کہانیوں کی دنیا کی طرف سے پڑھنے کیلئے آپ لوگوں کی خدمت میں پیش خدمت ہے۔ ایکشن ، رومانس اورسسپنس سے بھرپور ناول انوکھا گینگسٹر ۔
انوکھا گینگسٹر — ایک ایسے نوجوان کی داستان جس کے ساتھ ناانصافی اور ظلم کا بازار گرم کیا جاتا ہے۔ معاشرے میں کوئی بھی اُس کی مدد کرنے کی کوشش ہی نہیں کرتا۔ زمین کے ایک ٹکڑے کے لیے اس کے پورے خاندان کو ختم کر دیا جاتا ہے۔۔۔اس کو صرف اس لیے چھوڑ دیا جاتا ہے کہ وہ انتہائی کمزور اور بے بس ہوتا۔
لیکن وہ اپنے دل میں ٹھان لیتاہے کہ اُس نے اپنے خاندان کا بدلہ لینا ہے ۔تو کیا وہ اپنے خاندان کا بدلہ لے پائے گا ۔۔کیا اپنے خاندان کا بدلہ لینے کے لیئے اُس نے غلط راستوں کا انتخاب کیا۔۔۔۔یہ سب جاننے کے لیے انوکھا گینگسٹر ناول کو پڑھتے ہیں
-
-
-
Gaji Khan–98– گاجی خان قسط نمبر
May 28, 2025 -
Gaji Khan–97– گاجی خان قسط نمبر
May 28, 2025 -
Smuggler –224–سمگلر قسط نمبر
May 28, 2025 -
Smuggler –223–سمگلر قسط نمبر
May 28, 2025
انوکھا گینگسٹر قسط نمبر -35
میں سو کر اٹھا تو دن کے دو بج رہے تھے ۔۔جلدی سے بیڈ کو چھوڑتے ہوۓ واش روم سے فریش ہو کر باہر آگیا جہاں لڑکیاں بیٹھ کر فاسٹ فوڈ کھا رہی تھیں ۔۔انہوں نے مجھے بھی ساتھ کھانے کی دعوت دی میرے بہت انکار کرنے کے باوجود بھی انہوں پیزے کا ایک سلائیس اٹھا کر مجھے زبردستی تھماتے ہوۓ کہا راستہ میں کھا لینا ۔۔میں سلائس ہاتھ میں پکڑ کر ہلکی بائٹ مارتے ہوۓ فارم ہاؤس سے نکل کر رکشہ پکڑ کر گھر آگیا ۔۔گھر پہنچتے ہی میں نے ناصرہ کو مخاطب کرتے ہوۓ کہا “جلدی سے تیار ہو جاؤ ہمیں ہوسپٹل نکلنا ہے تمھارے کام کے سلسلے میں ۔اور ہاں انکل سے موٹر سائیکل کی چابی لازمی لے لینا ” یہ کہ کر میں اوپر اپنے روم کی طرف بڑھ گیا ۔۔روم میں داخل ہوتے ہی میں نے الماری سے اپنے لئے جینز کی پینٹ اور ٹی شرٹ نکالی اور واش روم میں فریش ہو کر کپڑے تبدیل کر کے نیچے آگیا ۔۔مجھے بمشکل آٹھ سے دس منٹ لگے ہوں گے اس کام میں مگر جب میں نیچے پہنچا تو ناصرہ مجھے تیار حالت میں کھڑی ملی ۔میں نے ناصرہ سے موٹر سائیکل کی چابی لی اور بائیک گھر سے باہر نکال کر دروازہ بند کرتے ہوۓ ناصرہ کو چلنے کا اشارہ کیا۔ ناصرہ نے گہری سانس لی اور نقاب درست کرتے ہوۓ گھر سے باہر اکر میرے ساتھ بائیک پر چپک کر بیٹھتے ہوۓ بولی ” سلطان وہاں کسی قسم کا مسلہ تو نہیں ہو گا نہ ۔