کہانیوں کی دنیا ویب سائٹ کی طرف سے پڑھنے کیلئے آپ لوگوں کی خدمت میں پیش خدمت ہے۔ ایکشن ، رومانس اورسسپنس سے بھرپور ناول انوکھا گینگسٹر ۔
انوکھا گینگسٹر — ایک ایسے نوجوان کی داستان جس کے ساتھ ناانصافی اور ظلم کا بازار گرم کیا جاتا ہے۔ معاشرے میں کوئی بھی اُس کی مدد کرنے کی کوشش ہی نہیں کرتا۔ زمین کے ایک ٹکڑے کے لیے اس کے پورے خاندان کو ختم کر دیا جاتا ہے۔۔۔اس کو صرف اس لیے چھوڑ دیا جاتا ہے کہ وہ انتہائی کمزور اور بے بس ہوتا۔
لیکن وہ اپنے دل میں ٹھان لیتاہے کہ اُس نے اپنے خاندان کا بدلہ لینا ہے ۔تو کیا وہ اپنے خاندان کا بدلہ لے پائے گا ۔۔کیا اپنے خاندان کا بدلہ لینے کے لیئے اُس نے غلط راستوں کا انتخاب کیا۔۔۔۔یہ سب جاننے کے لیے انوکھا گینگسٹر ناول کو پڑھتے ہیں
نوٹ : ـــــــــ اس طرح کی کہانیاں آپ بیتیاں اور داستانین صرف تفریح کیلئے ہی رائیٹر لکھتے ہیں۔۔۔ اور آپ کو تھوڑا بہت انٹرٹینمنٹ مہیا کرتے ہیں۔۔۔ یہ ساری رومانوی سکسی داستانیں ہندو لکھاریوں کی ہیں۔۔۔ تو کہانی کو کہانی تک ہی رکھو۔ حقیقت نہ سمجھو۔ اس داستان میں بھی لکھاری نے فرضی نام، سین، جگہ وغیرہ کو قلم کی مدد سےحقیقت کے قریب تر لکھنے کی کوشش کی ہیں۔ اور کہانیوں کی دنیا ویب سائٹ آپ کو ایکشن ، سسپنس اور رومانس کی کہانیاں مہیا کر کے کچھ وقت کی تفریح فراہم کر رہی ہے جس سے آپ اپنے دیگر کاموں کی ٹینشن سے کچھ دیر کے لیئے ریلیز ہوجائیں اور زندگی کو انجوائے کرے۔تو ایک بار پھر سے دھرایا جارہا ہے کہ یہ کہانی بھی صرف کہانی سمجھ کر پڑھیں تفریح کے لیئے حقیقت سے اس کا کوئی تعلق نہیں ۔ شکریہ دوستوں اور اپنی رائے کا کمنٹس میں اظہار کر کے اپنی پسند اور تجاویز سے آگاہ کریں ۔
تو چلو آگے بڑھتے ہیں کہانی کی طرف
٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭
-
-
-
Gaji Khan–98– گاجی خان قسط نمبر
May 28, 2025 -
Gaji Khan–97– گاجی خان قسط نمبر
May 28, 2025 -
Smuggler –224–سمگلر قسط نمبر
May 28, 2025 -
Smuggler –223–سمگلر قسط نمبر
May 28, 2025
انوکھا گینگسٹر قسط نمبر -89
صبح سے بائیک پر گھومنے کی وجہ سے کافی تھکاوٹ محسوس ہو رہی تھی ۔۔بیڈ پر لیٹ کر آنکھیں بند کئے ہوۓ ابھی مجھے چند لمحے ہی گزرے ہوں گے کے اتنے میں میرے موبائل پر عبیرہ کی کال آگئی ۔۔میرے کال اٹینڈ کرتے ہی وہ تیزی سے بولی ” سلطان کام ہو گیا ہے میں نے سوفٹ ویئر انسٹال کر دیا ہے ۔۔میرے پاس زیادہ وقت نہیں ہے تفصیل بعد میں بتاؤں گی “اتنے کہتے ساتھ ہی عبیرہ نے کال کٹ کر دی تھی۔۔