کہانیوں کی دنیا ویب سائٹ کی طرف سے پڑھنے کیلئے آپ لوگوں کی خدمت میں پیش خدمت ہے۔ ایکشن ، رومانس اورسسپنس سے بھرپور ناول انوکھا گینگسٹر ۔
انوکھا گینگسٹر — ایک ایسے نوجوان کی داستان جس کے ساتھ ناانصافی اور ظلم کا بازار گرم کیا جاتا ہے۔ معاشرے میں کوئی بھی اُس کی مدد کرنے کی کوشش ہی نہیں کرتا۔ زمین کے ایک ٹکڑے کے لیے اس کے پورے خاندان کو ختم کر دیا جاتا ہے۔۔۔اس کو صرف اس لیے چھوڑ دیا جاتا ہے کہ وہ انتہائی کمزور اور بے بس ہوتا۔
لیکن وہ اپنے دل میں ٹھان لیتاہے کہ اُس نے اپنے خاندان کا بدلہ لینا ہے ۔تو کیا وہ اپنے خاندان کا بدلہ لے پائے گا ۔۔کیا اپنے خاندان کا بدلہ لینے کے لیئے اُس نے غلط راستوں کا انتخاب کیا۔۔۔۔یہ سب جاننے کے لیے انوکھا گینگسٹر ناول کو پڑھتے ہیں
نوٹ : ـــــــــ اس طرح کی کہانیاں آپ بیتیاں اور داستانین صرف تفریح کیلئے ہی رائیٹر لکھتے ہیں۔۔۔ اور آپ کو تھوڑا بہت انٹرٹینمنٹ مہیا کرتے ہیں۔۔۔ یہ ساری رومانوی سکسی داستانیں ہندو لکھاریوں کی ہیں۔۔۔ تو کہانی کو کہانی تک ہی رکھو۔ حقیقت نہ سمجھو۔ اس داستان میں بھی لکھاری نے فرضی نام، سین، جگہ وغیرہ کو قلم کی مدد سےحقیقت کے قریب تر لکھنے کی کوشش کی ہیں۔ اور کہانیوں کی دنیا ویب سائٹ آپ کو ایکشن ، سسپنس اور رومانس کی کہانیاں مہیا کر کے کچھ وقت کی تفریح فراہم کر رہی ہے جس سے آپ اپنے دیگر کاموں کی ٹینشن سے کچھ دیر کے لیئے ریلیز ہوجائیں اور زندگی کو انجوائے کرے۔تو ایک بار پھر سے دھرایا جارہا ہے کہ یہ کہانی بھی صرف کہانی سمجھ کر پڑھیں تفریح کے لیئے حقیقت سے اس کا کوئی تعلق نہیں ۔ شکریہ دوستوں اور اپنی رائے کا کمنٹس میں اظہار کر کے اپنی پسند اور تجاویز سے آگاہ کریں ۔
تو چلو آگے بڑھتے ہیں کہانی کی طرف
٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭
-
Teacher Madam -50- اُستانی جی
February 28, 2025 -
Teacher Madam -49- اُستانی جی
February 28, 2025 -
Teacher Madam -48- اُستانی جی
February 28, 2025 -
Teacher Madam -47- اُستانی جی
February 28, 2025 -
Teacher Madam -46- اُستانی جی
February 28, 2025 -
Teacher Madam -45- اُستانی جی
February 28, 2025
انوکھا گینگسٹر قسط نمبر -95
میں بولا :تم کیوں پریشان ہو رہی ہو یہ تو آئے روز کا معمول ہے یہاں ۔۔روز ہی کچھ نہ کچھ ہو جاتا ہے ۔۔اپنا دل موڈ خراب نہ کرو اور بیٹھ جاؤ یہاں ہم چائے پینے آئے ہیں ۔۔” اتنا بول کر میں اپنی جگہ سے واپس کھڑا ہوا اور ڈاکٹر ہمنا کے پاس جا کر کرسی کھینچ کر اسے بیٹھا کر خود آرڈر دینے کےلیے کاؤنٹر کی طرف چل پڑا ۔۔
