Smuggler–52–سمگلر قسط نمبر

سمگلر

کہانیوں کی دنیا ویب سائٹ کی ایک اور فخریا  کہانی سمگلر

سمگلر۔۔  ایکشن ، سسپنس  ، رومانس اور سیکس سے پھرپور کہانی  ہے ۔۔ جو کہ ایک ایسے نوجون کی  کہانی ہے جسے بے مثل حسین نوجوان لڑکی کے ذریعے اغواء کر کے بھارت لے جایا گیا۔ اور یہیں سے کہانی اپنی سنسنی خیزی ، ایکشن اور رومانس کی ارتقائی منازل کی طرف پرواز کر جاتی ہے۔ مندروں کی سیاست، ان کا اندرونی ماحول، پنڈتوں، پجاریوں اور قدم قدم پر طلسم بکھیرتی خوبصورت داسیوں کے شب و روز کو کچھ اس انداز سے اجاگر کیا گیا ہے کہ پڑھنے والا جیسے اپنی آنکھوں سے تمام مناظر کا مشاہدہ کر رہا ہو۔ ہیرو  کی زندگی میں کئی لڑکیاں آئیں جنہوں نے اُس کی مدد بھی کی۔ اور اُس کے ساتھ رومانس بھی کیا۔

٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭

نوٹ : ـــــــــ  اس طرح کی کہانیاں  آپ بیتیاں  اور  داستانین  صرف تفریح کیلئے ہی رائیٹر لکھتے ہیں۔۔۔ اور آپ کو تھوڑا بہت انٹرٹینمنٹ مہیا کرتے ہیں۔۔۔ یہ  ساری  رومانوی سکسی داستانیں ہندو لکھاریوں کی   ہیں۔۔۔ تو کہانی کو کہانی تک ہی رکھو۔ حقیقت نہ سمجھو۔ اس داستان میں بھی لکھاری نے فرضی نام، سین، جگہ وغیرہ کو قلم کی مدد سےحقیقت کے قریب تر لکھنے کی کوشش کی ہیں۔ اور کہانیوں کی دنیا ویب سائٹ آپ  کو ایکشن ، سسپنس اور رومانس  کی کہانیاں مہیا کر کے کچھ وقت کی   تفریح  فراہم کر رہی ہے جس سے آپ اپنے دیگر کاموں  کی ٹینشن سے کچھ دیر کے لیئے ریلیز ہوجائیں اور زندگی کو انجوائے کرے۔تو ایک بار پھر سے  دھرایا جارہا ہے کہ  یہ  کہانی بھی  صرف کہانی سمجھ کر پڑھیں تفریح کے لیئے حقیقت سے اس کا کوئی تعلق نہیں ۔ شکریہ دوستوں اور اپنی رائے کا کمنٹس میں اظہار کر کے اپنی پسند اور تجاویز سے آگاہ کریں ۔

تو چلو آگے بڑھتے ہیں کہانی کی طرف

٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭

سمگلر قسط نمبر- 52

میں نے ایک بار پھر پیچھے مڑ کر دیکھا۔ کرشمہ مجھ سے تقریباً بیس گز کے فاصلے پر تھی اور اتفاق سے اس وقت میرے اور اس کے درمیان کوئی نہیں تھا۔ کرشمہ نے ریوالور کو دونوں ہاتھوں میں تھام رکھا تھا اور وہ فائر کرنے کی پوزیشن میں تھی ، لیکن میں نے اس کی پوزیشن کی پروا کیے بغیر دروازے کی طرف چھلانگ لگا دی۔ اسی لمحہ فائر ہوا اور مجھے یوں لگا جیسے میرے بائیں بازو میں کہنی سے کچھ اوپر دہکتا ہوا انگارہ پیوست ہو گیا ہو۔ گولی میرے بازو میں لگی تھی۔ گولی گوشت چیرتی ہوئی نکل گئی تھی یا اندر ہی رہ گئی تھی۔ یہ دیکھنے کا وقت نہیں تھا۔ میں نے دروازے کے سامنے پتھر کی کشادہ سیڑھیوں پر چھلانگ لگا دی اور دوڑتا چلا گیا۔ پتھر کی بارہ تیرہ سیڑھیاں تھیں جن کے اختتام پر کشادہ گلی تھی جو تقریباً پچاس گز آگے جا کر مین روڈ سے جاملتی تھی۔ اس گلی کے دونوں طرف چھوٹی چھوٹی لا تعداد دکانیں تھیں جو پھولوں، ناریل، مٹھائی، مورتی اور ایسی کئی لا تعداد چیزوں سے بھری ہوئی تھیں پوجا اور یاترا کے لیے آنے والے لوگ یہیں سے چیزیں خریدتے اور مندر میں بھگوان کی مورتی کے سامنے بھینٹ کر دیتے ۔“

