کہانیوں کی دنیا ویب سائٹ بلکل فری ہے اس پر موجود ایڈز کو ڈسپلے کرکے ہمارا ساتھ دیں تاکہ آپ کی انٹرٹینمنٹ جاری رہے
کہانیوں کی دنیا ویب سائٹ کی طرف سے پڑھنے کیلئے آپ لوگوں کی خدمت میں پیش خدمت ہے۔ ایکشن ، رومانس اورسسپنس سے بھرپور ناول انوکھا گینگسٹر ۔
انوکھا گینگسٹر — ایک ایسے نوجوان کی داستان جس کے ساتھ ناانصافی اور ظلم کا بازار گرم کیا جاتا ہے۔ معاشرے میں کوئی بھی اُس کی مدد کرنے کی کوشش ہی نہیں کرتا۔ زمین کے ایک ٹکڑے کے لیے اس کے پورے خاندان کو ختم کر دیا جاتا ہے۔۔۔اس کو صرف اس لیے چھوڑ دیا جاتا ہے کہ وہ انتہائی کمزور اور بے بس ہوتا۔
لیکن وہ اپنے دل میں ٹھان لیتاہے کہ اُس نے اپنے خاندان کا بدلہ لینا ہے ۔تو کیا وہ اپنے خاندان کا بدلہ لے پائے گا ۔۔کیا اپنے خاندان کا بدلہ لینے کے لیئے اُس نے غلط راستوں کا انتخاب کیا۔۔۔۔یہ سب جاننے کے لیے انوکھا گینگسٹر ناول کو پڑھتے ہیں
نوٹ : ـــــــــ اس طرح کی کہانیاں آپ بیتیاں اور داستانین صرف تفریح کیلئے ہی رائیٹر لکھتے ہیں۔۔۔ اور آپ کو تھوڑا بہت انٹرٹینمنٹ مہیا کرتے ہیں۔۔۔ یہ ساری رومانوی سکسی داستانیں ہندو لکھاریوں کی ہیں۔۔۔ تو کہانی کو کہانی تک ہی رکھو۔ حقیقت نہ سمجھو۔ اس داستان میں بھی لکھاری نے فرضی نام، سین، جگہ وغیرہ کو قلم کی مدد سےحقیقت کے قریب تر لکھنے کی کوشش کی ہیں۔ اور کہانیوں کی دنیا ویب سائٹ آپ کو ایکشن ، سسپنس اور رومانس کی کہانیاں مہیا کر کے کچھ وقت کی تفریح فراہم کر رہی ہے جس سے آپ اپنے دیگر کاموں کی ٹینشن سے کچھ دیر کے لیئے ریلیز ہوجائیں اور زندگی کو انجوائے کرے۔تو ایک بار پھر سے دھرایا جارہا ہے کہ یہ کہانی بھی صرف کہانی سمجھ کر پڑھیں تفریح کے لیئے حقیقت سے اس کا کوئی تعلق نہیں ۔ شکریہ دوستوں اور اپنی رائے کا کمنٹس میں اظہار کر کے اپنی پسند اور تجاویز سے آگاہ کریں ۔
تو چلو آگے بڑھتے ہیں کہانی کی طرف
٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭
-
Smuggler –230–سمگلر قسط نمبر
July 31, 2025 -
Smuggler –229–سمگلر قسط نمبر
July 31, 2025 -
Smuggler –228–سمگلر قسط نمبر
July 31, 2025 -
Smuggler –227–سمگلر قسط نمبر
July 31, 2025 -
Smuggler –226–سمگلر قسط نمبر
July 31, 2025 -
Smuggler –225–سمگلر قسط نمبر
July 31, 2025
انوکھا گینگسٹر قسط نمبر -208
یہ محسوس کرتے ہی کے وہ مجھے مارنے آرہا ہے میں نے اپنی بائیک کی ریس کو مزید بڑھا دیا ۔۔ہم دونوں ایک دوسرے کے آمنے سامنے موٹر سائیکل کو بھگا رہے تھے ۔۔ جب ہم دونوں قریب ہوئے تو میں نے ایک کٹ مارا اور اس کے قریب سے گزرتے ہوئے میں نے اپنی لات کو اس کے موٹر سائیکل پر پیچھے کی جانب رسید کر دیا جس کی وجہ سے وہ توازن برقرار نہ رکھ سکا اور نیچے گرتے ہوۓ گھسیٹے ہوۓ آگے کی جانب پھسلتا چلا گیا ۔۔ اس کے منہ سے چیخیں نکل رہی تھی پر اس وقت یہ چیخیں سننے کا ٹائم نہ تھا میں نے پیچھے مڑ کر دیکھنا مناسب نہیں سمجھا اور اپنی بائیک کو اسی طرح بھگاتے ہوئے آگے بڑھنے لگا۔۔
اس گلی سے نکل کر پھر میں ایک دفعہ مین راستے پر آ گیا تھا ۔۔