مجھے بہت ڈر لگ رہا ہے ” میں نے اسے تسلی دیتے ہوۓ کہا کچھ نہی ہو گا تم خوامخوا میں ڈر رہی ہو ۔اور موٹر سائیکل سٹارٹ کر کے ہسپتال کی طرف نکل گئے تقریبآ آدھے گھنٹے میں ہم لوگ ہسپتال پہنچ گئے تھے ۔۔ہوسپٹل کی پارکنگ میں بائیک کھڑی کر کے ہم اندر کی طرف بڑھ گئے ۔۔یہ لاہور کے مضافات میں واقعہ ایک پرائیویٹ ہوسپٹل تھا جو تزین و آرائش میں اپنی مثال اپ تھا ۔۔میں نے ناصرہ کا ہاتھ پکڑ کر اسے حوصلہ دیتے ہوۓ اپنے ساتھ اندر لے گیا اور انتظار گاہ میں بیٹھا کر خود رشپنسٹ سے پرچی لینے لگا ۔۔ہسپتال میں کافی رش تھا مگر اچھے نظم و ضبط کی وجہ سے سرکاری ہسپتالوں کی طرح بھگڈر نہیں مچی ہوئی تھی ۔۔میں پرچی لے کر ناصرہ کے پاس ایا اور بیٹھ کر اپنے نمبر کا انتظار کرنے لگا ۔پرچی کے حساب سے میرا چالیسواں نمبر تھا جب کے اس وقت ڈاکٹر کے روم کے باہر لگی ہوئی سرخ رنگ کی ڈیجیٹل ایل ای ڈی میں پندرہ نمبر شو ہو رہا تھا ۔۔میں جا کر ناصرہ کے پاس بیٹھ کر اسے اپنے نمبر کے بارے میں بتا کر ادھر ادھر کی باتیں کرنا شروع ہو گیا ۔ابھی ہمیں بیٹھے ہوۓ تھوڑی ہی دیر ہوئی تھی کے ڈاکٹر کا روم کا دروازہ کھلا جس میں سے پندرہ نمبر مریض باہر نکلا ۔مریض کے باہر نکلتے ہی ان چند لمحوں میں ڈاکٹر کی اور میری آنکھیں ایک دوسرے سے اپس میں ٹکرائی تو وہ آنکھیں مجھے کچھ شناسہ سی لگی مگر مجھے یاد نہیں آرہا تھا کے ان آنکھوں کو میں نے کہاں دیکھا تھا ۔۔ابھی میں یاد کرنے کی کوشش کر رہا تھا کے اگلا مریض اٹھ کر ڈاکٹر کے روم میں داخل ہو گیا اور میں دوبارہ ناصرہ کی طرف متوجہ ہو گیا ۔مریض کو اندر داخل ہوۓ ابھی بمشکل چمد لمحے ہوۓ ہوں گے کے ڈاکٹر نے بیل بجا کر باہر بیٹھی ہوئی نرس کو اندر اپنے پاس بولایا اور اسے کچھ کہا تو وہ ڈاکٹر کے روم سے نکلتی ہوئی سیدھا میرے پاس اتے ہوۓ بولی ” سر میڈیم نے اپ کو بولایا ہے اندر ” میں حیرانگی سے نرس کی طرف دیکھتے ہوۓ بولا “مجھے اپ کو شائد کوئی غلط فہمی ہو گئی ہے ۔اپ کی میڈیم نے کسی اور کو بلایا ہو گا ؟؟” کیونکہ میں یہاں پہلے کبھی ایا نہیں تھا اس لئے مجھے سمجھ نہیں لگ رہی تھی کے ڈاکٹر نے مجھے کیوں بولائے گی ۔۔
وہ بولی : سر مجھے کوئی غلط فہمی نہیں ہوئی ڈاکٹر صاحبہ نے اپ کو ہی بلانے کو کہا ہے ۔۔
میں بولا :پکا نہ تمہیں کوئی ابہام نہیں اس معملہ میں کے ڈاکٹر صاحبہ نے کسی اور کو بلایا ہے ۔
وہ بولی :جی سر پکا مجھے کوئی ابہام نہیں ہے ۔۔۔
