کہانیوں کی دنیا کی طرف سے پڑھنے کیلئے آپ لوگوں کی خدمت میں پیش خدمت ہے۔ ایکشن ، رومانس اورسسپنس سے بھرپور ناول انوکھا گینگسٹر ۔
انوکھا گینگسٹر — ایک ایسے نوجوان کی داستان جس کے ساتھ ناانصافی اور ظلم کا بازار گرم کیا جاتا ہے۔ معاشرے میں کوئی بھی اُس کی مدد کرنے کی کوشش ہی نہیں کرتا۔ زمین کے ایک ٹکڑے کے لیے اس کے پورے خاندان کو ختم کر دیا جاتا ہے۔۔۔اس کو صرف اس لیے چھوڑ دیا جاتا ہے کہ وہ انتہائی کمزور اور بے بس ہوتا۔
لیکن وہ اپنے دل میں ٹھان لیتاہے کہ اُس نے اپنے خاندان کا بدلہ لینا ہے ۔تو کیا وہ اپنے خاندان کا بدلہ لے پائے گا ۔۔کیا اپنے خاندان کا بدلہ لینے کے لیئے اُس نے غلط راستوں کا انتخاب کیا۔۔۔۔یہ سب جاننے کے لیے انوکھا گینگسٹر ناول کو پڑھتے ہیں
-
Smuggler –230–سمگلر قسط نمبر
July 31, 2025 -
Smuggler –229–سمگلر قسط نمبر
July 31, 2025 -
Smuggler –228–سمگلر قسط نمبر
July 31, 2025 -
Smuggler –227–سمگلر قسط نمبر
July 31, 2025 -
Smuggler –226–سمگلر قسط نمبر
July 31, 2025 -
Smuggler –225–سمگلر قسط نمبر
July 31, 2025
انوکھا گینگسٹر قسط نمبر 01
ایک عظیم الشان حویلی جہاں اس وقت شادی چل رہی ہے ۔
ا یم این اے ناصر بیگ کے بیٹے کی نواب زدہ فرحان کی بیٹی سے شادی تھی ۔۔ایم این اے ناصر بیگ کی پارٹی اس وقت اقتدار میں ہے ۔۔ناصر بیگ کی بہت سی فیکٹریاں ہیں اور اچھے ٹھاٹ باٹ والی فیملی ہے ۔۔۔۔وہیں دوسری طرف نواز زدہ فرحان بھی کسی سے کم نی نامی گرامی زمین دار ہیں ۔۔
ناصر بیگ کا بیٹا امریکا سے اپنی تعلیم مکمل کر کے حال ہی میں پاکستان ایا ہے ۔۔۔
وہیں نواب زدہ فرحان کی بیٹی جو کے اسلام آباد کے ایک کالج میں پڑھتی تھی اور حال ہی میں اس نے پہلی پوزیشن لی تھی اپنے کالج میں ۔۔۔دنوں کی پسند کی شادی ہو رہی تھی ۔۔
حویلی میں ہر طرف رونق میلا لگا ہوا تھا۔۔پوری حویلی روشنی سے نہائی ہوئی تھی ۔۔حویلی کے میدان میں کھانے کے بہت سے ٹیبل لگے ہوۓ تھے ۔۔۔۔جن میں مختلف اقسام کے کھانے موجود تھے ۔۔
وی آئی پی گیسٹ کے لیے الگ انتظام تھا ۔۔بہت سے وی آئی پی گیسٹ اس ٹائم آئے ہوۓ تھے اور کچھ آرہے تھے ۔۔جن میں مشیر ،وزیر،اور مختلف اداروں کے اعلی افسر شامل تھے ۔۔۔۔۔
آج مہندی تھی اور کل بارات ہونی تھی جو کے اسلام آباد کے ایک عالیشان ہوٹل میں جانی تھی ۔۔
ناصر بیگ اپنی بیوی کے پاس بیٹھا ہوا تھا اور اس کو جلدی تیار ہو کے باہر انے کا بول رہا تھا ۔۔
