The Game of Power-46-طاقت کا کھیل

طاقت کا کھیل

کہانیوں کی دنیا ویب سائٹ کی جانب سے  رومانس ،ایکشن ، سسپنس ، تھرل ، فنٹسی اور جنسی جذبات کی بھرپور عکاسی کرتی ہوئی ایک  ایکشن سے بھرپور کہانی، ۔۔ طاقت کا کھیل/دی گیم آف پاؤر ۔۔یہ  کہانی ہے ایک ایسی دُنیا کی جو کہ ایک افسانوی دنیا ہے جس میں شیاطین(ڈیمن ) بھی ہیں اور اُنہوں نے ہماری دُنیا کا سکون غارت کرنے کے لیئے ہماری دنیا پر کئی بار حملے بھی کئے تھے  ۔۔لیکن دُنیا کو بچانے کے لیئے ہر دور میں کچھ لوگ جو  مختلف قوتوں کے ماہر تھے  انہوں نے ان کے حملوں کی  روک تام  کی ۔۔

انہی میں سے کچھ قوتوں نے دنیا کو بچانے کے لیئے ایک ٹیم تیار کرنے کی زمہ داری اپنے سر لے لی ۔ جن میں سے ایک یہ  نوجوان بھی اس ٹیم کا حصہ بن گیا اور اُس کی تربیت  شروع کر دی گئی۔ یہ سب اور بہت کچھ پڑھنے کے لئے ہمارے ساتھ رہیں ۔۔۔

٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭

نوٹ : ـــــــــ  اس طرح کی کہانیاں  آپ بیتیاں  اور  داستانین  صرف تفریح کیلئے ہی رائیٹر لکھتے ہیں۔۔۔ اور آپ کو تھوڑا بہت انٹرٹینمنٹ مہیا کرتے ہیں۔۔۔ یہ  ساری  رومانوی سکسی داستانیں ہندو لکھاریوں کی   ہیں۔۔۔ تو کہانی کو کہانی تک ہی رکھو۔ حقیقت نہ سمجھو۔ اس داستان میں بھی لکھاری نے فرضی نام، سین، جگہ وغیرہ کو قلم کی مدد سےحقیقت کے قریب تر لکھنے کی کوشش کی ہیں۔ اور کہانیوں کی دنیا ویب سائٹ آپ  کو ایکشن ، سسپنس اور رومانس  کی کہانیاں مہیا کر کے کچھ وقت کی   تفریح  فراہم کر رہی ہے جس سے آپ اپنے دیگر کاموں  کی ٹینشن سے کچھ دیر کے لیئے ریلیز ہوجائیں اور زندگی کو انجوائے کرے۔تو ایک بار پھر سے  دھرایا جارہا ہے کہ  یہ  کہانی بھی  صرف کہانی سمجھ کر پڑھیں تفریح کے لیئے حقیقت سے اس کا کوئی تعلق نہیں ۔ شکریہ دوستوں اور اپنی رائے کا کمنٹس میں اظہار کر کے اپنی پسند اور تجاویز سے آگاہ کریں ۔

تو چلو آگے بڑھتے ہیں کہانی کی طرف

٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭

طاقت کا کھیل قسط نمبر -- 46

اس دن شام تک ہم نے طرح طرح کی مختلف ڈشیں ٹرائی کی اور جب انہیں ہم نے کسٹمروں کو ٹیسٹ کروائی تو ہمیں ان کی جانب سے  کافی پذیرائی  ملی ۔۔ کسٹمر کی طرف سے پذیرائی ملنے پر  میں نے دنوں  شیف  سے کہہ دیا کہ آپ ان ڈیشز میں  مہارت حاصل کر لیں ہم یہی بنائیں گے ۔۔

گیمنگ ورلڈ سے آنے کے بعد میں نے سسٹم کو ابھی تک چیک نہیں کیا تھا کہ مجھے وہاں پر کیا کچھ ملا ہے۔۔۔

شیف  کو ان کا کام سمجھا دینے کے بعد میں شام کے قریب تھکا ہوا جب اپنے آفس میں بیٹھا تھا تو  اتنے میں رانی بولی۔۔ ماسٹر آپ اپنی پریشانیوں سے فارغ ہو لیں پھر آپ کو سسٹم کے مطلق کچھ بتانا ہے۔۔