مندر کے اندر تو بھگدڑ سا مچا ہوا تھا مگر باہر کے لوگ ابھی تک غالبا اس ہنگامے سے بے خبر تھے کچھ لوگ سیڑھیوں پر آ رہے تھے اور دکانوں کے سامنے تو بہت سے لوگ تھے، گلی میں بھی لوگ موجود تھے دو تین بوڑھی عورتیں  گلی کے وسط میں کھڑی ہار بھی بیچ رہی تھیں۔ میں ابھی آخری سیڑھی پر تھا کہ ایک اورفائر ہوا اس مرتبہ گولی کرشمہ کے ایک ساتھی نے چلائی تھی، میں سیڑھی پر لوگوں کو دھکے دیتا ہو گلی میں دوڑتا رہا۔

 سامنے آتے ہوئے ہٹے کٹے آدمی سے زور دار دھکا لگا میں اچھل کر دکانوں کے قریب سڑک پر گرا ادھر ادھر دیکھتے ہوئے میری آنکھوں میں چمک سی ابھر آئی دو دکانوں کے درمیان ایک تنگ سا راستہ تھاجس میں خالی ٹو کرے، خالی کارٹن اور اس قسم کی چیزیں پڑی تھیں میں نے اٹھ کر اس طرف چھلانگ لگا دی۔ دکانوں کے پچھلی طرف رہائشی مکان تھے اور تنگ اور اندھیری گلیاں تھیں۔ میں ان گلیوں میں دوڑتا رہا۔

مجھے اپنے پیچھے دوڑتے ہوئے قدموں کی آوازیں بھی سنائی دیتی رہیں، ایک دو فائر بھی ہوئے تھے، لیکن میں رکے بغیر دوڑتا رہا۔

اجنبی شہر کی اجنبی گلیاں اور اجنبی لوگ۔ مجھے کہیں پناہ ملنے کی توقع نہیں تھی۔ پہلے مجھے کرشمہ کی مدد حاصل تھی، لیکن اب وہ بھی میری دشمن ہو گئی تھی مجھے جو کچھ بھی کرنا تھا اپنے طور پر ہی کرنا تھا۔ میرے بازو سے خون بہہ رہا تھا اور تکلیف بڑھ رہی تھی ۔ اگر خون فوری طور پر نہ روکا گیا تو صورتحال بگڑسکتی تھی۔ کسی ڈاکٹر کے پاس جانے کا رسک نہیں لے سکتا تھا، لیکن خون کا بہاؤ روکنا بہت ضروری تھا۔ مجھے ایک جگہ پڑا ہوا پرانا چیتھڑا مل گیا جسے میں نے سختی سے بازو کے زخم پر لپیٹ لیا دائیں ہاتھ کی انگلیوں اور دانتوں سے گرہ لگائی اور ان گلیوں میں چلتا رہا۔ مجھے کچھ اندازہ نہیں تھا کہ کس طرف جا رہا ہوں اور مجھے کہاں جانا ہے۔ میرے خیال میں میرے لیےایک ہی جگہ محفوظ ہو سکتی تھی۔ شہر کی نواحی پہاڑیاں ، لیکن مجھے راستوں کا علم نہیں تھا۔ میں نہیں جانتا تھا کہ کون سا راستہ مجھے کسی طرف لے جائے گا۔ میں تو بس چلتا رہا۔

گلیوں سے نکل کر میں ایک کشادہ سڑک پر آ گیا جس پر زیادہ ٹریفک نہیں تھا ۔ ادھر ادھر دیکھتے ہوئے

میں نے سڑک پار کر لی اور ایک سٹریٹ لیمپ کے نیچے سے گزر رہا تھا کہ ایک چیختی ہوئی آواز سن کر اچھل پڑا۔