کاؤنٹر پر جا کر مجھے آرڈر دیتے ہوۓ تھوڑا ٹائم لگ گیا کیونکہ وہاں پر کافی زیادہ رش لگا ہوا تھا ۔۔جب میں اپنا آرڈر لے کر واپس اپنی ٹیبل کی جانب آیا تو وہاں کا نظارہ دیکھ کر میرا خون کھول اٹھا ۔۔ہمنا کے پاس بیٹھے لڑکے شائد اسے تنگ کر رہے تھے جس کے چلتے اس کے چہرے کے تاثرات واضح طور پر ناگوار نظر آرہے تھے ۔۔اپنے قدموں کی رفتار تیز کرتے ہوۓ میں۔ تیزی سے ٹیبل کے پاس پہنچا تو ایک لڑکے کی آواز مجھے کانوں میں سنائی دی جو ہمنا کو کہ رہا تھا “۔ تم آج بھی پہلے کی طرح ہاٹ اینڈ سیکسی لگ رہی ہو ۔۔۔وہی اکڑ ہے تم میں اب تک کالج میں بھی کئی بار تم سے کہا تھا ہم سے دوستی کر لو سب مل کر عيش کریں گے پر تم نے جواب دینے کی بجائے میرے منہ پر تھپڑ مار دیا تھا اور آج تک تم اکیلی گھوم رہی ہو ۔” ابھی اس کی بات مکمل ہی ہوئی تھی کے اس کے ساتھ بیٹھا دوسرا لڑکا بولا “اس جوانی کا کیا کرو گی جو آج تک اتنی پیاسی ہے۔۔ ہمیں ایک موقع دے کر تو دیکھو ہم کوئی شکایت کا موقع نہیں دیں گے” اس کی بات سن کر وہ تینوں قہقہ لگا کر ہنسنے لگے۔۔اب میری برداشت ختم ہونے پر آگئی تھی ۔۔اگر میں مزید کچھ دیر ان کی بکواس سنتا تو ہو سکتا تھا کے ان کا بھی وہی حال کرتا جو آج دن کو ان پانچوں کا کیا تھا اس لئے مزید خود کو خوار کرنے کی بجائے میں ٹیبل پر ٹرے رکھتے ہوۓ ان لوگوں کی جانب دیکھ کر طنزیہ انداز میں بولا ” تم لوگوں سے کس نے کہہ دیا کہ یہ یہاں اکیلی بیٹھی ہیں ۔۔ میں اس کے ساتھ ہوں اور تم لوگوں کی بھلائی اسی میں ہے کہ یہاں سے اپنے قدموں پر چل کر دفع ہو جاؤ کہیں ایسا نہ ہو تمہیں لے جانے کے لیے یہاں پر ایمبولنس آئے “
باتوں باتوں میں میں غلطی کر بیٹھا تھا ان تین لوگوں کو میری بات سمجھ نہیں آئی جبکہ ہمنا نے مجھے گھور کے دیکھا جیسے وہ امید نہ رکھتی ہو مجھ سے اس طرح کی بات کرنے کی ۔۔میری بات سن کر ان میں سے ایک مجھے مخاطب کرتے ہوۓ بولا “کول ڈاؤن مسٹر ہم کوئی غنڈے یا چھٹے ہوۓ بدمعاش نہیں ہیں ۔۔ ہم سبھی ڈاکٹر ہیں اور یہ ہماری بیچ میٹ ہے ہم سب ایک ہی یونیورسٹی سے پڑھے ہوۓ ہیں ۔۔اس لئے تمہیں زیادہ تکلیف کرنے کی ضرورت نہیں ہے یہ ہمیں بہت اچھے سے جانتی ہے اور تمہیں بھی سمجھا دے گی تم لوگ یہاں سے فارغ ہو جاؤ پھر بات کرتے ہیں “