میں نے راستے کو دیکھا اور بائیک کو ایک جانب بھگانا شروع کر دیا میں نے ابھی تھوڑا سا ہی راستہ طے کیا تھا کہ ایک دم میرے سامنے گاڑی آ کر کھڑی ہو گئی۔۔ میں نے بھی بائیک کو اسی سپیڈ میں جب ایک طرف موڑا تو میری بائیک کا پچھلا حصہ بونٹ سے ٹکرایا پر گرنے سے بچت ہو گئی تھی اور سامنے نظر آرہی گلی میں میں نے بائیک کو داخل کرتے ہوۓ بھگا دیا ۔۔
وہ گلی کافی لمبی تھی ۔۔بائیک کو فل سپیڈ سے بھگاتے ہوۓ میں مسلسل ہارن بھی بجا رہا تھا تا کے سامنے سے آنے والے خود ہی سائیڈ پر ہو جائیں ۔۔
گلی کے اختتام پر ایک چوک تھا ۔۔ میں نے وہاں سے ایک طرف مڑنا تھا کیونکہ مجھے پکا یقین تھا کہ وہ سامنے میرا انتظار کر رہے ہوں گے اور مجھے ان سے پہلے ہی مڑنا ہے میں نے بنا دیری کرتے ہوئے جب گلی کے آخر میں پہنچا تو میں لیفٹ سائیڈ پر مڑ گیا اور اسی طرح بائیک کو بھگانا شروع کر دیا تھا ۔۔ اب کی بار میں نے ہارن پر ہاتھ نہیں رکھا ہوا تھا میں جلد سے جلد ان لوگوں کی نظروں سے اوجھل ہونا چاہتا تھا پر یہ ہو نہیں پا رہا تھا ۔۔
کچھ دیر کی محنت کے بعد مجھے ایسے لگنے لگا تھا جیسے میں ان سے کافی دور نکل آیا ہوں اور شائد ان کو چکمہ دینے میں کامیاب ہو گیا پر یہ میری خوش فہمی تھی ۔۔ میں اسی خوش فہمی میں اپنی رفتار آہستہ کرتے ہوۓ بائیک کو کو آرام سے چلانے لگا چند لمحوں کے لئے میں ان سب سے لاپروا ہو گیا تھا جس کا مجھے خمیازہ بھگتنا پڑ گیا تھا ۔۔
کچھ ہی لمحوں بعد دو بائیک والے پیچھے سے آگئے تھے ۔۔ انہوں نے میری بائیک کو ہٹ کیا گرانے کے لئے پر میں جلد ہی بائیک کو سنبھال گیا تھا اور گرنے سے محفوظ رہا تھا ۔۔گلی تنگ ہونے کی وجہ سے ایک ہی وقت میں تین موٹر سائیکلوں کو بھگانا ممکن نہ تھا میں تیزی سے بائیک کو کھڑا کر کے نیچے اتر آیا ۔۔اس دوران وہ دونوں سامنے کی طرف چلے گئے تھے۔۔مجھے پیچھے آتا نہ دیکھ کر وہ تیزی سے واپس پلٹے اور میری جانب آنے لگے ۔۔اب ان کو موقع دینا خود کو موت دینے کے مترادف تھا میں نے اپنا پسٹل نکال کر ان دونوں کا نشانہ لیتے ہوئے گولی چلا دی۔۔۔
ایک گولی جا کر سیدھی ایک کے بازو کو چھوتی ہوئی نکل گئی جس سے اس کا توازن بگڑ گیا اور وہ نیچے گر گیا اس دوران اس کا موٹر سائیکل دوسرے موٹر سائیکل سوار کو جا ٹکرایا تھا ۔۔جس کی وجہ سے مجھے دوسری گولی چلانے کی ضرورت نہیں پڑی تھی ۔۔
ان کو گرانے کے بعد جب میری نظر پیچھے گئی تو ایک دفعہ تو مجھے بھی جھٹکا لگا کیونکہ وہ لڑکی گری ہوئی تھی اور اس نے اپنے گھٹنے کے اوپر سے اپنی ٹانگ کو زور سے پکڑا ہوا تھا جہاں سے خون بہہ رہا تھا ۔۔ میں نے اسے پوچھا کیا ہوا تو اس نے کہا کہ یہ ایک طرف گرنے کی وجہ سے چوٹ آئی ہے میری فکر مت کرو آپ جلدی سے بائیک اٹھاؤ ہمیں یہاں سے جانا ہوگا۔۔۔
میں نے بائیک کو سیدھا کیا اور اسے پیچھے بٹھا کر واپس مڑ گیا۔۔ اور اسی طرح پانچ سات گلیاں موڑنے کے بعد مین سڑک پر آکر بائیک کو بھگاتے ہوۓ اپنی حویلی پہنچ گیا میں بائیک سے نیچے اتر کر مین دروازہ کھول کر بائیک کو اندر لے گیا ۔۔
جہاں سے باہر کچھ بھی ناں دکھائی دے۔۔
موٹر سائیکل کو کھڑا کرنے کے بعد میں نے بنا ديری کرتے ہوے اسے سیدھا تہخانے میں لے کر چلا گیا ۔۔۔