کیونکہ شائد وہ اب بھی آفس میں تھی ۔ جبکہ میں موبائل ہاتھ میں پکڑے حیران ہوۓ جا رہا تھا ۔۔کے انسان کو اپنی عزت اور زندگی بچانے کے لئے کیا کچھ کرنا پڑتا ہے ۔۔۔ میں نے موبائل کی کال لاگ میں جا کر وہاں صبیحہ کا نمبر تلاش کیا اور اس کا نمبر ملتے ہی اس کو کال ملا دی ۔۔ دو تین بیلوں کے بعد جب صبیحہ نے کال اٹینڈ کی تو میں نے اپنا تعارف کرواتے ہوۓ کہا ” ہیلو میں سلطان۔ بات کر رہا ہوں ۔عبیرہ نے سوفٹ ویئر سسٹم میں انسٹال کر دیا ہے ” میری بات سن کر وہ بولی ” اوکے تم تھوڑا انتظار کرو میں تب تک چیک کر لیتی ہوں کے سوفٹ ویئر کام بھی کر رہا ہے یا نہیں۔۔پھر دیکھتے ہیں۔ تمہارا کام “
اس کی بات سن کر میں بے چینی کا اظہار کرتے ہوۓ بولا : کتنی دیر لگے گی چیک کرنے میں “
وہ بولی :زیادہ نہیں بس تھوڑا ٹائم لگے گا جیسے ہی وہ اپنا ای میل کھولیں گے اسی وقت ہمارا کام شروع ہو جائے گا ۔۔پھر جیسے تم بولو گے ویسے ہی ان لوگوں کو تگنی کا ناچ نچوا دیں گے “۔
میں بولا: یعنی اب ہمیں اس وقت تک انتظار کرنا ہو گا جب تک وہ ای میل استعمال نہ کر لے ۔۔بیشک اسے ،اس میں دو دن یا ہفتہ بھی لگ جائے “
وہ بولی: ہاں جیسے ہی وہ ای میل کھولیں گے تو ان کو سمجھ نہیں لگے گا اور وہ سوفٹ ویئر کھول بیٹھیں گے۔۔اس کے بعد جہاں بھی جو جو ڈیٹا ہو گا وہ میں اپنے پاس سیو کر کے ان کے سسٹم سے ڈیلیٹ kr دو گی ۔۔اس سوفٹ ویئر کی خاصیت بھی یہی ہے کے یہ انسٹال ہونے کے بعد ای میل کی شکل دھار لیتی ہے ۔۔
میں بولا: افففف یار ! اچھا ٹھیک ہے ویسے بھی مجھے ان چیزوں کی۔ اتنی سمجھ نہیں میں انتظار کر رہا ہوں جیسے ہی کوئی کلیو ملے مجھے لازمی بتا دینا ” صبیحہ کو اتنا کہہ کر میں نے کال کاٹ دی ۔۔اور واپس نیچے حال کی جانب آگیا جہاں۔ سبھی لڑکیاں بیٹھی آپس میں گپ شپ لگا رہی تھیں ۔۔جبکہ نرگس اور نازیہ فروٹ کاٹ کر انہیں پلیٹوں میں ڈال کر حال میں لا کر انہیں پکڑا رہی تھیں ۔۔مجھ پر نظر پڑتے ہی نرگس نے فروٹ کی ایک پلیٹ مجھے بھی لا کر دی ۔۔سب کے ساتھ مل کر فروٹ کھانے میں الگ ہی مزہ آرہا تھا ۔۔سبھی لڑکیوں کے چہرے خوشی سے چمک رہے تھے ۔۔ان سب کو اس طرح خوش دیکھ کر مجھے بھی بہت خوشی محسوس ہو رہی تھی اور دل۔ میں اطمینان تھا کے یہ سب اب سیدھے راستے پر چل کر اور بہت سے لوگوں کو فائدہ پہنچائیں گی ۔۔۔فروٹ کھاتے ہوۓ ہم سب میں ادھر ادھر کی نارمل گفتگو ہو رہی تھی کے اچانک مشال بولی ‘” ہمارے لئے آپ نے کمپیوٹر لانے تھے ان کا کیا بنا ؟ آپ نے کہا تھا کے آپ ہم سب کو کچھ سکھائیں گے ” اس کی بات سن کر شینا بھی اب امید بھری نظروں سے میری جانب دیکھنا شروع ہو گئی ۔۔کیونکہ شینا بھی اسی فیلڈ سے تھی جبکہ باقی لڑکیاں خاموشی سے میرے بولنے کا انتظار کر رہی تھیں۔۔۔۔سب لڑکیوں پر نظر دوڑا کر میں مشال اور شینا پر نظریں ٹکائے ہوۓ بولا ” اس کا انتظام کر دیا ہے دو تین دن میں وہ یہاں آیا جائیں گے ۔۔اور ساتھ میں تم لوگوں کو کمپیوٹر سکھانے والی بھی ” میری بات سن کر ان دونوں نے جی اچھا کہ کر بات ختم کر دی اور پھر سے سب آپس میں مشغول ہو گئے ۔۔اسی دوران میری نظر علینہ پر پڑی جو جانے کن سوچوں میں خود کو غرق کئے ہوۓ دوسرے صوفے پر بیٹھی ہوئی تھی ۔۔ اسکی حالت دیکھ کر میں نے اسے مخاطب کیا پر وہ اتنی گہرائی میں کچھ سوچنے میں مگن تھی کی میری آواز تک نہ سن سکی دو تین بار بلانے پر بھی جب اس نے رسپونس نہ دیا تو اس کے ساتھ بیٹھی دوسری لڑکی نے اس کے کندھے کو ہلکا سے ہلایا جس سے وہ اپنی سوچوں سے باہر نکلی اور شرمندہ ہوتے ہوۓ مجھ سے بولی ” آپ مجھ سےکچھ کہ رہے تھے کیا ؟”
میں بولا :” علینہ تم کس سوچ میں گم ہو “
وہ بولی : کہیں نہیں بس کچھ سوچ رہی تھی “
میں بولا :کیا سوچ رہی تھی مجھے بھی بتا دو تاکہ ہمیں بھی کچھ پتا چل سکے “
وہ کشمکش کی کیفیت میں اپنے ہاتھوں کی انگلیوں کو مروڑتے ہوۓ بولی :ووووہ ۔۔۔۔وہ اصل میں سوچ رہی تھی کے ۔۔۔آپ چھوڑیں اس بات کو کوئی اور بات کرتے ہیں پھر کبھی بتا دوں گی اتنا کچھ خاص نہیں ہے ” علینہ مجھے بتانے سے جھجک رہی تھی کے کہیں میں اسے ڈانٹ نہ دو یا اس کی بات ماننے کی بجائے اسے منع نہ کر دو جس کی وجہ سے اسے سب کے سامنے بے عزت ہونا پڑے۔۔۔اس کی حالت دیکھ کر میں اپنی جگہ سے کھڑے ہو کر اس کے پاس جا کر اس کا دائیں ہاتھ اپنے ہاتھوں میں لے کر اسے دباتے ہوۓ بولا ” تم کس وجہ سے پریشان ہو رہی ہو ۔۔ تمہیں پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے ہم سب ایک فیملی جیسے ہیں علینہ
۔۔تم مجھے بتا سکتی ہو ۔۔۔تمہاری ہر خواہش کا احترام یہاں سب پر لازم ہے ۔۔میں پوری کوشش کروں گا کے تمہاری جو بھی خواہش ہو اسے پورا کر سکو ” میری تسلی ملنے پر وہ آنکھوں میں نمی لئے بولی ” مجھے بہت شوق تھا ڈاکٹر بننے کا ۔۔اسی بارے میں سوچ رہی ہوں اگر میں ڈاکٹر بن سکتی تو کتنا اچھا ہوتا ”