میں بولا۔: ویل وہ تو نظر آرہا ہے تم لوگ کتنے پڑھے لکھے ہو ۔۔اس لئے فالتو بحث کا فائدہ نہیں یہ ٹیبل خالی کرو جو بھی بات کرنی ہو گی کر لیں گے بعد میں ۔۔ ابھی ہمارا کوئی موڈ نہیں ہے تم لوگوں کے منہ لگنے کا تو اس لیے بہتر یہی ہے کہ تم لوگ یہاں سے چلتے بنو“
دوسرا لڑکا بولا : تمھارے دماغ کو کچھ زیادہ ہی چربی چڑھ گئی ہے ٹینشن نہ لو ہم نکال دیں گے ۔۔جیسے تم سے پہلے ایک دو کی نکالی تھی ۔۔وہ بھی اسی طرح ہمیں روکتے ٹوکتے تھے اور اس کی وکالت کرتے تھے ہمارے سامنے “
میں بولا : اچھی کوشش تھی مجھے مرعوب کرنے کی پر مجھے گھنٹہ فرق نہیں پڑتا تم لوگوں کی باتوں سے اس لئے اپنی شکل یہاں سے گم کرو ورنہ دوسروں کا علاج کرتے کرتے خود اپنا علاج کروا بیٹھو گے ” میری بات سن کر ان میں سے دو لڑکے اٹھ کر جوں ہی مجھے مارنے کے لئے آگے بڑھے تو اسی وقت ان میں موجود تیسرا جو ان کا سرغنہ نظر آرہا تھا ان کے کندھے پر ہاتھ رکھتے ہوۓ بولا “یہاں پر تماشہ مت کرو ابھی چلو یہاں سے بعد میں دیکھ لیں گے اسے ” اتنا بول کر وہ ان دونوں کو کھینچتا ہوا اپنے ساتھ باہر لے گیا ۔۔اور میں جو آرڈر لایا تھا ہمنا کے سامنے رکھ کر ایسے بیٹھ گیا جیسے ابھی کچھ ہوا ہی نہ ہو جبکہ ہمنا کافی پریشان نظر آ رہی تھی ۔۔۔
میں بولا۔۔ تم کیوں پریشان ہو جب ہم انجوائے کرنے آئے ہیں تو سکون سے انجوائے کرو
وہ بولی :یہہہہ ۔۔۔۔یہ تم نے کیا کر دیا وہ لوگ بہت خطرناک ہیں ان تینوں نے مجھے اور میرے دوستوں کو یونیورسٹی میں بہت زیادہ پریشان کیا تھا دو تین بار تو مجھے زبردستی ڈرگز بھی دیا تھا “
میں بولا :۔ تو پھر تو لگتا ہے ان کے دن پورے ہو چکے ہیں جو انہوں نے آج تم سے میرے سامنے پنگا لے لیا اور ان کی اصلیت کھل کر میرے سامنے آگئی “
وہ بولی :میں ابھی تک کنفیوز ہوں کہ ان کو ایمبولنس کی دھمکی کیوں دی کیا تم پہلے بھی کبھی ۔۔۔۔۔۔”
اتنا بول کر ڈاکٹر ہمنا خاموش ہو گئی جبکہ اس کی ادھوری بات کا مطلب سمجھ کر میں نیچے دیکھتے ہوئے اپنا کافی کا کپ اٹھا کر پینے لگا ۔۔ ایک دو چسکیاں لگا کر میں ڈاکٹر ہمنا کو مخاطب ہوتے ہوۓ بولا :: پہلے تم سکون اور اطمینان سے اپنا کافی کا کپ ختم کرو پھر اس ٹاپک پر بات کرتے ہیں_ کیا میں تمہیں ایسا لگتا ہوں کہ میں کسی کو ماروں گا وہ تو میں نے ویسے ہی ایک دھمکی دی تھی“
