایکشن ، سسپنس اور رومانس  کی کہانیاں مہیا کر کے کچھ وقت کی   تفریح  فراہم کر رہی ہے جس سے آپ اپنے دیگر کاموں  کی ٹینشن سے کچھ دیر کے لیئے ریلیز ہوجائیں اور زندگی کو انجوائے کرے۔تو ایک بار پھر سے  دھرایا جارہا ہے کہ  یہ  کہانی بھی  صرف کہانی سمجھ کر پڑھیں تفریح کے لیئے حقیقت سے اس کا کوئی تعلق نہیں ۔ شکریہ دوستوں اور اپنی رائے کا کمنٹس میں اظہار کر کے اپنی پسند اور تجاویز سے آگاہ کریں ۔

تو چلو آگے بڑھتے ہیں کہانی کی طرف

٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭

سمگلر قسط نمبر- 35

کرشمہ کے جسم پر ہلکی سی کپکپاہٹ طاری تھی، لیکن دونوں ہاتھ سختی سے اسٹیئرنگ  پر جمے ہوئے تھے اور وہ گاڑی کو سنبھالے ہوئے تھے۔ یہ فور وہیل ٹربو انجن والی لینڈ کروزر تھی ۔ صحراؤں میں ایسی ہی گاڑیاں کام دیتی ہیں۔ کوئی عام گاڑی تو ریت پر چند گز سے زیادہ نہیں چل سکتی۔  میں نے پیچھے مڑ کر دیکھا تو میری آنکھوں میں چمک کی ابھر آئی ۔ پچھلی سیٹ پر ایک رائفل پڑی ہوئی تھی۔ میں نے پیچھے جھک کر وہ رائفل اٹھالی اور میرے ہونٹوں پر مسکراہٹ آگئی۔ یہ روسی کارا کوف رائفل تھی ۔ سائز میں اگر چہ کلاشنکوف سے چھوٹی تھی مگرا اس سے زیادہ تباہ کن تھی۔ اس کی رینج بھی کلاشنکوف سے زیادہ تھی۔ اس میں نیچے ساٹھ گولیوں والا ایک لمبا میگزین لگا ہوا تھا۔ میں نے رائفل کوالٹ پلٹ کر دیکھا اور اسے آٹو میٹک پر سیٹ کر کے ریوالور جیب میں ڈال لیا۔ پچھلی سیٹ پر کینوس کا ایک تھیلا اور رائفل کے تین میگزین اور بھی رکھے ہوئے تھے میں سیدھا ہو کر بیٹھ گیا۔ اس وقت تک ہم پہاڑی سے دو میل دور آچکے تھے۔ کرشمہ نے بیڈ لیمپس روشن کیے تو میں چیخ اٹھا۔ ہیڈ لیمپس بجھا دو، راستے سے تم واقف ہو ؟ روشنی کی ضرورت نہیں ۔ کرشمہ نے ہیڈ لیمپس ہی نہیں اندرکی بیتی بھی بجھادی۔

تم انسان نہیں درندے ہو۔ کرشمہ میری طرف دیکھے بغیر بولی۔ اپنی تمام تر درندگی کے باوجود تم زندہ بچ کر نہیں جا سکو گے۔ تم نے یہاں ان کے ایک آدمی کی ہتیا کی ہے وہ تمہیں کسی صورت زندہ نہیں چھوڑیں  گے ۔

جب تک تم میرے ساتھ ہو وہ میرا کچھ نہیں بگاڑ سکیں گے۔“میں نے کہا۔

اس خوش فہمی میں مت رہنا۔ کرشمہ نے کہا۔ اب وہ لوگ مجھے بھی معاف نہیں کریں گے ۔“

اگر وہ لوگ پوری رفتار سے بھی دوڑتے ہوئے آئیں تو دو ڈھائی گھنٹے سے پہلے تو کدالیا نہیں پہنچ سکیں گے جبکہ ہم اس وقت تک کدالیا سے بھی بہت دور نکل چکے ہوں گے ۔“

