کہانیوں کی دنیا کی طرف سے پڑھنے کیلئے آپ لوگوں کی خدمت میں پیش خدمت ہے۔ ایکشن ، رومانس اورسسپنس سے بھرپور ناول انوکھا گینگسٹر ۔
انوکھا گینگسٹر — ایک ایسے نوجوان کی داستان جس کے ساتھ ناانصافی اور ظلم کا بازار گرم کیا جاتا ہے۔ معاشرے میں کوئی بھی اُس کی مدد کرنے کی کوشش ہی نہیں کرتا۔ زمین کے ایک ٹکڑے کے لیے اس کے پورے خاندان کو ختم کر دیا جاتا ہے۔۔۔اس کو صرف اس لیے چھوڑ دیا جاتا ہے کہ وہ انتہائی کمزور اور بے بس ہوتا۔
لیکن وہ اپنے دل میں ٹھان لیتاہے کہ اُس نے اپنے خاندان کا بدلہ لینا ہے ۔تو کیا وہ اپنے خاندان کا بدلہ لے پائے گا ۔۔کیا اپنے خاندان کا بدلہ لینے کے لیئے اُس نے غلط راستوں کا انتخاب کیا۔۔۔۔یہ سب جاننے کے لیے انوکھا گینگسٹر ناول کو پڑھتے ہیں
-
-
-
Gaji Khan–98– گاجی خان قسط نمبر
May 28, 2025 -
Gaji Khan–97– گاجی خان قسط نمبر
May 28, 2025 -
Smuggler –224–سمگلر قسط نمبر
May 28, 2025 -
Smuggler –223–سمگلر قسط نمبر
May 28, 2025
انوکھا گینگسٹر قسط نمبر -33
میں نے غصہ سے پیچھے مڑ کر دیکھا تو اجالا پاس کھڑی تو جو مجھے منع کرتے ہوۓ بولی
وہ بولی :رک جاؤ سلطان یہ مر جائے گا ۔۔
میں غصہ سے اجالا کی طرف دیکھتے ہوۓ بولا : اس کی ہمت کیسے ہوئی اسد پر ہاتھ اٹھانے کی اور مشی کا ہاتھ پکڑنے کی ۔۔”مشی میرا ہاتھ پکڑ کر مجھے کھینچتے ہوۓ وہاں سے ہٹاتے ہوۓ بولی جانے دو اسے وہ مر جائے گا ۔اؤ ہمیں اسد کو لے کر ڈاکٹر کے پاس جانا ہے اس کے سر سے خون نکل رہا ہے ” اسد کی حالت سن کر میں اپنے غصہ کو قابو کرتے ہوۓ واپس پلٹا اور اسد کو سہارا دے کر اسے اٹھنے میں مدد دیتے ہوۓ گاڑی میں بٹھانے لگا ۔۔اب تک اجالا اور مشی نے اسد کے منہ پر چھینٹے مارتے ہوۓ اسے ہوش میں لے آئے تھے ۔۔اسد کو گاڑی میں بیٹھا کر ہم پہلے قریب ہی ایک پرائیویٹ کلینک پر لے گئے جہاں اسد کی پٹی کرنے اور اسے درد کش میڈسن کھلانے کے بعد ہم لوگ گاڑی میں بیٹھ کر سیدھا سونیا کے فام ہاؤس پہنچ گئے ۔۔جہاں اجالا نے گاڑی اندر جا کر روکی اور ہم لوگ نیچے اتر آئے ۔اب تک اسد کی حالت کافی بہتر ہو چکی تھی اور اس نے خود کو سنبھال لیا تھا کافی حد تک ۔۔جب ہم گاڑی سے اتر کر اندر کی طرف جا رہے تو سحرش کی نظر ہم پر پڑی اور ہماری حالت دیکھ کر جلدی سے کھڑی ہوتے ہوۓ ہمارے پاس اکر گھبرائی ہوئی آواز میں کہا ۔۔
وہ بولی : کیا ہوا تم لوگوں کو اور اسد کی یہ حالت کیسے ہوئی ؟ ” سحرش کی بات سن کر مشی نے اسے مخاطب کرتے ہوۓ کہا
وہ بولی : ” کچھ نہیں ہوا اندر چلو اندر چل کر بات کرتے ہیں “یہ کہتے ہوۓ بنا کوئی بات کئے مشی اندر کی طرف بڑھ گئے ۔۔اس کے پیچھے پیچھے میں نے اور اجالا نے اسد کو سہارا دے کر اندر کی طرف انے میں مدد کی اندر پہنچ کر مشی نے واقعہ کے بارے میں بتاتے ہوۓ کہا ۔۔
وہ بولی : جب صبح میں کالج پہنچی اور گیٹ سے اندر داخل ہوئی تو سامنے سے فہد آرہا تھا ۔۔میں اپنے دھیان میں ادھر ادھر دیکھتے ہوۓ تم لوگوں کو تلاش کر رہی تھی کے اچانک فہد نے میرے قریب اتے ہوۓ میرا ہاتھ پکڑا اور مجھے اپنے ساتھ زبردستی لے جانے لگا ۔۔تنگ تو وہ مجھے کافی عرصہ سے کر رہا تھا پر میں نے کبھی اسے سیریس نہیں لیا تھا ۔پر شائد میری خاموشی سے اس کی ہمت بڑھ گئی تھی اسی لئے اس نے ایسی حرکت کر دی تھی ۔۔ابھی وہ میرے ساتھ زبردستی کر کے مجھے لے جانے کی کوشش کر رہا تھا کے اتنے میں کالج گیٹ سے اسد اندر داخل ہوا اس نے مجھے دیکھ لیا تھا ۔۔اسی لئے بھاگتے ہوۓ میرے پاس آکر مجھے فہد سے چھوڑانے لگا ۔۔اسی دوران فہد کے تین چار دوستوں نے اسد کو پیچھے سے پکڑ لیا اور کالج سے باہر لے جاتے ہوۓ سڑک پر اسے مارنا شروع کر دیا تھا ۔۔اتنے میں وہاں سلطان اور اجالا آگئے تھے اور ان دنوں نے ان کی اچھے سے دھلائی کی اور ہم اسد کو ڈاکٹر کو دیکھانے کے بعد یہاں آگئی ۔۔”مشی کی بات کو توجہ سے سن کر سونیا نے گہری نظروں سے ہماری طرف دیکھا اور مشی کو مخاطب کرتے ہوۓ کہا ۔۔۔