میں بولا : لو ہونا تم بھی پاگل اتنی سی بات پر اپنی آنکھیں گیلی کرنے کی کیا ضرورت ہے ۔۔تم نے ڈاکٹر بننا ہے تو بن جانا پر تھوڑی سی پریشانی ہے ۔۔کے تمہیں۔ ڈاکٹریٹ کی ڈگری نہیں مل سکے گی باقی سیکھ تم سب کچھ جاؤ گی ۔۔ بلکہ کسی بھی ڈگری ہولڈر ڈاکٹر سے تم اچھا علاج کر سکو گی ” میری بات سن کر وہ تیزی سے بولی ” یہ کیسے ہو سکتا ہے ؟ “
میں بولا : میری ایک دوست ہے جو بہت اچھی ڈاکٹر ہے ۔میں اسے کہوں گا تمھارے بارے میں تو وہ تمہیں اپنے پاس رکھ لے گی کام پر اور ہر چیز بڑے اچھے طریقے سے تمہیں پریکٹیکل سے وہ سکھا دے گی ۔۔جس سے تمھارے پاس ڈگری تو نہیں ہو گی پر ہو گی تم بھی ڈاکٹر ۔۔اور ویسے بھی آگے چل کر ہمیں ویسے بھی ایک ڈاکٹر کی ضرورت پڑ سکتی ہے جو تمہاری شکل میں پہلے سے ہمارے پاس موجود ہو گی ۔تو کیا تم تیار ہو اس سب کے لئے یا تمہیں ڈگری بھی چاہئے ۔۔اور ویسے بھی یہ پاکستان ہے ایک بار تم مکمل سیکھ جاؤ ڈگری ہم کچھ کر کے خرید لیں گے اگر تمہیں۔ ضرورت ہوئی تو“
وه بولی : نہیں ڈگری خریدنے کی ضرورت ہی نہیں ۔۔اور میں تیار ہوں اس سب کے لئے آپ بات کر لیں اپنی دوست سے “
میں بولا : تو ٹھیک ہے میں آج ہی اس سے بات کرتا ہوں اور کل سے ہی تم اس کے ساتھ جوائن ہو جانا اب خوش ” میری بات سن کر وہ چہرے پر مسکراہٹ سجاتے ہوۓ بولی : ٹھیک ہے“
میرا اس طرح سے تسلی دینے پر وہ بہت خوش نظر آرہی تھی جبکہ باقی لڑکیاں جو اس کی بات سن کر اداس ہو گئی تھیں وہ بھی خوش نظر آرہی تھیں ۔ ۔۔
اس کے بعد میں سب کو مخاطب کرتے ہوئے بولا“تم سب لوگ اپنے سبھی کام نپٹا لو اگر کسی کو کوئی چیز چاہئے تو وہ بھی بتا دو میں بازار سے منگوا دیتا ہوں ۔۔۔ دوسری بات چار بجے تم سب تیار رہنا کیونکہ آج ماسٹر جی آئیں گے۔۔ آج ان کا پہلا دن ہے اور پھر تم سب لوگوں کی ٹریننگ شروع ہو جائے گی کیا تم سب تیار ہو اس کے لئے ” میری بات سن کر وہاں سب ایک زبان ہو کر بولے ” جی ہم تیار ہیں
اگلی قسط بہت جلد
مزید اقساط کے لیئے نیچے لینک پر کلک کریں

-
Unique Gangster–205– انوکھا گینگسٹر قسط نمبر
May 25, 2025 -
Unique Gangster–204– انوکھا گینگسٹر قسط نمبر
May 25, 2025 -
Unique Gangster–203– انوکھا گینگسٹر قسط نمبر
May 25, 2025 -
Unique Gangster–202– انوکھا گینگسٹر قسط نمبر
May 25, 2025 -
Unique Gangster–201– انوکھا گینگسٹر قسط نمبر
May 25, 2025 -
Unique Gangster–200– انوکھا گینگسٹر قسط نمبر
May 25, 2025

The essence of relationships –09– رشتوں کی چاشنی قسط نمبر

The essence of relationships –08– رشتوں کی چاشنی قسط نمبر

Gaji Khan–98– گاجی خان قسط نمبر

Gaji Khan–97– گاجی خان قسط نمبر

Smuggler –224–سمگلر قسط نمبر