وہ رہا۔ پکڑو گولی مار دو ا سے۔“

میں نے مڑ کر اس طرف دیکھا وہ دو آدمی تھی جو میری طرف دوڑ ے آ رہے تھے، میں نے ادھر ادھردیکھا اور ایک طرف دوڑ لگا دی۔ ایک کشادہ گلی تھی جس کے دونوں طرف شاندار بنگلے بنے ہوئے تھے۔ ایک دو بنگلوں کے سامنے گاڑیاں بھی کھڑی تھیں۔ میں اس گلی میں دوڑتا ہوا ایک اور گلی میں مڑ رہا تھا کہ فضا فائر کی آواز سے گونج اٹھی۔ گولی میرے سر کے اوپر سے گزرگئی۔ یہ وہ دونوں نہیں تھے جن سے مندر میں سامنا ہوا ہوا تھا کوئی اور تھے اس کا مطلب تھا کہ وسیع پیمانے پر میری تلاش شروع ہو گئی تھی۔

میں جیسے ہی ایک اور گلی میں گھوما ٹھٹھک کر رک گیا۔ ایک ادھیڑ عمر عورت بنگلے سے نکل کر سامنے کھڑی ہوئی کار کا دروازہ کھول رہی تھی۔ اس نے کار میں بیٹھ کر جیسے ہی انجن سٹارٹ کیا میں نے اپنی جگہ سے دوڑ لگا کر کارکے قریب پہنچ کر میں نے ایک جھٹکے سے دروازہ کھول دیا، اس عورت نے میری طرف دیکھا اس کے چہرے پر خوف کے تاثرات ابھر آئے۔ میرا حلیہ ہی کچھ ایسا تھا کہ کوئی شریف آدمی میرے بارے میں اچھی رائے قائم نہیں کر سکتا ۔

میں نے اسے بازو سے پکڑ کر بے دردی سے باہر گھسیٹ لیا۔ وہ بری طرح چیخ اٹھی ۔ کار سے باہر اپنے پیروں پر کھڑے ہونے کی کوشش کرتے ہوئے اس کا پیر ساڑھی میں الجھ گیا میں نے اسے دھکا دے کر گرا دیا اورڈرائیونگ سیٹ پر بیٹھ گیا۔ وہ عورت چیختے ہوئے مدد کے لیے پکار رہی تھی۔ انجن سٹارٹ تھا۔

میں نے گاڑی کو گیئر میں ڈال کر کلچ چھوڑ دیا گاڑی ایک زور دار جھٹکے سے آگے بڑھی اور اس وقت دو آدمی بنگلے سے نکل کر زمین پر گری ہوئی اس عورت کی طرف لپکے تھے اور پھر ایک آدمی چیختا ہوا کار کے پیچھے دوڑا۔ اس وقت میرا تعاقب کرنے والے بھی گلی میں داخل ہو چکے تھے وہ بھی کار کے پیچھے دوڑے، ایک نے گولی چلا دی۔

گولی نے پہلے عقبی ونڈ اسکرین توڑی اور پھر اگلی اسکرین میں سوراخ کرتی ہوئی نکل گئی۔ میں نے کاربڑی تیزی سے ایک اور گلی میں گھمادی اور پھر میں کار کو مختلف گلیوں اور سڑکوں پر گھماتا ہوا شہر کے ایک اور علاقے میں نکل آیا۔ میرا اندازہ درست تھا۔ میری تلاش پورے شہر میں ہو رہی تھی ۔ لگتا تھا جیسے شکاری کتے کسی کی تلاش میں  ادھر ادھر بھاگے پھر رہے ہوں۔ میں کافی فاصلہ طے کر چکا تھا۔ پہاڑی کے دامن میں آباد یہ علاقہ خاصا بارونق تھا۔ پہاڑیوں پر بھی خوبصورت عمارتیں تھیں۔ ایکطرف بلندی پر کوئی  بہت بڑا مندر تھا۔ یہ مندر دراصل کئی عمارتوں پر مشتمل تھا جو ایک دوسرے سے جڑی ہوئی اور پہاڑی پر دور تک پھیلی ہوئی تھیں۔ اس خطے میں آباد ہندوؤں کی اکثریت جین مت کی پیرو کار تھی ۔ یہ ہندو دیوتا اریوا کو ماننے والے تھے جے ہمالہ کا بیٹا بھی کہا جاتا تھا۔یوں یہاں دوسرے دیوتاؤں کے مندر بھی تھے مگر زیادہ تعداد جین مندروں کی تھی۔

