The Game of Power-02-طاقت کا کھیل

طاقت کا کھیل

دنیا صرف انسانوں سے بھری ہوئی نہیں ہے اور نہ ہی یہ دنیا اکیلی ہے ۔ اس دنیا کے ساتھ کئی دُنیائیں اور بھی ہیں جہاں مختلف مخلوقات رہتی ہیں۔ جن میں جنات ، شیاطین اور خلائی مخلوق کے بارے میں ہم اچھی طرح سے جانتے ہیں ۔

طاقت کاکھیل کہانی بھی ایک ایسی ہی دُنیا کی ہے جو کہ ایک افسانوی دنیا ہے جس میں شیاطین بھی ہیں اور اُنہوں نے ہماری دُنیا کا سکون غارت کرنے کے لیئے ہماری دنیا پر ایک حملہ بھی کیا۔ لیکن دُنیا کو بچانے کے لیئے ایک جادوئی قوتوں کے ماہر نے اُن کے ابتدائی حملے کو تو ناکام بنا دیا۔ لیکن دنیا اُس  شیطانی مخلوق  کے آئیندہ  حملے سے محفوظ نہ ہوئی۔

تو کچھ قوتوں نے دنیا کو بچانے کے لیئے ایک ٹیم تیار کرنے کی زمہ داری اپنے سر لے لی ۔ جن میں ایک اس نوجوان کو بھی شامل کر لیا گیا۔ اور اُس کی تربیت  شروع کر دی گئی۔

اس نوجوان کے والدین کا ان کے بچپن میں ہی انتقال ہوگیاتھا۔اور اُس کو اُس کی دوسری ماں نے محنت مشقت کر کے پالا لیکن وہ بھی داغ مفارقت دے گئی۔ اور دنیا سے لڑنے کے لیئے اُس کو اکیلا اُس کی منہ بولی بہن کے ساتھ چھوڑ دیا ۔جس کے بارے میں اُس کی ماں نے کہا تھا کہ اگر ہوسکتے تو اُس لڑکی سے شادی کر کے اپنا گھر بسالو اور وعدہ لے لیا تھا۔

قسط نمبر 02

ہیلو دوستوں کیا حال احوال ہیں آپ سب کا امید ہے سب خیریت سے ہوں گے۔میں ہوں آپ کا دوست اور بھائی سٹوری سٹار ۔۔میں آپ کے لئے لایا ہوں ایک نیو جاندار سٹوری ۔۔

طاقت کا کھیل /The Game of Power

میری نظر میں تو یہ ایک جاندار سٹوری ہے ویسے بھی اپنی لسی کو کون کھٹا کہتا ہے مگر آپ کا ریویو دیکھ کر ہی پتا چلے گا کے سٹوری چلنے کے قابل ہے یا نہیں ۔۔۔یہ سٹوری باقی سٹوریز سے تھوڑی مختلف ہو گی۔۔اس میں کچھ حقیقت سے مختلف ہو گا ۔۔یہ سٹوری فینٹسٹک اور ایڈوینچر سے بھر پور ہو گی  ۔۔تو ٹائم ضائع کرنے کی بجائے چلتے ہیں سٹوری کی جانب کرداروں کے نام آگے آگے جیسے جیسے آئیں گے آپ کو پتا چلتے جائیں گے ۔۔۔

اس نے میری جانب دیکھا اور آگے بڑھ کر میرے سر پر ہاتھ رکھا تو میرے دل میں جتنے بھی اندیشے تھے سبھی دم توڑنے لگے چند لمحوں بعد میرا دل ہر طرح کے ڈر اور اندیشے سے خالی ہوتا گیا ۔۔میرے دل کی اس وقت ایسی حالت تھی۔ جیسے بغیر پانی کے مچھلی کی۔۔

