کہانیوں کی دنیا ویب سائٹ کی جانب سے رومانس ،ایکشن ، سسپنس ، تھرل ، فنٹسی اور جنسی جذبات کی بھرپور عکاسی کرتی ہوئی ایک ایکشن سے بھرپور کہانی، ۔۔ طاقت کا کھیل/دی گیم آف پاؤر ۔۔یہ کہانی ہے ایک ایسی دُنیا کی جو کہ ایک افسانوی دنیا ہے جس میں شیاطین(ڈیمن ) بھی ہیں اور اُنہوں نے ہماری دُنیا کا سکون غارت کرنے کے لیئے ہماری دنیا پر کئی بار حملے بھی کئے تھے ۔۔لیکن دُنیا کو بچانے کے لیئے ہر دور میں کچھ لوگ جو مختلف قوتوں کے ماہر تھے انہوں نے ان کے حملوں کی روک تام کی ۔۔
انہی میں سے کچھ قوتوں نے دنیا کو بچانے کے لیئے ایک ٹیم تیار کرنے کی زمہ داری اپنے سر لے لی ۔ جن میں سے ایک یہ نوجوان بھی اس ٹیم کا حصہ بن گیا اور اُس کی تربیت شروع کر دی گئی۔ یہ سب اور بہت کچھ پڑھنے کے لئے ہمارے ساتھ رہیں ۔۔۔
٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭
-
Perishing legend king-150-منحوس سے بادشاہ
July 1, 2025 -
Perishing legend king-149-منحوس سے بادشاہ
July 1, 2025 -
Perishing legend king-148-منحوس سے بادشاہ
July 1, 2025 -
Perishing legend king-147-منحوس سے بادشاہ
July 1, 2025 -
Perishing legend king-146-منحوس سے بادشاہ
July 1, 2025 -
Perishing legend king-145-منحوس سے بادشاہ
July 1, 2025 -
Perishing legend king-150-منحوس سے بادشاہ
July 1, 2025 -
Perishing legend king-149-منحوس سے بادشاہ
July 1, 2025 -
Perishing legend king-148-منحوس سے بادشاہ
July 1, 2025 -
Perishing legend king-147-منحوس سے بادشاہ
July 1, 2025 -
Perishing legend king-146-منحوس سے بادشاہ
July 1, 2025 -
Perishing legend king-145-منحوس سے بادشاہ
July 1, 2025
نوٹ : ـــــــــ اس طرح کی کہانیاں آپ بیتیاں اور داستانین صرف تفریح کیلئے ہی رائیٹر لکھتے ہیں۔۔۔ اور آپ کو تھوڑا بہت انٹرٹینمنٹ مہیا کرتے ہیں۔۔۔ یہ ساری رومانوی سکسی داستانیں ہندو لکھاریوں کی ہیں۔۔۔ تو کہانی کو کہانی تک ہی رکھو۔ حقیقت نہ سمجھو۔ اس داستان میں بھی لکھاری نے فرضی نام، سین، جگہ وغیرہ کو قلم کی مدد سےحقیقت کے قریب تر لکھنے کی کوشش کی ہیں۔ اور کہانیوں کی دنیا ویب سائٹ آپ کو ایکشن ، سسپنس اور رومانس کی کہانیاں مہیا کر کے کچھ وقت کی تفریح فراہم کر رہی ہے جس سے آپ اپنے دیگر کاموں کی ٹینشن سے کچھ دیر کے لیئے ریلیز ہوجائیں اور زندگی کو انجوائے کرے۔تو ایک بار پھر سے دھرایا جارہا ہے کہ یہ کہانی بھی صرف کہانی سمجھ کر پڑھیں تفریح کے لیئے حقیقت سے اس کا کوئی تعلق نہیں ۔ شکریہ دوستوں اور اپنی رائے کا کمنٹس میں اظہار کر کے اپنی پسند اور تجاویز سے آگاہ کریں ۔
