The Game of Power-72-طاقت کا کھیل

The Game of Power

کہانیوں کی دنیا ویب سائٹ بلکل فری ہے اس  پر موجود ایڈز کو ڈسپلے کرکے ہمارا ساتھ دیں تاکہ آپ کی انٹرٹینمنٹ جاری رہے 

کہانیوں کی دنیا ویب سائٹ کی جانب سے  رومانس ،ایکشن ، سسپنس ، تھرل ، فنٹسی اور جنسی جذبات کی بھرپور عکاسی کرتی ہوئی ایک  ایکشن سے بھرپور کہانی، ۔۔ طاقت کا کھیل/دی گیم آف پاؤر ۔۔یہ  کہانی ہے ایک ایسی دُنیا کی جو کہ ایک افسانوی دنیا ہے جس میں شیاطین(ڈیمن ) بھی ہیں اور اُنہوں نے ہماری دُنیا کا سکون غارت کرنے کے لیئے ہماری دنیا پر کئی بار حملے بھی کئے تھے  ۔۔لیکن دُنیا کو بچانے کے لیئے ہر دور میں کچھ لوگ جو  مختلف قوتوں کے ماہر تھے  انہوں نے ان کے حملوں کی  روک تام  کی ۔۔

انہی میں سے کچھ قوتوں نے دنیا کو بچانے کے لیئے ایک ٹیم تیار کرنے کی زمہ داری اپنے سر لے لی ۔ جن میں سے ایک یہ  نوجوان بھی اس ٹیم کا حصہ بن گیا اور اُس کی تربیت  شروع کر دی گئی۔ یہ سب اور بہت کچھ پڑھنے کے لئے ہمارے ساتھ رہیں ۔۔۔

٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭

نوٹ : ـــــــــ  اس طرح کی کہانیاں  آپ بیتیاں  اور  داستانین  صرف تفریح کیلئے ہی رائیٹر لکھتے ہیں۔۔۔ اور آپ کو تھوڑا بہت انٹرٹینمنٹ مہیا کرتے ہیں۔۔۔ یہ  ساری  رومانوی سکسی داستانیں ہندو لکھاریوں کی   ہیں۔۔۔ تو کہانی کو کہانی تک ہی رکھو۔ حقیقت نہ سمجھو۔ اس داستان میں بھی لکھاری نے فرضی نام، سین، جگہ وغیرہ کو قلم کی مدد سےحقیقت کے قریب تر لکھنے کی کوشش کی ہیں۔ اور کہانیوں کی دنیا ویب سائٹ آپ  کو ایکشن ، سسپنس اور رومانس  کی کہانیاں مہیا کر کے کچھ وقت کی   تفریح  فراہم کر رہی ہے جس سے آپ اپنے دیگر کاموں  کی ٹینشن سے کچھ دیر کے لیئے ریلیز ہوجائیں اور زندگی کو انجوائے کرے۔تو ایک بار پھر سے  دھرایا جارہا ہے کہ  یہ  کہانی بھی  صرف کہانی سمجھ کر پڑھیں تفریح کے لیئے حقیقت سے اس کا کوئی تعلق نہیں ۔ شکریہ دوستوں اور اپنی رائے کا کمنٹس میں اظہار کر کے اپنی پسند اور تجاویز سے آگاہ کریں ۔

تو چلو آگے بڑھتے ہیں کہانی کی طرف

٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭

طاقت کا کھیل قسط نمبر -- 72

وہ بولی :  اس بارے میں ماہی کافی دفعہ بات کر چکی ہے کہ آپ ان کا کتنا خیال رکھتے ہیں۔۔ لائیں ایک دفعہ آپ مجھے چیک اپ کروائیں اس کے بعد ہی انہیں سکون آئے گا ۔۔کیونکہ میں ان کی خاصیت کو اتنے عرصے میں اچھے سے جان گئی ہوں ۔۔۔

اس لڑکی نے اپنا پرس نیچے رکھا اور اس میں سٹیٹو سکوپ نکالا اور اس کے ساتھ ہی ایک بلڈ پریشر مشین نکال کر پہلے میرا بلیڈ پریشر  چیک کیا جو کے بالکل نارمل تھا۔۔۔ اس کے بعد انہوں نے میرا بخار چیک کیا جو اب پہلے سے کافی کم ہو چکا  تھا۔۔۔ جسم میرا اب بھی آگ کی طرح تپ رہا تھا لیکن ان کے حساب سے مجھے بخار نہیں تھا ۔۔انہوں نے بھی جب میرے جسم کو ہاتھ لگایا تو انہیں بھی ایک جھٹکا لگا کہ ایسے کیسے ہو سکتا ہے۔۔

 پھر میری آنکھوں میں دیکھا جہاں صاف نظر آرہا تھا کے وہ میری اس حالت سے مطمئن نہیں ہیں اور مجھ سے سوال کرنا چاہتی ہیں پر نازش اور ماہی کی موجودگی میں وہ سوال نہیں کر پا رہی تھی اسی لئے ان دونوں کو مخاطب کرتے  ہوۓ  کہا ” ان کا بخار ابھی اتر چکا ہے۔۔ بس تھوڑی سی شائد کمزوری ہے اور ان کا جسم تھوڑا گرم ہے وہ بھی تھوڑی دیر میں نارمل  ہو جائے گا۔۔۔