 پھر اس شخص نے میرا نام لے کر کچھ کہا تو میں چونک اٹھا کے آخر وہ میرا نام کیسے جانتا ہے اور کیا بول رہا ہے ۔۔میرے چہرے کے بدلتے تاثرات کو دیکھ کر شائد وہ میری کیفیت سمجھ گیا تھا ۔۔اس لئے وہ اپنے ایک سائیڈ کندھے پر موجود تھیلی کو اتار کر اس میں سے کوئی چیز  تلاش کرنے لگا اور چند لمحوں بعد ہی اسے اپنی مطلوبہ چیز مل مل گئی۔ اسی لئے اس نے مطمئن ہو کر وہ چیز باہر نکال کر میری جانب بڑھا دی ۔۔دوستوں وہ کوئی چیز نہیں بلکہ عجیب سا کالے رنگ کا پھول تھا ۔۔اس نے آگے بڑھا کر مجھے کھانے کا اشارہ کیا تو میرے دل میں پھر سے اندیشے سر اٹھانے لگے کے پتا نہیں وہ کیا چیز ہے ۔۔کہیں کوئی بے ہوش کرنے والا پھول نہ ہو اور میرے بے ہوش ہوتے ہی وہ میرے ساتھ کچھ الٹا سیدھا نہ کر دے ۔۔اس وقت دوستوں ایسے بہت سے قصے میں سن چکا تھا ۔۔مانتا ہوں کے میں عمر میں چھوٹا تھا پر حالات نے مجھے وقت سے پہلے کافی کچھ سیکھا دیا تھا ۔۔ابو کے لاپتہ ہونے کے بعد اور امی کی بیماری کی وجہ سے میں وقت سے پہلے ہی جوان ہو گیا تھا ۔۔

میرے چہرے کے تاثرات کو دیکھ کر اس نے مسکراتے ہوۓ۔ نہ میں سر ہلا کر مجھے دوبارہ کھانے کا اشارہ کیا ۔۔۔وہ شخص عجیب تھا میرے دل کی بات سمجھ رہا تھا میں حیران تھا کے آخر اس کے پاس ایسا کونسا آلہ دین کا چراغ ہے یا کوئی ٹیلی پیتھی کا علم ہے جس کی وجہ سے وہ میرے دماغ میں موجود بات کو سمجھ پا رہا ہے ۔۔اور اگر واقع وہ ٹیلی پیتھی جانتا ہے تو اس کے ذریعہ وہ مجھے سمجھا سکتا تھا کےایسے پھول دینے کی کیا مجال بنتی ہے ۔۔

تیسری بار اس شخص کے کہنے پر پتا نہیں کیوں میرے دل نے اس پر اعتبار کرنے کا فیصلہ کیا اور میں نے ہاتھ بڑھا کر وہ پھول پکڑ کر اپنے منہ کی طرف لے جانے لگا ۔۔مگر ابھی وہ میرے منہ سے چند سینٹی میٹر کے فاصلے پر ہی تھا کے اس نے میرا ہاتھ پکڑ لیا ۔۔میں نے چونک کر اس کی جانب دیکھا تو اس نے اشارے میں سمجھاتے ہوۓ کہا کے ایک ہی بار میں پورا پھول منہ میں ڈالنا ہے ۔۔اس کا اشارہ سمجھ کر میں نے دل پر جبر رکھتے ہوۓ ایک ہی بار میں پورا پھول منہ میں ڈال لیا ۔۔پھول کی جسامت تھوڑی سی بڑی تھی جس کی وجہ سے مجھے منہ اپنی آخری حد تک کھولنا پڑا ۔۔میری ایسی حالت دیکھ کر اس شخص کے چہرے پر ایک لمحے کے لئے مسکان آگئی  مگر اگلے ہی لمحے اس کا چہرہ پہلے کی طرح سپاٹ تھا یا پھر شائد مجھے ایسے محسوس ہوا تھا ۔۔

پھول کا ذائقہ زبان پر لگتے ہی میری آنکھیں ابل کر باہر آنے کو ہو گئی تھی ۔۔عجیب بدذائقہ پھول کا ذائقہ تھا ۔۔مجھے ابکائی آنا شروع ہو گئی تھی ۔۔اگلے ہی لمحے میں میرا منہ الٹیوں سے بھر گیا تھا ۔۔میں گھٹنوں پر جھک کر ابھی الٹی کر پاتا کے اس سے پہلے ہی ایک ہاتھ تیزی سے میرے ہونٹوں پر آجما ۔۔حیرانگی اور ڈر کی شدت سے میری آنکھیں باہر آنے کو تھی ۔۔میرے دل میں چھپے سبھی اندیشے جو چند لمحے سکون کی نیند سو گئے تھے وہ پھر سےسر اٹھا کر کھڑے ہوتے ہوۓ بول رہے تھے ۔۔دیکھا تم نے ہم نے کہا تھا کے اس شخص پر اعتبار نہ کرو پر نہیں تم مطمئن تھے اس سے اب بھگتو نتیجہ ۔۔پر اس وقت میں ان اندیشوں کی باتوں پر دھیان دینے کی بجائے خود کو بچانے کی سوچ رہا تھا اور اس کے لئے اپنے جسم کی پوری توانائی صرف کرتے ہوۓ چھوٹنا چاہ رہا تھا ۔۔مگر اس شخص کے ہاتھوں میں اس عمر میں بھی کافی طاقت تھی میں اپنا منہ نہیں چھڑا پا رہا تھا ۔۔آخر ہار مانتے ہوۓ میں نے خود کو ڈھیلا چھوڑ دیا  مگر اس کے باوجود وہ شخص میرا منہ نہیں چھوڑ رہا تھا ۔۔

