کہانیوں کی دنیا ویب سائٹ بلکل فری ہے اس پر موجود ایڈز کو ڈسپلے کرکے ہمارا ساتھ دیں تاکہ آپ کی انٹرٹینمنٹ جاری رہے
کہانیوں کی دنیا ویب سائٹ کی طرف سے پڑھنے کیلئے آپ لوگوں کی خدمت میں پیش خدمت ہے۔ ایکشن ، رومانس اورسسپنس سے بھرپور ناول انوکھا گینگسٹر ۔
انوکھا گینگسٹر — ایک ایسے نوجوان کی داستان جس کے ساتھ ناانصافی اور ظلم کا بازار گرم کیا جاتا ہے۔ معاشرے میں کوئی بھی اُس کی مدد کرنے کی کوشش ہی نہیں کرتا۔ زمین کے ایک ٹکڑے کے لیے اس کے پورے خاندان کو ختم کر دیا جاتا ہے۔۔۔اس کو صرف اس لیے چھوڑ دیا جاتا ہے کہ وہ انتہائی کمزور اور بے بس ہوتا۔
لیکن وہ اپنے دل میں ٹھان لیتاہے کہ اُس نے اپنے خاندان کا بدلہ لینا ہے ۔تو کیا وہ اپنے خاندان کا بدلہ لے پائے گا ۔۔کیا اپنے خاندان کا بدلہ لینے کے لیئے اُس نے غلط راستوں کا انتخاب کیا۔۔۔۔یہ سب جاننے کے لیے انوکھا گینگسٹر ناول کو پڑھتے ہیں
نوٹ : ـــــــــ اس طرح کی کہانیاں آپ بیتیاں اور داستانین صرف تفریح کیلئے ہی رائیٹر لکھتے ہیں۔۔۔ اور آپ کو تھوڑا بہت انٹرٹینمنٹ مہیا کرتے ہیں۔۔۔ یہ ساری رومانوی سکسی داستانیں ہندو لکھاریوں کی ہیں۔۔۔ تو کہانی کو کہانی تک ہی رکھو۔ حقیقت نہ سمجھو۔ اس داستان میں بھی لکھاری نے فرضی نام، سین، جگہ وغیرہ کو قلم کی مدد سےحقیقت کے قریب تر لکھنے کی کوشش کی ہیں۔ اور کہانیوں کی دنیا ویب سائٹ آپ کو ایکشن ، سسپنس اور رومانس کی کہانیاں مہیا کر کے کچھ وقت کی تفریح فراہم کر رہی ہے جس سے آپ اپنے دیگر کاموں کی ٹینشن سے کچھ دیر کے لیئے ریلیز ہوجائیں اور زندگی کو انجوائے کرے۔تو ایک بار پھر سے دھرایا جارہا ہے کہ یہ کہانی بھی صرف کہانی سمجھ کر پڑھیں تفریح کے لیئے حقیقت سے اس کا کوئی تعلق نہیں ۔ شکریہ دوستوں اور اپنی رائے کا کمنٹس میں اظہار کر کے اپنی پسند اور تجاویز سے آگاہ کریں ۔
تو چلو آگے بڑھتے ہیں کہانی کی طرف
٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭
-
Smuggler –230–سمگلر قسط نمبر
July 31, 2025 -
Smuggler –229–سمگلر قسط نمبر
July 31, 2025 -
Smuggler –228–سمگلر قسط نمبر
July 31, 2025 -
Smuggler –227–سمگلر قسط نمبر
July 31, 2025 -
Smuggler –226–سمگلر قسط نمبر
July 31, 2025 -
Smuggler –225–سمگلر قسط نمبر
July 31, 2025
انوکھا گینگسٹر قسط نمبر -215
اتنے میں گیٹ پر ایک ٹیکسی آکر رکی تو میں نے الماس سے کہا کہ ٹیکسی آگئی ہے مجھے بھی کہیں نکلنا ہے تھوڑی جلدی ہے ۔۔تو ہم پھر ملیں گے جانے سے پہلے ہم دونوں نے ایک دوسرے کے نمبر لے لیے اور الماس کو میں نے ٹیکسی میں بٹھا کر روانہ کر دیا۔۔
الماس کو گئے ہوئے 20 منٹ سے زیادہ ہو گئے تھے ۔۔ میں نے شیرا کو کال ملائی اور اسے کہا کہ الماس چلی گئی ہے اور مجھے بھی اب یہاں سے نکلنا ہے۔۔
میری بات سن کر وہ بولا : ٹھیک ہے اگر وہ چلی گئی ہے تو میں آتا ہوں ۔۔
میں بولا۔: ٹھیک ہے میں انتظار کر رہا ہوں۔۔
٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭
وہی صبح چار بجے سے پورے شہر میں کہرام مچا ہوا تھا ۔۔ایک تو منسٹر نادر اور بیگ فیملی کا داماد مارا گیا تو وہیں ان سب کے ساتھ ساتھ ان کے بینک اکاؤنٹ بھی خالی تھے۔ اور خاص کر بیگ فیملی کا سوئس بینک والا اکاؤنٹ مکمل خالی ہو چکا تھا۔۔ جس میں سب سے زیادہ رقم موجود تھی۔۔
زویا نے سب لڑکیوں کو گھر پہنچا دیا تھا اور پریس کانفرس میں یہ بتایا تھا کے ہمیں روڈ پر ایک کنٹینر ملا ہے جس میں یہ لڑکیاں برآمد ہوئی ہیں۔ پولیس اس بات کی چھان بین کر رہی ہے کہ وہ کنٹینر کس کے نام پر رجسٹر ہے۔۔
وحشی اور اسکا گینگ بھی پاگلوں کی طرح مارے مارے پھر رہے تھے۔۔ جبکہ ان کا باپ سوچ میں گم تھا کہ آخر اس کا نیا دشمن کون پیدا ہو گیا ہے جو اس کی فیملی کے لوگوں کو چن چن کر مار رہا ہے ۔۔۔پہلے لیاقت رانا کا بھائی پھر اس کا بیٹا اور اب اس کا داماد۔۔
لیاقت رانا صرف اس کا داماد ہی نہیں تھا بلکہ اس کے سارے بزنس کو بھی سنبھالتا تھا۔۔
ان سب کے بیچ سلطان نے اپنے دشمنوں کی گنتی میں سے ایک بڑے دشمن کو کم کر لیا تھا یہ تو اب پتہ نہیں وقت ہی بتائے گا کہ اس کا کوئی دشمن کم ہوا تھا یا اس کے ساتھ اس کے اور کئی سارے دشمن بڑھے تھے۔۔
٭٭٭٭٭٭٭٭
مجھے کھڑے ہوئے قریب آدھا گھنٹہ ہونے کو آیا تھا کہ اتنے میں شیرا بھی وہاں پر آ گیا۔ شیرا کسی بائیک یا رکشے میں نہیں بلکہ ایک ہونڈا سوک میں آیا تھا۔۔ جوکہ بلیو کلر کی تھی۔
میرے قریب آکر اس نے گاڑی کو روکا میں اس کے قریب ہوا اور بولا کہ یہ کس کی اٹھائے پھر رہے ہو تو۔
شیرا بولا :۔ یہ آپ کی ہے اب سے آپ اسی میں سفر کریں گے۔۔
میں بولا۔: یار اسکی کیا ضرورت ہے میرے لیے بائیک ہی ٹھیک تھی ۔۔
وہ بولا۔: بائیک بھی آپ کی ہی رہے گی بائیک کا تھوڑا ڈیزائن چینج کروانے کے بعد آپ کو بھیج دوں گا۔۔
میں بولا۔: اچھا اور یہ آئی کہاں سے اس پر تو بہت خرچ آیا ہو گا ۔۔
وہ بولا۔: بس کچھ زیادہ نہیں رات میں کافی رقم بچ گئی تھی تو میرے دماغ میں تھا کہ اب بائیک چلانا ٹھیک نہیں ہو گا اسی لئے میں نے یہ لے لی۔۔ اور میں نے ایک آدمی سے بات کر لی ہے آپ کی ایک تصویر بھی اسے دے دی ہے کچھ ہی دونوں میں وہ آپ کا لائسنس میرے پتے پر پہنچا دے گا۔۔
باتوں کے دوران ہی شیرا گاڑی سے اتر آیا تھا اور اندر سے بائیک نکال کر میرے پاس ہی کھڑا تھا اس نے گاڑی کی چابی مجھے پکڑائی اور بولا: ٹھیک ہے اب آپ جاؤ لیکن ایک بات کا خیال رہے سر محتاط رہنا۔۔۔
میں بولا۔: تم بھی اپنا خیال رکھنا اور ذرا کام میں جلدی کروانا جتنی پیمنٹ چاہئے ہو بتانا یہ ہمارا ڈریم پروجیکٹ ہو گا۔۔ ایک طرف ہم بوتیک کا سیٹ اپ کریں گے اور ساتھ کچھ اور چیزیں بھی اور ایک طرف ہسپتال ہو گا نیچے بیسمنٹ میں کچھ اور ہی کریں گے۔۔
شیرا بولا۔: ایک بات میں آپ کو پہلے ہی بتا دیتا ہوں میں ایسا کوئی بھی کام نہیں کروں گا جس سے کسی کی زندگی برباد ہو۔۔
اس کی بات سن کر میں گہری سانس لیتے ہوۓ بولا۔: شیرا یہ بات تم بھی جانتے ہو کہ میں ایسا کبھی سوچ بھی نہیں سکتا۔۔ کبھی اگر میرے بارے میں تمہیں یہ غلط افواہ ملے بھی سہی تو ایک دفعہ مجھ سے پوچھ ضرور لینا کوئی بھی فیصلہ لینے سے پہلے۔۔
