Smuggler–58–سمگلر قسط نمبر

سمگلر

کہانیوں کی دنیا ویب سائٹ کی ایک اور فخریا  کہانی سمگلر

سمگلر۔۔  ایکشن ، سسپنس  ، رومانس اور سیکس سے پھرپور کہانی  ہے ۔۔ جو کہ ایک ایسے نوجون کی  کہانی ہے جسے بے مثل حسین نوجوان لڑکی کے ذریعے اغواء کر کے بھارت لے جایا گیا۔ اور یہیں سے کہانی اپنی سنسنی خیزی ، ایکشن اور رومانس کی ارتقائی منازل کی طرف پرواز کر جاتی ہے۔ مندروں کی سیاست، ان کا اندرونی ماحول، پنڈتوں، پجاریوں اور قدم قدم پر طلسم بکھیرتی خوبصورت داسیوں کے شب و روز کو کچھ اس انداز سے اجاگر کیا گیا ہے کہ پڑھنے والا جیسے اپنی آنکھوں سے تمام مناظر کا مشاہدہ کر رہا ہو۔ ہیرو  کی زندگی میں کئی لڑکیاں آئیں جنہوں نے اُس کی مدد بھی کی۔ اور اُس کے ساتھ رومانس بھی کیا۔

٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭

نوٹ : ـــــــــ  اس طرح کی کہانیاں  آپ بیتیاں  اور  داستانین  صرف تفریح کیلئے ہی رائیٹر لکھتے ہیں۔۔۔ اور آپ کو تھوڑا بہت انٹرٹینمنٹ مہیا کرتے ہیں۔۔۔ یہ  ساری  رومانوی سکسی داستانیں ہندو لکھاریوں کی   ہیں۔۔۔ تو کہانی کو کہانی تک ہی رکھو۔ حقیقت نہ سمجھو۔ اس داستان میں بھی لکھاری نے فرضی نام، سین، جگہ وغیرہ کو قلم کی مدد سےحقیقت کے قریب تر لکھنے کی کوشش کی ہیں۔ اور کہانیوں کی دنیا ویب سائٹ آپ  کو ایکشن ، سسپنس اور رومانس  کی کہانیاں مہیا کر کے کچھ وقت کی   تفریح  فراہم کر رہی ہے جس سے آپ اپنے دیگر کاموں  کی ٹینشن سے کچھ دیر کے لیئے ریلیز ہوجائیں اور زندگی کو انجوائے کرے۔تو ایک بار پھر سے  دھرایا جارہا ہے کہ  یہ  کہانی بھی  صرف کہانی سمجھ کر پڑھیں تفریح کے لیئے حقیقت سے اس کا کوئی تعلق نہیں ۔ شکریہ دوستوں اور اپنی رائے کا کمنٹس میں اظہار کر کے اپنی پسند اور تجاویز سے آگاہ کریں ۔

تو چلو آگے بڑھتے ہیں کہانی کی طرف

٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭

سمگلر قسط نمبر- 58

نتاشہ اس منش کو چابی دو۔وہ پھر میری طرف متوجہ ہو گیا۔ اس مکان کی چابی لے جاؤ جب یہاں آؤ تو ساتھ والے کمرے میں انٹر کام پر شونی شونی تین کے بٹن دبا دینا۔ مجھ سے رابطہ ہو جائے گا۔ اب تم جاؤ اس وقت تمہارا یہاں رہنا ٹھیک نہیں ہے۔”

اس کے اشارے پر نتاشہ نے دوسرے کمرے سے مجھے ایک چابی لا کر دیدی۔ میں نے چابی بڑی احتیاط سے جیب میں ڈالی اور دروازے سے باہر نکل گیا میرے نکلتے ہی نتاشہ نے دروازہ بند کر دیا تھا۔ دور سڑک پر سٹریٹ لائٹ جل رہی تھی، لیکن اس کی روشنی یہاں تک نہیں پہنچ رہی تھی۔ مکان کے سامنے گہری تاریکی تھی میں جھاڑیوں میں الجھتا اور تاریکی میں ٹھوکریں کھاتا سڑک کی طرف چلتا رہا۔ ریوالور میرے ہاتھ میں تھا۔  دوسرے بازو کے زخم میں تکلیف بڑھتی جارہی تھی۔