ڈر کی شدت سے میرا جسم کانپنا شروع ہو گیا تھا ۔۔میرے پاس اور کوئی چارہ نہیں تھا اپنی ہی الٹیاں واپس نگلنا کتنا کراہت آمیز منظر ہوتا ہے یہ مجھے اس وقت پتا چلا تھا ۔۔اس کے ساتھ اس بد ذائقہ پھول کا ذائقہ ۔۔میرے حواس آہستہ آہستہ کھونا شروع ہو گئے تھے اور چند لمحوں بعد ہی میں ہوش اور حواس سے بیگانہ اسی شخص کے باہوں میں جھول گیا تھا ۔۔اس کے بعد میرے ساتھ کیا ہوا مجھے اس کی کوئی خبر نہ ہو سکی ۔۔۔

میں جب ہوش میں آیا تو خود کو ایک جھونپڑی میں زمین پر لیٹا پایا ۔۔چند لمحوں تک تو کچھ سمجھ ہی نہ آیا مگر جیسے ہی سب واقعات یاد آئے تو میں شدت سے اپنی جگہ سے اچھل کر کھڑا ہو گیا ۔۔پر  اگلے ہی لمحے مجھے اپنی بے وقوفی کی وجہ سے دوبارہ زمیں پر لیٹنا پڑا ۔۔ابھی میں دوبارہ کوئی حرکت کر پاتا کے جھونپڑی کے سامنے سے پردہ ہٹا اور وہ شخص اندر داخل ہو گیا ۔اس کو دیکھتے ہی میرے بدن پر چونٹیاں رینگنے لگی ۔۔میں اس پر یہ سوچ کر حملہ کرنے کی تیاری کرنے لگا کے یا میں نہیں یا وہ نہیں پر اپنے ساتھ اس شخص کو کچھ کرنے نہیں دو گا ۔۔اتنا سوچتے ہی میں اپنی جگہ سے سپرنگ کی طرح اچھل کر اپنی لات کو فلائنگ کک کا سٹائل دیتے ہوۓ اس کی جانب لپکا مگر اگلے ہی لمحے میرے حیرت کی انتہا نہ رہی جبکہ وہ معمولی سا شخص اپنی جگہ سے ہلا اور میری اسی فلائنگ کک والی ٹانگ کو پکڑ کر مجھے زمین پر ایسے لاپٹکا جیسے دھوبی کپڑے دھوتے ہوۓ کپڑوں کو پٹکتا ہے ۔۔میرے منہ سے درد بھری کراہ نکل گئی مگر یہ دیکھ کر میں مزید حیران ہو گیا کے جس حساب سے اس نے مجھے لاپٹکا تھا اس حساب سے میری کوئی نہ کوئی ہڈی ٹوٹ جانی چاہئے تھی ۔۔دوستوں میں عمر میں کم تھا مگر میری جسامت اچھی تھی اور حالات نے مجھے وقت سے پہلے سمجھدار بنا دیا تھا ۔۔اپنے زہن سے اس سوچ کو جھٹک کر میں دوبارہ حملہ کرنے کے لئے کھڑا ہوا تو وہ شخص بولا ” تم اتنے بے وقوف تو نہیں لگتے کے دوبارہ مجھ پر حملہ کرو ۔۔تمہیں کیا لگتا ہے تم اس طرح ہینڈ ٹو ہینڈ مجھے سے  جیت سکتے ہو “