وہ بولی : اگر ایسی بات تھی تو تم نے ہم سب کو پہلے کیوں نہیں بتایا کے فہد تمہیں تنگ کر رہا ہے ؟
مشی بولی : یار میں سمجھ رہی تھی کے یہ چھوٹی سی بات ہی گی اس لئے بتانا ضروری نہیں سمجھا ۔مجھے نہیں پتا تھا کے بات اتنی بڑھ جائے گی ۔۔” مشی کی بات سن کر اجالا غصے سے مشی کی طرف دیکھتے ہوۓ طنزیہ انداز میں بولی ” مہارانی صاحبہ اگر تم یہ چھوٹی سی بات ہمیں پہلے بتا دیتی تو ہم اس کا منہ توڑ دیتے تمہیں تنگ کرنے کے نتیجہ میں ۔”اجالا کو غصہ میں بات کرتے ہوۓ دیکھ کر مشی نے اسے سمجھانے کی کوشش کرتے ہوۓ کہا ” یار وہ بہت بگڑا ہوا لڑکا ہے ۔میں نہیں چاہتی تھی کے ایسی ویسی کوئی بات ہو جاتی اور ویسے بھی وہ محاورہ تو سنا ہوگا “” اتنے کہ کر مشی نے ایک گہری سانس لی اور دوبارہ اپنی بات جاری رکھتے ہوۓ بولی ” کیچڑ میں پتھر مارنے کا کیا فائدہ چھینٹیں اپنے ہی کپڑوں پر پڑیں گی ” مشی کی بات سن کر اس بار سحرش نے بات کرتے ہوۓ میری طرف دیکھتے ہوۓ کہا ” تم تو ٹھیک ہو نہ کہیں چوٹ تو نہیں لگی ؟” ۔۔۔” ہاں میں ٹھیک ہوں زیادہ نہیں لگی مجھے ” میں نے اثبات میں سر ہلاتے ہوۓ اسے تسلی دی ۔۔ہم دنوں کی طرف دیکھتے ہوۓ شرارتی انداز میں سحرش کو تنگ کرتے ہوۓ کہا ۔۔
وہ بولی : واہ بڑی فکر ہو رہی ہے جناب کی ؟؟۔کبھی ہمارا حال بھی پوچھ لو اس طرح کمینی “سحرش کی بات سن کر مشی نے شرماتے ہوۓ گردن جھکاتے ہوۓ کہا ” ایسی بات نہیں ہے یار میں تو بس ویسے ہی حال پوچھ رہی تھی کے کہیں کوئی چوٹ تو نہیں لگی اسے ۔” اسی طرح ہلکی فلکی نوک جھونک ہمارے بیچ چل رہی تھی کے اسد نے کال کر کے تانیہ کو بھی فام ہاؤس بولا لیا ۔۔تانیہ کے اتے ہی محفل پھر سے جم گئے تھی ہم سب کی ۔۔اسی دوران سونیا نے اسد کو پین کلر بھی کھلا دی تھی تا کے اسے آرام مل سکے ۔۔گھنٹہ ڈیڑھ گھنٹے گپ شپ کرنے کے بعد میں نے اٹھتے ہوۓ کہا ” اچھا دوستوں میں چلتا ہوں کافی ٹائم ہو گیا ہے ۔۔تم لوگ اپس میں اینجوائے کرو ۔۔”میری بات سن کر اجالا نے میری طرف گھورتے ہوۓ کہا ” چپ چاپ بیٹھے رہو یہیں کہیں نہیں جا رہے تم “اجالا کی بات سن کر میں نے اسے جواب دیتے ہوۓ کہا ۔
میں بولا :یار مجھے نیند آرہی ہے بہت ۔۔
وہ بولی : یہیں سو جاؤ ۔اس کمرہ میں چلے جاؤ ۔۔” میں نے اثبات میں سر ہلاتے ہوۓ کہا اچھا ٹھیک مجھے ایک کپ چائے ملے گی سر بہت درد کر رہا ہے اور اگر کوئی پین کلر ہو تو وہ بھی پکڑا دو ۔یہ کہتے ہوۓ میں اندر کمرہ کی طرف بڑھ گیا ۔۔
اگلی قسط بہت جلد
مزید اقساط کے لیئے نیچے لینک پر کلک کریں
-
Unique Gangster–205– انوکھا گینگسٹر قسط نمبر
May 25, 2025 -
Unique Gangster–204– انوکھا گینگسٹر قسط نمبر
May 25, 2025 -
Unique Gangster–203– انوکھا گینگسٹر قسط نمبر
May 25, 2025 -
Unique Gangster–202– انوکھا گینگسٹر قسط نمبر
May 25, 2025 -
Unique Gangster–201– انوکھا گینگسٹر قسط نمبر
May 25, 2025 -
Unique Gangster–200– انوکھا گینگسٹر قسط نمبر
May 25, 2025