دوسری طرف ناصر بیگ کا دوسرا بیٹا زرمان بیگ عرف زرما وحشی ( زرما وحشی اسے اس لیے بولتے تھے ۔۔کہ وہ کسی پے رحم نہیں کرتا تھا چاہے وہ امیر ہو یا غریب ۔۔اسی لئے سب اس سے بہت ڈرتے ہیں اور وحشی کہتے ہیں )اپنے دوستوں کے ساتھ حویلی کی دوسری طرف بیٹھا مجرا اینجوئے کر رہا تھا ۔۔۔جہاں انہوں نے لاہور سے لڑکیاں منگوائی تھی مجرے کے لئے ۔۔۔پارٹی میں شراب پانی کی طرح بہایا جا رہا تھا ۔۔
ناصر بیگ کے 4 بیٹا اس وقت قتل کے کیس میں جیل کاٹ رہا ہے ۔۔اس کا نام شکیل بیگ ہے ۔۔
ناصر بیگ کا سب سے چھوٹا بیٹا اس وقت ملک سے باہر ہے کیوں کہ وہ ملک میں قتل کر کے فرار ہوا ہے ۔۔عدالتوں نے اس کو اشتہاری قرار دیا ہوا ہے ۔۔
حویلی میں اس وقت آگے پیچھے 8گاڑیاں داخل ہو رہی تھیں ۔۔ درمیان والی گاڑی سے ایک لڑکا اور لڑکی نیچے اترے ۔۔ جو کے ناصر بیگ کی بیٹی اور اس کا داماد تھا جس کو بیگ نے آگے بڑھ کر گلے لگا لیا ۔۔۔ناصر بیگ کے داماد کا نام رانا لیاقت ہے ۔۔۔بیگ اور اس کا داماد ایک دوسرے سے بات کرتے ہوۓ اندر کی طرف چل دئیے ۔۔
ناصر بیگ کی بیٹی کا نام ماریہ ہے ۔۔
ماریہ ۔۔کیسی ہے امی جی ؟۔۔
سلمہ۔ میں بلکل ٹھیک ہوں تم سناؤ مائے ڈئر لو ۔۔
ماریہ ۔۔میں بھی ٹھیک ہو ممی ۔
سلمہ ۔تم کیسے ہو بیٹا ؟ انے میں کوئی پریشانی تو نہیں ہوئی ۔۔۔؟
رانا ۔ میں بلکل ٹھیک ہوں امی جان ۔۔ابو کے ہوتے ہوۓ کیا مسلہ ہو سکتا ہے ۔۔۔
بیگ ۔ جیتے رہو برخودار ۔۔
رانا ۔وجاہت نظر نہیں آرہا کہیں ۔۔۔
سلمہ ۔۔وہ اپنے کمرہ میں ہو گا ۔۔
“اچھا میں مل کے اتا ہوں اپ لوگ چلیں ” رانا یہ کہتے ہوے وجاہت کے کمرہ کی طرف چل پڑا ۔۔
زرما اور اس کے دوست شراب کے نشے میں دهت وہیں پڑے پڑے سو جاتے ہیں۔
وہیں دوسری طرف ادھی رات کو شکیل (شکرا ) کو بھی جیل سے خاص طور پر گھر لایا جاتا ہے ۔
شکیل ۔کیسے ہے چھوٹے ؟شادی بہت بہت مبارک ہو اپ کو ۔۔۔
وجاہت نے شکیل کو گلے لگاتے ہوے کہا ۔۔” میں ٹھیک ہوں بھائی اپ سناؤ ”
“میں بھی ٹھیک ہوں چھوٹے ۔۔۔بس دل کیا تجھ سے ملنے کا تو چلا ایا یہاں”۔ شکیل نے وجاہت کو جواب دیا ۔
“اچھا بھائی صرف ملنے کے لیے آئے ہو یا بارات میں بھی شرکت کریں گے ؟” وجاہت نے اپنے بڑے بھائی سے پوچھا ۔
” نہیں چھوٹے میں نہیں آپاؤں گا ۔۔کچھ قانونی بندشیں ہیں ”
“جیسے اپ کی مرضی ”
“اچھا چھوٹے میں امی ابو سے مل لوں پھر مجھے جانا بھی ہے ” شکیل یہ کہتے ہوۓ امی ابو کے کمرہ کی طرف بڑھنے لگا ۔۔اچانک جاتے ہوۓ وہ روکا اور اپنے چھوٹے بھائی سے پوچھا “یہ زرما کہاں ہے نظر نہیں آرہا ؟”
وجاہت ۔” وہ حویلی کی دوسری طرف ہے اپنے دوستوں کے ساتھ “۔
شکیل ۔” اس بے وقوف کو کہنا تھا یہاں رہے دشمن کسی بھی وقت حملہ کر سکتا ہے ”
وجاہت ۔ کس دشمن کی بات کر رہے ہو سلطان کی ۔۔ہاہاہاہاہا ۔۔۔۔