تو چلو آگے بڑھتے ہیں کہانی کی طرف
٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭
طاقت کا کھیل قسط نمبر -- 33
میری بات سن کر وہ اپنا سر ہلاتے ہوۓ بولی ” ماسٹر ابھی ان سب باتوں کا وقت نہیں آپ پہلے چل کر ان کی مدد کر لیں آپ خود سمجھ جائیں گے سب کچھ اور اگر نہ سمجھ سکے تو میں اور رانی تو ہیں ہی آپ کو سمجھا دیں گے ”
اس کی بات سن کر میرا دل اب بھی مطمئن نہیں ہوا تھا مجھے اپنے سے زیادہ فکر ماہی کی تھی کے اگر اس طرح میں اچانک چلا گیا تو ماہی کا کیا ہو گا ٹھیک ہے میرے پاس ایک سسٹم ہے مجھ میں طاقت آگئی ہے پر ہوں تو انسان اور اس طرح کے مشن میں کچھ بھی ہو سکتا ہے ۔۔میں زخمی بھی ہو سکتا تھا اور شائد میری جان چلی جاتی ۔۔مجھے سوچ میں ڈوبا دیکھ کر بگلی بولی ” ماسٹر میں آپ کی پریشانی سمجھ سکتی ہوں “
میں ایکدم بولا : نہیں تم کچھ نہیں سمجھ سکتی اگر میں اس طرح چلا گیا تو میرے پیچھے ماہی کا کیا ہو گا
وہ بولی : آپ ماہی کی طرف سے بے فکر ہو جائیں اس کی ذمداری میں لیتی ہوں ۔
اس کی بات سن کر میں کچھ حد تک مطمئن ہوا مگر پھر بھی دل میں مچلتے سوالوں میں سے ایک s سوال جو مجھے بے چین کر رہا تھا وہ میری زبان پر آگیا اور میں پوچھے بنا نہ رہ پایا ” اگر تمھارے بقول میری ٹیم مشکل میں ہے اور مجھے ان کی مدد کرنی ہے تو مجھے سسٹم کی جانب سے نوٹیفیکشن کیوں نہیں ملا ؟”
وہ بولی : اس لئے کے وہ الگ جگہ پر ہیں سسٹم جس جگہوں ہوتا ہے اسی جگہ کے مطلق نوٹیفیکشن دیتا ہے “”
میں بولا : کیا مطلب وہ الگ جگہ پر ہیں تو اسی دنیا میں نہ ؟
وہ بولی : نہیں وہ اس دنیا میں نہیں بلکہ گیمنگ ورلڈ میں ہیں ”
اس کی بات سن کر میں ساری بات سمجھ گیا ۔۔میرے پاس اور کوئی چارہ نہیں تھا ۔۔میں گہری سانس لے کر بولا ٹھیک ہے میں چلنے کو تیار ہوں پر میرے پیچھے تم ماہی کا خیال رکھو گی ۔
میری بات سن کر اس نے اثبات میں سر ہلا کر حامی بھری اور اپنا پاؤں زمیں پر گول دائرہ کی صورت میں گھومایا تو نیچے زمین پر ایک پورٹل کھل گیا ۔۔میں جا کر جیسے ہی اس پر کھڑا ہوا تو بگلی پیچھے ہٹ گئی اور پورٹل میں سے سفید روشنی نکلنا شروع ہو گئی ۔۔روشنی اتنی تیز تھی کے مجھے آنکھیں بند کرنی پڑ رہی تھیں ۔چند لمحوں بعد ہی مجھے اپنا جسم ہلکا محسوس ہونا شروع ہو گیا ایسے لگ رہا تھا جیسے میں کسی خلا میں سفر کر تا ہوا نیچے کی جانب گر رہا ہوں ۔۔۔ کچھ ہی دیر بعد میں ایک جنگل کے اندر لینڈ ہو گیا۔