یہ بھی تمہاری خوش فہمی ہے کہ ہم کدالیا پہنچ سکیں گے۔ کرشمہ نے جواب دیا۔ ” تم بھول گئے ہو کہ اس گاڑی میں ایک ٹرانسمیٹر بھی موجود ہے اور عین ممکن ہے کہ کدالیا میں اپنے ساتھیوں کو ہمارے فرار کی اطلاع دے چکے ہوں ایسی صورت میں وہ لوگ ہمیں ریگستان میں گھیرنے کی کوشش کریں گے۔“ 

میں اچھل پڑا۔ اس ٹرانسمیٹر کو تو میں واقعی بھول گیا تھا۔

کیا کدالیا پہنچنے کا اور کوئی راستہ نہیں؟

ذرا آگے جا کر ہم اس راستے سے ہٹ کر کسی بھی طرف سے نکل سکتے ہیں ۔ کرشمہ نے جواب دیا۔

رفتار بڑھا دو اور پھر کسی اور طرف سے نکلنے کی کوشش کرو ۔ میں نے کہا۔

کرشمہ اس وقت اپنے آپ پر مکمل قابو پا چکی تھی۔ اسٹیئرنگ بھی پوری طرح اس کے کنٹرول میں تھا۔ اس نے رفتار کچھ اور بڑھا دی اور پھر تھوڑا ہی فاصلہ طے کرنے کے بعد اس نے گاڑی کو اصل راستے سے ہٹا کر آہستہ آہستہ بائیں طرف موڑنا شروع کر دیا۔ اس طرح ہمارا رخ کسی قدر تر چھا ہو گیا تھا۔

ہم کدا لیا شہر کے بائیں طرف نکلیں گے لیکن مجھے توقع نہیں کہ ہماری یہ کوشش کامیاب ہوسکے گی۔ کرشمہ نے کہا۔

لیکن میرا خیال ہے وہ ہمارا راستہ نہیں روک سکیں گے۔“ میں نے جواب دیا۔

لینڈ کروزر تیزی سے دوڑتی رہی۔ اس علاقے میں ریت کچھ زیادہ سخت اور جمی ہوئی تھی۔ ویسے بھی آگے نشیبی علاقہ تھا اس لیے گاڑی کی رفتار میں خود بخود اضافہ ہوتا جا رہا تھا۔

پانچ چھ منٹ بعد دائیں طرف سے بہت دور بہت مدھم سی روشنیاں ٹمٹماتی ہوئی نظر آنے لگیں ۔ وہ کسی آبادی کی بکھری ہوئی روشنیاں تھیں جو بہت دور تک پھیلی ہوئی تھیں۔ اس سے یہ بھی اندازہ لگایا جا سکتا تھا کہ وہ آبادی کتنی بڑی ہو سکتی ہے۔

کرشمہ کی کراہتی ہوئی آواز سن کر میں چونک گیا۔

کیا ہوا؟  میں نے جلدی سے رخ بدلتے ہوئے پوچھا۔

وہ آ رہے ہیں۔ کرشمہ ایک بار پھر کراہی، اس کے چہرے پر خوف کے تاثرات ابھر آئے تھے۔

وہ سامنے دیکھو، ایک گاڑی ہماری طرف آ رہی ہے۔“

میں اس طرف دیکھنے لگا۔ سامنے بہت دور دور روشنیاں اچھلتی ہوئی ہماری طرف آ رہی تھیں ۔ ظاہر ہے وہ کوئی گاڑی ہی تھی جس کے ہیڈلیمپس روشن تھے۔ کسی طرف بھاگنے کی کوشش بیکار تھی۔ کھلے صحرا میں ہم کہاں جاسکتے تھے۔ وہ ہمیں بڑی آسانی سے گھیر سکتے تھے۔  