شیرا بولا : مجھے بھی انسان کو پرکھنا آتا ہے اور میں پہلی نظر میں ہی پہچان جاتا ہوں کہ یہ کس کیٹگری کا آدمی ہے ۔۔اگر آپ میں کوئی برائی ہوتی تو میں کبھی بھی آپ کا ساتھ نہ دیتا۔۔۔ مجھے پیسوں کا لالچ نہیں ہے بس اس ڈرگز نے میرے بیٹے کی جان لے لی اور اب میں ہر اس انسان کا دشمن ہوں جو یہ ڈرگز بیچتا ہے۔۔
میں بولا:: میں تمھارے ساتھ ہوں اس کام میں میری جان بھی چلی گئی تو مجھے پرواہ نہیں
اس کے بعد شیرا بائیک لے کر وہاں سے چلا گیا جبکہ میں نے بھی گاڑی کو سٹارٹ کیا اور گھر کی طرف روانہ ہو گیا۔۔
میں پنڈ میں اپنا ٹریکٹر وغیرہ تو چلا ہی لیتا تھا تو اس لیے گاڑی چلانے میں اتنی زیادہ مشکل پیش نہیں آئی ۔۔ لیکن گاڑی کو سنبھالنا تھوڑا مشکل تھا اس لیے میں آہستہ آہستہ ہی اپنے گھر کی طرف جانے لگا۔۔
میں جب گاڑی لے کر گھر پہنچا تو سب لڑکیاں گاڑی کو دیکھ کر بہت خوش ہوئی۔۔
میں گاڑی کو کھڑا کر کے سیدھا کمپیوٹر روم میں چلا گیا جہاں اس وقت مشال اور شینا کمپیوٹر کے آگے بیٹھی ہوئی کسی کام میں لگی ہوئی تھی۔ مجھے دیکھتے ہی مشال بولی۔۔۔ اتنا زیادہ پیسہ آیا کہاں سے ۔۔
میں بولا۔: بس آ گیا تم یہ بتاؤ پیسہ اگر نکالنا ہو تو
وہ بولی۔: بہت سمپل ہے کسی بھی بینک میں جا کر ایک انٹرنیشنل اکاؤنٹ کو اوپن کرواؤ اور پیسہ اس میں جب بھی ٹرانسفر ہوگا تو کچھ کٹوتی کے بعد ہمیں مل جائے گا۔۔
میں بولا۔:۔ ٹھیک ہو گیا۔
میں نے فورا موبائل نکالا اور شیرا کو کال ملائی اور اس سے کہا کہ اپنے نام پر ایک انٹرنیشنل بینک اکاؤنٹ کھلوا لو اس کی ہمیں ضرورت پڑے گی۔۔
وہ بولا: ۔ ٹھیک ہے میں کسی بھی وقت ٹائم نکال کر بینک اکاؤنٹ کھلوا لیتا ہوں
میں بولا۔: ٹھیک ہے
اس کے ساتھ ہی میں نے کال کاٹ دی ابھی کال کاٹے چند لمحے ہی ہوۓ تھے کے اتنے میں باہر سے علیزے کی آواز آئی۔۔
علیزے بولی۔: ناشتہ تیار ہے سب آ جاؤ
ہم تینوں بھی ناشتہ کرنے اوپر آ گئے ۔۔
ناشتے کے ٹیبل پر سبھی بہت خوش تھیں۔ سب کے چہرے پر خوشی صاف نظر آرہی تھی ایسے لگ رہا تھا جیسے کسی گھر میں پہلی بار کوئی بڑی چیز آئی ہو۔۔
علیزے بولی۔: گاڑی کی خوشی میں پارٹی تو بنتی ہے
میں بولا۔:. ہاں جی کیوں نہیں گھر میں پارٹی کرنی ہے یا کہیں اور
لبنیٰ بولی۔:۔ گھر میں ہی پارٹی کرتے ہیں ویسے آپ آتے ہوۓ بس پارٹی کا سامان لیتے آنا ۔۔
میں بولا۔: ٹھیک ہے میں ابھی پڑھائی کےلیے جا رہا ہوں واپسی پر لیتا آؤں گا۔۔
اس کے بعد میں وہاں سے نکلا اور اپنی طے کی ہوئی جگہ پر روانہ ہو گیا۔ وہاں بھی میں کار پر ہی گیا تھا۔
اگلی قسط بہت جلد
مزید اقساط کے لیئے نیچے لینک پر کلک کریں

-
Unique Gangster–219– انوکھا گینگسٹر قسط نمبر
July 26, 2025 -
Unique Gangster–218– انوکھا گینگسٹر قسط نمبر
July 26, 2025 -
Unique Gangster–217– انوکھا گینگسٹر قسط نمبر
July 26, 2025 -
Unique Gangster–216– انوکھا گینگسٹر قسط نمبر
July 23, 2025 -
Unique Gangster–215– انوکھا گینگسٹر قسط نمبر
July 23, 2025 -
Unique Gangster–214– انوکھا گینگسٹر قسط نمبر
July 23, 2025
کہانیوں کی دنیا ویب سائٹ بلکل فری ہے اس پر موجود ایڈز کو ڈسپلے کرکے ہمارا ساتھ دیں تاکہ آپ کی انٹرٹینمنٹ جاری رہے