میں بولا : یار رانی میں فارغ ہی ہوں تم بتاؤ مجھے کیا سسٹم میں کوئی تبدیلی آئی ہے ۔۔

وہ بولی: (رانی سسٹم)۔ ہاں ماسٹر آپ نے گیمنگ ورلڈ سے آنے کے بعد سسٹم کو چیک ہی نہیں کیا سسٹم کافی اپگریڈ ہو چکا ہے۔۔ وہاں کی جیت نے آپ کو بہت کچھ دیا ہے لیکن آپ نے انہیں چیک نہیں کیا۔

میں بولا :ہاں یار تمہاری بات ٹھیک ہے پر کیا کرتا یہاں آنے کے بعد میں اتنا  الجھ گیا تھا کہ میں نے کوئی چیز بھی چیک نہیں کی مجھے میرے سٹیٹس دکھاؤ۔۔

رانی سسٹم۔۔

جی یہ لیں ماسٹر

سٹیٹس ( اعداد  وشمار )

 اسٹرینتھ (طاقت)  –    85/100

انٹیلجنس (ذہانت) –       76/100

ایبیلیٹی (چستی)   –    80/100

 ٹالرینس (برداشت)-       70/100

اپیرنس (ظاہری شکل) –  95/100

بگلی پالتو ( ڈیمن کیٹ )لیول 2

سکل۔ لائن سپیرٹ انلیسٹ ( پلیٹیم )

ہیلتھ سپارک ( برونز )

پوائنٹ لیفٹ 1265

سپن لیفٹ 3

(سپینو سمائش ) لیول 1

میں بولا.. میرے سارے سٹیٹس تو 100 پر موجود تھے یہ چیک کرنے پر پیچھے کیوں دیکھا رہا ہے “”سسٹم”” کیا سسٹم میں کسی قسم کا کوئی مسئلہ پیش آیا ہے۔۔

وہ بولی :(رانی سسٹم)

نہیں ماسٹر آپ جب گیمنگ ورلڈ میں انٹر ہوئے تھے اور آپ کو آپ کے دوستوں نے طوفان میں پھینک دیا تھا جس کی وجہ سے آپ کے سارے %50 پرسنٹ سٹیٹس سسٹم نے  کاٹ لئے تھے لیکن جب آپ نے وہاں پر سروائیو کیا اور اچھی منصوبہ بندی کر کے  کے وہاں سے باہر نکلے تب آپ کے سٹیٹس کچھ آگے بڑھے ہیں۔۔

میں بولا۔۔۔ ٹھیک ہے تبھی مجھے وہاں پر ایسا محسوس ہو رہا تھا جیسے میرے ساتھ کچھ برا ہوا ہے اور وہ برا یہ تھا۔ اس کا مسئلہ نہیں ہے تم میرے سارے پوائنٹ واپس سے 100 پر کر دو

رانی سسٹم۔۔

نہیں ماسٹر آپ کے وہ پوائنٹس یہاں استعمال نہیں ہو سکیں گے۔ آپ کے سارے سٹیٹس سیلڈ ہیں ان کو انسیلڈ کرنے کے لیے آپ کو ایک سٹیٹس کے بدلے 500 پوائنٹ پہلے جمع کروانے ہوں گے۔۔

میں بولا۔۔۔ یہ کیسا مذاق ہے

رانی سسٹم۔۔ یہ مذاق نہیں یہ حقیقت ہے ماسٹر آپ کے پاس ایک سکل آئی ہے جو ان سارے پوائنٹس سے بھی بڑھ کر ہے

میں بولا۔۔۔ وہ کونسی سکل ہے میں نے تو نہیں دیکھی۔

رانی سسٹم۔۔ اس کا نام ہے “”سپینو سمائش“”

میں بولا۔۔۔ یہ کیسا نام ہوا اس نام کا کوئی مطلب اور یہ سکل کام کیسے کرتی ہے

رانی سسٹم۔۔ ماسٹر یہ سکل بہت ہی لاجواب ہے یہ سکل بتانے سے سمجھ نہیں آئے گی آپ کو یہ جیسے جیسے آپ کا سسٹم آگے بڑھے گا آپ کو اس کے فوائد پتہ لگ جائیں گے۔