اس کی بات کسی حد تک ٹھیک تھی پر میں ہار ماننے والوں میں سے نہیں تھا مجھے یہاں سے باہر نکلنا تھا ۔۔اپنی بیمار ماں کا علاج کروانا تھا اور یہ سب یہاں رہ کر نہیں ہو سکتا تھا ۔۔ابھی میں کچھ کرتا کے وہ دوبارہ بولا پہلے میری بات سن لو اس کے الفاظ سن کر میں حیرانگی سے اس کی جانب دیکھنے لگا ۔۔

وہ بولا : تم جو سوچ رہے ہو یہ بے وقوفی ہے ۔۔میں تمھارے دماغ میں پلتے ہوۓ خیالات پڑھ سکتا ہوں اور تم ٹھیک سمجھے تھے اس وقت۔۔مجھے ٹیلی پیتھی آتی ہے پر اتنی نہیں کے میں کسی کو کچھ سمجھا سکو ۔۔میں معمولی سا علم جانتا ہوں اس بارے میں اور وہ اتنا ہی کے کسی کے زہن میں کیا خیالات ہیں وہ سمجھ سکو “چند لمحے خاموش رہنے کے بعد میں نے گہری سانس لے کر خود کو نارمل کیا اور اس کی جانب دیکھتے ہوۓ بولا “سب سے پہلے تمہارا نام کیا ہے اور تمہاری بات میں کیسے سمجھ سکتا ہوں اور یہ زبان مجھے کیسے آتی ہے ؟ مجھے کچھ سمجھ نہیں آرہا کے یہ کیا ہو رہا میرے ساتھ اگر یہ کوئی خواب ہے تو بہت ڈراؤنا خواب ہے اور میری شدت سے خواہش ہے کے یہ خواب نکلے اور جب میں جاگو تو میں اپنے گھر میں موجود ہوں اور سب کچھ پہلے جیسے ہو “

 

وہ بولا :میرا نام جانسن ہے اور بچے تمہیں گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے ۔۔یہ اسی پھول کا کمال ہے کے تم میری زبان سمجھ سکتے ہو اور بول سکتے ہو ۔۔اس پھول کے اور بھی بہت سے کمال ہیں ۔۔میں یہاں کا ہیڈ ہوں اور سبھی معملات میں دیکھتا ہوں ۔۔” اتنا بول کر وہ ایک لمحے کے لئے خاموش ہوا تو میں حیرانگی سے اس کی جانب دیکھنے لگا کے کس چیز کا ہیڈ اور کونسے معملات ابھی میں اس کے الفاظ کے بارے میں سوچ ہی رہا تھا۔کے وہ  پھر اپنی بات جاری رکھتے ہوۓ بولا ” تم اس وقت ایک پورٹل ( دروازہ ) کے اندر سے گزر کر یہاں آئے ہو جس کے چلتے تمہیں سسٹم بھی ملا ہے ۔۔پر ابھی تمہاری عمر چھوٹی ہے اور تمھارے دوسرے ساتھی بھی یہاں نہیں ہے اس لئے تمہیں واپس بھیجنا ہو گا تمہیں دو دن ہو گئے ہیں۔۔تم دو دن بے ہوش رہے ہو تمھارے جسم کا درجہ حرارت کبھی بڑھ جاتا تھا کبھی کم ہو جاتا تھا ۔۔پر دوسری طرف دیکھا جائے تو تم کافی مظبوط بھی ہو اس پھول کے ذائقہ کو تم اس عمر میں برداشت کر گئے ہو تو  تم آگے  بہت طاقت ور بنو گے اس پھول کو ڈریگن فلاور کہتے ہیں  “

اس کی بات سن کر میں حیرانگی سے اس کی جانب دیکھتے ہوۓ بولا : کیا مطلب میں پورٹل کے ذریعہ یہاں آگیا ہوں ۔۔اور میں دو دن تک بے ہوش رہا ہوں میں نہیں مانتا آپ کی بات ابھی چند لمحے ہی ہوۓ ہیں مجھے یہاں بے ہوش ہوۓ جب میں یہاں پہنچا تھا دن کا وقت تھا اس جگہ اور ابھی شام ہو رہی ہے ۔۔اس لئے آپ جھوٹ نہ بولیں اور سچ بتائیں کے یہ سب کیا ہے ۔۔

 