 وہ لڑکی اتنا بول کر ان دونوں کو ضروری ہدایات دیتے ہوۓ اپنا سامان اٹھا کر باہر جانے لگی تو نازش اور ماہی  دونوں اس کو چھوڑنے کے لئے اس کے ساتھ ہی کمرے سے باہر نکل گئیں  ۔۔پر جب وہ دونوں واپس آئیں تو ان کے چہروں پر ایک معنی خیز مسکراہٹ تھی۔۔۔۔۔۔

44

ماہی اور نازش ڈاکٹر کو چھوڑنے کے بعد جب واپس  کمرے میں داخل ہوئیں تو ان دونوں کے چہروں پر ایک مسکراہٹ تھی جسے دیکھ کر میں پہچان گیا کہ ضرور کوئی نہ کوئی بات ہوئی ہے جس وجہ سے یہ دونوں ایسے کھلکھلا کر ہنس رہی ہیں ۔۔

میں بولا :کیا بات ہے تم دونوں کی بتیسی کیوں نکل رہی ہے ؟

میری بات سن کر ناز . مسکراتے ہوۓ  بولی۔: کچھ نہیں وہ بس ہماری میڈم کہہ رہی تھی کہ تمہارا بھائی کتنا ہاٹ اور گڈ لوکنگ ہے ۔۔بس  یہ سن کر ہماری ہنسی نکل گئی کہ آپ اور ہاٹ شائد ان کی نظر کمزور ہے۔

 نازش کے بات ختم کرتے ہی ماہی اس کا ساتھ دیتے ہوۓ  بولی:  اور دوسری بات پتا ہے کیا ہے ۔؟دوسری بات یہ ہے کہ ہم نے میڈم کو بتا دیا ہے کیا آج ہم کالج نہیں آئیں گی اس لیے ہماری لیو لگا لینا ۔۔

ان دونوں کو مسکراتا دیکھ کر میں گہری سانس چھوڑتے ہوۓ  بولا۔:ٹھیک ہے جیسے تم لوگوں کو بہتر لگے ۔۔

اس کے بعد میں اپنے موبائل فون کو تلاش کرنے لگ گیا کیونکہ مجھے میڈم کو بتانا تھا کہ میں آج کام پر نہیں آ سکتا میری طبیعت ٹھیک نہیں ۔۔

مجھے اس طرح ہاتھ ادھر ادھر مارتا دیکھ کر  نازش بولی: آپ کا موبائل میں نے چارج پر لگایا تھا۔۔۔ابھی چارج ہو گیا ہوگا میں لا کر آپ کو دیتی ہوں۔۔

اتنا بول کر نازش موبائل لینے چلی گی اور اسے چارجنگ سے اتار کر لا کر مجھے پکڑا دیا۔۔۔موبائل کے ملتے ہی میں نے فوری میڈم کا نمبر ڈائل کر کے انہیں فون ملا دیا ۔۔ تیسری بیل پر جب میڈم نے کال اٹھائی تو میں ان سے بولا۔:

 میڈم میں آج کام پر نہیں آسکوں گا میری طبیعت ٹھیک نہیں ہے۔۔۔

میری بات سن کر میڈم تشویش سے بولی : کیوں کیا ہوا ہے تمہاری طبیعت کو ؟میں تو اس رات سے ہی ٹینشن میں ہوں  جب تم بیچ راستے میں ہمیں چھوڑ کر نیچے اتر گئے تھے ۔۔

میں بولا : نہیں اتنا کچھ خاص نہیں ہوا ۔۔بس مجھے تھوڑا بخار ہے جس کی وجہ سے طبیعت تھوڑی بوجھل ہے اسی  وجہ سے آج میں کام پر نہیں آ سکتا ۔۔

وہ گہری سانس لیتے ہوۓ بولی : پکا نا تم سچ کہہ رہے ہو زیادہ کچھ تو نہیں اگر تم کہو تو میں آجاتی ہوں ڈاکٹر کو لے کر ۔۔

ان کی بات سن کر میں جلدی سے بولا : نہیں میڈم اس کی ضرورت نہیں ہے میں دوائی لے چکا ہوں بس تھوڑا آرام کروں گا تو بہتر ہو جاؤ گا ۔۔

وہ بولیں :  ٹھیک ہے اگر تمہیں یہی بہتر لگتا ہے تو پھر یہی ٹھیک ہے ۔۔ میں سب سنبھال لوں گی تم ریسٹ کرو تمہارا ریسٹ کرنا بھی ضروری ہے اور ہاں  ایک بات اور تمہیں بتا دو مقابلہ جیتنے کی وجہ سے آج  ہمارے ہاں کسٹمر کی لائن لگی ہوئی ہے۔۔ جس کے لیے میں برانچ کو مزید بڑھا کرنے اور کچن کا پورشن بھی بڑا کرنے کے بارے میں سوچ رہی ہو یا پھر ایک اور الگ پورشن بنا لیں گے جب تم آؤ گے تو ہم اس پر بات کریں گے ۔۔