میں بولا۔۔ یہ سکل ہے کیا چیز مطلب کچھ تو بتاؤ اس  کے بارے میں ۔۔

رانی سسٹم۔۔ ماسٹر اصل میں یہ ڈائناسور اور ڈریگن کا مکسچر ہے آپ نے ایک وقت میں ان دونوں کو ہرایا تھا اس لیے آپ کو یہ سکل ملی تھی۔

میں بولا۔۔ پر میری تو ان کے ساتھ کوئی بھی لڑائی نہیں ہوئی تھی اگر وہ مجھ پر حملہ کرتے تو میری ہڈی تک نہ ملتی کسی کو۔۔

رانی سسٹم۔۔۔ ماسٹر آپ کو وہاں پر لڑائی لڑنی بھی نہیں تھی آپ کے پاس بس یہ ایک ٹاسک تھا جو سسٹم نے چھپا کر کے رکھا تھا اور آپ نے اس کو بخوبی پورا کر دیا۔۔۔

میں بولا۔۔ ٹاسک کیسا ٹاسک مجھے تو کوئی بھی اس بارے میں نوٹیفکیشن نہیں ملا تھا

رانی سسٹم۔۔ ہاں وہی تو ماسٹر کہ سسٹم نے اس ٹاسک کو ہڈن یعنی چھپا کر کے رکھا تھا وہ آپ اپنی زبان میں کہتے ہیں ناں کہ پھٹ کر ہاتھ میں آ جاۓ گی اگر سسٹم آپ کو بتا دیتا کہ آگے ڈریگن بھی آنے والا ہے تو آپ کا یہی حال ہوتا ناں۔۔

میں بولا۔۔۔ ہاں یہ بات تو تمہاری ٹھیک ہے واقعی پھٹ کر ہاتھ میں آ جاتی پر وہ ٹاسک کیا تھا

رانی سسٹم۔۔ ماسٹر ٹاسک یہ تھا کہ آپ کو ڈریگن سے ڈائناسور کے بچے کو بچانا تھا جو آپ نے بخوبی بچا لیا اور اس وجہ سے سسٹم نے خوش ہو کر آپ کو ایک نہیں دو دو سکل دی ہیں پھر سسٹم  نے خود ہی ان دونوں کو مکس کر کے ایک نام دے دیا۔ اور وہ نام تھا “”سپینوسمائش“””

میں بولا۔۔۔ ٹھیک ہے سمجھ گیا

میں جیسے ہی  گھر پہنچا تو سامنے نازش چارپائی پر بیٹھی ہوئی تھی۔۔مجھ پر نظر پڑتے ہی وہ منہ کا زاویہ بگاڑتے ہوۓ اٹھ کر اندر کمرے میں چلی گئی ۔۔

نازش سے مجھے  کچھ اچھے کی امید تو نہیں تھی ۔۔اسی لئے اس کے سوکھے رویہ کو نظر انداز کر کے میں سیدھا  اوپر اپنے کمرے میں آگیا ۔۔ ابھی مجھے بیٹھے ہوئے پانچ سے سات منٹ ہی ہوئے تھے کہ اتنے میں ماہی بھی وہاں آ گئی  اور آ کر سیدھا میرے سینے سے لگ کر رونے لگ گئی۔۔۔

ماہی کے اچانک اس طرح رونے نے مجھے بوکھلا کر رکھ دیا تھا میں نے تیزی سے اس کو اپنے آپ سے الگ کر کے اس کے چہرے کو اپنے ہاتھوں میں تھام کر اسے پچکارتے ہوۓ بولا “کیا ہوا ہے میری شہزادی کو ؟ کیا کسی نے کچھ کہا ہے تمہیں ؟

میری بات سن کر وہ روتے ہوۓ بولی : میں اب اور یہاں نہیں رہ سکتی بھائی مجھے یہاں سے لے چلو ۔۔

میں بولا : ٹھیک ہے پر پتا تو چلے آخر ہوا کیا ہے جس وجہ سے تم یہاں سے جانا چاہ رہی ہو ؟ کسی نے کچھ کہا ہے یا کسی نے تمھارے ساتھ کچھ کیا ؟