نیچے اترتے ہی میں نے آنکھیں کھول کر سامنے دیکھا تو سامنے چار لوگ کھڑے تھے۔۔ جن میں دو لڑکیاں اور دو لڑکے موجود تھے۔۔۔ میں نے ان کے چہروں پر نظر دوڑائی تو ان میں سے ایک لڑکی کا چہرہ چائنیز کی طرح نظر آیا وہ شائد جاپان ،چائنہ یا کوریا میں سے کسی کنٹری کی تھی ۔۔جبکہ باقی تینوں بھی رنگت سے علیحدہ علیحدہ ملکوں کے نظر آرہے تھے۔۔
وہ لوگ آپس میں کسی بات پر بحث کر رہے تھے جس کو دیکھ کر مجھے حیرانگی ہو رہی تھی ۔۔میری حیرانگی کی سب سے بڑی وجہ ان کی زبان تھی ۔۔ وہ علیحدہ علیحدہ زبانوں میں بات کر رہے تھے جبکہ میں ان کی باتوں کو بہت اچھے طریقے سے سمجھ رہا تھا۔۔ حالانکہ میں نے کبھی کوئی زبان نہیں سیکھی تھی ۔۔خیر یہ حیرانگی زیادہ دیر تک برقرار نہ رہ پائی اور میرے اندر کی فیلنگ کو سمجھ کر رانی بولی : ماسٹر اگر آپ کو یاد ہو تو آپ نے جب وہ ڈریگن فلاور (پھول ) کھایا تھا یہ سب اسی کا نتیجہ ہے کہ آپ کسی بھی زبان کو سمجھ سکتے ہو اور بول سکتے ہو ۔۔
اس کی بات سن کر میں برا سا منہ بناتے ہوۓ بولا : یار کیا یاد کروا دیا تم نے آج بھی ایسا لگتا ہے کہ میرے منہ میں کسی نے زہر ڈال دیا ہو اتنا کڑوا پھول تھا وہ۔
اتنے میں ایک لڑکا آگے بڑھا اور بولا :لو تو تم آ ہی گئے میں نے تو سب کو منع کیا تھا کہ اسے بلانے کی ضرورت نہیں ہے۔۔ ہم اکیلے ہی سب سنبھال لیں گے اس کے سٹیٹس ہمارے سٹیٹس سے میل نہیں کھاتے۔ اب جب آ ہی گئے ہو تو ایک طرف کھڑے رہ کر تماشہ دیکھنا بیچ میں ٹانگ اڑانے کی ضرورت نہیں ہے۔۔خوامخواہ ہم اب تمہیں بھی بچانا پڑے گا سب سے ۔
اس کی بات سن کر حیران ہوا کہ یہ میرے بارے میں کیسے جانتا ہے جبکہ میں تو اس کی شکل کو ہی پہلی بار دیکھ رہا ہوں۔ ۔میری حیرانگی کو دیکھتے ہوۓ رانی بولی ۔
رانی سسٹم۔۔۔
ماسٹر ان کا سسٹم اگلے لیول پر موجود ہے ۔۔اس لیے یہ سب آپ کے بارے میں جانتے ہیں آپ کا سسٹم ابھی لیول ٹو پر ہے جیسے ہی آپ کا سسٹم بھی اگلے لیول پر جائے گا آپ بھی سب کو چیک کر کے اس کے سٹیٹس کے بارے میں جان سکیں گے۔۔
میں بولا : اب تو جلد سے جلد سسٹم کو لیول تین پر کرنا ہی ہوگا//
رانی سسٹم :ہاں ماسٹر اس کے لیے آپ کو بہت سارے مشن کرنے ہوں گے ۔۔
میں بولا۔۔ مشن کیا کروں گا ابھی تو میں یہاں پر موجود ہوں پتہ نہیں تم مجھے کتنے دن یہاں پر رکھو گے وہاں پر ماہی میرا انتظار کر رہی ہو گی ۔۔
وہ بولی : آپ کو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے یہاں پر اگر آپ تین دن گزارو گے تو وہاں کے حساب سے ایک گھنٹہ گزرا ہو گا ۔۔
میں بولا:: یہ کیسے ممکن ہے کہ میں تین دن یہاں پر رہوں اور وہاں صرف ایک گھنٹہ گزرا ہو ۔