دفعتنا میرے ذہن میں ایک اور خیال آیا۔ اس میں اگر چہ خطرہ تھا،

لیکن اس کے بغیر کوئی چارہ بھی نہیں تھا۔

گاڑی روک لو ۔ میں نے کرشمہ کی طرف دیکھتے ہوئے کہا۔

دماغ چلا گیا ہے کیا؟؟؟ اس نے مجھے گھورا۔ ” وہ ہمیں گولیوں سے بھون ڈالیں گے۔

رسک تو ہے، لیکن ایک فیصد بچنے کے امکانات بھی ہیں۔ میں نے جواب دیا اور پھر اسے سمجھانے لگا کہ میں کیا چاہتا ہوں۔ بات کرشمہ کی سمجھ میں آگئی۔ اس نے گاڑی روک کر اس طرح کھڑی کر دی کہ اس کا رخ صحرا کے اندرونی علاقے کی طرف تھا۔

اپنی سیٹ پر نیچے جھک کر بیٹھ جاؤ، کچھ بھی ہو اپنی جگہ سے حرکت مت کرنا۔ تمہارے منہ سے کوئی آواز بھی نہیں نکلنی چاہئے ۔

کرشمہ انجن بند کر چکی تھی۔ اس نے میری ہدایت پر حرف بہ حرف عمل کیا اور اسٹیرنگ کے نیچے گھستی چلی گئی۔ میں پچھلی سیٹ پر  آگیا اور ایک طرف کے دروازے کی تاب اٹھا کر اسے چھوڑ دیا۔ اب دروازہ کھولنےکے لیے کارا کوف سنبھال کر سیٹ پر  پوزیشن لے لی اور کھڑکی سے باہر دیکھنے لگا۔ میں نے گاڑی اس طرح رکوائی تھی کہ اس کے ہینڈل پر ہاتھ رکھنے کی ضرورت نہ پڑتی۔ اسے پیر سے دھکا دے کر آسانی سے کھولا جا سکتا۔ میں نےپیرکا دایاں  پہلو سامنے والی گاڑی کی طرف تھا۔ وہ گاڑی بڑی تیز رفتاری سے راستہ سمیٹتی ہوئی قریب آ رہی تھی۔ ۔ میں سیٹ پر اس طرح  پوزیشن لیے بیٹھا  تھا کہ دوسروں کی نظروں میں آئے بغیر میں انہیں دیکھ بھی سکتا تھا اور ایک لمحہ کے  نوٹس پر بھی کسی قسم کا ایکشن لے سکتا تھا۔ ہیڈ لیمپس کی اچھلتی ہوئی روشنیاں قریب آتی جارہی تھیں اور آخر کار دوگاڑی ہم سے تیس پینتیس گز کے فاصلے پر رک گئی۔ ہماری لینڈ کروزر مکمل طور پر روشنی کی زد میں تھی۔

“کرشمہ”

 چند سیکنڈ کے بعد دوسری گاڑی کی طرف سے ایک گونجتی ہوئی آواز سنائی دی۔ ”

تم لوگ ہماری رائفلوں کی زد پر ہو ۔ بھاگنے کا کوئی چانس نہیں ہے۔ اپنے ساتھی سے کہو کہ اپنے آپ کو ہمارے حوالے کر دے میں وعدہ کرتا ہوں کہ اسے کچھ نہیں کہا جائے گا اور بحفاظت اس کی منزل تک پہنچا دیا جائے گا۔“

میرے ہونٹوں پر خفیف سی مسکراہٹ آگئی ۔ یہ منزل ہی تو میرے لیے معمہ بنی ہوئی تھی۔ وہ جو کوئی بھی تھا۔ بالکل صاف اردو میں بات کر رہا تھا جس کا مطلب تھا کہ وہ راجستھانی نہیں تھا۔