میری بات سن کر وہ مجھے گھورتے ہوۓ بولی : تم کیسے لگتے ہو مجھے۔ یہ بات چھوڑ دو جو حقیقت ہے وہ بتاؤ تم ۔۔میں اچھے سے تمہیں جانتی ہوں کے تم نے صرف دھمکی دی تھی یا کچھ اور میں اپنی آنکھوں سے سارا نظارہ دیکھ چکی ہوں تو اس لیے بہتر ہے مجھ سے کوئی بات چھپانے کی کوشش مت کرو اور اگر اپنی خیریت چاہتے ہو تو ساری حقیقت مجھے بتا دو اس میں تمہاری ہی بھلائی ہے “
اس کی بات سن کر میں اسے چڑاتے ہوۓ بولا ” اگر نہ بتاؤں تو پھر ؟“
وه اطمینان سے بولی : پھر میں اپنے طریقے سے پوچھ لوں گی
میں بولا : ہاے! وه تو مجھے منظور ہے
وه بولی ۔۔۔ تم کچھ زیادہ ہی نہیں تیز بن رہے “
میں اپنے سینے پر ہاتھ پھیرتے ہوے بولا ۔۔۔ ہاۓ جب اتنی خوبصورت اور حسن کی دیوی خود مہربان ہو تو میں کیا کر سکتا ہوں “
میری باتیں سن کر ہمنا کے چہرے پر شرم کی لالی پھیل گئی۔۔ وه میرے ہاتھ پر تھپڑ مارتے ہوے بولی ” تم بہت بگڑ گئے ہو تمہارا علاج کرنا پڑے گا مجھے “
میں بولا : ہائے اتنی اچھی قسمت کہاں ہماری کے آپ جیسی ماہجبیں ہمارا علاج کرے ہم تو انتظار میں بیٹھے ہیں ”
میری ذومعنی گفتگو کی وجہ سے ڈاکٹر ہمنا کا سٹریس کافی کم ہو گیا تو وہ دوبارہ اپنی اسی نارمل موڈ میں آتے ہوۓ ہنسی مذاق کرتے ہوۓ کافی پینے لگ پڑی تھی ۔۔
ہمنا کے کافی ختم کرتے ہی میں اپنی کرسی پر تھوڑا آگے ہو کر ڈاکٹر ہمنا کے ہاتھ پر ہاتھ رکھ کر اسے سنجیدہ انداز میں مخاطب ہوتے ہوۓ بولا ” مجھے تم سے ایک کام ہے امید ہے تم انکار نہیں کرو گی ” اتنا بول کر میں ایک لمحے کے لئے خاموش ہوا ہمنا کے تاثرات جانچنے کے لئے تو اس کے تاثرات نارمل تھے اور وہ ہما تن گوش ہو کر میری بات سن رہی تھی ۔۔ابھی تک اس نے اپنا ہاتھ میرے ہاتھ کے نیچے سے کھینچ کر نہیں نکالا تھا ۔۔
اگلی قسط بہت جلد
مزید اقساط کے لیئے نیچے لینک پر کلک کریں

-
Unique gangster–100– انوکھا گینگسٹر قسط نمبر
February 22, 2025 -
Unique gangster–99– انوکھا گینگسٹر قسط نمبر
February 22, 2025 -
Unique gangster–98– انوکھا گینگسٹر قسط نمبر
February 22, 2025 -
Unique gangster–97– انوکھا گینگسٹر قسط نمبر
February 22, 2025 -
Unique gangster–96– انوکھا گینگسٹر قسط نمبر
February 22, 2025 -
Unique gangster–95– انوکھا گینگسٹر قسط نمبر
February 17, 2025

Teacher Madam -50- اُستانی جی

Teacher Madam -49- اُستانی جی

Teacher Madam -48- اُستانی جی

Teacher Madam -47- اُستانی جی

Teacher Madam -46- اُستانی جی