سڑک سے چند گز کے فاصلے پر پہنچ کر میں رک گیا اور محتاط نگاہوں سے ادھر ادھر دیکھنے لگا۔ پانچ منٹ  کے دوران صرف دو گاڑیاں وہاں سے گزری تھیں اور وہ دونوں کاریں دائیں طرف پچاس ساٹھ گز کے فاصلے پر کھڑی تھیں۔ میں بڑی گہری نظروں سے اس طرف دیکھ رہا تھا کہ کار کے اندر یا قریب و جوار میں کسی کی موجودگی کے آثار نظر نہیں آ رہے تھے۔

وہ دو آدمی تھے اور دونوں اس وقت جین مندر میں مجھے تلاش کر رہے تھے۔ ان میں سے ایک کا پستول میرے قبضے میں تھا۔ میں جھاڑیوں سے نکل کر سڑک پر آ گیا اور محتاط نگاہوں سے ادھر ادھر دیکھتا ہوا تیزی سے کاروں کی طرف چلنے لگا۔ پیچھے والی کار کے قریب پہنچ کر میں رک گیا۔ جو کار میں نے اس عورت سے چھینی تھی اس کا تو پیٹرول ختم ہو گیا تھا اور اسی وجہ سے مجھے اس جین مندر میں پناہ لینی پڑی تھی اور اب یہ دوسری کار ہی میرے کام آسکتی تھی۔

میں نے ڈرائیونگ سائیڈ کا دروازہ کھولا چابی کنیکشن میں لگی ہوئی تھی۔ میں نے سیٹ پر بیٹھ کر بڑی آہستگی سے دروازہ بند کر دیا اور انجن سٹارٹ کرنے لگا۔

میں نے گاڑی واپس گھما دی اور اسے تیزی سے دوڑانے لگا مجھے اب بھی کچھ پتہ نہیں تھا کہ کہاں جا رہا  ہوں۔ میں یہاں سے  دور نکل جانا چاہتاتھا۔ ، مایوس ہونے کے بعد وہ یقیناً مجھے آس پاس کے علاقوں میں تلاش کرنے کی کوشش کریں گے، لیکن اس گاڑی کی وجہ سے  مجھے دور جانے کا موقع مل رہا تھا۔ تقریباً دو میل آگے پہلا چوراہا تھا، چوراہے کے ایک طرف خوبصورت عمارت پر لگے گھڑیال کی سوئیاں گیارہ کا وقت بتا رہی تھیں۔ چوراہے سے آگے نکلتے ہی سرخ بتی سے مجھے رکنے کا اشارہ کیا گیا میرے دل کی دھڑکن تیز ہوگئی۔ ایک پولیس کی وردی میں اور دو سادہ لباس میں تھے۔ پولیس والے کے ہاتھ میں را ئفل تھی جبکہ سادہ لباس دونوں کے ہاتھوں میں ریوالور یا پستول تھے۔ ایک سادہ لباس والا سرخ شیڈ والی ٹارچ لیے سڑک کے عین وسط میں تھا اور ٹارچ کو حرکت دیتے ہوئے رکنے کا اشارہ کر رہا تھا۔

 میں نے کار کی رفتار کم کر دی ۔ وہ شاید مطمئن ہو گئے تھے کہ کار رکنے والی ہے، لیکن قریب پہنچ کر میں نے ایک دم ایکسیلیٹر پر پوری قوت سے پیر کا دباؤ ڈال دیا۔ کار ایک دم جیسے ہوا میں اچھلی ۔سامنے کھڑے ہوئے شخص نے بڑی تیزی سے ایک طرف چھلانگ لگائی تھی مگر اس کا ایک پیر کار کی سائیڈ سے ٹکرا گیا وہ اچھل کر گرا۔  کار کی رفتار تیز ہونے کے باوجود میں نے اس کی چیخ سن لی تھی۔ اس کے دونوں ساتھی پہلے اس کی طرف دوڑے پھر قریب کھڑی ہوئی موٹر سائیکل کی طرف لپکے۔ میں کار کی رفتار بڑھاتا چلا گیا۔ آگے کوئی شاپنگ سنٹر تھا۔ تیز اور رنگ برنگی روشنیاں دور ہی سے نظر آ رہی تھیں کسی شاپنگ ایریا کی طرف جانے میں پھنس جانے کا خطرہ تھا میں نے کار ایک سڑک پر بائیں طرف گھمادی اور اس وقت گردن گھما کر بھی دیکھا تھا میرے تعاقب میں آنے والی موٹر سائیکل بہت دور تھے۔ یہ رہاشی علاقہ تھا میں کار کومختلف سڑکوں پرگھوماتا رہا اور پھر ایک موڑ پر  گھومتے ہی زور دار دھماکہ ہوا ۔ کار لہرائی میرا دل اچھل کر حلق میں آ گیا میرے روکتے روکتے بھی کار ایک بنگلے کی دیوار سے ٹکر ا گئی.