وہ معصوم سی شکل بنا کر  بولی : کرن اور عذرا چاچی بات بات پر میری بے عزتی کرتی ہیں ۔۔جبکہ میری کوئی غلطی بھی نہیں ہوتی اس کے باوجود وہ مجھے ایسے ٹریٹ کرتے ہیں جیسے میں ان کی غلام ہوں یا پھر ان کی ملازم۔۔

میں بولا : کیا  کرن کی ماں اسے نہیں روکتی تمہیں کچھ کہنے سے ؟ اور شمائلہ بھی تو ہوتی ہیں وہ کچھ نہیں کہتی کیا ؟

وہ بولی : نہیں انہیں اس بارے میں پتا ہی نہیں ہے ۔۔وہ اپنی ماں کے سامنے ایسی معصوم بن جاتی ہیں جیسے کچھ ہوا ہی ناں ہو۔۔پر جب شمائلہ اندر آتی ہے تو وہ مجھے پہلے ہی منع کر دیتی ہے کہ اس بارے میں کسی سے کوئی بھی  بات  نہ کروں ۔۔۔بھائی آپ تو کام پر چلے جاتے ہو اور دیر رات کو واپس آتے ہو جبکہ میں سارا دن ان کی۔ جلی کٹی باتیں سنتی رہتی ہوں مجھ سے اور یہ سب برداشت نہیں ہوتا

ماہی کی بات سن کر میرے دل میں درد کی لہر دوڑ گئی ۔۔وہ بہن جسے آج تک گھر میں ہم نے اونچی آواز میں بلایا تک نہیں وہ قسمت کی ستم ظریفی سے یہاں دو کوڑی کے لوگوں کی باتیں سن رہی تھی ۔۔۔جہاں ایک طرف مجھ سے یہ سب برداشت نہیں ہو رہا تھا اور غصہ آرہا تھا وہیں مجھے ماہی پر پیار بھی آرہا تھا ۔۔میں اب پہلے والا یاسر نہیں ہوں  جو کمزور تھا بلکہ اب میں طاقت ور بن چکا تھا ۔۔اگر میں چاہتا تو بگلی کو بول کر انہیں وہ سبق سکھاتا کے یہ سب ساری زندگی یاد رکھتے پر یہ سب کرنا مجھے مناسب نہیں لگا ۔۔جبکہ اس دوران رانی بھی دل میں مجھ سے مخاطب ہوتے ہوۓ بول چکی تھی کے ماسٹر اگر آپ چاہیں تو ان کا حشر نشر بگاڑ سکتے ہیں پر میں زوہیب کی وجہ سے کچھ بھی نہیں کر رہا تھا ۔۔وہ جیسے بھی تھے پر میں کم ظرف اور احسان فراموش نہیں تھا اس لئے منطقی فیصلے پر پہنچ کر میں ایک گہری سانس لے کر خود کو نارمل کرتے ہوۓ بولا : ٹھیک ہے ماہی آج کی رات تم میرے کہنے پر کسی طرح نکال لو ۔۔۔ صبح سویرے ہی ہم یہاں سے نکل جائیں گے۔۔

وہ بولی : ٹھیک ہے بھائی ویسے بھی  رات کافی ہو گئی ہے اتنی رات کو گھر سے نکلنا مناسب نہیں اور ویسے بھی  ہم اتنی رات کو کہاں جائیں گے۔۔۔

میں اس کا دھیان بدلتے ہوۓ بولا : کیا تم نے کچھ کھایا ہے ؟

وہ  بولی : نہیں بھائی مجھے بھوک نہیں ہے۔۔ان کی جلی کٹی سن کر  میری بھوک ہی مر گی ہے۔۔۔

میں بولا : پھر تو مجھے بھی بھوک نہیں ہے اگر میری گڑیا کی بھوک مر گئی ہے تو میری بھی بھوک مر گئی ہے مجھے بھی کچھ نہیں کھانا۔۔

طاقت کا کھیل /The Game of Power

کی اگلی قسط بہت جلد پیش کی جائے گی۔

پچھلی اقساط کے لیئے نیچے دیئے گئے لینک کو کلک کریں

Leave a Reply

You cannot copy content of this page