جانسن بولا : تمہیں شائد میری بات جھوٹ لگ رہی ہے پر میں سچ کہہ رہا ہوں۔۔تمہیں دو دن بعد ہوش آیا ہے ۔۔اور تم اس وقت دی گیم آف پاور میں ہو ۔۔آگے دنیا پر بہت برا وقت آنے والا ہے جس کے لئے کچھ لوگوں کو تیار کیا جائے گا تا کے وہ اس بارے وقت میں لوگوں کی مدد کر سکے ۔۔اور اس کے لئے تم سب کو تیار ہونا ہو گا جس کے لئے تمہیں یہاں مشن دیئے جائیں گے جو مکمل کر کے تم سب  طاقت ور ہوتے جاؤ گے “

میں اس کی بات کاٹتے ہوۓ بولا : ایک منٹ ہم سب طاقت ور سے آپ کا کیا مطلب یہاں تو اس وقت میں اکیلا ہوں “

میری بات سن کر وہ مسکرا اٹھے چند لمحے غور سے مجھے دیکھنے کے بعد ۔۔

جانسن بولا: تم سب سے مراد وہ افراد جو اس کھیل میں شامل ہوں گے ۔۔سب کی ٹیم ہو گی اور سب کو الگ مشن ملے گے جو تمہیں تمہارا سسٹم بتائے گا کے کیا مشن ہے اور اس کے کتنے پوائنٹ ہے ۔۔مشن کافی مشکل ہوں گے اور ہو سکتا ہے اس کو پورا کرنے کے لئے تم میں سے بہت سے مر بھی جائیں پر یہ سب باتیں بعد میں ہوں گی ابھی ہم تمہارا سسٹم آف کر رہے ہیں جو کسی وجہ سے وقت سے پہلے آن ہو کر آنلائن ہو گیا ہے ۔۔”

 

اتنا بول کر اچانک جانسن نے میرے سر پر ہاتھ رکھ دیا ۔۔اس کے ہاتھ رکھتے ہی میرا جسم کام کرنا چھوڑ گیا اور میں اپنی جگہ پر بت بن کے کھڑا ہو گیا اچانک میری آنکھوں کے سامنے ایک نوٹیفیکشن آیا سسٹم ہیز بین آف ناؤ ۔۔سی یو لیٹر ماسٹر اینڈ یو ول گیو میں ون نام وین وی میٹ آگین سسٹم شٹ ڈاؤن ( بائے ماسٹر اور آپ مجھے ایک نام دیں گے جب ہم دوبارہ ملیں گے سسٹم آف ) اس کے ساتھ ہی میرے آنکھوں کے سامنے سے وہ سکرین غائب ہو گی اور جانسن نے بھی میرے سر سے ہاتھ ہٹا دیا جس کے چلتے میں زمین پر گھٹنوں کے بل گر پڑا ۔۔ابھی میں کچھ سمجھ پاتا کے میرے ارد گرد اسی طرح کی روشنی پھیل گئی جیسے پہلے پھیلی تھی اور میرے جسم نے کام کرنا چھوڑ دیا ۔۔چند لمحے بعد ہی میرے نیچے ایک پورٹل ( دروازہ) سا بن گیا جو مجھے اپنے اندر کھینچنے لگا ۔میں دھڑ تک اندر چلا گیا تھا ۔جانسن کی آواز مجھے سنائی دی ” ہم پھر ملیں گے یاسر اپنا خیال رکھنا تم پر بہت بڑی ذمداری ہے ” اور اس کے ساتھ ہی ایک جھٹکے سے اس دروازہ نے مجھے اندر کھینچ لیا ۔۔میں آنکھیں کھولنا چاہتا تھا پر روشنی کی شدت سے کھول نہیں پا رہا تھا ۔۔پہلے کی نسبت اب اتنا درد نہیں ہو رہا تھا جسم میں اور نہ ہی ایسے لگ رہا تھا کے جسم سے جلد اتر رہی ہو بلکہ اب کی بار یوں محسوس ہو رہا تھا جیسے جسم پر چونٹیاں رنگ رہی ہوں ۔۔چند لمحوں بعد ہی روشنی ختم ہوئی تو میں نے آنکھیں کھول دی مگر سامنے کا منظر دیکھ کر میرا سر گھومنا شروع ہو گیا تھا ۔۔مجھے ایسے لگ رہا تھا جیسے میرے نیچے سے زمیں نکل گئی ہو ۔۔میں اس وقت ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ملتے ہیں اگلی اپڈیٹ میں ۔