کرشمہ ذرا سا کسمسائی تھی۔

اپنی جگہ سے حرکت مت کرو کرشمہ،  خاموش بیٹھی رہو۔“ میں نے سرگوشی کی۔

اگلی قسط بہت جلد 

مزید اقساط  کے لیئے نیچے لینک پر کلک کریں

رومانوی مکمل کہانیاں

میری بیوی کو پڑوسن نےپٹایا

میری بیوی کو پڑوسن نےپٹایا -- کہانیوں کی دُنیا ویب سائٹ کی جانب سے رومانوی سٹوریز کے شائقین کے لیئے پیش خدمت ہے ۔جنسی جذبات کی بھرپور عکاسی کرتی ہوئی مکمل بہترین شارٹ رومانوی سٹوریز۔ ان کہانیوں کو صرف تفریحی مقصد کے لیئے پڑھیں ، ان کو حقیقت نہ سمجھیں ، کیونکہ ان کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ہے ۔ انجوائےکریں اور اپنی رائے سے آگاہ کریں ۔
Read more
رومانوی مکمل کہانیاں

کالج کی ٹیچر

کالج کی ٹیچر -- کہانیوں کی دُنیا ویب سائٹ کی جانب سے رومانوی سٹوریز کے شائقین کے لیئے پیش خدمت ہے ۔جنسی جذبات کی بھرپور عکاسی کرتی ہوئی مکمل بہترین شارٹ رومانوی سٹوریز۔ ان کہانیوں کو صرف تفریحی مقصد کے لیئے پڑھیں ، ان کو حقیقت نہ سمجھیں ، کیونکہ ان کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ہے ۔ انجوائےکریں اور اپنی رائے سے آگاہ کریں ۔
Read more
رومانوی مکمل کہانیاں

میراعاشق بڈھا

میراعاشق بڈھا -- کہانیوں کی دُنیا ویب سائٹ کی جانب سے رومانوی سٹوریز کے شائقین کے لیئے پیش خدمت ہے ۔جنسی جذبات کی بھرپور عکاسی کرتی ہوئی مکمل بہترین شارٹ رومانوی سٹوریز۔ ان کہانیوں کو صرف تفریحی مقصد کے لیئے پڑھیں ، ان کو حقیقت نہ سمجھیں ، کیونکہ ان کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ہے ۔ انجوائےکریں اور اپنی رائے سے آگاہ کریں ۔
Read more
رومانوی مکمل کہانیاں

جنبی سے اندھیرے

جنبی سے اندھیرے -- کہانیوں کی دُنیا ویب سائٹ کی جانب سے رومانوی سٹوریز کے شائقین کے لیئے پیش خدمت ہے ۔جنسی جذبات کی بھرپور عکاسی کرتی ہوئی مکمل بہترین شارٹ رومانوی سٹوریز۔ ان کہانیوں کو صرف تفریحی مقصد کے لیئے پڑھیں ، ان کو حقیقت نہ سمجھیں ، کیونکہ ان کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ہے ۔ انجوائےکریں اور اپنی رائے سے آگاہ کریں ۔
Read more
رومانوی مکمل کہانیاں

بھائی نے پکڑا اور

بھائی نے پکڑا اور -- کہانیوں کی دُنیا ویب سائٹ کی جانب سے رومانوی سٹوریز کے شائقین کے لیئے پیش خدمت ہے ۔جنسی جذبات کی بھرپور عکاسی کرتی ہوئی مکمل بہترین شارٹ رومانوی سٹوریز۔ ان کہانیوں کو صرف تفریحی مقصد کے لیئے پڑھیں ، ان کو حقیقت نہ سمجھیں ، کیونکہ ان کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ہے ۔ انجوائےکریں اور اپنی رائے سے آگاہ کریں ۔
Read more
رومانوی مکمل کہانیاں

کمسن نوکر پورا مرد

کمسن نوکر پورا مرد -- کہانیوں کی دُنیا ویب سائٹ کی جانب سے رومانوی سٹوریز کے شائقین کے لیئے پیش خدمت ہے ۔جنسی جذبات کی بھرپور عکاسی کرتی ہوئی مکمل بہترین شارٹ رومانوی سٹوریز۔ ان کہانیوں کو صرف تفریحی مقصد کے لیئے پڑھیں ، ان کو حقیقت نہ سمجھیں ، کیونکہ ان کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ہے ۔ انجوائےکریں اور اپنی رائے سے آگاہ کریں ۔
Read more

Leave a Reply

You cannot copy content of this page