اپنا موبائل نکال کر میں نے لبنیٰ کو کال کر کے ساری صورتحال بتائی تو وہ آ گے سے بولی۔: آپ آج رات باہر مت نکلنا۔۔ وہیں ہی رہنا۔
باتوں باتوں کے دوران میں نے لبنیٰ سے میڈیکل باکس کے بارے میں پوچھا تو اس نے کہا کہ علیزے بتا رہی تھی کہ ہم ایک لے کر آئے تھے اور ایک کو وہیں پر ہی چھوڑ دیا تھا ۔۔
میں نے جلدی سے اس باکس کے بارے میں پوچھا اور کال کو کاٹ دیا۔۔۔ باکس ہمارے ساتھ والے کمرے میں ہی پڑا ہوا تھا میں جلدی سے دوڑ کر گیا اور میڈیکل باکس لے کر واپس آکر لڑکی کے پاس بیٹھ گیا ۔۔
لڑکی اب بھی اپنی ٹانگ کو پکڑے اسی طرح بیٹھی ہوئی تھی میں نے پہلی بار اس کے چہرے پر غور کیا تو مجھے جھٹکا لگا کیونکہ یہ لڑکی اور کوئی نہیں بلکہ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
میری نظر جب اس لڑکی کے چہرے پر پڑی تو مجھے ایک جھٹکا سا لگا تھا ۔۔ یہ وہی لڑکی تھی جس کی نیوز چل ٹی وی پر رہی تھی کہ اسے بھی اغوا کر لیا گیا ہے ۔۔۔پر میری سمجھ میں یہ نہیں آرہا تھا کہ یہ یہاں پر کیسے ہے ؟
میں نے میڈیکل باکس میں سے قینچی نکالی اور جہاں پر اس کا زخم تھا وہاں سے کپڑے کو کاٹ دیا ۔۔ اس نے جینز کی پینٹ پہنی ہوئی تھی۔۔
وہاں پر کپڑے کو کاٹنے کے بعد میں نے سپرٹ کے ساتھ کاٹن کی مدد سے اس کے زخم کو صاف کیا اور زخم صاف کرنے کے بعد میں نے وہاں پر دوا لگا کر اس کی مکمل مرہم پٹی کر دی۔۔
اس سب سے فارغ ہونے کے بعد میں نے ایک بار پھر میڈیکل باکس کو اچھے سے چیک کیا اور اس میں سے کچھ درد کش اور انفکشن کی گولی ملتے ہی میں وہ اس لڑکی کو پکڑا کر اسے پانی دیتے ہوۓ بولا “۔ ہاں تو اب آپ بتائیں وہ لوگ کون تھے جو آپ کے پیچھے پڑے ہوۓ تھے ۔۔
میری بات سن کر وہ میری جانب دیکھتے ہوۓ بولی : میرا نام الماس ہے اور میں xxx نیوز چینل پر اینکر ہوں دو دن پہلے ہوئی کاروائی کی خبر میں نے ہی دی تھی اور 24 گھنٹے سے پہلے ہی مجھے اغواہ کر لیا گیا وہ لوگ ان لڑکیوں کے ساتھ ہی مجھے بھی بیرون ملک بھیجنا چاہتے تھے ۔۔میری خبر دینے کی وجہ سے حکومت پر عوام کی طرف سے دباؤ آگیا تھا جس کی وجہ سے حکومت نے سختی کر دی ۔۔اسی وجہ سے وہ ان لڑکیوں کو باہر نہیں بھیج پائے ۔۔۔بلکہ ابھی بھی وہ لڑکیاں وہاں پر موجود ہیں۔۔۔ مجھے بھی ان کے ساتھ ہی رکھا گیا تھا پر موقع ملتے ہی میں وہاں سے بھاگ نکلی اور آگے آپ نے مجھے بچا لیا جس پولیس والے نے مجھے یہ بتایا تھا اس پولیس والے کو انہوں نے بے دردی سے قتل کر دیا ہے۔۔۔یہ انسان نہیں حیوان ہے کوئی یہ سب کیسے کر سکتا ہے ۔۔
اگلی قسط بہت جلد
مزید اقساط کے لیئے نیچے لینک پر کلک کریں

-
Unique Gangster–219– انوکھا گینگسٹر قسط نمبر
July 26, 2025 -
Unique Gangster–218– انوکھا گینگسٹر قسط نمبر
July 26, 2025 -
Unique Gangster–217– انوکھا گینگسٹر قسط نمبر
July 26, 2025 -
Unique Gangster–216– انوکھا گینگسٹر قسط نمبر
July 23, 2025 -
Unique Gangster–215– انوکھا گینگسٹر قسط نمبر
July 23, 2025 -
Unique Gangster–214– انوکھا گینگسٹر قسط نمبر
July 23, 2025
کہانیوں کی دنیا ویب سائٹ بلکل فری ہے اس پر موجود ایڈز کو ڈسپلے کرکے ہمارا ساتھ دیں تاکہ آپ کی انٹرٹینمنٹ جاری رہے