میں سیٹ پر اچھل گیا۔ میرا سر ونڈ سکرین سے ٹکرایا، لیکن غنیمت ہوا کہ چوٹ زیادہ نہیں لگی تھی ۔ دوسرے ہی لمحے میں نے دروازہ کھول کر کار سے باہر چھلانگ لگا دی اور جیب سے ریوالور نکال کر کار کی آڑ میں پوزیشن لے لی۔ میرا خیال تھا کہ کار پر فائرنگ کی گئی تھی جس سے ایک ٹائر برسٹ ہو گیا تھا لیکن کار رکنے کے بعد بھی کوئی سامنےنہیں آیا نہ ہی کسی طرف سے فائر ہوا۔

ٹائر کسی نوکیلے پتھر یا کسی ایسی ہی چیز کی وجہ سے برسٹ ہوا تھا۔ بہر حال یہ کار بھی ہاتھ سے نکل گئی اور میں ابھی بیچ منجھدار ہی میں تھا۔ کوئی ایسی جگہ نہیں ملی تھی جہاں اپنے آپ کو محفوظ سمجھ سکتا۔ بنگلے کے اندر سے زور زور سے بولنے کی آواز سن کر میں چونک گیا۔ وہ کم از کم دو آدمی تھے جو دھماکے کی وجہ معلوم کرنے کے لیے باہر آ رہے تھے میں نے ایک طرف دوڑ لگا دی۔ میں جانتا تھا کہ چند منٹ بعد یہاں لوگ جمع ہو جائیں گے اور پولیس کو بھی اس کی اطلاع دی جائےاور پھر اس علاقے میں وسیع پیمانے پر میری تلاش شروع ہو جائے گی۔

تقریبا پندرہ منٹ بعد میں اس سڑک پر پہنچ گیا جہاں ایک کانسٹیبل اور دو سادہ لباس  والوں نے مجھے روکنے کی کوشش کی تھی ۔ دائیں طرف وہ شاپنگ سنٹر تھا جہاں روشنیاں جگمگا رہی تھیں۔ میں تیزی سے سڑک پار کرکےدوسری طرف آ گیا۔ اس طرف بھی رہائشی علاقہ تھا۔ راستے اونچے نیچے تھے جس سے اندازہ لگایا جا سکتا تھا کہ علاقہ پہاڑیوں کے دامن میں اور پہاڑیوں پر آباد ہے۔

میں بنگلوں سے بہت دور قدرے دائیں طرف نکل گیا ۔ ایک گہری مگر قدرے پھیلی ہوئی عمارت الگ تھلگ نظر آ رہی تھی۔ عمارت کے گیٹ پر ایک بلب بھی روشن تھا۔ عمارت کی پیشانی پر ایک پرانا سا بورڈ لگا ہواتھا جس پر ہندی اور انگریزی میں کچھ لکھا ہوا تھا۔ میں نے کچھ آگے بڑھ کر بورڈ پر انگریزی تحریر پڑھی۔ میرا بائی آشرم میں اس آشرم کے اوپر سے گھوم کر پچھلی طرف چلا گیا۔

 آشرم کی عمارت سے تقریباً بیس گز کے فاصلےپرایک بڑی وسیع و عریض چاردیواری نظر آرہی تھی جس میں لوہے کا ایک گیٹ بھی لگا ہوا تھا۔ اس وقت چاند طلوع ہونے لگاتھا۔ یہ جگہ اگر چہ ویران تھی لیکن میں احتیاط کا دامن ہاتھ سے چھوڑ نا  نہیں چاہتا تھا۔

چاند کی مدھم سی روشنی فضا میں پھیلتے ہی میں ایک پتھر کی آڑ میں ہو گیا۔ اس وقت آدھی رات ہو چکی تھی۔ مختلف سمتوں میں اگر چہ روشنیاں نظر آ رہی تھیں مگر یہاں ہو کا عالم طاری تھا۔