وہ بولی : یہ گیمنگ ورلڈ ہے ماسٹر یہاں پر سب ایسا ہی ہوتا ہے۔۔ ابھی آپ کے ذمے جو مشن ہے وہ بہت ہی بڑا ہے اس کے بعد آپ کو ایک لوٹ کریٹ بھی ملے گا لیکن اس سے پہلے امتحان ابھی باقی ہیں۔۔
میں بولا : دیکھتے ہیں کون سے امتحان آتے ہیں فلحال تو انہوں نے مجھے کہا کہ تم سائیڈ پر رہنا تو میں اس لیے آگے جاؤں گا بھی نہیں سائیڈ میں کھڑے رہ کر تماشہ دیکھو گا اگر ضرورت پڑی تو آگے بڑھ کر مدد کر دو گا ورنہ گزر تو رہی ہے ۔
ہم سبھی اس وقت جنگل میں ہی موجود تھے۔۔ ان لوگوں نے ایک دوسرے کا تعارف بھی نہیں کروایا تھا ۔۔
ان میں سے ایک بولا کہ جلدی سے یہاں سے نکلو وہ آنے والے ہوں گے
میں بولا :کون آنے والے ہوں گے ذرا مجھے بھی بتاؤ
ان چاروں کے نام کچھ یوں تھے۔
1۔ مورگن
2 ۔کتھریں
3 ۔ لیشا
4 ۔روبن
روبن بولا : تجھے اپنا دماغ چلانے کی ضرورت نہیں ہے توں بس ویسے کر جیسے ہم لوگ کہہ رہے ہیں ۔۔
لیشا بولی: روبن تم حکم چلانا بند کرو یہ بات تم اچھے سے جانتے ہو تم تینوں مل کر بھی ان کا مقابلہ نہیں کر سکتے۔۔ پہلے تم نے مجھے پیچھے رہنے کو کہا اور اب اسے بھی ۔
کتھرین : توں اپنی زبان بند کر ورنہ ایسا ناں ہو میں تیرا منہ توڑ دوں۔۔
لیشا : ایسا سوچنا بھی مت ورنہ اگلے پل تمہیں پتہ بھی نہیں ہو گا کہ تمھارے ساتھ کیا ہوا ہے ۔
روبن ۔: تو پھر ہو جاۓ مقابلہ یہیں پر ہی
کتھریں نے اپنے ہاتھ کنفو طریقے سے باندھے اور ہاتھ کے اشارے سے بولی۔ آ جاؤ
وہ تینوں بھی سامنے کھڑے ہو گئے سب اپنے اپنے سٹائل میں جبکہ میں ابھی بھی اپنی عام حالت میں کھڑا ان کا تماشہ دیکھتے ہوۓ سمجھنے کی کوشش کر رہا تھا کے آخر ماجرا کیا ہے ۔
میرے سٹائل کو دیکھتے ہوے مورگن بولا۔ لیشا تمہارا ساتھی تو ایسے کھڑا ہے جیسے وہ ہماری ٹیم میں ہو
لیشا بولی : مجھے اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کون کس کی ٹیم میں ہے ۔۔
اتنے میں وہاں الرام بج اٹھا جس کی آواز سن کر وہ تینوں ایک طرف بھاگنے لگے جبکہ میں اور لیشا بھی ان کے پیچھے بھاگے۔
تھوڑا آگے جا کر وہ لوگ بہت تیز بھاگنا شروع ہو گئے تھے جبکہ میں اور لیشا ابھی بھی اپنی نارمل سپیڈ سے دوڑ رہے تھے۔
اتنے میں الارم کی آواز تھمی تو ہمارے پیچھے بہت سارے عجیب سی مخلوق موجود تھی ۔۔اپنی زندگی میں پہلی بار میں ایسی کوئی مخلوق دیکھ رہا تھا جن کے سر تو انسانوں کی طرح تھے مگر دھڑ جانوروں کی طرح اور سب سے عجیب بات جو تھی وہ یہ کے ان کا جسم ہرے رنگ سے بھرا ہوا تھا ۔۔۔ میں نے پیچھے مڑ کر دیکھا تو وہ ہماری طرف ہی دوڑ رہے تھے۔
طاقت کا کھیل /The Game of Power
کی اگلی قسط بہت جلد پیش کی جائے گی۔
پچھلی اقساط کے لیئے نیچے دیئے گئے لینک کو کلک کریں