میں بولا : ٹھیک ہے ایک منٹ چلتے ہیں میرے ساتھ مریض ہے میں انہیں بھی ساتھ لے لوں ۔
یہ کہتے ہوۓ میں نے ناصرہ کا ہاتھ پکڑ کر اسے کھڑا کرتے ہوۓ اندر چلنے کا اشارہ کیا ۔تب تک سولہ نمبر مریض باہر اچکا تھا ۔۔میں اور ناصرہ نرس کے پیچھے سیدھا ڈاکٹر صاحبہ کے روم میں داخل ہوۓ اور ڈاکٹرنی کے سامنے والے ٹول پر ناصرہ کو بیٹھاتے ہوۓ خود پیچھے پڑے صوفہ پر بیٹھ گیا … ڈاکٹر صاحبہ نے ابھی تک ماسک نہیں اتارا تھا اور میں بار بار ان کے چہرہ کی طرف غور سے دیکھتے ہوۓ انہیں پہچاننے کی کوشش کر رہا تھا ۔..لیڈز ڈاکٹر نے ناصرہ کی طرف متوجہ ہوتے ہوۓ اس کا چیک اپ کرنا شروع کر دیا تھا ۔مگر میرے ایسے دیکھنے سے وہ پزل ہوتے ہوۓ بولی ۔۔
ڈاکٹر بولی : ایسے کیا دیکھ رہے ہو پہلے کبھی کسی ڈاکٹرنی کو نہیں دیکھا کیا ؟
میں بولا : نہیں ایسی کوئی بات نہیں بس اپ کی آنکھیں دیکھ کر ایسے لگتا ہے جیسے میں نے اپ کو کہیں دیکھا ہو مگر مجھے یاد نہیں آرہا کہاں۔۔۔” میری بات سن کر ڈاکٹرنی میری آنکھوں میں دیکھتے ہوۓ کہا ۔۔
وہ بولی : بس اتنی سی بات کی وجہ سے پریشان ہو ؟
میں بولا : پریشان نہیں ہوں بس حیران ہوں تھوڑا کے میں اس ہسپتال میں پہلی بار ایا ہوں اور اس شہر میں بھی نیا ہوں پھر اپ کی آنکھیں کیوں کچھ شناسہ سی لگ رہی ہیں ۔۔
وہ بولیں : اچھا اتنی سی بات ہے ۔ میں ابھی تمہاری حیرانی دورکر دیتی ہوں ۔۔” یہ کہتے ہوۓ اس نے اپنے چہرہ سے سرجیکل ماسک ہٹایا تو اسے دیکھ کر مجھے زور دار جھٹکا لگا اور میں ایکدم سے اپنی جگہ سے اٹھ کر کھڑا ہو گیا ۔کیونکہ وہ کوئی اور نہیں بلکہ وہی تھی جس کی میں نے جان بچائی تھی ہمنہ تھی ۔۔ہمنہ نے مجھے مخاطب کرتے ہوۓ کہا ۔۔
اگلی قسط بہت جلد
مزید اقساط کے لیئے نیچے لینک پر کلک کریں
-
Unique Gangster–205– انوکھا گینگسٹر قسط نمبر
May 25, 2025 -
Unique Gangster–204– انوکھا گینگسٹر قسط نمبر
May 25, 2025 -
Unique Gangster–203– انوکھا گینگسٹر قسط نمبر
May 25, 2025 -
Unique Gangster–202– انوکھا گینگسٹر قسط نمبر
May 25, 2025 -
Unique Gangster–201– انوکھا گینگسٹر قسط نمبر
May 25, 2025 -
Unique Gangster–200– انوکھا گینگسٹر قسط نمبر
May 25, 2025

The essence of relationships –09– رشتوں کی چاشنی قسط نمبر

The essence of relationships –08– رشتوں کی چاشنی قسط نمبر

Gaji Khan–98– گاجی خان قسط نمبر

Gaji Khan–97– گاجی خان قسط نمبر

Smuggler –224–سمگلر قسط نمبر