“دشمن کو کبھی کمزور نہیں سمجھنا چاہے ”
وجاہت ۔”بھائی اس کی فیملی کو تو اپ پہلے ہی ختم کر چکے ہو صرف اس کی ماں زندہ ہے باقی سب تو قبرستان میں پڑے ہوۓ ہیں اور سلطان اتنا بزدل ہے کہ ہمارے سامنے تک نہیں اتا ”
” ہاہاہاہا ۔۔۔بول تو ٹھیک رہے ہو چھوٹے وہ تو واقع میں بہت بزدل ہے وہ ہمارا کیا بگاڑ لے گا “”شکیل نے مذاق اڑاتے ہوۓ غرور اور تكبر میں یہ بات کہی ۔۔
وہیں دوسری طرف ایک اور حویلی ہے ۔۔جس میں سلطان اور اس کی ماں۔۔۔۔ اب اکیلے رہ رہیں ۔۔کچھ عرصہ پہلے اس حویلی میں ہر طرف خوشیاں ہی خوشیاں تھی جو کے اب بلکل ویران کھنڈر نظر آرہی ہے ۔۔۔۔۔۔
ناصر بیگ اور سلطان می فیملی میں زمین کے ایک ٹکڑے کو لے کر لڑائی ہوئی تھی جس کی وجہ سے سلطان کی پوری فیملی کو ختم کر دیا گیا تھا ۔۔۔۔۔صرف سلطان اور اس کی ماں کو چھوڑ کر ۔۔۔دنوں انتہائی کمزور اور ڈرپوک تھے ۔۔۔بیگ نے انہیں زندہ چھوڑ کر دوبارہ دیکھا تک نہیں کیوں کے اسے اس بات کا یقین تھا کہ یہ دنوں اس کا کچھ نہیں بگاڑ سکتے ۔۔۔۔
سلطان کی ماں اپنی زندگی سے کب کی بیزار ہو چکی تھی وہ اگر اب تک زندہ تھی تو اس کی ایک ہی وجہ تھی کہ ۔۔۔۔۔انہیں یقین تھا ایک نہ ایک دن سلطان اپنے خاندان کا بدلہ ضرور لے گا ۔۔۔
اب حویلی میں صرف یہی دنوں ہوتے تھے سلطان کی ماں سلطان کو حویلی سے باہر بلکل نہیں نکلنے دیتی تھی ۔۔۔
آگے کی کہانی سلطان کی زبانی
میں نے گھر میں ہی رہ کر پڑھائی کی۔۔۔امی مجھے ڈر کی وجہ سے سکول جانے نہیں دیتی تھی ۔۔۔میٹرک کے پپر میں نے اچھے نمبروں سے پاس کئے ۔۔۔۔اب آگے مجھے کالج میں داخلہ لینا تھا ۔۔۔
ہماری ساری زمینوں پے بیگ فیملی کا قبضہ ہے لے دے کے بس یہ حویلی ہی بچی ہے ہماری قسمت میں ۔۔۔امی مجھے یہاں سے دور بھیجنا چاہتی ہیں تا کہ میرے دل کے اندر جو ڈر بیٹھا ہوا ہے یہ ختم ہو اور میں نئے سرے سے اپنی زندگی کی شروعات کروں۔۔۔۔
مزید اقساط کے لیئے نیچے لینک پر کلک کریں
-
Unique Gangster–219– انوکھا گینگسٹر قسط نمبر
July 26, 2025 -
Unique Gangster–218– انوکھا گینگسٹر قسط نمبر
July 26, 2025 -
Unique Gangster–217– انوکھا گینگسٹر قسط نمبر
July 26, 2025 -
Unique Gangster–216– انوکھا گینگسٹر قسط نمبر
July 23, 2025 -
Unique Gangster–215– انوکھا گینگسٹر قسط نمبر
July 23, 2025 -
Unique Gangster–214– انوکھا گینگسٹر قسط نمبر
July 23, 2025

Smuggler –230–سمگلر قسط نمبر

Smuggler –229–سمگلر قسط نمبر

Smuggler –228–سمگلر قسط نمبر

Smuggler –227–سمگلر قسط نمبر

Smuggler –226–سمگلر قسط نمبر