میں بولا۔ : یہ تو اور بھی اچھی بات ہے

میڈم بولی:  ہاں بالکل کیونکہ اس موقع پر میں تمہیں مس کر رہی ہوں کیونکہ یہ سب تمہاری ہی بدولت ہوا ہے اور تم اس معاملے میں بہترین مشورہ دے سکتے ہو ۔۔

میں بولا۔: نہیں میڈم اس میں میرا کوئی کمال نہیں ہے۔۔ وہ سب آپ کی اب تک کی محنت کا صلہ ہے جو آپ کو ملنا چاہیے تھا اور ملا بھی۔۔۔۔

میڈم بولی۔:  تمہاری یہی ادا تو سب پر بھاری ہے کہ تم اتنا سب کچھ کرنے کے باوجود بھی کریڈٹ  نہیں لیتے ۔۔۔اچھا ٹھیک ہے تم اب ریسٹ کرو اگر ٹائم ملا تو میں شام کو چکر لگاؤں گی آفس سے فارغ ہونے کے بعد۔۔

میں بولا۔۔۔ ٹھیک ہے میڈم جیسے آپ کو بہتر لگے ۔۔

اتنا بول کر الوداعی بات کر کے میں نے کال رکھ دی۔۔

میں جب میڈم سے کال پر بات کر رہا تھا تو اسی دوران ہی نازش اور ماہی دونوں اٹھ کر کمرے سے باہر  چلی گئیں تھیں  اور کچن میں جا کر کھانا بنانے لگ پڑی تھیں ۔۔۔

میں نے موبائل فون کو ایک طرف رکھا اور اپنا سر  پیچھے بیڈ پر پڑے تکیے پر رکھ کر ان سب کے بارے میں سوچنے لگ پڑا ۔۔۔ کہ یہ ایک دو دنوں میں میرے ساتھ کیا کچھ ہو گیا تھا ۔۔میں کیا تھا اور کیا بن گیا ہوں ۔۔

میں ابھی کچھ اور سوچ پاتا کہ اس سے پہلے ہی رانی (سسٹم ) کی اواز آئی گڈ مارننگ ماسٹر مجھے پوچھنے کی ضرورت تو نہیں کیونکہ میں آپ کے اندر ہی ہوں مگر پھر بھی فارملیٹی نبھا لیتی ہوں کے  اب آپ کی طبیعت کیسی ہے ؟

میں بولا :

میں اب پہلے کی نسبت کافی بہتر ہوں اور جسم میں بھی کوئی تھکان محسوس نہیں ہو رہی اور تم مجھے بتاؤ کہ یہ سب کیا تھا میں پچھلے بیس سے پچیس گھنٹے تک نیند میں رہا۔۔

رانی بولی ( سسٹم)

جی ماسٹر بالکل!  آپ پچھلے پچیس گھنٹوں سے نیند میں تھے ۔۔ یہ سب کچھ آپ کے پاس دو سسٹم ہونے کی وجہ سے ہوا ہے آپ کا جسم وہ واحد جسم ہے جس نے دونوں سسٹم کو قبول کر لیا ہے اب ایک ساتھ ہم دونوں آن رہ سکتے ہیں۔۔

میں بولا :

اور یہ جو پچیس  گھنٹوں تک میں  بے ہوش سا رہا اس کا کیا مطلب ہے ؟

رانی بولی ( سسٹم۔)

یہ تو بس ایک نارمل سی چیز ہے اگر آپ کا جسم دونوں سسٹم کو برداشت نہ کرتا تو پھر مسئلہ بنتا ایسی صورت حال میں کافی پیچیدگی ہو جاتی کیونکہ پھر  ایک وقت میں ایک ہی سسٹم نے آن ہونا تھا جبکہ اس دوران  دوسرے نے شٹ ڈاؤن ہونا تھا اور بلفرض اگر کبھی دونوں ایک ساتھ آن ہو جاتے تو آپ کے جسم کے چیتھڑے اڑ جاتے پر شکر ہے ایسا نہیں ہوا اور آپ کے جسم نے دونوں سسٹم کو ایکسپٹ کر لیا اس کی سب سے بڑی وجہ یہ ہے کہ آپ کا صرف ایک بار ٹمپریچر ہائی ہوا ہے ۔۔جو وقت کے ساتھ ساتھ ٹھیک ہو جائے گا۔۔ اور رہی بات آپ کے بے ہوش ہونے کی تو نیا سسٹم جب آپ کے اندر انسٹال ہو رہا تھا تو اس کا ڈیٹا  اتنا زیادہ تھا کہ آپ کو اتنی جلدی ہوش نہیں آ سکتا تھا اب جب وہ سسٹم آن ہوگا اس وقت آپ کو پتہ چلے گا کہ آپ کے پاس کیا کیا چیزیں موجود ہیں۔۔

طاقت کا کھیل /The Game of Power

کی اگلی قسط بہت جلد پیش کی جائے گی۔

پچھلی اقساط کے لیئے نیچے دیئے گئے لینک کو کلک کریں

Leave a Reply

You cannot copy content of this page