سامنے پہاڑی پر دور تک پھیلا ہوا مندر بھی جین مندر ہی تھا۔

اگلی قسط بہت جلد 

مزید اقساط  کے لیئے نیچے لینک پر کلک کریں

رومانوی مکمل کہانیاں

میری بیوی کو پڑوسن نےپٹایا

میری بیوی کو پڑوسن نےپٹایا -- کہانیوں کی دُنیا ویب سائٹ کی جانب سے رومانوی سٹوریز کے شائقین کے لیئے پیش خدمت ہے ۔جنسی جذبات کی بھرپور عکاسی کرتی ہوئی مکمل بہترین شارٹ رومانوی سٹوریز۔ ان کہانیوں کو صرف تفریحی مقصد کے لیئے پڑھیں ، ان کو حقیقت نہ سمجھیں ، کیونکہ ان کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ہے ۔ انجوائےکریں اور اپنی رائے سے آگاہ کریں ۔
Read more
رومانوی مکمل کہانیاں

کالج کی ٹیچر

کالج کی ٹیچر -- کہانیوں کی دُنیا ویب سائٹ کی جانب سے رومانوی سٹوریز کے شائقین کے لیئے پیش خدمت ہے ۔جنسی جذبات کی بھرپور عکاسی کرتی ہوئی مکمل بہترین شارٹ رومانوی سٹوریز۔ ان کہانیوں کو صرف تفریحی مقصد کے لیئے پڑھیں ، ان کو حقیقت نہ سمجھیں ، کیونکہ ان کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ہے ۔ انجوائےکریں اور اپنی رائے سے آگاہ کریں ۔
Read more
رومانوی مکمل کہانیاں

میراعاشق بڈھا

میراعاشق بڈھا -- کہانیوں کی دُنیا ویب سائٹ کی جانب سے رومانوی سٹوریز کے شائقین کے لیئے پیش خدمت ہے ۔جنسی جذبات کی بھرپور عکاسی کرتی ہوئی مکمل بہترین شارٹ رومانوی سٹوریز۔ ان کہانیوں کو صرف تفریحی مقصد کے لیئے پڑھیں ، ان کو حقیقت نہ سمجھیں ، کیونکہ ان کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ہے ۔ انجوائےکریں اور اپنی رائے سے آگاہ کریں ۔
Read more
رومانوی مکمل کہانیاں

جنبی سے اندھیرے

جنبی سے اندھیرے -- کہانیوں کی دُنیا ویب سائٹ کی جانب سے رومانوی سٹوریز کے شائقین کے لیئے پیش خدمت ہے ۔جنسی جذبات کی بھرپور عکاسی کرتی ہوئی مکمل بہترین شارٹ رومانوی سٹوریز۔ ان کہانیوں کو صرف تفریحی مقصد کے لیئے پڑھیں ، ان کو حقیقت نہ سمجھیں ، کیونکہ ان کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ہے ۔ انجوائےکریں اور اپنی رائے سے آگاہ کریں ۔
Read more
رومانوی مکمل کہانیاں

بھائی نے پکڑا اور

بھائی نے پکڑا اور -- کہانیوں کی دُنیا ویب سائٹ کی جانب سے رومانوی سٹوریز کے شائقین کے لیئے پیش خدمت ہے ۔جنسی جذبات کی بھرپور عکاسی کرتی ہوئی مکمل بہترین شارٹ رومانوی سٹوریز۔ ان کہانیوں کو صرف تفریحی مقصد کے لیئے پڑھیں ، ان کو حقیقت نہ سمجھیں ، کیونکہ ان کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ہے ۔ انجوائےکریں اور اپنی رائے سے آگاہ کریں ۔
Read more
رومانوی مکمل کہانیاں

کمسن نوکر پورا مرد

کمسن نوکر پورا مرد -- کہانیوں کی دُنیا ویب سائٹ کی جانب سے رومانوی سٹوریز کے شائقین کے لیئے پیش خدمت ہے ۔جنسی جذبات کی بھرپور عکاسی کرتی ہوئی مکمل بہترین شارٹ رومانوی سٹوریز۔ ان کہانیوں کو صرف تفریحی مقصد کے لیئے پڑھیں ، ان کو حقیقت نہ سمجھیں ، کیونکہ ان کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ہے ۔ انجوائےکریں اور اپنی رائے سے آگاہ کریں ۔
Read more

Leave a Reply

You cannot copy content of this page