اگلی قسط بہت جلد 

مزید اقساط  کے لیئے نیچے لینک پر کلک کریں

رومانوی مکمل کہانیاں

میری بیوی کو پڑوسن نےپٹایا

میری بیوی کو پڑوسن نےپٹایا -- کہانیوں کی دُنیا ویب سائٹ کی جانب سے رومانوی سٹوریز کے شائقین کے لیئے پیش خدمت ہے ۔جنسی جذبات کی بھرپور عکاسی کرتی ہوئی مکمل بہترین شارٹ رومانوی سٹوریز۔ ان کہانیوں کو صرف تفریحی مقصد کے لیئے پڑھیں ، ان کو حقیقت نہ سمجھیں ، کیونکہ ان کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ہے ۔ انجوائےکریں اور اپنی رائے سے آگاہ کریں ۔
Read more
رومانوی مکمل کہانیاں

کالج کی ٹیچر

کالج کی ٹیچر -- کہانیوں کی دُنیا ویب سائٹ کی جانب سے رومانوی سٹوریز کے شائقین کے لیئے پیش خدمت ہے ۔جنسی جذبات کی بھرپور عکاسی کرتی ہوئی مکمل بہترین شارٹ رومانوی سٹوریز۔ ان کہانیوں کو صرف تفریحی مقصد کے لیئے پڑھیں ، ان کو حقیقت نہ سمجھیں ، کیونکہ ان کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ہے ۔ انجوائےکریں اور اپنی رائے سے آگاہ کریں ۔
Read more
رومانوی مکمل کہانیاں

میراعاشق بڈھا

میراعاشق بڈھا -- کہانیوں کی دُنیا ویب سائٹ کی جانب سے رومانوی سٹوریز کے شائقین کے لیئے پیش خدمت ہے ۔جنسی جذبات کی بھرپور عکاسی کرتی ہوئی مکمل بہترین شارٹ رومانوی سٹوریز۔ ان کہانیوں کو صرف تفریحی مقصد کے لیئے پڑھیں ، ان کو حقیقت نہ سمجھیں ، کیونکہ ان کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ہے ۔ انجوائےکریں اور اپنی رائے سے آگاہ کریں ۔
Read more
رومانوی مکمل کہانیاں

جنبی سے اندھیرے

جنبی سے اندھیرے -- کہانیوں کی دُنیا ویب سائٹ کی جانب سے رومانوی سٹوریز کے شائقین کے لیئے پیش خدمت ہے ۔جنسی جذبات کی بھرپور عکاسی کرتی ہوئی مکمل بہترین شارٹ رومانوی سٹوریز۔ ان کہانیوں کو صرف تفریحی مقصد کے لیئے پڑھیں ، ان کو حقیقت نہ سمجھیں ، کیونکہ ان کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ہے ۔ انجوائےکریں اور اپنی رائے سے آگاہ کریں ۔
Read more
رومانوی مکمل کہانیاں

بھائی نے پکڑا اور

بھائی نے پکڑا اور -- کہانیوں کی دُنیا ویب سائٹ کی جانب سے رومانوی سٹوریز کے شائقین کے لیئے پیش خدمت ہے ۔جنسی جذبات کی بھرپور عکاسی کرتی ہوئی مکمل بہترین شارٹ رومانوی سٹوریز۔ ان کہانیوں کو صرف تفریحی مقصد کے لیئے پڑھیں ، ان کو حقیقت نہ سمجھیں ، کیونکہ ان کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ہے ۔ انجوائےکریں اور اپنی رائے سے آگاہ کریں ۔
Read more
رومانوی مکمل کہانیاں

کمسن نوکر پورا مرد

کمسن نوکر پورا مرد -- کہانیوں کی دُنیا ویب سائٹ کی جانب سے رومانوی سٹوریز کے شائقین کے لیئے پیش خدمت ہے ۔جنسی جذبات کی بھرپور عکاسی کرتی ہوئی مکمل بہترین شارٹ رومانوی سٹوریز۔ ان کہانیوں کو صرف تفریحی مقصد کے لیئے پڑھیں ، ان کو حقیقت نہ سمجھیں ، کیونکہ ان کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ہے ۔ انجوائےکریں اور اپنی رائے سے آگاہ کریں ۔
Read more

Leave a Reply

You cannot copy content of this page