جاری ہے

طاقت کا کھیل /The Game of Power

کی اگلی قسط بہت جلد پیش کی جائے گی

رومانوی مکمل کہانیاں

میری بیوی کو پڑوسن نےپٹایا

میری بیوی کو پڑوسن نےپٹایا -- کہانیوں کی دُنیا ویب سائٹ کی جانب سے رومانوی سٹوریز کے شائقین کے لیئے پیش خدمت ہے ۔جنسی جذبات کی بھرپور عکاسی کرتی ہوئی مکمل بہترین شارٹ رومانوی سٹوریز۔ ان کہانیوں کو صرف تفریحی مقصد کے لیئے پڑھیں ، ان کو حقیقت نہ سمجھیں ، کیونکہ ان کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ہے ۔ انجوائےکریں اور اپنی رائے سے آگاہ کریں ۔
Read more
رومانوی مکمل کہانیاں

کالج کی ٹیچر

کالج کی ٹیچر -- کہانیوں کی دُنیا ویب سائٹ کی جانب سے رومانوی سٹوریز کے شائقین کے لیئے پیش خدمت ہے ۔جنسی جذبات کی بھرپور عکاسی کرتی ہوئی مکمل بہترین شارٹ رومانوی سٹوریز۔ ان کہانیوں کو صرف تفریحی مقصد کے لیئے پڑھیں ، ان کو حقیقت نہ سمجھیں ، کیونکہ ان کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ہے ۔ انجوائےکریں اور اپنی رائے سے آگاہ کریں ۔
Read more
رومانوی مکمل کہانیاں

میراعاشق بڈھا

میراعاشق بڈھا -- کہانیوں کی دُنیا ویب سائٹ کی جانب سے رومانوی سٹوریز کے شائقین کے لیئے پیش خدمت ہے ۔جنسی جذبات کی بھرپور عکاسی کرتی ہوئی مکمل بہترین شارٹ رومانوی سٹوریز۔ ان کہانیوں کو صرف تفریحی مقصد کے لیئے پڑھیں ، ان کو حقیقت نہ سمجھیں ، کیونکہ ان کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ہے ۔ انجوائےکریں اور اپنی رائے سے آگاہ کریں ۔
Read more
رومانوی مکمل کہانیاں

جنبی سے اندھیرے

جنبی سے اندھیرے -- کہانیوں کی دُنیا ویب سائٹ کی جانب سے رومانوی سٹوریز کے شائقین کے لیئے پیش خدمت ہے ۔جنسی جذبات کی بھرپور عکاسی کرتی ہوئی مکمل بہترین شارٹ رومانوی سٹوریز۔ ان کہانیوں کو صرف تفریحی مقصد کے لیئے پڑھیں ، ان کو حقیقت نہ سمجھیں ، کیونکہ ان کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ہے ۔ انجوائےکریں اور اپنی رائے سے آگاہ کریں ۔
Read more
رومانوی مکمل کہانیاں

بھائی نے پکڑا اور

بھائی نے پکڑا اور -- کہانیوں کی دُنیا ویب سائٹ کی جانب سے رومانوی سٹوریز کے شائقین کے لیئے پیش خدمت ہے ۔جنسی جذبات کی بھرپور عکاسی کرتی ہوئی مکمل بہترین شارٹ رومانوی سٹوریز۔ ان کہانیوں کو صرف تفریحی مقصد کے لیئے پڑھیں ، ان کو حقیقت نہ سمجھیں ، کیونکہ ان کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ہے ۔ انجوائےکریں اور اپنی رائے سے آگاہ کریں ۔
Read more
رومانوی مکمل کہانیاں

کمسن نوکر پورا مرد

کمسن نوکر پورا مرد -- کہانیوں کی دُنیا ویب سائٹ کی جانب سے رومانوی سٹوریز کے شائقین کے لیئے پیش خدمت ہے ۔جنسی جذبات کی بھرپور عکاسی کرتی ہوئی مکمل بہترین شارٹ رومانوی سٹوریز۔ ان کہانیوں کو صرف تفریحی مقصد کے لیئے پڑھیں ، ان کو حقیقت نہ سمجھیں ، کیونکہ ان کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ہے ۔ انجوائےکریں اور اپنی رائے سے آگاہ کریں ۔
Read more

Leave a Reply

You cannot copy content of this page